Bismillah Pharmacy

Bismillah Pharmacy Your Health is Our Priority. We sell life saving drugs, we are trend setter in the market and our prices and quality of drugs is market competitive since 2003.

15/08/2025

آپ سرکاری ہسپتالوں میں آئندہ کچھ سالوں میں بدترین حالات دیکھیں گے ۔ 15 سے 20 ادویات دے کر ڈاکٹروں کو تمام علاج اسی میں سے کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرز کا نیا بیانیہ یہ بنتا جا رہا ہے کہ مریض ٹھیک ہو نہ ہو ہم صرف اس کی اینٹری ڈال کر جو گنی چنی ایک دو ادویات ہیں ہاتھ میں تھما کر بس مریض کو بھیج دیں، ہمیں کیا پڑی ہے کہ مریض کی صحت یابی کے لیے۔ کیوں کہ باہر کی دوائ لکھیں گے تو یہ چیز اس ڈاکٹر کے اپنے ہی گلے پڑ جائے بعد میں۔
سادہ الفاظ میں یوں سمجھ لیجئے کہ اگر ہسپتال میں پیٹ خراب کی دوا موجود ہے تو چاہے سر درد ہو جوڑوں کا درد ہو مثانے کا انفیکشن ہو یا پھر گردن توڑ بخار سب میں ڈاکٹر وہی دوائی دے کر اپنے سر سے مریض اتارے گا کیونکہ جو دوا چاہیے وہ تو سرکاری کھاتے میں موجود نہیں اور باہر کی لکھنے سے اس کی اپنی ہی نوکری کو خطرہ ہے۔
ڈاکٹر ڈیوٹی ٹائم پورا کرے گا اس کو مریض کی صحت یابی سے زیادہ اپنی نوکری کی فکر ہو گی۔
اگر مریض "حقیقی علاج " کروانا چاہے گا تو اسے پرائیویٹ کلینکس آنا پڑے گا تاکہ وہاں پر اس کو صحیح دوا تجویز کی جا سکے۔

اب اس سے ہوگا کیا؟
مریض تین چار دن ذلیل ہونے کے بعد بھی جب ٹھیک نہیں ہوگا تو اس کو مجبورا پھر کسی پرائیویٹ ہسپتال میں ہی جانا پڑے گا، وہی ڈاکٹر یا پھر کوئی اور ڈاکٹر مریض کو بغیر کسی ڈر کے وہ دوا تجویز کر سکے گا جو اس کے لیے ضروری ہے۔ مگر وہ غریب جو غربت کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتال کے اندر بھی نہیں گھس سکتا وہ کدھر جائے گا؟

سرکار محکمہ صحت کے بارے میں بھی اتنی ہی سچائ ہے جتنا مہنگائی کم کرنے ،دوسرے کسی بھی محکمے میں کرپشن ختم کرنے ،آزاد عدلیہ اور قابل بیوروکریٹس کے معاملے میں سچی ہے۔
اپنی نااہلی کا نزلہ ڈاکٹرز پر گرا کر میڈیا
کمپین کے ذریعے ڈاکٹر اور مریض کے درمیان ایک خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اور اگر کوئی اس کے خلاف صدا بلند کرتا ہے تو اس کو فوراً سزا دے کر یا نوکری سے برخاست کر کے عبرت کا نشان بنایا جا رہا ہے۔
Copied

Your smile deserves the best care -- call now!(آپ کی مسکراہٹ بہترین دیکھ بھال کی مستحق ہے–ابھی کال کریں!)
25/06/2025

Your smile deserves the best care -- call now!
(آپ کی مسکراہٹ بہترین دیکھ بھال کی مستحق ہے–ابھی کال کریں!)

05/04/2025

بسم اللہ فارمیسی اور بی ایم ایچ ٹریڈرز (جنرل اسٹور)...
ہمارا ویژن: ایک ہی چھت کے نیچے ہر چیز کی فراہمی!

اسی وژن کے تحت، اب ہم پیش کر رہے ہیں اصلی اور معیاری مردانہ و زنانہ پرفیومز کی بہترین ورائٹی۔
اعتماد، معیار اور خوشبو — سب کچھ ایک جگہ!

مزید معلومات اور خریداری کے لیے ہم سے رابطہ کریں یا وزٹ کریں...!

کوشش بھی کر امید بھی رکھ راستہ بھی چنپھر اس کے بعد تھوڑا مقدر تلاش کر ...!
19/03/2025

کوشش بھی کر امید بھی رکھ راستہ بھی چن
پھر اس کے بعد تھوڑا مقدر تلاش کر ...!

ہرنیادن نئ قیمتوں میں تیزی سے اِضافہ
18/02/2025

ہرنیادن نئ قیمتوں میں تیزی سے اِضافہ

12/01/2025

‏@ہارٹ اٹیک سے 10 سیکنڈ میں اپنی زندگی بچائیں@
‏ہارٹ اٹیک آنے پر پاس میں کوئی نہ ہو تو 10 سیکنڈ میں خود اپنی زندگی کس طرح بچائیں؟ذرا سوچیں کہ شام کے ⁦‪7:25‬⁩ بجے ہے اور آپ کے گھر جا رہے ہیں وہ بھی بالکل اکیلے.ایسے میں اچانک سے آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ہوتا ہوا آپ جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے. آپ کو آپ کے گھر سے قریب ترین ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور بدقسمتی سے آپ کو یہ نہیں سمجھ میں آرہا ہے کہ آپ وہاں تک پہنچ پائیں گے کہ نہیں. آپ سی پی آر (CPR: Cardio Pulmonary Resuscitation) میں تربیت یافتہ ہیں مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کیسے کریں. ایسے میں دل کے دورے سے بچنے کے لئے یہ اقدام آزمائے: - چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں l بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس very hardly صرف 10 سیکنڈز ہوتے ہے. ایسے حالت میں مبتلا زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے. ایک زور کی کھانسی لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلے اور کھانسی اتنی تیز ہو کہ سینے سے تھوک نکلے. جب تک مدد نہ آئے یہ عمل دو سیکنڈ سے دہرائی جائے تاکہ دھڑكن عام ہو جائے. زور کی سانس پھیپھڑو ں میں آکسیجن پیدا کرتی ہیں اور زور کی کھانسی کی وجہ سے دل سكڑتا ہے جس سے خون آپریشن باقاعدہ چلتا ہے. جہاں تک ممکن ہو اس پیغام کو ہر ایک تک پہنچائے. ایک دل کے ڈاکٹر نے تو یہاں تک کہا کہ اگر ہر شخص یہ پیغام
‏ لوگو کو بھیجے تو ایک جان بچائی جا سکتی ہے. آپ سب سے درخواست ہے کہ چٹكلے بھیجنے کے بجائے یہ پیغام سب کو بھیجے تاکہ لوگوں کی جان بچ سکے.

12/06/2024

‏*دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟*
‏ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟
‏ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.

‏ پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.

‏ اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)

‏ جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.

‏ جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.

‏ پٹھے کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھے بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.

‏جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.

‏ انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے.

‏ گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.

‏آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات خطے کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.

‏براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.

‏انسان کے جسم کا اوسط درجہ حرارت 37 درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے ، اگر انسان کبھی 40 یا 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ماحول میں ہو تو جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے جسم اپنا درجہ حرارت اوسط رکھنے کے لیے پسینہ پیدا کرتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے ، یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ، جیسے پانی کی کمی ہوگی ، پسینہ انا کم ہوجائے گا جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا اور انسان '' لو لگنے '' ہا '' ہیٹ اسٹروک '' کا شکار ہوجائے گا

‏وجوہات
‏ گرم موسم میں مشقت کا کام کرنا
‏ زیادہ دیر سورج کی روشنی میں رہنا
‏ کم پانی پینا
‏ سر ڈھانپے بغیر گرمی میں باہر نکلنا
‏ گرمی میں غیر ضروری لباس پہننا
‏ گرمی سے اکر فوراً نہانا اور اے سی کمرے میں بیٹھ جانا

‏علامات
‏ اچانک سر میں شدید درد ہونا
‏ آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا
‏ سر چکرانا
‏ الٹی (قے) آنا
‏ سانس لینے میں مشکل پیش آنا
‏ بہت زیادہ پسینہ آنا
‏ اچانک شدید کمزوری ہونا
‏ بے ہوشی، دل کی دھڑکن تیز ہوجانا اور بخار ہوجانا۔
‏ جلد گرم سرخ ہا خشک ہوجانا
‏ بہت تیز بخار ہونا

‏احتیاطی تدابیر
‏- پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
‏ سحر اور افطار کے وقت نمک چینی کے پانی (نمکول) کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
‏ گرم مضر صحت اور نشہ ور اشیاء اور کولڈرنک کے استعمال سے اجتناب کریں۔
‏براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔
‏ بحالت مجبوری دھوپ میں جانا ہو تو سرڈھانپ کر جائیں یا چھتری کا استعمال کریں
‏ دھوپ سے واپسی پر پنکھے یا ائیر کنڈ یشنرکے نیچے جلد نہ آئیں۔
‏ مشقت کا کام دن کے آغاز اور اختتام پر کریں۔
‏ اس موسم میں سلاد سبزی اور تربوز وغیرہ استعمال کریں

‏لو لگ جانے کی صورت میں اقدامات
‏-----------------------------------
‏ متاثرہ شخص کو گرم جگہ سے ٹھنڈی سایہ دار جگہ یا اے سی روم میں منتقل کردیں۔
‏ٹانگیں جسم سے ذرا اوپر رکھیں
‏ فوری طور پر ٹھنڈا پانی پلائیں۔
‏ بٹن زپ وغیرہ کھول دیں
‏ اٖٖضافی اور موٹے کپڑے فوراً اتار دیں موزے، جوتے، ٹائی، شرٹ وغیرہ اتار کر پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔
‏ بغل، کلائی، ٹخنوں اور رانوں پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا برف ملیں ۔
‏ طبیعت میں بہتری آئے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر نہلا دیں۔
‏ اگر طبیعت بہتر نہ ہو تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیں۔

‏یاد رکھیے ۔۔۔
‏٭٭ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے ، اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے
‏٭٭ اپنے علاقے کے طلبہ اور نوجوانوں کی مدد سے درخت لگانے کی مہم کی کا آغاز کریں ۔
‏اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں.

احتیاط  علاج سے بہتر ہیں ۔۔۔۔Bhakkar
09/05/2024

احتیاط علاج سے بہتر ہیں ۔۔۔۔

Bhakkar

04/05/2024

Deeply saddened to share that our beloved Mother passed away on Friday morning 3rd of May 2024. May Allah grant her the highest rank in Jannah and give us strength and patience to cope with this loss(Ameen)

I am thankful for everyone who sent messages or came to offer condolences. Please pray for her and for all Muslims who have passed away by reciting Surah Al-Fatihah.
‎جزاك اللهُ خيرً
‎اللَّهُمَّ اغْفِرْ لأبي وأمي وارْحَمْهُما كَما رَبَّيانِي صَغِيراً
NawazFamily

21/02/2024

اس ملک میں پہلے دکھ سن کر ادھار دینا پڑتا ہے اورپھر اپنا دکھ سنا کرواپس لینا پڑتا ہے…😜

29/10/2023

Address

Main Jhang-Bhakkar Road
Bhakkar
300000

Telephone

+923007784780

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bismillah Pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Bismillah Pharmacy:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram