District Health Authority Bhakkar

District Health Authority Bhakkar All information about Health Department Bhakkar are available here

04/09/2024

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بھکر*

*مبارکباد🌹🌹🌹**سی ای اوہیلتھ بھکرڈاکٹرعتیق الرحمن خان کی    سربراہی میں محکمہ صحت کاشانداراعزاز**ضلع بھکرمیں محکمہ صحت کا...
03/09/2024

*مبارکباد🌹🌹🌹*
*سی ای اوہیلتھ بھکرڈاکٹرعتیق الرحمن خان کی سربراہی میں محکمہ صحت کاشانداراعزاز*

*ضلع بھکرمیں محکمہ صحت کامنفردمقام بلا شک وشبہ ڈاکٹرعتیق الرحمن خان سی ای اوہیلتھ کی اعلیٰ قابلیت اور انتظامی امورمیں اعلیٰ مہارت شبانہ روزمحنت کامنہ بولتا ثبوت ہے*

*بھکر*
ضلع کے شعبہ صحت میں عمدہ کارکردگی پر *سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرعتیق الرحمن خان* اور انکی ٹیم ممبران *ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرضیاء عظیم* *ڈپٹی ڈی ایچ اودریاخان ڈاکٹر الیاس* اور پیرامیڈیکل سٹاف کو *ڈپٹی کمشنر علی اکبربھنڈر* نےڈی سی آفس میں تعریفی سرٹیفکیٹس سےنوازا

*بھکر*
*ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر* نےکہا کہ ضلع کےشعبہ صحت میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالےافرادکی کارکردگی قابل ستائش ہےانہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کےویژن کیمطابق عوام الناس کوہسپتالوں اورمراکز صحت پر طبی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے

*بھکر*
ڈپٹی کمشنرکاکہناتھا بہترین کارکردگی کےتسلسل کویونہی برقراررکھا جائےاورہسپتالوں اورمراکزصحت پرآنیوالے مریضوں کوبھرپورریلیف فراہم کرنےمیں پہلےسےزیادہ محنت و لگن سےکام جاری رکھیں نمایاں کارکردگی کےحامل افراد کی حوصلہ افزائی کی جائےگی

*محکمہ صحت ضلع بھکر کا منفرد اعزاز🌹🌹🌹* *بھکر* *ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر* کی قیادت و *سی۔ای۔او ہیلتھ بھکرڈاکٹرعتیق ...
02/09/2024

*محکمہ صحت ضلع بھکر کا منفرد اعزاز🌹🌹🌹*

*بھکر*
*ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر* کی قیادت و *سی۔ای۔او ہیلتھ بھکرڈاکٹرعتیق الرحمن خان* کی سربراہی میں محکمہ صحت ضلع بھکرکااعزاز

*بھکر*
*ڈپٹی کمشنربھکر* و *سی ای او ہیلتھ بھکر* کی انتھک کاوشوں کی بدولت ضلع بھکرنے حفاظتی ٹیکہ جات کےتوسیعی پروگرام میں عمدہ ترین کارکردگی دکھانےکےباعث پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

*بھکر*
پنجاب بھرکی حفاظتی ٹیکہ جات کے توسیعی پروگرام کی تفصیلات منظرعام پر آ گئی، پنجاب بھر میں ضلع بھکر 100 فیصد احداف پورے کرنے کے بعد واضح برتری حاصل کر لی

*بھکر*
*ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر* نےاپنی زیرصدارت ویکسینیٹرز کی متعدد میٹنگز منعقدکروائی جس کی بدولت ویکسینیٹرز نےغیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی

*بھکر*
ضلع بھکرکی اس غیرمعمولی کارکردگی کاتمام ترکریڈٹ *ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر* و *سی ای او ہیلتھ بھکر ڈاکٹر عتیق الرحمن خان* کو جاتاہے جن کی کاوشوں کی بدولت کامیابی ممکن ہوئی

*بھکر*
شہری وسماجی حلقوں کی جانب سے *ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر* و *سی ای اوہیلتھ بھکر ڈاکٹر عتیق الرحمان خان* کو خراج تحسین

26/08/2024

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان سی ای او ہیلتھ بھکر کا گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول چاہ چمنی بھکر کا دورہ*

*خصوصی آگاہی سیشن حفاظتی تدابیر برائے علاج معالجہ آشوب چشم*

بمقام
*گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول چاہ چمنی بھکر*

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان سی ای او ہیلتھ بھکر کا پرنسپل ظفر اقبال اولکھ و وائس پرنسپل محمود اعظم شیخ کے ہمراہ بچوں کو آشوب چشم کے حوالے سے خصوصی آگہی اور حفاظتی تدابیر پر مبنی تفصیلی لیکچر*

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کی ہدایات پر مذکورہ سکول میں 24 بچوں جو کہ آشوب چشم سے متاثرہ پائے گئے کو علیحدہ کمرے میں بٹھا دیا گیا اور ڈاکٹر پر مبنی ٹیم کا فوری طور پر سکول میں پہنچ کر بچوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا*

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کا سکول کلاسز میں آگہی سیشن میں بچوں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات*

*آشوبِ چشم ایک وبائی قابل علاج مرض ہے جس کے علاج معالجہ و مرض کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں*

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان سی ای او ہیلتھ بھکر کا گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول چاہ چمنی بھکر کا دورہ*  *خصوصی آگاہی سیشن حفاظتی ت...
26/08/2024

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان سی ای او ہیلتھ بھکر کا گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول چاہ چمنی بھکر کا دورہ*

*خصوصی آگاہی سیشن حفاظتی تدابیر برائے علاج معالجہ آشوب چشم*

بمقام
*گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول چاہ چمنی بھکر*

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان سی ای او ہیلتھ بھکر کا پرنسپل ظفر اقبال اولکھ و وائس پرنسپل محمود اعظم شیخ کے ہمراہ بچوں کو آشوب چشم کے حوالے سے خصوصی آگہی اور حفاظتی تدابیر پر مبنی تفصیلی لیکچر*

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کی ہدایات پر مذکورہ سکول میں 24 بچوں جو کہ آشوب چشم سے متاثرہ پائے گئے کو علیحدہ کمرے میں بٹھا دیا گیا اور ڈاکٹر پر مبنی ٹیم کا فوری طور پر سکول میں پہنچ کر بچوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا*

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کا سکول کلاسز میں آگہی سیشن میں بچوں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات*

*آشوبِ چشم ایک وبائی قابل علاج مرض ہے جس کے علاج معالجہ و مرض کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں*

*آگاہی سیمیناربرائے آشوب چشم*  *بمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمپلیکس* زیرصدارت: *ڈاکٹرعتیق الرحمن خان سی ای او ہیلتھ بھکر* شرکاء: ...
26/08/2024

*آگاہی سیمیناربرائے آشوب چشم*

*بمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمپلیکس*

زیرصدارت:
*ڈاکٹرعتیق الرحمن خان سی ای او ہیلتھ بھکر*

شرکاء:
*ڈاکٹرزاہدہ پروین پروگرام ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی بھکر*
*ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمنکیرہ*
ویکسینیٹرز
سول سوسائٹی

*ایڈینو وائرل کرٹیٹیس کیاہے*
ایڈینووائرل کرٹیٹیس آنکھ کےقرنیہ کی سوزش ہےجوایڈینووائرسز کی وجہ سے ہوتی ہے یہ انفیکشن آنکھوں کی لالی، آنسو آنا، روشنی کی حساسیت،اوردھندلی نظر کاباعث بن سکتا ہے۔

*یہ کیسے پھیلتا ہے*
یہ وائرس بہت زیادہ متعدی ہوتاہے اور متاثرہ شخص سےبراہ راست رابطے، آلودہ سطحوں کوچھونے، یاتولیےاور میک اپ جیسے ذاتی اشیاء کو شیئر کرنے سے پھیل سکتا ہے۔

*جن علامات پر نظر رکھنی ہے*
-آنکھوں میں سرخی اورخارش
-آنسواوررطوبت آنا
-روشنی کی حساسیت
-دھندلی نظر
-آنکھ میں کچھ ہونےکااحساس

*حفاظتی تدابیر*
1.اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے بار بار دھوئیں
2.اپنے چہرے کوبغیر دھوئے ہاتھوں سے چھونے سے گریز کریں
3.تولیے، واش کلاتھ، آئی ڈراپس، یا میک اپ کو شیئر نہ کریں
4.سطحوں کو باقاعدگی سے صاف کریں,خاص طور پر عام علاقوں میں

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان سی ای او ہیلتھ بھکر*

آگہی برائے آشوب چشم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بھکر
26/08/2024

آگہی برائے آشوب چشم
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بھکر

24/08/2024

*محکمہ صحت بھکر*
*آگاہی پیغام برائے عوام الناس*

**🌟 *عوامی آگاہی: آشوب چشم* (adenoviral keratitis)🌟**

*آشوب چشم* (adenoviral keratitis) ایک آنکھ کا انفیکشن ہے جو ایڈینو وائرسز کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کچھ روز سے ہم نے govt. & private health care facilities میں دیکھا ہے کے یہ وبا شہر اور اسکے مضافات میں کافی تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ خصوصاً سکول کے بچوں میں اس بیماری کا پھیلاؤ کافی تیزی سے ہو رہا ہے ۔ اپنے آپ اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے علامات، وجوہات، اور حفاظتی اقدامات کو جاننا بہت ضروری ہے!

**👀 ایڈینو وائرل کرٹیٹیس کیا ہے؟**
ایڈینو وائرل کرٹیٹیس آنکھ کے قرنیہ کی سوزش ہے جو ایڈینو وائرسز کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ انفیکشن آنکھوں کی لالی، آنسو آنا، روشنی کی حساسیت، اور دھندلی نظر کا باعث بن سکتا ہے۔

**🔍 *یہ کیسے پھیلتا ہے* ؟**
یہ وائرس بہت زیادہ متعدی ہوتا ہے اور متاثرہ شخص سے براہ راست رابطے، آلودہ سطحوں کو چھونے، یا تولیے اور میک اپ جیسے ذاتی اشیاء کو شیئر کرنے سے پھیل سکتا ہے۔

**🚨 *جن علامات پر نظر رکھنی ہے* :**
- آنکھوں میں سرخی اور خارش
- آنسو اور رطوبت آنا
- روشنی کی حساسیت
- دھندلی نظر
- آنکھ میں کچھ ہونے کا احساس

**🛡️ *حفاظتی تدابیر* :**
1. **اپنے ہاتھ** صابن اور پانی سے بار بار دھوئیں۔
2. **اپنے چہرے کو** بغیر دھوئے ہاتھوں سے چھونے سے گریز کریں۔
3. **تولیے، واش کلاتھ، آئی ڈراپس، یا میک اپ** کو شیئر نہ کریں۔
4. **سطحوں کو باقاعدگی سے صاف کریں**، خاص طور پر عام علاقوں میں۔
5. اگر آپ کانٹیکٹ لینس استعمال کرتے ہیں تو **صحیح حفظان صحت کے طریقوں** پر عمل کریں۔

**👩‍⚕️ اگر آپ کو علامات محسوس ہوں تو کیا کریں؟**
اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کو علامات محسوس ہوں، تو فوری طور پر کسی آنکھوں کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ جلد تشخیص اور مناسب دیکھ بھال انفیکشن کو مزید خراب ہونے یا دوسروں میں پھیلنے سے روک سکتی ہے۔

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بھکر*

22/08/2024

بھکر ۔۔۔۔۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمان خان کا ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ڈاکٹر خالد جاوید اسرا ں کے ھمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر کا دورہ۔۔۔۔رپورٹ۔۔۔۔۔۔ ملک رضوان اولکھ بیورو چیف سی 49 نیوز بھکر ۔۔۔۔۔۔03139669200.....

22/08/2024

بھکر ۔۔۔ سی ای او ہیلتھ بھکر ڈاکٹر عتیق الرحمان خان کے خصوصی احکامات پر پروگرام ڈائریکٹر DHDC ڈاکٹر زاہدہ پروین کی کاوش اور ریسکیو 1122کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمپلیکس میں تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد ۔۔۔۔۔رپورٹ۔۔۔ ملک رضوان اولکھ بیورو چیف On نیوز بھکر ۔۔۔۔۔۔03139669200....

22/08/2024

*سی ای او ہیلتھ بھکرڈاکٹر عتیق الرحمن خان کےخصوصی احکامات پرپروگرام ڈائریکٹر DHDCڈاکٹرزاہدہ پروین کی کاوش اور ریسکیو1122 کےتعاون سےڈسٹرکٹ ہیلتھ کمپلیکس میں تربیتی ورکشاپ کاانعقاد*

*سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرعتیق الرحمن خان نےڈسٹرکٹ ہیلتھ کمپلیکس میں آج سےمنعقدہ ہفت روزہ تربیتی ورکشاپ ٹریننگ آن فرسٹ ایڈکا خصوصی معائنہ کیاجہاں ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈسپنسرزکو فرسٹ ایڈ کے حوالےسےتربیت فراہم کی جارہی ہے*

*سی ای او ہیلتھ کوبتایاگیا کہ ڈسپنسرز کو فرسٹ ایڈ کے حوالےسےکسی بھی ناخوشگوار واقعہ یاحادثہ کے شکار افراد کی ہنگامی بنیادوں پرجان بچانے کے لیےخصوصی تربیت فراہم کی جارہی ہے*

*اس موقع پرسی ای اوہیلتھ نے شرکاء پر زوردیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئےفراہم کی جانے والی تربیت سےافادہ حاصل کرتے ہوئے فرسٹ ایڈ اور ہنگامی صورتحال کے شکار افراد کی جان بچانےکےلیے کی جانےتمام طبی امداد پرعبورحاصل کریں تاکہ کوئی بھی حادثہ کاشکار فرد ہنگامی طبی امدادکےعمل سےمحروم نہ رہے*

*تمام ڈسپنسرز تربیتی ورکشاپ سےافادہ حاصل کرتے ہوئےعوام الناس کی جان بچانے کی ہر ممکن طبی امداد فراہم کریں اور خدمت خلق میں حصہ لیں*

14/08/2024

*شجر کاری مہم 🌴 🌴 🌲 🌲 14 اگست 2024*
*Mass Planting Event On 14 August 2024*

*ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کی زیر قیادت چک نمبر 29 ٹی ڈی اے بھکر پلانٹیشن رینج نزد کوٹلہ جام آئل ڈپو بائی پاس روڈ پر شجر کاری مہم 🌴 🌴 🌲 🌲 14 اگست 2024 منعقد کی گئی*

*شجر کاری مہم 🌲 🌴 میں تمام محکمہ جات کے ضلعی افسران و دیگر اہلکاروں کی بھرپور شرکت*

*سی ای او ہیلتھ بھکر ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز ڈاکٹر ضیاء عظیم ملک، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر زاہدہ قیوم ملک، پرنسپل نرسنگ کالج بھکر، نرسنگ کی طلباء، محکمہ صحت کے جملہ اہلکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت*

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان سی ای او ہیلتھ بھکر نے اپنے ہاتھوں سے پودا ☘️ 🌵 لگا کر ضلعی شجر کاری مہم میں شرکت کی*

*اسی طرح ڈاکٹر ضیاء عظیم ملک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز بھکر، ڈاکٹر زاہدہ قیوم ملک و پرنسپل نرسنگ کالج بھکر نے بھی اپنے ہاتھوں سے پودے plants ☘️ 🌵 لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ ڈالا*

*نرسنگ کالج کی طالبات اور دیگر محکمہ صحت کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کثیر تعداد میں پودے ☘️ ☘️ لگا کر شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا*

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 14 اگست یومِ آزادی پاکستان ایک یادگار اور تاریخی دن ہے جس پر ہمارے آباؤاجداد نے بے دریغ قربانیاں دے کر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں عظیم پاک ملک پاکستان حاصل کیا اور آزادی حاصل کی*

*اس ملک کی آزادی اور بنیاد ہمارے آباؤاجداد نے اپنے خون سے رکھی اس ملک کی خدمت اور حفاظت کے لئے ہماری جان و مال سب کچھ حاضر ہے انشاء اللہ اس ملک کی حفاظت، ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات ایک کر دیں گے*

*جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس دن اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے بابائے قوم کہ اس قول کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ایمان اتحاد تنظیم یقین محکم پر عمل پیرا رہ کر اس ملک پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے اور اس کی حفاظت ترقی خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےانشاء اللہ*

*ڈاکٹر عتیق الرحمن خان سی ای او ہیلتھ بھکر*

Address

Bhakkar

Telephone

+4539200136

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Health Authority Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share