29/04/2026
وحید حسن، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال اور ڈاکٹر راجہ تیمور احمد، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال کی زیرِ قیادت آج بروز 28 اپریل 2026 کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال میں ہیلتھ کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور جاری ترقیاتی کاموں کا جامع جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھی روشنی ڈالی گئی، جن میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور فری ادویات کی فراہمی، نارمل ڈلیوری اور سی سیکشن کی سہولت، الٹراساؤنڈ، ECHO، ECG، ، 24/7 ایمرجنسی سروس، بلڈ بینک، ڈیجیٹل ایکسرے اور جدید لیبارٹری ٹیسٹس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ہسپتال کی رہائشی کالونی اور بیک سائیڈ پر موجود خار دار جھاڑیوں اور گھاس کی صفائی ستھرائی کے کام کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر آگاہ کیا گیا کہ ان شاء اللہ بہت جلد ہسپتال کی کالونیوں میں گرین بیلٹ قائم کی جائے گی۔
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے ہسپتال میں سہولیات کی بہتری اور عوام کو معیاری و بروقت طبی خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔