Dr.Maria Aziz

Dr.Maria Aziz "A certified professional & skilled Physiotherapist at your service in your path to pain-free living"

I am a skilled and certified physiotherapist dedicated to helping individuals recover from injuries, manage pain, and Reestablish maximum physical functionality. I am committed to promoting optimal health and restoring function through evidence-based and personalized treatment plans. With a deep understanding of human anatomy, movement mechanics, and therapeutic techniques, I strive to assist patients in their journey towards enhanced mobility, pain relief, and improved quality of life.

18/09/2024

Dear Patient,

If your physiotherapy treatment consists of 10 minutes on TENS/ESTIM, heating, 10 minutes on ultrasound, a few minutes with the Theragun, cupping, Few minutes of STM, and a few minutes of manual therapy, but lacks pain and exercise education, and if your physiotherapist doesn't explain you "What's your problem and how they're going to help you fix it. CHANGE YOUR PHYSIOTHERAPIST.

Sincerely,
Your physiotherapist.

درد سے نجات ادویات کے بغیر… علاج بذریعہ مشینری اور ورزش کے ساتھ…For Appointment0333-6842005Address:  علی ھسپتال ملز روڈب...
28/04/2024

درد سے نجات ادویات کے بغیر… علاج بذریعہ مشینری اور ورزش کے ساتھ…

For Appointment
0333-6842005
Address: علی ھسپتال ملز روڈبھکر۔

درد سے نجات ادویات کے بغیر… علاج بذریعہ جدید  مشینری اور ورزش کے ساتھ…For Appointment0333-6842005Address:  علی ھسپتال مل...
25/02/2024

درد سے نجات ادویات کے بغیر… علاج بذریعہ جدید مشینری اور ورزش کے ساتھ…

For Appointment
0333-6842005
Address: علی ھسپتال ملز روڈبھکر۔

لقوہ کیا ہے؟ Bell's Palsyمختلف وائرل انفیکشنر یا High Blood Pressure کی وجہ سے ایسی Nervesجو چہرے کے پٹھوں کو کنٹرول کرت...
19/02/2024

لقوہ کیا ہے؟ Bell's Palsy
مختلف وائرل انفیکشنر یا High Blood Pressure کی وجہ سے ایسی Nervesجو چہرے کے پٹھوں کو کنٹرول کرتی ہیں ان ہر جب سوزش یا سوجن کی وجہ سے دباؤ آتا ہے۔ یہ دباؤ Nervesکے کام کو متاثر کرتا ہے۔ جس سے چہرے کے پٹھوں یا تاثرات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔
لقوہ کی علامات اچانک ظاہر ہوتی ہیں اور 48 سے 72 گھنٹے کے اندر شدت اختیار کر لیتی ہیں۔ کچھ لوگوں میں ہلکی علامات ہوتی ہیں جبکہ کچھ میں مکمل فالج کا سامنا جرنا پڑتا ہے۔
علامات:
چہرے کا جھکنا
بولنے، کھانےیا پینے میں دشواری
منہ سے پانی نکلنا / تھوک کا قابو نہ رہنا
آنکھوں کا مکمل طور پر بند نا ہونا
سر درد
ذائقہ میں بدمزگی
کانوں میں گھنٹی بجنا
آوازوں کی حساسیت
تشخیص:
آپ کا ڈاکٹر لقوہ کی شناخت کے لئے MRI یا CT Scan کا ٹیسٹ کروا سکتا ہے
علاج:
اس کے علاج میں Medicine کے ساتھ ساتھ فزیوتھراپی کا بہت اہم کردار ہوتا ہے
فزیوتھراپی کے ذریعے فالج پر 2 سے 3 ہفتوں میں 80٪ تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اور 2 ماہ کے اندر مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتے ہیں
فزیوتھراپسٹ Nervesکی سوزش یا سوجن کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی مضبوتی پہ کام کرتے ہیں۔

For Appointment
0333-6842005
Address: علی ھسپتال ملز روڈبھکر

کندھے کا درد ایک عام بیماری ہے جو شوگر کے مریضوں میں زیادہ عام ہے وہ درد اور اکڑن کی وجہ سے اپنے ہاتھوں کو پوری حد تک نہ...
04/11/2023

کندھے کا درد ایک عام بیماری ہے جو شوگر کے مریضوں میں زیادہ عام ہے وہ درد اور اکڑن کی وجہ سے اپنے ہاتھوں کو پوری حد تک نہیں ہلا سکتے اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں نہیں کر سکتے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں یہ بیماری قابل علاج ہے.تکلیف کی صورت میں آج ہی فزیوتھراپسٹ کے ساتھ رابطہ کریں۔

For Appointment
0333-6842005
Address: علی ھسپتال ملز روڈبھکر

17/10/2023
گھٹنوں کا درد یا سوزش؟ Osteoarthritisیہ ایک گھنٹیا کی قسم ہے۔ یہ اکثر ہاتھوں، کولہوں اور گھٹنوں میں ہوتا ہے۔اوسٹیوآرتھرا...
17/10/2023

گھٹنوں کا درد یا سوزش؟ Osteoarthritis
یہ ایک گھنٹیا کی قسم ہے۔ یہ اکثر ہاتھوں، کولہوں اور گھٹنوں میں ہوتا ہے۔
اوسٹیوآرتھرائیٹس اس وقت ہوتا ہےجب آپ کے جوڑوں میں موجود کاٹلیج آہستہ آہستہ عمر کے ساتھ خراب ہوتا ہے۔ کاٹلیج ایک مضبوط اور پھسلنے والا ٹشو ہےجو بغیر رگڑ کے جوڑوں کی حرکت کو قابل بناتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے کارٹلیج ٹوٹ جاتا ہے تو ہڈی پر رگڑ آنا شروع ہو جاتی ہے۔

اوسٹیوآرتھرائیٹس درد، اکڑاؤ اور سوجن کا سبب بنتی ہے۔بعض صورتوں میں یہ کام کرنے میں کمی اور معزوری کا سبب بھی بنتا ہے۔ کچھ لوگ اپنے روز مرہ کے کام کرنے کے بھی قابل نہی رہتے۔

علامات:

ان 7 میں سے 4 علامات کے ظاہر ہونے سے آپ کو اوسٹیوآرتھریئٹس ہو سکتا ہے۔
1. حرکت کے دوران یا بعد میں گھٹنوں کے جوڑ کو تکلیف
2. صبح کے وقت گھٹنے میں اکڑاؤ کا محسوس ہونا
3. لچک یا حرکت میں واضح کمی
4. جب آپ متعلقہ جوڑ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو جھر جھری کا احساس ہوتا ہےیا پھٹنے یا کڑکنے کی آوازیں آتی ہیں
5. سوجن
6. گھٹنے میں خلاء کم ہونے کی وجہ سے پاؤں بھی چپٹے (Flat)ہو جاتے ہیںاور اکثر درد رہتا ہے
7. X-Ray میں جوڑ کے درمیان گیپ میں واضح کمی

وجوہات:

1. گھٹنے پہ چوٹ لگنا یا زیادہ استعمال
2. عمر کے ساتھ ساتھ اوسٹیوآرتھریئٹس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے
3. مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں اوسٹیوآرتھریئٹس ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔یہ عام طور پر 40 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے۔
4. اضافی وزن کولہوں اور گھٹنوں کے جوڑوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس سے میٹابولک اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔ جس سے اوسٹیوآرتھریئٹس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
5. جن کے خاندان میں اوسٹیوآرتھریئٹس یا گنٹھیاکے مریض ہیں ان میں اوسٹیوآرتھریئٹس ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں
6. Vit-D اور کیلشیم کی کمی کی وجہ
7. پیدائشی طور پر کچھ لوگوں میں کاٹلیج یا جوڑوں کی خرابی ہوتی ہے۔
8. شوگر کے مریضوں میں یہ مرض زیادہ پایا جاتا ہے۔

تشخیص:

علامات کے جائزہ، جسمانی معائنہ، X-Ray اور دیگر لیبارٹری کے ٹیسٹ کے ذریعے اوسٹیوآرتھریئٹس کی تشخیص کی جاتی ہے۔

علاج:

1. فزیوتھراپی.
2. جسم کے وزن کو گھٹنے کے صحت مند حصہ پہ Customized Insoles شفٹ کیا جاتا ہے۔
3. Knee Support
4. جسمانی سرگرمی میں اضافہ اور پٹھوں کی مضبوطی کی ورزشیں
5. وزن میں کمی
6. سائیکلینگ سے گھٹنے کے جوڑپر وزن ڈالے بغیر آپ گھٹنوں کے پٹھوں کی مضبوطی کی ورزش ہوتی ہے۔
7. گھٹنوں کے درد اور سوزش کو کم کرنے والی ادویات
8. سرجری (اگر علاج کے دیگر اختیارات کارآمد نہیں ہو رہے)
۔

For Appointment
0333-6842005
Address: علی ھسپتال ملز روڈبھکر

فزیکل تھیراپی کے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات1.  فزیکل تھیراپی کیا ہے؟فزیکل تھیراپی ایک ایسا علاج ہے جس سےادویات او...
08/10/2023

فزیکل تھیراپی کے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات
1. فزیکل تھیراپی کیا ہے؟
فزیکل تھیراپی ایک ایسا علاج ہے جس سےادویات اور سرجری کے بغیر جسم کے متاثرہ یا غیر فعال حرکات کو ورزش اور دیگر تکنیکوں کے ذریعے بحال کیا جاتا ہے۔
2. فزیکل تھیراپی سے کون سی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے؟
فزیکل تھیراپی سے ان تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے جن میں واضح طور پر جسمانی حرکات متاثر ہوں۔ مثال کے طور پرمہروں جوڑوں اور پٹھوں ک مسائل کے ساتھ ساتھ اعصابی مسائل، سرجری ک بعد جسمانی حرکات میں بہتری، بچوں کے پیدائشی مسائل، کھیل کے دوران ہونے والی انجریز
3. فزیوتھیراپسٹ علاج کے کن طریقوں کا استعمال کرتے ہیں؟
فزیکل تھیراپی میں علاج کے مختلف طریقے موجود ہیں جیسا کہ
Mobilization
یہ ایک ایسی تیکنیک ہےجس سے جوڑوں کی حرکت کی بحالی پہ کام کرتی ہیں اس میں پٹھوں کے مسائل کو حل کرنے، درد کو کم کرنے، اور نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے مختلف طریقے شامل ہو سکتے ہیں جیسے جوڑوں کو متحرک کرنا،
Electrotherapy
الیکٹرو میں مختلف عضلاتی اور اعصابی حالات کے علاج کے لیے برقی یا برقی مقناطیسی توانائی کا استعمال شامل ہے۔ یہ ایسے آلات کا استعمال کرتا ہے جو علاج کے مقاصد کے لیے اعصاب، پٹھوں اور بافتوں کو متحرک کرنے کے لئے TENS, IR, Short wave diathermy
Heat & Cold Therapy
ہیٹ اینڈ کولڈ تھراپی دو عام طریقے ہیں جو جسمانی تھراپی اور صحت کی دیکھ بھال میں درد کو دور کرنے، سوزش کو کم کرنے اور شفا یابی کو فروغ دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ وہ چوٹ یا حالت کی نوعیت کے لحاظ سے مختلف حالات میں لاگو ہوتے ہیں
Kinesiology Tapping
ایک علاج کی تکنیک ہے جس میں پٹھوں یا جوڑوں پر جلد پر خصوصی لچکدار ٹیپ کا اطلاق شامل ہوتا ہے
Stretching & Isometrics
جسمانی تندرستی کا ایک بنیادی جزو ہے اور لچک کو برقرار رکھنے، حرکت کی حد کو بہتر بنانے اور چوٹ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
آئزومیٹرک مشقیں طاقت کی تربیت کی ایک قسم ہے جس میں پٹھوں کی لمبائی یا مشترکہ زاویہ کو تبدیل کیے بغیر عضلات سکڑ جاتے ہیں۔ آسان الفاظ میں، ایک isometric مشق کے دوران، کوئی حرکت یا مشترکہ حرکت نظر نہیں آتی۔ اس کے بجائے، پٹھے کسی غیر منقولہ چیز کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہیں یا مخالف قوت کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں
Exercises & Home Plan Care
گھر کے لئےورزشوں کا پلان دیا جاتا ہے
4. فزیکل تھیراپی میں کتنے سیشنز کی ضرورت ہوتی ہے؟
سیشنز کی تعداد کا تعین مریض کی ظاہری حالت پہ منحصر ہوتا ہے اور ایک سیشن تقریبا" 45 منٹ سے 1 گھنٹہ تک کا ہوتا ہے۔
5. کیا فزیکل تھیراپی ایک تکلیف دہ عمل ہے؟
عام طور پر فزیکل تھیراپی سے علاج کا طریقہ کار تکلیف دہ نہیں ہوتا مگر پھر بھی ہلکی اور عارضی درد پیدا ہو سکتی ہے۔ یاد رکھیں علاج کی تکلیف مرض کی تکلیف سے بہتر ہے۔

For Appointment
0333-6842005
Address: علی ھسپتال ملز روڈبھکر

03/10/2023

خراب پوسچر ریڑھ کی ہڈی، جوڑوں اور پٹھوں پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے. جو کہ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ بن سکتا ہے. کمر، جوڑوں یا گردن کی تکلیف سے بچنے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھیں، صحت مند غذا اور درست پوسچر اپنائیں.
تکلیف کی صورت میں آج ہی فزیوتھراپسٹ کے ساتھ رابطہ کریں۔
We are providing all physiotherapy services for;
Stroke (فالج)
Bell's palsy (لقوہ)
Back pain( کمر درد)
Sciatica (شاٹیکا)
Knee pain (گھٹنوں کا درد)
Rheumatoid arthritis(گھنٹھیا)
Neck pain(گردن کا درد)
Frozen shoulder (کندھا جام)
Numbness in hands and feet ہاتھ اور پاؤں کا سن کو جانا)
Muscle pain and stiffness(پٹھوں کا کھچاؤ اور درد)
Parkinsons(رعشہ کی بیماری)
Sports injuries(کھیلوں کی چوٹیں)
Congenital diseases in children like cerebral palsy(دماغی فالج)
Polio(پولیو)

For Appointment
0333-6842005
Address: علی ھسپتال ملز روڈبھکر

سروائیکل سپوندیلوسس(گردن کے مہروں کا درد) زیادہ تر عمر رسیدہ لوگوں میں پایا جاتا ہے. اکثر لوگوں میں سروائیکل سپوندیلوسس ...
27/09/2023

سروائیکل سپوندیلوسس(گردن کے مہروں کا درد) زیادہ تر عمر رسیدہ لوگوں میں پایا جاتا ہے. اکثر لوگوں میں سروائیکل سپوندیلوسس کی کوئی خاص علامات نمایاں نہیں ہوتیں.
اسکی کچھ علامات میں: -
- گردن میں اکڑاؤ
- بازو میں بے حسی اور کمزوری
- گردن کی وجہ شروع ہونے والا سر درد
- کندھے یا بازوؤں میں درد
سروائیکل سپوندیلوسس کی ایک وجہ انجری بھی ہو سکتی ہے. ریڑھ کی ہڈی سے منسلک تمام امراض کا علاج بغیر سرجری ممکن۔

For Appointment
0333-6842005
Address: علی ھسپتال ملز روڈبھکر

کمر کے مہروں میں گیپ کم ہونے کی وجہ سے یا چند مزید وجوہات کی بناء پر ایک مخصوص نس جسے شیاٹیکا کہتے ہیں، دب جاتی ہے اور ک...
17/09/2023

کمر کے مہروں میں گیپ کم ہونے کی وجہ سے یا چند مزید وجوہات کی بناء پر ایک مخصوص نس جسے شیاٹیکا کہتے ہیں، دب جاتی ہے اور کیونکہ یہ نس کمر سے ایک ٹانگ سے پاؤں تک جاتی ہے، تو جہاں جہاں سے یہ گزرتی ہے ادھر شدید درد ہوتا ہے۔ اکثر لوگوں کو ٹانگ سن بھی محسوس ہوتی ہے، اور کچھ لوگوں کو ٹانگ کمزور بھی محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اس بیماری کے جہاں آپریشن اور پین کلر ٹیکوں جیسے مہنگے علاج موجود ہیں، وہیں پہ فزیوتھراپی علاج ایک انتہائی سیف (safe) طریقہ علاج ہے جو ہر ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہے ۔
جس میں جدید مشینوں اور کچھ اسپیشل ٹکنیکس (exercise) کے ساتھ اس دبی ہوئی نس کو بغیر کسی درد کے بحال کیا جاتا ہے۔اور مریض مکمل ٹھیک ہو کر اپنے روزمرہ زندگی کے معمولات کو بھرپور طریقے سے گزارنا شروع کر دیتا ہے۔

For Appointment
0333-6842005
Address: علی ھسپتال ملز روڈبھکر۔

De Quervain’s Tenosynovitis is a painful condition that affects the tendons in your wrist. It occurs when the 2 tendons ...
15/09/2023

De Quervain’s Tenosynovitis is a painful condition that affects the tendons in your wrist. It occurs when the 2 tendons around the base of your thumb become swollen. The swelling causes the sheaths (casings) covering the tendons to become inflamed. This puts pressure on nearby nerves, causing pain and numbness.

Address

Bhakkar
30000

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Saturday 16:00 - 20:00
Sunday 10:00 - 13:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Maria Aziz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Maria Aziz:

Share