Nawab Dawa Khana Reg.

Nawab Dawa Khana Reg. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nawab Dawa Khana Reg., haveli Road churasta Main Khan, Basirpur.

"خالص و مستند ہربل علاج کا قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ✨
قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار محفوظ حل، مکمل رازداری کے ساتھ 💛
صحت، ٹائمنگ اور توانائی میں بہتری کے لیے مؤثر رہنمائی 🌿
بغیر سائیڈ افیکٹس — آپ کا بھروسے مند انتخاب۔

طاقت کا خزانہ سفید موصلی انڈین 50 گراماسگند ناگوری انڈین 50 گرامستاور 50 گرام چھوٹی الائچی 10 گرام سفید موصلی، ستاور، اس...
13/02/2026

طاقت کا خزانہ

سفید موصلی انڈین 50 گرام
اسگند ناگوری انڈین 50 گرام
ستاور 50 گرام
چھوٹی الائچی 10 گرام

سفید موصلی، ستاور، اسگند ناگوری اور چھوٹی الائچی کا یہ امتزاج ایک ایسا روایتی نیوٹریشنل سپورٹ فارمولا ہے جو جسمانی توانائی، اعصابی سکون اور عمومی کمزوری کو متوازن کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ سفید موصلی کو قدرتی انرجی اور اسٹیمنا بڑھانے والی جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے جو مسلسل تھکن، کمزوری اور جسمانی نقاہت میں سہارا دیتی ہے، جبکہ اسگند ناگوری (اشوگندھا) جسم کو ذہنی دباؤ، بے خوابی اور ہارمونل عدم توازن سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے ایک ایڈاپٹوجن کے طور پر جانی جاتی ہے۔ ستاور جسم کے اندرونی نظام کو سہارا دے کر مدافعتی طاقت بہتر کرنے اور عمومی بحالی کے عمل کو سپورٹ کرنے میں معاون سمجھی جاتی ہے، جس سے جسم کو بتدریج طاقت اور توازن ملتا ہے۔

غذائیت کے نقطۂ نظر سے یہ مرکب ان افراد کے لیے مفید ہو سکتا ہے جو جسمانی تھکن، کمزوری، ذہنی دباؤ یا بیماری کے بعد بحالی کے مرحلے میں ہوں۔ چھوٹی الائچی اس نسخے کو ہضم کرنے میں آسانی پیدا کرتی ہے، معدے کو بھاری ہونے سے بچاتی ہے اور غذائی اجزاء کے بہتر جذب میں مدد دیتی ہے، جس سے مجموعی اثر متوازن رہتا ہے۔ یہ امتزاج جسم کو فوری طور پر نہیں بلکہ آہستہ آہستہ اندر سے مضبوط کرنے اور توانائی کو قدرتی انداز میں بحال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بشرطیکہ اسے متوازن غذا، مناسب نیند اور صحت مند طرزِ زندگی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

البتہ کسی بھی ہربل یا غذائی سپلیمنٹ کی طرح اس کا استعمال اعتدال میں ہونا چاہیے اور اگر کسی کو شوگر، بلڈ پریشر، ہارمونل مسائل یا کوئی دائمی بیماری ہو تو ماہرِ صحت یا ڈائٹیشن سے مشورہ کرنا بہتر رہتا ہے۔ حاملہ خواتین یا خاص ادویات لینے والے افراد بھی احتیاط کریں تاکہ یہ مرکب جسم کی ضروریات کے مطابق محفوظ اور مؤثر انداز میں فائدہ دے سکے۔

حکیم جالینوس اور قدیم اطباء کے نزدیک علاج کا بنیادی فلسفہ "علاج بالضد" ہے، یعنی جس کیفیت کی وجہ سے کمزوری پیدا ہوئی ہے، ...
10/02/2026

حکیم جالینوس اور قدیم اطباء کے نزدیک علاج کا بنیادی فلسفہ "علاج بالضد" ہے، یعنی جس کیفیت کی وجہ سے کمزوری پیدا ہوئی ہے، اس کے الٹ تاثیر رکھنے والی غذا یا دوا استعمال کی جائے۔
​جالینوس کے طبی اصولوں کی روشنی میں ان اعضاء کی اصلاح کے لیے درج ذیل علمی اور روایتی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں:
​1. ضعفِ دماغ کا علاج (دماغی و اعصابی طاقت)
​اگر شہوت دیر سے پیدا ہو یا لذت نہ آئے، تو دماغ کو تروتازہ اور مقوی بنانا ضروری ہے۔
​علاج: مغزیات کا استعمال (بادام، اخروٹ، پستہ)۔
​جالینوس کی تدبیر: روغنِ بادام یا روغنِ کدو کی سر پر مالش کرنا اور سونف و مصری کا سفوف رات کو دودھ کے ساتھ لینا دماغی رطوبت کو متوازن کرتا ہے۔
​2. ضعفِ قلب کا علاج (انتشار اور سختی کے لیے)
​اگر دل کی کمزوری سے تناؤ میں کمی ہو، تو خون کی روانی کو تیز کرنے والی اشیاء دی جاتی ہیں۔
​علاج: سیب کا مربہ، چاندی کے ورق، اور زعفران کا استعمال۔
​جالینوس کی تدبیر: خمیرہ گاؤزبان یا عنبری کا استعمال دل کو فرحت بخشتا ہے۔ غذائی طور پر دیسی مرغ کی یخنی اور انار کا رس دل کے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے۔
​3. ضعفِ جگر کا علاج (استقامت اور جوش کے لیے)
​اگر دخول کے بعد ڈھیلا پن آئے، تو جگر کی اصلاح کی جاتی ہے تاکہ خون کی وافر مقدار پیدا ہو۔
​علاج: جگر کی گرمی دور کرنے کے لیے شربتِ بزوری یا عرقِ مکو کا استعمال۔
​جالینوس کی تدبیر: مولی، گاجر اور پالک جیسی سبزیاں جگر کی صفائی کرتی ہیں۔ جگر کی تقویت کے لیے پختہ پھل (انگور، پپیتا) بہترین ہیں۔
​4. ضعفِ معدہ کا علاج (کنٹرول اور ضبط کے لیے)
​اگر انزال بے ارادہ ہو جائے، تو ہاضمہ درست کرنا اولین ترجیح ہے۔
​علاج: ادرک، پودینہ اور اناردانہ کی چٹنی کا استعمال۔
​جالینوس کی تدبیر: کھانے سے پہلے تھوڑا سا نمک یا ادرک کا ٹکڑا چبانا معدہ کو متحرک کرتا ہے۔ ٹھنڈے پانی اور ثقیل (بھاری) غذاؤں سے پرہیز ضروری ہے۔
​5. ضعفِ گردہ کا علاج (قطروں اور رطوبات کے لیے)
​قطروں کے اخراج کو روکنے کے لیے گردوں کی "قوتِ ماسکہ" (روکنے کی طاقت) کو بڑھایا جاتا ہے۔
​علاج: کالے چنے، بھنے ہوئے تل اور چھواروں کا استعمال۔
​جالینوس کی تدبیر: معجون فلاسفہ (جو قدیم طبی نسخہ ہے) گردوں کی سردی دور کرنے اور رطوبات کو خشک کرنے کے لیے اکسیر مانی جاتی ہے۔
​6. ضعفِ خصیتین کا علاج (منی کو گاڑھا کرنے کے لیے)
​ٹائمنگ کی کمی اور رقتِ منی کے لیے مغلظ (گاڑھا کرنے والی) اشیاء تجویز کی جاتی ہیں۔
​علاج: موصلی سفید، ثعلب مصری اور اسبغول کا چھلکا۔
​جالینوس کی تدبیر: دودھ کے ساتھ شہد اور کھجور کا باقاعدہ استعمال مادہِ منویہ کی پیداوار اور معیار کو بہتر بناتا ہے۔
​جالینوس کے سنہری اصول (احتیاطی تدابیر)
​اعتدال: جالینوس کے مطابق "کثرتِ ج**ع" تمام اعضاءِ رئیسہ کو کھوکھلا کر دیتی ہے، لہذا اعتدال ضروری ہے۔
​خالی پیٹ پرہیز: نہار منہ یا بالکل بھرے پیٹ ج**ع کرنا صحت کے لیے مضر ہے۔
​نفسیاتی سکون: اگر ذہن بوجھل یا خوف زدہ ہو، تو کوئی بھی دوا اثر نہیں کرتی۔
​نوٹ: یہ معلومات علمی اور تاریخی تناظر میں دی گئی ہیں۔ مستقل علاج کے لیے کسی مستند طبیب (حکیم) سے نبض دکھا کر مشورہ کرنا ضروری ہے۔
حکیم قاری محمد نواب نوری
رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر حکومت پاکستان
+923094399346

کبھی سوچا ہے کہلڑکیوں میں فیٹ ہپس اور تھائیز میں کیوں جمع ہوتا ہے؟اورلڑکوں میں توند، بیلی فیٹ اور لو ہینڈلز کیوں؟یہ اتفا...
04/02/2026

کبھی سوچا ہے کہ
لڑکیوں میں فیٹ ہپس اور تھائیز میں کیوں جمع ہوتا ہے؟
اور
لڑکوں میں توند، بیلی فیٹ اور لو ہینڈلز کیوں؟

یہ اتفاق نہیں…
یہ ہارمونز + بایولوجی + سروائیول میکانزم ہے۔

لڑکیوں میں فیٹ کیوں لوور باڈی پر؟

لڑکیوں میں فیٹ اسٹور ہونے کی اصل وجہ ہے:

Estrogen ہارمون
یہ کوئی فیشن یا کاسمیٹک مسئلہ نہیں۔
یہ فطرت کا بنایا ہوا انرجی بینک ہے۔

یہ فیٹ خاص طور پریگننسی اور بریسٹ فیڈنگ کے لئے ریزرو ہوتا ہے -
ایسٹروجن جسم میں زیادہ ہونے سے ویسے بھی بڑھ جاتا ہے۔
اسی لئے یہ فیٹ آسانی سے جلتا نہیں
یہ زیادہ سٹیبل ہوتا ہے اور ڈائٹ کے بعد بھی پہلے اوپر کا جسم لین ہو جاتا ہے
مگر ہپس/تھائیز پر فیٹ باقی رہتا ہے

اسی پیٹرن کو کہتے ہیں Gynoid Fat

دوسری طرف مردوں میں بیلی فیٹ کیوں؟ ؟
مردوں میں توند کا اصل تعلق Testosterone کی کمی سے ہوتا ہے

جیسے ہی ٹیسٹوسٹیرون کم ہوتا ہے فیٹ اوپر پیٹ میں شفٹ ہونا شروع ہو جاتا ہے

وجوہات سادہ ہیں
غلط لائف اسٹائل جیسے زیادہ وقت بیٹھے رہنا بیٹھے رہنا
سٹریس سگریٹ نوشی نیند کی کمی اور۔
جینیٹکس یہ جو پیٹ کے اندر جمع ہوتا ہے، یہ نارمل فیٹ نہیں…

اسے Visceral Fat ہیں یہ سب سے خطرناک فیٹ ہے کیونکہ یہ فیٹی لیور
ہارٹ ڈیزیز انسولین ریزسٹنس اور ہائی بلڈ پریشر کا دروازہ کھول دیتا ہے۔

کیا یہ فیٹ کم ہو سکتا ہے؟

جی ، 100% ہو سکتا ہے۔لیکن اس کا طریقہ “عام ڈائٹ” سے مختلف ہے۔

یہ فیٹ صرف کیلوریز سے نہیں
ہارمون بیلنس سے جلتا ہے۔

Visceral Fat کم کرنے کی سائنسی سٹریٹجی
1) اسٹرینتھ ٹریننگ

وزن اٹھانا = ٹیسٹوسٹیرون اور گروتھ ہارمون
2) ہائی پروٹین ڈائٹ

پروٹین انسولین کو کنٹرول کرتا ہے
اور فیٹ برننگ آن کرتا ہے

3) ریفائنڈ شوگر کم

شوگر سے انسولین اسپائک ہوتی ہے اور بیلی فیٹ بڑھتا ہے۔
4) اچھی نیند

7–8 گھنٹے نیند ہمارے ہارمون ری سیٹ کر دیتی ہے
5) واک + موومنٹ

دن میں کم از کم 8–10 ہزار قدم

6) سٹریس کنٹرول

زیادہ کورٹیسول مطلب زیادہ توند

لڑکیوں کا فیٹ اللہ نے سروائیول ڈیزائنن بنایا ہی۔
جبکہ مردوں کا بیلی فیٹ ان کے لائف اسٹائل کی خرابی کا الارم ہوتا ہے۔
یہ خوبصورتی کا نہیں
یہ صحت اور ہارمونز کا مسئلہ ہے۔

جسم کو سزا نہیں
سائنس کے ساتھ بہتر کریں
اب آتے ہیں عورتوں اور لڑکیوں کی طرف
یہ فیٹ ایسٹروجن سے کنٹرول ہوتا ہے اور جلتا بہت آہستگی سے ہے۔
بلڈ ویلسز کم ہونے کی وجہ سے وہاں خون کی سپلائی کم اور فیٹ کم جلتا ہے۔
اس کے علاوہ وہاں Aloha2 ریسیپٹرز کم ہوتے ہیں
یہ فیٹ کو جلنے سے روکتے ہیں اور انسولین اسے فورا لاک کر دیتی ہے۔
حل ہے کہ ہارمون ری سیٹ کریں اور ریسپٹرز کو توڑیں
ہیوی لوئر باڈی ٹریننگ جیسے سکواٹس
ہپ تھرسٹ
رونانین ڈیڈ لفٹ وغیرہ وغیرہ ہفتے میں دو بار کریں۔
یہ خون کی روانی کو بہتر کرتے ہیں
ریسپٹرز کا ناکارہ کرنے کے ساتھ مسلز بناتے ہیں۔
مسلز کا مطلب ہے زیادہ انرجی کنزمشن
جیسے ہی ورک آوٹ ختم ہو تو HIIT یعنی ہائی انٹینسٹی انٹورول ورک آوٹ کریں۔
جس کا دورانیہ بس دس منٹ ہونا چاہئے
اب کھانے میں کارب صرف ورزش کے بعد یا دوپہر میں بہت کم کھائے جا سکتے ہیں

پروٹین کو ہر کھانے میں لازمی شامل کریں
اس کے علاوہ نیند مکمل کریں
جسم کا کورٹسول لیول صرف نیند سے ہی کنٹرول ہو سکتا ہے۔
سب سے آخر میں
صبر کریں۔ اور consistency کے ساتھ لگے رہیں
یہ دو ہفتے سے بارہ ہفتے کی مشہوریاں آپ کو بےوقوف بنانے کے لئے ہوتی ہیں

1. کلونجی اور کلونجی شہد کیا ہے؟کلونجی: جسے نیگلا ساٹیوا بھی کہتے ہیں۔ یہ چھوٹے سیاہ بیج ہیں جو صدیوں سے طبی فوائد کے لی...
18/01/2026

1. کلونجی اور کلونجی شہد کیا ہے؟

کلونجی: جسے نیگلا ساٹیوا بھی کہتے ہیں۔ یہ چھوٹے سیاہ بیج ہیں جو صدیوں سے طبی فوائد کے لیے استعمال ہوتے آئے ہیں۔

کلونجی شہد: یہ عام طور پر شہد میں کلونجی شامل کر کے بنایا جاتا ہے یا شہد میں کلونجی کا تیل ملا کر بنایا جاتا ہے۔ یہ دونوں کے فوائد یکجا کر دیتا ہے۔

2. کلونجی اور شہد کے فوائد

مدافعتی نظام مضبوط بنانا (Immunity Boost)

دونوں کے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہیں۔

جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

سوزش کم کرنا (Anti-inflammatory)

کلونجی میں تھائموکوانون (Thymoquinone) موجود ہے جو سوزش کو کم کرتا ہے۔

جوڑوں کے درد اور سوزش میں فائدہ مند ہے۔

ہاضمے کے لیے مفید (Digestive Health)

شہد معدے کو سکون دیتا ہے اور کلونجی ہاضمہ بہتر کرتی ہے۔

گیس، اپھارہ اور قبض میں مددگار ہے۔

سانس کی صحت (Respiratory Health)

کھانسی، دمہ اور برونکائٹس میں آرام دیتا ہے۔

شہد گلے کی خراش کم کرتا ہے۔

دل کی صحت (Heart Health)

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

دل کے لیے اینٹی آکسیڈینٹس فراہم کرتا ہے۔

جلد اور بال (Skin & Hair)

جلد صاف اور چمکدار بناتا ہے، دانے کم کرتا ہے۔

بال مضبوط اور کم جھڑنے والے بناتا ہے۔

بلڈ شوگر کنٹرول (Blood Sugar Regulation)

ٹائپ 2 ذیابیطس میں مددگار، لیکن صحت مند غذا کے ساتھ استعمال کریں۔

3. استعمال کے طریقے
طریقہ 1: سیدھا استعمال

1 چمچ کلونجی + 1 چمچ شہد روزانہ لیں۔

صبح خالی پیٹ یا سونے سے پہلے بہتر ہے۔

طریقہ 2: کلونجی شہد مکسچر

½ چمچ کلونجی پاؤڈر + 1 چمچ شہد۔

روزانہ صحت اور مدافعت کے لیے استعمال کریں۔

طریقہ 3: چائے کے طور پر

½ چمچ کلونجی گرم پانی میں ڈال کر 5–10 منٹ بھگوئیں۔

شہد ڈال کر روزانہ ایک یا دو بار پیئیں۔

طریقہ 4: دہی یا اسموتھی کے ساتھ

½ چمچ کلونجی پاؤڈر + 1 چمچ شہد دہی یا اسموتھی میں ملائیں۔

آسان اور مزیدار طریقہ ہے روزانہ استعمال کا۔

4. احتیاطی تدابیر

مقدار: روزانہ 1–2 چمچ زیادہ سے زیادہ۔

حمل: زیادہ مقدار سے پرہیز کریں، ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

الرجی: اگر شہد یا کلونجی سے الرجی ہو تو استعمال نہ کریں۔

مسلسل استعمال: فوائد کے لیے چند ہفتے روزانہ استعمال ضروری ہے۔

‏کمزوری،جسمانی سردی،خشکی اورتھکن سے پریشان ہیں؟قدرتی اجزاء پر مشتمل سادہ مگرنہایت مؤثر غذائی ٹانک جسم کودوبارہ قوت،توانا...
15/01/2026

‏کمزوری،جسمانی سردی،خشکی اورتھکن سے پریشان ہیں؟
قدرتی اجزاء پر مشتمل سادہ مگرنہایت مؤثر غذائی ٹانک جسم کودوبارہ قوت،توانائی اور توازن فراہم کرے۔
✨ خصوصیات
✔️ جسم کی سردی اور خشکی دور کرے
✔️ اعصاب کوتقویت دے
✔️ کمزوری اورنقاہت میں مفید
✔️ بچوں، بڑوں اورضعیف افراد کیلئے مفید‏اجزاء
مغز بادام مقشر — 1پاؤ
دیسی شکر — 1پاؤ
دیسی گھی — 1پاؤ
👩‍🍳 ترکیبِ تیاری
بادام باریک پیس کرسفوف بنائیں۔
دیسی گھی ہلکی آنچ پرگرم کر کےبادام کا سفوف شامل کریں اور خوشبو آنےتک بھونیں۔
اب دیسی شکر شامل کر کے چند منٹ مزید بھونیں، پھر اتار کر ٹھنڈا کریں۔
صاف، خشک جار میں محفوظ کریں

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کیا علامت ہے، ؟نہیں تو جان لیں ۔رینیولا زبان کے نیچے بننے والی لعاب سے بھری ہوئی تھیلی (سسٹ) ہوتی...
15/01/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کیا علامت ہے، ؟

نہیں

تو جان لیں ۔

رینیولا زبان کے نیچے بننے والی لعاب سے بھری ہوئی تھیلی (سسٹ) ہوتی ہے۔ یہ اس وقت بنتی ہے جب لعاب بنانے والے غدود یا ان کی نالی کو نقصان پہنچ جائے یا وہ بند ہو جائے، جس کے نتیجے میں لعاب منہ کے اندرونی ٹشوز میں جمع ہونے لگتا ہے۔
رینیولا کی وجوہات
چوٹ یا زخم (Trauma / Injury)
منہ کے نچلے حصے میں چوٹ لگنا رینیولا کی عام وجہ ہے، مثلاً:
غلطی سے زبان یا منہ کے اندر کاٹ لگ جانا
دانتوں کا آپریشن یا کوئی اور جراحی عمل
چہرے پر زور کی چوٹ لگنا
ایسی صورت میں لعاب کی نازک نالیاں پھٹ جاتی ہیں اور لعاب باہر کے ٹشوز میں جمع ہو جاتا ہے۔
لعابی نالی کا بند ہونا (Duct Blockage)
لعاب بنانے والے غدود کی نالی بند ہو سکتی ہے، جس کی وجوہات یہ ہو سکتی ہیں:، زخم کے بعد بننے والا داغ (Scarring)
سوزش (Inflammation)، لعاب کے پتھر (Salivary Stones / Sialoliths)
جو معدنی اجزاء کے جمع ہونے سے بنتے ہیں اور لعاب کے بہاؤ کو روک دیتے ہیں۔رینیولا ایک غیر سرطانی اور قابلِ علاج کیفیت ہے، مگر یہ اگر بڑھے، بار بار بنے یا کھانے اور بولنے میں مشکل پیدا کرے تو ماہرِ امراضِ منہ یا سرجن سے رجوع ضروری ہوتا ہے۔

08/01/2026
طب یونانی کا شاہکار  جواہر مہرہ (کشتہ سونا اور عرق گلاب 9 آتشہ،عرق گاوزبان 3 آتشہ کی اضافی خوبیوں کے ساتھ)48 دن کی مسلسل...
08/01/2026

طب یونانی کا شاہکار
جواہر مہرہ
(کشتہ سونا اور عرق گلاب 9 آتشہ،عرق گاوزبان 3 آتشہ کی اضافی خوبیوں کے ساتھ)
48 دن کی مسلسل محنت اور مکمل اجزاء کے ساتھ تیار کیا گیا ہے
یہ دوائی دل کی بیماریوں کیلئے نایاب تحفہ ہے۔ دل کی تمام بیماریوں‘ یعنی اختلاج قلب‘ دل دھڑکنا‘ ضعف قلب اور خفقان وغیرہ کیلئے آب حیات ہے۔ اکثر ایک ہی خوراک سے دل کو طاقت ہونی شروع ہوجاتی ہے اور چند خوراکوں میں ہی تمام اعضاء رئیسہ طاقتور ہوجاتے ہیں طب یونانی میں غالباً سب سے بہترین نسخہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی ایک ہی خوراک ایک دفعہ تو مریض کو بستر مرگ سے بھی اٹھا دیتی ہے۔ میرے خیال میں اس سے زیادہ تعریف کی ضرورت نہیں
( کامل انتشار ۔قوت باہ ۔اعضاء رئیسہ و شریفہ کی تمام طاقتوں کی بحالی کا اصل جوہر)
اطباء کرام توجہ فرمائیں
اپنے تمام پھنسے ہوئے مریضوں کو ایک بار جواہر مہرہ استعمال کروائیں
صدق بیانی کی تمام حدوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ھے کے مکمل اجزا سے تیار جواہر مہرہ کی ایک خوراک سسکتی موت کو زندگی کی جانب لوٹا دیتی ھے
چند شکایات تقریباً تمام ہی اطبا کے سامنے تواتر سے آ رہی ہیں اور عام آدمی نا واقفیت کی بنا پر پریشان ھوتا ھے کے میرے ساتھ کیا ھو رہا ھے
یہ روز کا مشاھدہ ہے ہر تیسرے مریض کا دل کمزور ہے۔ذرا سی ٹینشن ہوئی دل دھڑ دھڑ چلنا شروع۔بیٹھے بیٹھے سانس پھول گیا۔
سوتے میں جسم سُن ہونے کی شکایت ،
شوگر کے مریضوں کے اعضاء کی مستقل بے حسی اور شدید اذیت ،
سر کے پچھلے حصے کا سُن ہونا ،
تھوڑا سا چلنے پہ شدید تھکاوٹ کا احساس،
چھوٹی عمر میں شدید جنسی کمزوری ،
اعضائے تناسلیہ کا بہت کم انتشار اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سُن ہو جانا ،
لڑکوں میں عضو خاص کی انتہائی کمزور بڑھوتری ، پینتیس سال کی عمر میں ہی نامردی کی علامات ،بوقت مباشرت و انزال دل کی بے ترتیب دھڑکن ۔
ہر وقت کندھوں اور جسم کا تھکا رہنا کسی کام کے کرنے کو دل نہ کرنا
اور بھی ایسی بہت سی شکایات ہم ہر تیسرے مریض سے روز سنتے ہیں۔
بہت سی ادویات بھی استعمال کرواتے ہیں جن سے کچھ لوگ بہتری بھی محسوس کرتے اور کچھ مکمل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
لیکن یہ سب علامات آج کے دور میں اتنی زیادہ کیوں ہو رہی ہیں جب اس پہ غور کیا تو بڑی بھیانک حقیقت سامنے آئی کہ عمومی طور پہ دل کی طاقت خون کو سپلائی کرنے کی قابلیت بڑی تیزی سے لوگوں میں کم ہو رہی ہے۔ یاد رکھیں دل وہ واحد عضو ہے جسکی کمزوری کا احساس بہت دیر سے ہوتا ہے
( شوگر کے مریضوں کے اعضاء سوکھ کر سیاہ ھو جانا بھی دل کی کمزوری پر دلیل ھے ) یہی چھوٹی چھوٹی علامات جو پہل ایک گرام ایک ماہ کی کسی بھی کمزور سے کمزور شخص کی الحمدللہ مکمل دوا ہے۔
جو صاحب بھی بنائیں گے میرے بیان کی حرف بہ حرف تائید کریںگے۔ نسخہ کے اجزاء اور ترکیب تیاری ملاحظہ فرمالیں۔
اجزاء: ھوالشافی:-
بسداحمر 25 گرام
بنسلوچن 25 گرام
جدوار خطائی 25 گرام
زمرد سبز 25 گرام
زہرمہرہ 25 گرام
شاخ مرجان 25 گرام
فیروزہ 25 گرام
عقیق سلیمانی 12 گرام
کہربائے شمعی 25 گرام
لاجورد 25 گرام
مروارید (موتی) 50 گرام
مومیائی 25 گرام
نیلم 25 گرام
یاقوت سرخ 25 گرام
ورق طلاء 8 گرام
ورق نقرہ 35 گرام
عنبر 3 گرام
مشک 2 گرام
یشب سبز 25 گرام
مصطگی رومی 25 گرام
عرق گلاب 750 ملی لیٹر
عرق کیوڑہ 750 ملی لیٹر
عرق گلاب۔عرق کیوڑہ ھر واحد 750 ملی لیٹر
حجریات کو عرق گلاب سے مکلس کر لیں
سلاجیت کو اپاؤ عرق گلاب میں حل کرلیں
مشک وعنبر کو عرق کیوڑہ میں حل کرلیں
باقی مفرد ادویات جدوار۔مصطگی ۔کہرباشمعی۔مصطگی۔ کا باریک پاؤڈر کرلیں
اب کھرل میں پاؤڈر مفرد ادویہ و مکلسات ڈال کر کھرل کرنا شروع کریں سب سے پہلے سلاجیت ملا عرق ملاتے اور کھرل کرتے رھیں بعد ازاں عنبر و مشک ملا عرق ملاتے اور کھرل کرتے جائیں آخر میں باقی ماندہ عرق گلاب ملا کر کھرل کرتے جائیں بعدہ خشک کھرل کرکے مانند غبار ھونے پر محفوظ الہوا بند کردیں یاد رہے یہ کم از کم ڈیڑھ ماہ کامل رگڑائی کھرل سے مانند غبار پانی میں مکمل حل پذیر حالت میں آئے گا پھر ہی اس کے وہ اثرات سامنے آئیں گے جو مریض کی حالت بدل کر رکھ دیں گے۔باقی ہر طبیب کا طریقہ کار الگ الگ ہے اور غیر طبیب اسے بنا بھی نہیں سکتا
پوسٹ چوری کرنے سے گریز فرمائیں شکریہ
والسلام
حکیم قاری محمد نواب نوری
03094399346

قدیم یونانی طریقہ علاج اور جدید تحقیق کا حسین امتزاج! 🌿​تفصیل:صحت اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ اگر آپ دائمی بیماریوں سے ...
03/01/2026

قدیم یونانی طریقہ علاج اور جدید تحقیق کا حسین امتزاج! 🌿
​تفصیل:
صحت اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ اگر آپ دائمی بیماریوں سے پریشان ہیں اور مستند علاج کی تلاش میں ہیں، تو نواب دواخانہ (رجسٹرڈ) آپ کے لیے لایا ہے خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ بہترین ادویات۔
​ہمارے ہاں تمام امراض کا علاج مکمل رازداری اور سنتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں کیا جاتا ہے۔
​ہماری خصوصیات:
✅ حکیم قاری محمد نواب نوری: فاضل الطب والجراحت (رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر، حکومت پاکستان)۔
✅ خالص علاج: کیمیکل سے پاک، مصفیٰ اور مقوی جڑی بوٹیوں کا استعمال۔
✅ رجسٹرڈ ادارہ: حکومت پاکستان سے منظور شدہ مستند دواخانہ۔
​📍 ہمارے پاس تشریف لائیں یا گھر بیٹھے مشورہ کریں:
📞 رابطہ نمبر: 0309-4399346
​ہیش ٹیگز:

27/12/2025

seamenar #

Address

Haveli Road Churasta Main Khan
Basirpur
56010

Telephone

+923094399346

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawab Dawa Khana Reg. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share