Dr. Khurram Yasin-Medical specialist

Dr. Khurram Yasin-Medical specialist MEDICAL SPECIALIST
MBBS (Pb)
FCPS Medicine (PIMS, ISB)
Ex Registrar PIMS (ISB)
Ex Registrar OJT university Hospital, Birmingham, UK

03/05/2025
40 سال  کی عمر کے بعد لگنے والی بڑی بیماریوں میں سے ایک بیماری گھٹنوں کا آسٹیو آرتھرائیٹس یا گنٹھیا ہے۔ اکثر ضعیف العمر ...
15/08/2024

40 سال کی عمر کے بعد لگنے والی بڑی بیماریوں میں سے ایک بیماری گھٹنوں کا آسٹیو آرتھرائیٹس یا گنٹھیا ہے۔ اکثر ضعیف العمر افراد اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اور گھنٹے کے درد کی وجہ سے شدید تکلیفِ میں رہتے ۔اس سلسلے میں چند احتیاطیں ہیں جن کی بدولت تکلیفِ کو کم کیا جا سکتا ہے
ا) وزنی چیزیں اٹھا کر پیدل نہ چلیں ۔

جہاں تک ممکن ہو اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کریں ۔خصوصی طور پر جو افراد موٹاپے کا شکار ہیں ان کا وزن کم کرنے سے گھٹنوں پر دباؤ کم ہو گا اور درد بھی کم ہو گا

ٹوائلٹ میں انگلش سٹائل کی سیٹ استعمال کریں کیونکہ پاؤں پر وزن ڈال کر رفع حاجت کرنے سے گھٹنوں پر دباؤ پڑے گا اور شدید درد ہوتا رہے گا ۔
کوشش کریں کے سیڑھیوں کا استعمال کم سے کم کریں اور مکان کے نچلے پورشن میں ہی رہنا شروع کر دیں کیونکہ بار بار سیڑھی استعمال کرنے سے گھٹنوں میں درد بڑھ سکتا ہے اور گرنے کا بھی خطرہ رہتا ہے
اکثر ضعیف العمر خواتین میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کے ساتھ ہڈیوں میں کمزوری کی بیماری بھی ہوتی ہے اس لیے ڈاکٹر کے مشورے سے کیلشیم ، وٹامن ڈی اور دودھ کا استعمال کریں

اگر درد کنٹرول کرنے لیے درد کی دوائی کی ضرورت پڑے تو کوشش کریں کے پیراسیٹامول کی گولی ہی استعمال کریں کیونکہ درد کی دوسری دواؤں کا لگاتار استعمال آپ کے گردے اور معدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔
جھاں تک ممکن ہو درد کے لیے گولیوں کا استعمال کرنے کی بجائے اسی فارمولے کی ٹیوب یا جیل کو گھٹنوں پر استعمال کریں

گھٹنوں کے درد کے مریض ایک بار ضرور فزیوتھراپسٹ سے مشورہ کر کے چلنے پھرنے میں مدد کے لیے واکنگ سٹک ، یا فریم کا استعمال کریں جس سے گھٹنوں پر دباؤ کم ہو جائے اور چلنا پھرنا تکلیف دہ نہ رہے
اگر گھٹنوں میں اچانک تکلیفِ بڑھ جائے یا سوزش بھت زیادہ ہو جائے تو فی الفور ڈاکٹر سے رجوع کریں

موسم برسات میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں بھت اضافہ ہو جاتا ہے اس سلسلے میں کچھ باتوں کا ذہن میں رکھنا ضروری ہے ۔سارے سا...
02/08/2024

موسم برسات میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں بھت اضافہ ہو جاتا ہے اس سلسلے میں کچھ باتوں کا ذہن میں رکھنا ضروری ہے ۔

سارے سانپ زہریلے نہیں ہوتے ۔ایک اندازے کے مطابق ہر دس میں سے چھے سانپ زہریلے نہیں ہوتے۔ سانپ اگر ڈس بھی لے تو اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ مریض اب زندہ نہیں رہے گا خدا نخواستہ

سانپ اگر کاٹ لے تو اس حصے کو کپڑے سے کس کر باندھنے یا وہاں کا خون نکالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا

کسی بھی قسم کا دیسی ٹوٹکہ جیسا کہ مرچیں کھلانا ، کچا پیاز کھلانا یا پودوں سے نکلنے والا سفید پانی پلانے سے فائدہ ہونے کی بجائے مریض کو شدید الٹیاں اور معدے کا انفیکشن ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے ۔

کچھ لوگ دم درود کروانا ضروری سمجھتے ہیں لیکن یاد رکھیں اسلام میں بھی بیماریوں کا علاج کروانے اور دوا استعمال کرنے کی مثالیں موجود ہیں۔ اسلیے اگر دم درود کروانا ہی ہے تو مریض کو ہسپتال لے جائیں اور علاج کے ساتھ ساتھ دم وغیرہ کروا لیں

جس انسان کو بھی سانپ ڈس لے اسکو چاہیے کہ فوراً اپنے علاقے کے بڑے ہسپتال جیسا کہ تحصیل یا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں جائیں اور ڈاکٹرز کے مشورے سے سانپ کے ڈسنے کا علاج کروائیں ۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں روانہ ڈاکٹرز کو چیک اپ کروانے کے لیے آنے والے مریضوں میں سر درد کے مریضوں کا تناسب 22 فی...
25/07/2024

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں روانہ ڈاکٹرز کو چیک اپ کروانے کے لیے آنے والے مریضوں میں سر درد کے مریضوں کا تناسب 22 فیصد ہے یعنی ہر پانچواں مریض کسی نہ کسی طرح کے سر درد کا شکار ہے اگر چہ زیادہ تر یہ کم خطرناک بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہی . تاہم مریضوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ سر درد کی کچھ علامات ایسی ہیں جن کا مطلب خطرناک دماغی و اعصابی بیماری ہو سکتا ہے ۔ان علامات کی صورت میں فوری طور پر سپیشلسٹ ڈاکٹر کو چیک کروانا اور ان کے مشورے سے ٹیسٹ کروانا ضروری ہے ۔یہ علامات درج ذیل ہیں
نظر کی کمزوری یا آنکھ کا سرخ ہو جانا
گردن میں درد الٹیاں یا بخار ہونا
رات کو سوتے ہوے درد کی وجہ سے آنکھ کھل جانا
جسم کے کسی حصے کا مفلوج ہو جانا یا کمزوری
بلڈ پریشر کا بھت بڑھ جانا
سر میں چوٹ کے بعد شدید سر درد ہونا

میڈیکل سٹورز پر ملنے والی زیادہ تر درد دور کرنے والی ادویات کے بے دریغ استعمال سے معدہ کی تکلیفِ ، گردوں کا ناکارہ ہونا ...
18/07/2024

میڈیکل سٹورز پر ملنے والی زیادہ تر درد دور کرنے والی ادویات کے بے دریغ استعمال سے معدہ کی تکلیفِ ، گردوں کا ناکارہ ہونا ۔فالج اور دل کا عارضہ لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کے مریض اکثر ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر درد کش گولیاں ( painkillers) کھاتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے اکثریت کے معدے بھی خراب ہو جاتے ہیں ۔میری ایسے تمام مریضوں سے گزارش ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی گولی نہ کھائیں اور اگر آپ کو معدے کی تکلیفِ ہے تو ڈاکٹر کو لازمی بتائیں تا کہ وہ نسخہ لکھتے ہوئے اس بات کا خیال رکھے کہ معدے کے لیے نقصان دہ دوا نہیں دینی

ایلو پیتھک یا انگریزی طریقہ علاج بنیادی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہے اول) ڈاکٹر مریض سے اسکی بیماری سے متعلق تفصیلی سوال ...
12/07/2024

ایلو پیتھک یا انگریزی طریقہ علاج بنیادی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہے
اول) ڈاکٹر مریض سے اسکی بیماری سے متعلق تفصیلی سوال جواب کرتا ہے جس کو ہسٹری history کہا جاتا ہے
دوم) مریض کا کلینک یا وارڈ میں مکمل معائنہ کیا جاتا ہے جس کو ایگزامینیشن examination کا نام دیا جاتا ہے
سوم) اگر ڈاکٹر کو ضرورت محسوس ہو تو کچھ ٹیسٹ کرواتا ہے جن سے بیماری کی تشخیص میں مدد ملتی ہے
ان مراحل کے بعد مریض کے لیے دوا تجویز کی جاتی ہے

جب ہم اپنے ڈاکٹرز سے بذریعہ فون یا انٹر نیٹ مشورہ طلب کرتے ہیں تو مندرجہ بالا طریقہ کار پر پوری طرح سے عمل نہیں ہو سکتا اسلیے ممکن ہے کہ مریض کی بیماری کی تشخیص میں کوئی کمی بیشی رہ جائے ۔ اسلیے جہاں تک ممکن ہو اپنی بیماری کے علاج کے لیے ہمیشہ مکمل چیک اپ اور ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ٹیسٹ لازمی کروائیں کیونکہ آپ کی صحت بہر حال آپ کے وقت سے زیادہ قیمتی ہے

دیسی گھی ۔مکھن ۔ڈالڈا ۔بڑا گوشت اور بازار میں بکنے والی تلی ہوئی چیزیں جیسے پکوڑے سموسے جلیبی وغیرہ میں کولیسٹرول کو بڑھ...
10/07/2024

دیسی گھی ۔مکھن ۔ڈالڈا ۔بڑا گوشت اور بازار میں بکنے والی تلی ہوئی چیزیں جیسے پکوڑے سموسے جلیبی وغیرہ میں کولیسٹرول کو بڑھانے والی نقصان دہ چکنائی موجود ہوتی ہے جو دل کے دورے کا سبب بن سکتی ہے ۔اسلیے دل کے مریضوں کو ان غذاؤں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے اور صحت مند لوگوں کو بھی چاہیے کہ ان خوراکوں کا استعمال حد سے زیادہ نہ کریں

شوگر کے مریضوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس بیماری کے کنٹرول کے لیے تین چیزوں کا  ہونا بہت ضروری ہے ۔خوراک میں پرہیز ،...
09/07/2024

شوگر کے مریضوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس بیماری کے کنٹرول کے لیے تین چیزوں کا ہونا بہت ضروری ہے ۔
خوراک میں پرہیز ، دوا کا باقاعدگی سے استعمال اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق وقتاً فوقتاً۔ شوگر کا چیک اپ ۔
اگر ان میں سے کسی ایک کام میں بھی کوتاہی ہو گی تو یہ بیماری آپ کے جسم کو خاموشی سے نقصان پہنچاتی رہے گی

اکثر دیکھا گیا ہے کہ مریض خون پتلا کرنے والی گولی Loprin کو بلڈ پریشر کی گولی سمجھ کر استعمال کرتے رہتے ہیں اور جب ان سے...
08/07/2024

اکثر دیکھا گیا ہے کہ مریض خون پتلا کرنے والی گولی Loprin کو بلڈ پریشر کی گولی سمجھ کر استعمال کرتے رہتے ہیں اور جب ان سے پوچھا جائے کہ جب بلڈ پریشر ہائی ہوا تو کون سی دوائی لی تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ لوپرن ( Loprin ) کھائی پھر بھی بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہوا۔ ایسے تمام مریضوں سے گزارش ہے کہ اس گولی کا کام خون پتلا رکھنا ہے اور یہ فالج اور دل کے دورے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔تاہم ہائی بلڈ پریشر کے لیے اسکو استعمال کرنے سے کوئی فائیدہ نہیں ہو گا ۔

Address

Awan Shareef Road Near College Chowk
Barnala

Opening Hours

Monday 15:00 - 20:00
Tuesday 15:00 - 20:00
Wednesday 15:00 - 20:00
Thursday 15:00 - 20:00
Friday 15:00 - 17:00
Saturday 19:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Khurram Yasin-Medical specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram