
30/08/2025
اطلاع برائے عوام و سٹاف
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کے شعبہ ایمرجنسی کی خدمات کو عارضی طور پر گیٹ نمبر 2 کے قریب بائیو میڈیکل ورکشاپ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام شعبہ ایمرجنسی کی موجودہ عمارت کی از سرِ نو تعمیر کے باعث کیا گیا ہے۔ ہسپتال کی پرانی عمارت بڑھتی ہوئی آبادی اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ناکافی ہو چکی تھی، اس لئے ایک جدید، وسیع اور معیاری ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
عارضی منتقلی کے ابتدائی دنوں میں عوام اور سٹاف کو کچھ مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ تاہم، ان مسائل کے فوری حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ان شاء اللہ بہت جلد تعمیر مکمل کرکے مریضوں کو ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ فراہم کیا جائے گا۔
ہسپتال انتظامیہ
(MTI Bannu)