Alai oral & Dental surgery Hospital Banna alai

Alai oral & Dental surgery Hospital Banna  alai we are providing you dental and oral treatments

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ھوں میں روانہ اپنے کلنک پے ایسے مریض دیکھتا ھوں جو جعل ساز عط...
20/11/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ھوں میں روانہ اپنے کلنک پے ایسے مریض دیکھتا ھوں جو جعل ساز عطائی ڈاکٹرز حضرات کے شکار ھو جاتے ھے اور وہ لوگ پانج سو ھزار روپے کے لے اس مریض کو ایک بڑی مشکل میں ڈال دیتے ھے ھمارا ضلع اور تحصیل الائی ایسے جعلی ڈاکٹروں سے بھری پڑی ہے جو نہ تو ڈاکٹر ھے اور نہ ھی مستند ھے بلکہ کسی ڈاکٹر کے کلنک میں دو مہینے لگا کر پھر ڈاکٹر بن جاتے ھے اور کئ لوگوں کو بستر مرگ پے سلادیتے ھے ، میں نے کافی کوشش کی کہ عوام کو آگاہ کریں لیکن اکیلا میں نہیں کرسکتا ھوں کافی لوگ ان عطائی ڈاکٹروں کے شکار ھو جاتے ھے اور پھر جب وہ مریض کسی مستند ڈاکٹر کے پاس جاتے ھے تو وہ اس بیماری کے آخری سٹیج میں ھوتے ھے جو لا علاج ھوتی ھے تو پھر عوام اور میڈیا والے شور مچاتے ھے کہ ڈاکٹر کی غفلت وغیرہ وغیرہ سے جان چلی گئ ،میں آپکو بتادوں کہ اگر آپ لوگ ان عطائی ڈاکٹروں کے پاس جانے سے گریز کریں تو زیادہ تر بیماریاں کم ھو جائیگی اجکل جو لوگ کسی ھسپتال میں چوکیدار یا دھائی ،وارڈ بوائے ،ٹیکنیشن،ڈسپنسر ھوتے ھیں وہ لوگ گاؤں میں ڈاکٹر کے نام سے جانے جاتے ھے جو کہ سادہ لوح عوام کو یہ لوگ دوا کے نام پے زھر دیتے ھے مثلا ایک بندہ کھتا ھے کہ مجھے پیٹ میں درد ھے تو یہ لوگ آئی وی لائن پاس کرتے ھے اور ڈرپ میں درد کی انجکشن یکدم ڈال کر مریض کو لگوا. دیتے ہیں یہاں پے یہ تشخیص سب سے پہلے ضروری ھے کہ معالج کو اتنا علم ھو کہ پیٹ میں یہ درد کس وجہ سے شروع ھوا اور کیوں؟میں آپکو بتاؤ کہ اپنڈکس کے درد میں یہ لوگ مریض کو اتنے مشکل میں ڈال دیتے ھے کہ انکا اپنڈکس مستند ڈاکٹر تک پہنچتے پہنچتے پھٹ جاتے ھے ،اسطرح ڈیلیوری کے کیس میں بھی خواتین شکار ھوتی ھے،دانتوں کے مریض ،دل کے مریض ،ٹی بی پھیپھڑے ،جلد بال ناک کان گلہ سب کے مریض کیسے ایک ڈاکٹر چیک کر سکتے ھے سوچنے کی بات ھے اگر ھم لوگ بطور مستند معالجین صرف اپنے سپیشیالیٹی کے بحث پے ان مریضوں کو دیکھتے ھے جس میں ھم نے ایف سی پی ایس کی ھوتی ھے تو یہ لوگ کیوں سب مریض دیکھتے ھے ، یہ سب چھوٹی چھوٹی باتیں ھے جسکی وجہ سے امراض بڑھ رھے ھیں ، antibiotics کا بے بجا استعمال جو کہ یہی عطائی حضرات کرتے ھے تو ان لوگوں کی غلط استعمال کی وجہ سے پورے ملک میں ڈاکٹر حضرات اب مجبوراً تیسری اور چوتھی جنریشن کے دوائیاں تجویز کرتے ھے ،وجہ اسکی عطائی ڈاکٹر ھے کیونکہ مریض سب سے پہلے ان کے پاس جاتے ھے ڈاکٹر کے پاس تب آتے ھے جب وہ جعلی عطائی ڈاکٹر سے انکو مزید فاقہ نہیں ملتی،ھم تک آتے آتے وہ پہلے اتنے ادوایات کھا چکے ھوتے ھیں کہ ھم لوگ مجبوراً چوتھی جنریشن کے اینٹی بائیوٹک لکھ دیتے ھے، اجکل کے جو حالات ھے تو مجھے لگتا ھے کہ نصف صدی کے لوگ بخار کے لے بھی آپریشن کریںگے کیونکہ لوگوں میں اینٹی بائیوٹک کی ریزسٹنٹ پیدا ھو رھی ھیں، میں نے ایک مریض کی یہ بات سنی تھی کہ سعودی عرب کے ڈاکٹر علاج نہیں کر سکتے ہیں وہ تشخیص نہیں کرسکتے ہیں وغیرہ وغیرہ اسوقت میں ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایک ھاؤس آفیسر تھا تو مجھے یہ بات عجیب لگی تھی اور جب میں خود سعودی عرب گیا عمرہ کرنے تو وھاں مجھے نزلہ ھوگیا تو میں وھاں کے میڈیکل سٹور گیا اور انکو میڈیسن کے نام بتا کہ بتایا کہ مجھے یہ دوائی دے دو تو سٹور میں کھڑے شحض نے مجھے انکار کیا کہ ھم دوائی صرف ھسپتال کے چٹ جس پے ڈاکٹر کا مہر بمعہ دستخط ھو دے سکتے ایسے ھم آپکو یہ دوائی نہیں دے سکتے ھے میں اصرار کیا تو انہوں نے مجھے وھاں سٹور پے ایک بندے سے ملوایا جو پاکستانی تھے اور فارماسسٹ تھے اس نے بھی انکار کیا اور صرف پیناڈول کا ایک پلتا تھما دیا جسکے بعد میں ھسپتال گیا وھاں پے ڈاکٹر نے میرا چیک اپ کیا تو اس نے بھی پیناڈول ھی لکھ دیا چٹ پر تو جب وہ دوا لکھ مجھے چٹ تمھا نے لگے تو میں نے نہ چاھتے ھوئے ان سے تعارف کی تو اس نے پھر مجھے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب اس ملک کے گورنمنٹ نے اپنے عوام کو اینٹی بائیوٹک سے بچایا ھوا ھے یہ لوگ اس سے ٹھیک ھو جاتے ھیں اور یہاں صرف مستند ڈاکٹر ھی دوائی لکھ سکتے ھے اینٹی بائیوٹک کی بے جا استعمال پے جرمانہ ھے اور لائیسنس بھی منسوخ کرتے ھے پھر اس نے بتایا کہ جب میں کوھاٹ کے میڈیکل کالج میں تھا تو میں وھاں کے ڈاکٹروں کو پڑھایا تھا کہ جس چیز پے اپنے مریض کو ڈال دیا تو آئندہ بھی اس سے ٹھیک ھوگا لھذا فرسٹ جنریشن اینٹی بائیوٹک لکھا کریں لیکن جب خود پریکٹس کرنے میں آیا تو پتہ چلا کہ پاکستان میں فورتھ جنریشن کے اینٹی بائیوٹک لکھا جاتا ھے تب مریض جا کہ ٹیک ھو جاتے ھے اور اسکی وجہ صرف صرف عطائی ڈاکٹر ھے جو غلط ادویات تجویز کرتے ھے ، میرے اس پوسٹ کا مقصد عوام میں آگاھی ھیں، اور ملک پاکستان میں صحت کے مراکز میں بیھٹے ھیلتھ کئیر کمیشن کے وہ آفیسر حضرات جو صحت کے شعبہ سے متعارف بھی نہیں ھے لیکن وہ خوامخواہ آفیسرز لگے ھوئے ھے ،جو چند پیسوں پے بھک جاتے ھے اور جعل ساز جعلی عطائی ڈاکٹروں کو کلنک کے اجازت دیتے ھے ،اللہ تعالیٰ کرے اس ملک میں بھی باقی ممالک کی طرح صحت کے قوانین رائج ھو جائے تاکہ عوام کو کچھ فائیدہ ھو سکیں

آج مختلف ڈینٹل پروسیجر کے ڈکس
20/11/2025

آج مختلف ڈینٹل پروسیجر کے ڈکس

Address

Damtai Road Banna Alai
Battagram
2022

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923426113329

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alai oral & Dental surgery Hospital Banna alai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Alai oral & Dental surgery Hospital Banna alai:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category