THQ Hospital BHERA

THQ Hospital BHERA THQ Hospital Bhera is one of the best healthcare service provider in Bhera, Sargodha.

19/07/2024
Revamping of THQ Hospital Bhera
10/06/2024

Revamping of THQ Hospital Bhera

تمام مریض اپنے ساتھ درج ذیل دستاویزات لازم لےکر آئیںشکریہ منجانب:۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ
07/11/2023

تمام مریض اپنے ساتھ درج ذیل دستاویزات لازم لےکر آئیں
شکریہ منجانب:۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ

لوگوں کی بھلائی کے کام کرو اللہ آپکا بھلا کریگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الحمد للہ ۔۔۔ٹی ایچ کیو ہسپتا...
01/11/2023

لوگوں کی بھلائی کے کام کرو اللہ آپکا بھلا کریگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمد للہ ۔۔۔ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں گردوں کے مریضوں کو ڈیلائیسسز کرانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اس کار خیر کی اول و آخر کاوش اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ حاکم خان صاحب نے فرمائی جنہوں نے دریا دل شخصیات جناب شیخ عرفان اقبال پریزیڈنٹ پاکستان فیڈرل آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور کرنل ساجد صاحب کو بھیرہ میں ڈلائیسسز یونٹ کے قیام کی ضرورت سے آگاہ کیا جنہوں نے انسانی ہمدردی کے لازوال جذبہ کے تحت 23 لاکھ روپیہ کا حامل ایک ڈلائیسسز یونٹ عطیہ کیا اور جلد ہی ایسے دوسرے یونٹ کی تنصیب کا وعدہ فرمایا۔یہ یونٹ 8 نومبر 2023 سے باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ انتظامیہ بالخصوص اور بھیرہ تحصیل بھر کی عوام بلعموم اس کار خیر پر اے سی بھیرہ جناب حاکم خان اور مخیر شخصیات جناب عرفان شیخ و کرنل جناب ساجد صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ حاکم خان نے شیخ عرفان اقبال پریزیڈنٹ پاکستان فیڈرل آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور کرنل ساجد صاحب...
01/11/2023

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ حاکم خان نے شیخ عرفان اقبال پریزیڈنٹ پاکستان فیڈرل آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور کرنل ساجد صاحب کے تعاون سے 23لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ڈائیلاسز مشین تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھیرہ میں نصب کردی ہے
اب تحصیل بھیرہ کے لوگوں کو ڈائیلاسز کے لیے سرگودھا نہیں جانا پڑے گا
جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع ہوچکا ہے جو ہفتہ تک جاری رہے گا اور سوموار سے باقائدہ ڈائیلاسز کا عمل شروع کر دیا جائے گا
مستقبل میں ڈائیلاسز کی ضرورت کے مطابق مزید ڈائیلاسز یونٹس بھی نصب کیے جائیں گے

آئیں اپنے ماحول کو سر سبز و شاداب بنائیں۔ملک و قوم کی ترقی و بہبود اور فضائی آلودگی سے پاک ماحول کے لیۓ محکمہ صحت سے تعا...
30/10/2023

آئیں اپنے ماحول کو سر سبز و شاداب بنائیں۔
ملک و قوم کی ترقی و بہبود اور فضائی آلودگی سے پاک ماحول کے لیۓ محکمہ صحت سے تعاون کریں۔۔۔۔۔
پودے ماحول کو خوبصورت اور ہماری صحت کو تندرست وتوانا بناتے ہیں،ان کی حفاظت ہماری دینی و اخلاقی ذمہ داری۔۔۔
انتطامیہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ۔

26/10/2023

آج مورخہ 26,اکتوبر 2023 کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں 3 ڈیلیوری کیس (فری آگ کاسٹ) آپریٹ ہوئے ۔۔۔جو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تینوں آپریشن کامیاب ہوئے ۔
مریضوں نےایم ایس ڈاکٹرحافظ محمد اسماعیل صاحب اور ڈاکٹرز،و دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور دعا ئیں دی۔۔۔اللہ تعالی ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل صاحب کو ہمیشہ سلامت رکھے۔جن کی محنت و کوششوں سے ہر قسم کے آپریٹ ہونا شروع ہوئے

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ریاض احمد صاحب ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ چار روزہ ہیپاٹائٹ...
24/10/2023

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ریاض احمد صاحب ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ چار روزہ ہیپاٹائٹس ویکسی نیشن مہم کے دوسرے روز کیمپ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ نے کیمپ معائنہ کے موقع پر ڈاکٹر ریاض احمد کو بتایا کہ کیمپ میں مقررہ 5 سو افراد کے معائنہ ٹارگٹ سے زائد افراد کے ہیپا ٹائٹس بی سی وغیرہ ٹیسٹ کئے گۓ ہیں ڈاکٹر محمد ریاض صاحب نے کیمپ عملہ کی اس کارکردگی کو سراہا۔

عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امراض کی تشخیص کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ہفتہ صحت کا اغاز کر ...
23/10/2023

عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امراض کی تشخیص کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ہفتہ صحت کا اغاز کر دیا گیا ہے
اس سلسلہ میں لگائے گئے کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کیا
میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل کی زیر نگرانی یہ کیمپ 26 اکتوبر تک جاری رہے گا
کیمپ میں مریضوں کو علاج معالجہ کے جملہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ہفتہ صحت مورخہ 23اکتوبر سے 26اکتوبر 2023 تک  تحفظ صحت فری  کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے...
21/10/2023

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ہفتہ صحت مورخہ 23اکتوبر سے 26اکتوبر 2023 تک تحفظ صحت فری کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں کلینکل ہسٹری، بنیادی معائنہ، ہیماٹولو جیکل سرجیکل سکریننگ، پھیپھڑوں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ، حاملہ خواتین کا چیک اپ، حاملہ خواتین اور 02 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن، کونسلنگ اور طبی رہنمائی کی جائے گی۔

Address

Tehsil Bhera
Bhera
40540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THQ Hospital BHERA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram