20/05/2026
📢 کامیاب ایمرجنسی اوپن سرجری + اہم طبی پیغام 📢
الحمدللہ، مورخہ 17 مئی 2026 کو پزنگ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کو شدید پیٹ درد، بخار، الٹی، کم بلڈ پریشر اور انتہائی تشویشناک حالت میں کلینک لایا گیا۔
ابتدائی معائنے کے دوران مریض کا پیٹ سخت اور شدید پھولا ہوا تھا۔ فوری انویسٹیگیشن میں الٹراساؤنڈ کے ذریعے پیٹ کے اندر فری فلوئڈ اور انفیکشن کی واضح علامات موجود تھیں، جبکہ ایکس رے میں آنتوں کی شدید خرابی کا شبہ ظاہر ہوا۔ لیبارٹری رپورٹس میں شدید انفیکشن (WBC 25,000 سے زائد) کی تصدیق ہوئی۔
مریض کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے فوری اور بروقت فیصلہ کرتے ہوئے ایمرجنسی Exploratory Laparotomy (اوپن سرجری) کی گئی، جو الحمدللہ کامیابی سے مکمل ہوئی۔
آپریشن کے دوران intra-abdominal infection with perforated appendix leading to generalized peritonitis کی تشخیص ہوئی، جس کے باعث پیٹ کے اندر شدید انفیکشن پھیل چکا تھا۔ بروقت سرجری کے ذریعے انفیکشن کو کنٹرول کیا گیا۔
کنسلٹنٹ اوپن اینڈ جنرل سرجن
ڈاکٹر میاں شبیر احمد
نے آپریشن سے پہلے نہایت باریک بینی سے مریض کا مکمل معائنہ کیا، دورانِ آپریشن اعلیٰ مہارت اور احتیاط کا مظاہرہ کیا، جبکہ آپریشن کے بعد بھی مسلسل نگرانی اور بہترین پوسٹ آپریٹو کیئر کو یقینی بنایا۔
اسی طرح آن ڈیوٹی ڈاکٹران صاحبان، نرسنگ اسٹاف اور پوری ٹیم نے بھی نہایت خلوص، پیشہ ورانہ انداز اور ذمہ داری کے ساتھ مریض کی دیکھ بھال کی۔
مریض کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا گیا، اور ہر مستحق مریض کے ساتھ ڈاکٹر صاحب کا رویہ ہمیشہ ہمدردانہ اور انسان دوست رہا ہے۔
⚠️ اہم طبی پیغام ⚠️
اگر کسی بھی شخص کو پیٹ میں شدید درد، مسلسل الٹی، بخار یا پیٹ پھولنے جیسی علامات ہوں تو فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ خود علاج یا تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
اپینڈکس یا دیگر ایبڈومینل انفیکشن اگر وقت پر تشخیص نہ ہوں تو پیٹ میں شدید انفیکشن (peritonitis) ہو سکتا ہے جو جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔
الحمدللہ، مریض کی حالت میں واضح بہتری کے بعد تیسرے دن اسے صحت یابی کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
📍 بشام کلینک : ایمان میڈیکل کمپلیکس
ہسپتال روڈ بشام شانگلہ
📞 0348-8521662
0341-0459153