05/10/2025
🌿 ہیئر فال (Hair Fall) — وجوہات اور علامات
🔹 ہیئر فال کیا ھے؟
ہیئر فال اس وقت ہوتا ھے جب بال نارمل حد سے زیادہ جھڑنے لگیں۔
عام طور پر روزانہ 50 سے 100 بال گرنا نارمل ھے ، لیکن جب یہ تعداد زیادہ ہو جائے یا نئے بال واپس نہ آئیں ، تو یہ ہیئر لوس (Hair Loss) کہلاتا ھے۔
⚠️ ہیئر فال کی عام وجوہات
1. ذہنی دباؤ (Stress)
مسلسل ٹینشن ، نیند کی کمی یا پریشانی بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتی ہے۔
2. غذائیت کی کمی (Nutritional Deficiency)
آئرن، وٹامن D، B12، زِنک اور پروٹین کی کمی سے بال گرنے لگتے ہیں۔
3. ہارمونی تبدیلیاں (Hormonal Imbalance)
خاص طور پر خواتین میں ہارمونی تبدیلیاں ، جیسے پی سی او ایس (PCOS) یا بعد از زچگی دور میں
4. تھائیرائیڈ کے مسائل (Thyroid Problems)
ہائپو یا ہائپر تھائیرائیڈ بھی بال گرنے کی اہم وجہ ہے۔
5. بالوں پر زیادہ کیمیکل یا ہیٹ کا استعمال
ڈرائیر ، اسٹریٹنر ، کلر یا بلیچ زیادہ استعمال کرنے سے جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔
6. وراثت (Genetic Cause)
کچھ لوگوں میں بالوں کا گرنا موروثی ہوتا ہے (Male/Female Pattern Baldness)
7. سر کی جلد میں انفیکشن یا خشکی
فنگس ، ڈینڈرف یا انفیکشن بھی بالوں کے گرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
🔎 ہیئر فال کی علامات
کنگھی یا نہانے کے دوران زیادہ بال گرنا
سر کے کسی حصے پر بال کم ہونا یا جھڑ جانا
بالوں کا پتلا اور کمزور ہونا
بالوں کی چمک ختم ہونا
پیشانی یا سر کے بیچ میں جگہ بننا (Thinning Area)
ڈاکٹر سے کب مشورہ کریں
اگر بال تیزی سے جھڑ رھے ہوں تو ڈرماٹالوجسٹ سے مکمل چیک اَپ ضرور کروائیں
سکن اسپیشلسٹ
ڈاکٹر قاضی عصمت اللہ