11/05/2025
چٹھہ ہسپتال مریدکے کا گائنی ڈیپارٹمنٹ: معذور میاں بیوی کے لیے امید، انسانیت کی جیت
مریدکے(کرامت بھٹی نیوز)
سلطان پارک، مریدکے کے رہائشی معذور میاں بیوی کے ہاں چٹھہ ہسپتال اینڈ گائنی کیئر میں نارمل ڈلیوری کے ذریعے صحت مند بچے کی ولادت ایک ایسی مثال ہے جو جدید طب، خلوص اور انسانی خدمت کی بہترین جھلک پیش کرتی ہے۔
خاتون صبح ساڑھے 8 بجے ہسپتال لائی گئیں، اور تقریباً 12 گھنٹے بعد، رات سوا 8 بجے ایک نارمل ڈلیوری ممکن بنائی گئی۔ یہ وہ وقت تھا جب اکثر ہسپتال فوری سیزیرین آپریشن کا فیصلہ کر لیتے ہیں، لیکن چٹھہ ہسپتال کی ماہر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ماریہ مظہر رسول (ایف سی پی ایس) اور ان کی ٹیم نے اپنی مہارت، صبر اور خلوص کے ساتھ اس ماں کو قدرتی طریقے سے صحت مند بچے کی ولادت کا موقع فراہم کیا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ چٹھہ ہسپتال کے پاس نہ صرف جدید آپریشن تھیٹر اور ماہر عملہ موجود ہے بلکہ یہاں مستحق مریضوں کے لیے علاج میں خصوصی رعایت بھی دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ عرصے میں یہاں 86 گائنی کیسز کامیابی سے مکمل ہوئے، جن میں 47 نارمل ڈلیوریز شامل ہیں۔ مستحق مریضوں کو تقریباً 28 لاکھ روپے کا ریلیف بھی فراہم کیا گیا، جو وومنز ہیلتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چٹھہ ہسپتال صرف ایک طبی ادارہ نہیں، بلکہ یہ مریدکے کی خواتین کے لیے امید، تحفظ اور عزت کی علامت بنتا جا رہا ہے۔