Health Education & Patient Care Wing, BMC

Health Education & Patient Care Wing, BMC We take Care of your health. Give hands in hands to promote Public Health & Patient Care Education.

فالج سے آگاہی کا عالمی دن World Stroke Day (29 Oct, 2023)فالج کیا ہے؟              𝑾𝒉𝒂𝒕 𝒊𝒔 𝑺𝒕𝒓𝒐𝒌𝒆? (𝑪𝑽𝑨)فالج کا مرض دماغ...
29/10/2023

فالج سے آگاہی کا عالمی دن
World Stroke Day (29 Oct, 2023)

فالج کیا ہے؟ 𝑾𝒉𝒂𝒕 𝒊𝒔 𝑺𝒕𝒓𝒐𝒌𝒆? (𝑪𝑽𝑨)
فالج کا مرض دماغ کی طرف جانے والی شریانوں میں کسی جمے ہوئے خون کے لوتھڑے 𝐂𝐥𝐨𝐭 یا پھر شریان کے پھٹ جانے اور خون کی ترسیل رُکنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے جسم کے کچھ حصوں کے کے پٹھے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ فالج امراضِ قلب, بلڈ پریشر, موٹاپے یا ذیابیطس سے متاثر لوگوں میں ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے.

تشخیص 𝐃𝐢𝐚𝐠𝐧𝐨𝐬𝐢𝐬
ہمارے دماغ کی جانب تین بنیادی شریانیں جاتی ہیں, ان میں سے کسی ایک میں بھی خون کی ترسیل متاثر ہوجائے تو ان کی علامات مختلف ہوتی ہیں اور اس کی تشخیص کے لئے 𝐂𝐓 𝐒𝐜𝐚𝐧 اور 𝐌𝐑𝐈 𝐛𝐫𝐚𝐢𝐧 کی مدد لی جاتی ہے. علاوہ ازیں آپ کی جسمانی قوت اور مفلوج حصہ کو دیکھ کر بھی آپ کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔

علامات 𝐒𝐲𝐦𝐩𝐭𝐨𝐦𝐬
فالج میں آپ کو کمزوری اور حِسی نقصان اس حد تک ہو سکتا ہے کہ آپ کی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ مزید یہ کہ آپ کے دماغ کی شریان کے مطابق آپ کی علامات میں تفریق کی جاتی ہے۔ جس میں آپ کے مزاج میں تبدیلی یا توازن برقرار رکھنے میں مشکل یا چلنے کے انداز میں ٹیڑھا پن شامل ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ آپ کے بازو اور ٹانگیں پانچ طرح سے مفلوج ہو سکتی ہیں۔

𝟏. ایک ٹانگ کے پٹھوں کی کمزوری اور حسی نقصان (𝐌𝐨𝐧𝐨𝐩𝐥𝐞𝐠𝐢𝐚)
𝟐. ایک طرف کی ٹانگ اور بازو کی کمزوری اور حسی نقصان (𝐇𝐞𝐦𝐢𝐩𝐥𝐞𝐠𝐢𝐚)
𝟑. دونوں بازؤں کے پٹھوں کی کمزوری اور حسی نقصان (𝐃𝐢𝐚𝐩𝐥𝐞𝐠𝐢𝐚)
𝟒. دونوں ٹانگوں کے پٹھوں کی کمزوری اور حسی نقصان (𝐏𝐚𝐫𝐚𝐩𝐥𝐞𝐠𝐢𝐚)
𝟓. دونوں بازؤں اور ٹانگوں کی کمزوری اور حسی نقصان (𝐐𝐮𝐚𝐝𝐫𝐢𝐩𝐥𝐞𝐠𝐢𝐚)

علاج 𝐓𝐫𝐞𝐚𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭 یا بحالی Rehabilitation
حسی نقصان اور پٹھوں میں کمزوری کی بحالی کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹر فزیوتھراپسٹ مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے پٹھوں میں موجود حسی نقصان کو کم کرتا ہے اور کمزور پٹھوں کو ایک مکمل ورزشی منصوبہ بندی کے ساتھ دو سے تین ماہ میں پٹھوں کی پرانی طاقت اور حرکت کو بحال کیا جا سکتا ہے۔

آپ کے پٹھوں میں کمزوری دو طرح سے ہو سکتی ہے۔
𝟏: مریض کے پٹھے بہت زیادہ کھچاؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
𝟐: یا مریض کے پٹھے بہت زیادہ ڈھیلے ہو جاتے ہیں
پھر مریض کی حالت کے مطابق ہی علاج کیا جاتا ہے۔

𝐒𝐩𝐚𝐬𝐭𝐢𝐜𝐢𝐭𝐲 𝐓𝐫𝐞𝐚𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭
آپ کے پٹھے زیادہ اکڑاہٹ میں آ سکتے ہیں اس اکڑاہٹ کو کم کرنے کے لیے فزیوتھراپسٹ
𝟏: مشینوں ( 𝐇𝐨𝐭 𝐏𝐚𝐜𝐤, 𝐈𝐧𝐟𝐫𝐚-𝐑𝐞𝐝 𝐞𝐭𝐜)
𝟐: مخصوص ورزشوں
(𝐁𝐨𝐛𝐚𝐭𝐡 𝐓𝐞𝐜𝐡𝐧𝐢𝐪𝐮𝐞𝐬, 𝐏𝐚𝐬𝐬𝐢𝐯𝐞 𝐑𝐲𝐭𝐡𝐦𝐢𝐜𝐚𝐥 𝐏𝐫𝐨𝐠𝐫𝐞𝐬𝐬𝐢𝐯𝐞 𝐑𝐎𝐌 𝐄𝐱𝐞𝐫𝐜𝐢𝐬𝐞𝐬, 𝐒𝐭𝐫𝐞𝐭𝐜𝐡𝐢𝐧𝐠𝐬)
𝟑: پوزیشن
(𝐍𝐨𝐧 𝐖𝐞𝐢𝐠𝐡𝐭 𝐁𝐞𝐚𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐚𝐧𝐝 𝐖𝐞𝐢𝐠𝐡𝐭 𝐁𝐞𝐚𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐏𝐨𝐬𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧𝐢𝐧𝐠)
𝟒: تیکنیک (𝐍𝐞𝐮𝐫𝐨𝐦𝐮𝐬𝐜𝐮𝐥𝐚𝐫 𝐓𝐞𝐜𝐡𝐧𝐢𝐪𝐮𝐞𝐬)
کے ذریعے پٹھوں کی اکڑاہٹ کو کم کیا جاتا ہے اس کے بعد اسپیشل ورزشوں (𝐏𝐫𝐨𝐠𝐫𝐞𝐬𝐬𝐢𝐯𝐞 𝐒𝐭𝐫𝐞𝐧𝐠𝐭𝐡𝐞𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐄𝐱𝐞𝐫𝐜𝐢𝐬𝐞𝐬) کے ذریعے پٹھوں کی طاقت کو بڑھایا جاتا ہے۔

𝐅𝐥𝐚𝐜𝐜𝐢𝐝𝐢𝐭𝐲 𝐓𝐫𝐞𝐚𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭
فالج کے مریض کے پٹھے ڈھیلے پڑ سکتے ہیں۔ پٹھوں کا ڈھیلا پن ختم کرنے کے لئے ان کو حرکت میں رکھا جاتا ہے کیونکہ یہ ڈھیلا پن عضلات کا ضیاع کروا سکتا ہے۔ جس کی بحالی کی شرح بہت کم ہے۔
فزیوتھراپسٹ مخصوص
𝟏: مشینوں (𝐄𝐥𝐞𝐜𝐭𝐫𝐢𝐜𝐚𝐥 𝐒𝐭𝐢𝐦𝐮𝐥𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧)
𝟐: ورزشوں (𝐏𝐚𝐬𝐬𝐢𝐯𝐞 & 𝐀𝐬𝐬𝐢𝐬𝐭𝐞𝐝 𝐑𝐎𝐌 𝐄𝐱𝐞𝐫𝐜𝐢𝐬𝐞𝐬)
𝟑: ٹیکنیک (𝐍𝐞𝐮𝐫𝐨𝐦𝐮𝐬𝐜𝐮𝐥𝐚𝐫 𝐓𝐞𝐜𝐡𝐧𝐢𝐪𝐮𝐞𝐬)
𝟒: پوزیشن (𝐒𝐮𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐞𝐝/𝐒𝐭𝐚𝐛𝐥𝐢𝐳𝐞𝐝 𝐰𝐞𝐢𝐠𝐡𝐭 𝐁𝐞𝐚𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐏𝐨𝐬𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧𝐢𝐧𝐠)
اس کے بعد اسپیشل ورزشوں (𝐏𝐫𝐨𝐠𝐫𝐞𝐬𝐬𝐢𝐯𝐞 𝐒𝐭𝐫𝐞𝐧𝐠𝐭𝐡𝐞𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐄𝐱𝐞𝐫𝐜𝐢𝐬𝐞𝐬) کے ذریعے پٹھوں کی طاقت کو بڑھایا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج سے فالج کا مریض بہت جلد اپنی نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکتا ہے۔

#بنوں

October: Breast cancer awareness month.  The goal of breast health awareness is to educate women about the importance of...
24/10/2023

October: Breast cancer awareness month.
The goal of breast health awareness is to educate women about the importance of diagnosing cancer at early stages when treatment is easier and outcome is better.
Our Health education wing emphasizes awareness through seminars at community levels about health promotion and education healthy life styles.This seminar was arranged for women in remote areas to educate them about screening and importance of early management in order to avoid any complications. We are dedicated and inshallah promote health education and patient care in future.
Regards. Wing director Muhammad ibrahim

Our esteemed wing director, Muhammad Ibrahim has recently accomplished a remarkable achievement by successfully clearing...
27/09/2023

Our esteemed wing director, Muhammad Ibrahim has recently accomplished a remarkable achievement by successfully clearing his USMLE Step 1 exam. As a family of the Health Education and Patient Care Wing, we extend our warmest congratulations to Ibrahim for this outstanding accomplishment.✨

1st day of one week mandatory training session for final year MBBS on Basic Life Support (BLS) program by Social welfare...
12/09/2023

1st day of one week mandatory training session for final year MBBS on Basic Life Support (BLS) program by Social welfare Society BMC.

Final year MBBS Students of Bannu Medical College, Bannu are informed that 6 days Mandatory training has been arranged i...
09/09/2023

Final year MBBS Students of Bannu Medical College, Bannu are informed that 6 days Mandatory training has been arranged in Bannu Medical College MTI, Bannu. Literary Society will be supervising all activities and each student will be award a certificate after completion of training. Clearance certificate will be issued to student after providing 6 days training certificate.

" ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی ہفتہ"  1 اگست سے 7 اگست 2023.‫بچوں کی صحت کیلئے ماں کے دودھ کی بہت اہمیت...
02/08/2023

" ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی ہفتہ"
1 اگست سے 7 اگست 2023.

‫بچوں کی صحت کیلئے ماں کے دودھ کی بہت اہمیت ہے۔ ‬ماہرین کا اتفاق ہے کہ ماں کا دودھ پلانے سے ماں اور بچے دونوں کو طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس سے بچے کو متعدی بیماریوں، دست اور قے سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے
جب کہ ماں موٹاپے اور دوسری بیماریوں سے بچ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ماں کو چھاتی اور بیضہ دانی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈبے کا مصنوعی دودھ ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ بچے کی پیدائش کے بعد فورا ہی ماں کا دودھ پلانا چاہئے ۔ پہلے چھ ماہ تک بچے کو صرف ماں کا دودھ ہی پلایا جانا چاہیئے ۔ماں کا دودھ پینے والے بچے ذہنی طور پر بہتر نشوونما پاتے ہیں اور زیادہ تر مہلک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔ اسلام اور طب ( میڈیکل) دونوں نے بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے ہر صورت میں چھ ماہ تک صرف ماں کا ہی دودھ پلانے کی تاکید کی ہے جو مائیں ، بچوں کو اپنی چھاتی کا دودھ پلاتی ہیں ان میں کینسر کاخطرہ بہت کم ہوتا ہے اس کے علاوہ چھاتی کا دودھ پلانے والی خواتین میں دیگر بیماریاں بھی نسبتا کم ہوتی ہیں ۔اسی طرح ماں کا دودھ پینے والے بچوں میں کینسر، شوگر ، تپ دق ، کالا یرقان جیسی مہلک بیماریوں کے لاحق ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ والدین میں اس حوالے سے شعور بیدار کریں کیونکہ آج تیزی کیساتھ لوگوں میں اپنے بچوں کو مصنوعی ڈبے کا دودھ پلائے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو کہ ہمارے بچوں اور ماوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے ۔
پاکستان میں ماؤں میں چھاتی کے کینسر کے کیسز روز بروز بڑھ رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو چھاتی کا دودھ نہیں پلاتیں ۔ دوسری طرف جو بچے ڈبے کا دودھ پیتے ہیں ان کی قوت مدافعت کمزور ہوجاتی ہے اور ان پر طرح طرح کی بیماریوں کے جراثیم آسانی سے حملہ اور ہوتے ہیں لیکن یہ بچے ان بیماریوں کا مقابلہ نہیں کر پاتے حتی کہ ذہنی طور پر بھی یہ بچے کمزور ہوتے ہیں اس کے مقابلے میں جو بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں وہ صحت مند بھی ہوتے ہیں اور ان کو بیماریوں سے خطرہ بھی کم رہتا ہے اس لئے بچے اور ماں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے
طبی ماہرین کے مطابق زچگی ہمیشہ ماہر طبی عملے سے کرانی چاہئے۔ پیدائش کے فوری بعد بچے کو گرمائش پہنچائی جانی چاہئے اور اسے جراثیم کش ادوایات سے صاف کیا جائے اس کے علاوہ ان کو دس مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے ٹیکوں کا کورس مکمل کروانا انتہائی ضروری ہے ساتھ ہی ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلانے چاہیئے۔
چونکہ دودھ بچے کے لئے دنیا کی بہترین غذا ہے ۔ نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ہی ماں کا دودھ پلانا شروع کردیں ۔ بچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ دیں۔ چھ ماہ کے بعد بچے کو ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ نرم غذا بھی شروع کرائیں۔ دوسال تک ماں کا دودھ جاری رکھیں۔

" پھیپھڑوں کے سرطان کا عالمی دن "   یکم اگست (World Lung Cancer Day)   دنیا بھر میں ہر سال یکم اگست کو " پھیپھڑوں کے سرط...
01/08/2023

" پھیپھڑوں کے سرطان کا عالمی دن " یکم اگست
(World Lung Cancer Day)
دنیا بھر میں ہر سال یکم اگست کو " پھیپھڑوں کے سرطان " کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پھیپھڑوں کا سرطان مہلک اور جان لیوا ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال کینسر سے ہونے والی اموات میں سے ہر پانچ میں سے ایک موت پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ پوری دنیا میں پھیپھڑوں کی کینسر کا تناسب 8۔12 فی صد اور اس سے ہونے والی اموات کا تناسب 8۔17 فی صد ہے۔ 1990ء سے اب تک کے دوران پاکستانی مردوں میں پھیپھڑوں کا کینسر اپنی تعداد سے دوگنا ہوگیا ہے۔
پاکستان میں پھیپھڑوں کے سرطان کی بڑی وجوہات میں سے تمباکو نوشی خواہ کسی بھی شکل میں بلاواسطہ یا بالواسطہ ، کیڑے مار ادویات سے واسطہ ، ڈیزل کا دھواں ، گوشت کا استعمال اور دیگر وجوہات شامل ہیں۔

پھیپھڑوں کا کینسر : جسم کے تمام حصے چھوٹے خلیوں سے مل کر بنتے ہیں ۔ پھیپھڑوں کا کینسر اس وقت ہوتا ہے جب ان میں موجود خلیے بے قابو انداز میں بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں اور ایک ڈھیر بنا لیتے ہیں جسے گلٹی کہا جاتا ہے ۔ پھیپھڑوں کے کینسر کی دو بنیادی اقسام ہیں ۔
1۔ پھیپھڑوں کا نان اسمال سیل کینسر ، یہ عام ترین قسم ہے۔
2۔ پھیپھڑوں کا اسمال سیل کینسر ، پھیپھڑوں کا 7 میں سے 1 کینسر اس قسم کا ہوتا ہے۔

وجوہات : پھیپھڑوں کا زیادہ تر کینسر سگریٹ نوشی کی وجہ سے لاحق ہوتے ہیں ۔ حقہ ، سگار یا دیگر نشہ کرنے سے بھی آپ کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔

علامات: پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات یہ ہیں۔ ایسی کھانسی جو تین ہفتے یا زیادہ عرصے تک رہے ۔ طویل عرصے سے ہونے والی کھانسی میں کوئی تبدیلی ، چھاتی کا انفیکشن جو ٹھیک نہ ہورہا ہو ، سانس اکھڑنے میں اضافہ اور خرخراہٹ ، بلغم میں خون آنا ، آواز میں کھردراپن ، کھانسی کے دوران ہلکا یا تیز درد، بھوک یا وزن میں کمی آنا ، نگلنے میں دشواری ، بہت زیادہ تھکاوٹ اور سستی۔

تشخیص: اگر ڈاکٹر سمجھے گا کہ یہ پھیپھڑوں کی علامات ہوسکتی ہیں تو وہ آپ کو چھاتی کے ایکسرے کے لئے فوری بھیجے گا ۔اسپتال میں آپ کے مزید ٹیسٹ ہوسکتے ہیں جن میں برونکو اسکوپی ، سی ٹی اسکین ، پی ای ٹی ، پھیپھڑوں کی بایوپسی ، لنگ فنکشن ٹیسٹ وغیرہ شامل ہیں۔

علاج : پھیپھڑوں کے کینسر کا علاج آپریشن ( سرجری) ، کینسر کی ادویات ( کیمو تھراپی یا ہدفی تھراپی) یا ریڈیو تھراپی سے کیا جاسکتا ہے۔ ایک سے زیادہ اقسام کی علاج بھی دئیے جاسکتے ہیں جس کا انحصار آپ کو لاحق پھیپھڑوں کے کینسر کی قسم اور کینسر کے اسٹیج پر ہوگا۔

یاد رکھئے ، صحت مندانہ طرز زندگی اپنائیے ۔ تمباکو نوشی سے پرہیز کیجئے ۔ خوراک کے استعمال میں احتیاط سے کام لیجئے ۔ پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کیجئے ۔ ان سب چیزوں پر عمل پیرا ہوکر ہم کینسر کیا بلکہ ہر بیماری سے خود کو بچا سکتے ہیں۔


28 جولائی کو ہر سال عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد ہیپاٹائٹس اور اِس کی وجوہات، ہیپا...
28/07/2023

28 جولائی کو ہر سال عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد ہیپاٹائٹس اور اِس کی وجوہات، ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور اس کے علاج اور خاتمے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ معاشرے میں شعور پیدا ہو اور اِس کا باعث بننے والی وجوہات کا تدارک کیا جا سکے۔
ہیپاٹائٹس ایک مہلک انفیکشن ہے اور ہر 30 سیکنڈ میں کوئی ہیپاٹائٹس بی یا سی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ اس وائرس سے بچاؤ بہت ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کے آس پاس موجود دوسرے لوگوں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے

ہیپاٹائٹس بی ایچ بی وی کی وجہ سے ممکنہ طور پر جان لیوا انفیکشن ہے ہیپاٹائٹس بی کسی متاثرہ شخص کے خون، منی، یا دیگر جسمانی رطوبتوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ پیدائش کے وقت ماں سے بچے تک آسانی سے منتقل ہو سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او

اس کی مبہم علامات کی وجہ سے بہت سے لوگ اس کی تشخیص سے لاعلم ہیں۔ اس بیماری یعنی ہیپاٹائٹس کے ساتھ رہنے والے تقریباً 90 فیصد متاثرہ افراد اس بات سے لاعلم ہیں کہ انہیں یہ مرض لاحق ہے اس لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر بیماری کی تشخیص کرائے ۔

نگلیریا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں نگلیریا کا پہلا کیس کچھ دن پہلے...
08/07/2023

نگلیریا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں نگلیریا کا پہلا کیس کچھ دن پہلے لاہور میں رپورٹ کیا گیا۔ اور تب سے پانی میں نیگلیریا کی موجودگی نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
نیگلیریا کیا ہے؟
نیگلیریا فاولرائی صرف ایک خلیے پر مشتمل ایک جرثومہ ہے ۔ یہ خوردبین سے نظر آنے والے حیاتیاتی گروہ “پروٹوزوا ” سے تعلق رکھتا ہے اور جراثیم کے اسی خاندان سے ہے جس میں امیبا شامل ہے۔اسے دماغ کو کھا جانے والا امیبا بھی کہتے ہیں۔ اس سے ہونے والا مرض پرائمری امیبک میننجو اینسیفالائٹس کہلاتا ہے۔ اس مرض میں انسان کا دماغ اور اس کو تحفظ دینے والی جھلیاں سوج جاتی ہیں اور شدید متاثر ہوتی ہیں۔

نیگلیریا کہاں پایا جاتا ہے اور انسان تک کیسے پہنچتا ہے؟
نیگلیریا کی افزائش موسم گرما میں ندیوں ،جھیلوں ، چشموں ، سوئمنگ پول اور تالابوں میں ہوتی ہے۔ جب کوئی انسان اس پانی میں نہانے کی غرض سے اترتا ہے تو یہ اس پانی کے ذریعے ناک میں داخل ہو جاتا ہے۔ ناک کے راستے سے ہوتا ہوا یہ انسان کے دماغ تک پہنچ جاتا ہے اور دماغ کو اپنی خوراک بنانا شروع کر دیتا ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ ہر انسان جو اس پانی میں اترے وہ نیگلیریا کا شکار ہو جاتا ہے بلکہ ہزاروں میں سے صرف چند لوگ اس کا نشانہ بنتے ہیں۔

ایسا کیوں ہے؟ اس کا سبب ابھی تک نامعلوم ہے۔

نیگلیریا انفیکشن کی کیا علامات ہوتی ہیں؟
بدقسمتی سے جب تک علامات ظاہر ہوتی ہیں انفیکشن بہت بڑھ چکا ہوتا ہے اور انسان کی جان بچانا مشکل ہوتا ہے۔ شروع شروع میں بخار ، متلی اور قے جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور اس کے فورا” بعد انسان کی گردن اکڑنے لگتی ہے۔ساتھ ہی اس کا ذہنی توازن بگڑنے لگتا ہے ۔ اسے مرگی جیسے دورے پڑ سکتے ہیں اور اسی کیفیت کے دوران وہ اپنے حواس کھو بیٹھتا ہے اور کوما میں چلا جاتا ہے۔

مرض بڑھتا رہتا ہے اور جلد ہی وہ موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔

اس کی تشخیص کیسے ہوتی ہے؟
اس کی تشخیص کے لئے انسان کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالا جاتا ہے اور اس میں نیگلیریا کی موجودگی کی تصدیق کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عام طور پر دماغ کی حالت جاننے کے لئے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی بھی تجویز کر تے ہیں۔

کیا اس کا علاج ممکن ہے؟

اگر بروقت تشخیص ہو جائے تو علاج ممکن تو ہے مگر کم ہی لوگ علاج کے باوجود زندہ بچ پاتے ہیں۔

اس سے بچاؤ کے لئے کیا کیا جا سکتا ہے؟

اس سے بچاؤ کا سب سے پہلا طریقہ تو یہی ہے کہ گرم موسم میں جھیلوں ، ندیوں اور چشموں میں مکمل طور پر اترنے سے پرہیز کیا جائے۔ اگر کوئی تیراکی کا بہت شوقین ہے تو اسے چاہئے کہ ناک پر تیراکی کے دوران لگانے والا کلپ لگا لے تاکہ پانی اندر داخل نہ ہو۔ اگر سوئمنگ پول استعمال کر رہے ہیں تو یہ اطمینان کر لیں کہ اس کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق رکھا جاتا ہے ، اس کی صفائی ستھرا ئی کا خیال رکھا جاتا ہے اور کلورین کی مطلوبہ مقدار اس میں شامل رکھی جاتی ہے۔

Health of Bannu Programme

25 JuneWorld Vitiligo Day 2023 💫This year 2023, the theme for World Vitiligo Day 2023 is "Vitiligo: Looking into the Fut...
25/06/2023

25 June
World Vitiligo Day 2023

💫This year 2023, the theme for World Vitiligo Day 2023 is "Vitiligo: Looking into the Future"

💫Vitiligo, a skin disorder in which the skin cell melanocytes that produce melanin are destroyed by the body's immune system, causing the skin to lose its colour and resulting in whitish, smooth patches on the skin
💫 What are the symptoms of vitiligo?
The main symptom of vitiligo is the loss of pigment that occurs in any part of the body. The other symptoms can include:
✨Premature whitening of the hair on the head, eyelashes, eyebrows, or beard
✨Itching in the affected area
Discolouration of the mucous membranes (tissue that lines the inside of your mouth and nose)
✨Loss or discolouration of the inner lining of the eyeball (retina)
💫 Vitiligo treatment options
There are various treatment options available for vitiligo,. Some available Vitiligo treatments are:�
👉🏻Camouflage therapy
👉🏻Repigmentation therapy
👉🏻Light therapy
👉🏻Surgery

✨ "Embrace the beauty of uniqueness!
On World Vitiligo Day, let's educate, raise awareness, and promote acceptance for those living with Vitiligo.!


Medical Teaching Institution Bannu
Health of Bannu Programme

Sickle cell anemia is a genetic blood disorder affecting hemoglobin, the protein in red blood cells that carries oxygen....
19/06/2023

Sickle cell anemia is a genetic blood disorder affecting hemoglobin, the protein in red blood cells that carries oxygen. In sickle cell anemia, the red blood cells become rigid and sticky, and are shaped like sickles or crescent moons. These irregularly shaped cells can get stuck in small blood vessels, which can slow or block blood flow and oxygen to parts of the body. This can cause severe pain, organ damage, and a higher risk of infections. Sickle cell anemia primarily affects people of African descent, but can also affect those of Hispanic, Middle Eastern, or Mediterranean descent. There is no cure for sickle cell anemia, but treatments can help manage symptoms and improve quality of life.

Congratulations and Welcome to the enthusiastic Awareness Co_Heads of Health Education And Patient Care Wing.Your select...
17/06/2023

Congratulations and Welcome to the enthusiastic Awareness Co_Heads of Health Education And Patient Care Wing.

Your selection to be part of the Health Education And Patient Care Wing signifies not only your exceptional abilities but also your commitment to our shared vision and purpose.

Address

Bannu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Education & Patient Care Wing, BMC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share