Iltamas Medical & Cosmetics Store

Iltamas Medical & Cosmetics Store Raja Iltamas Pharmacy provide all kind of medicines; Also help the needy persons who cannot afford their medication.

28/12/2024
28/12/2024
28/12/2024

درخواستیں مطلوب ہیں

20/12/2024
غور فرمائیں سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات ہیں؟* نمبر 1: لوگ اکثر پانی نہیں پیتے خصوصاً بوڑھے حضرات جس سے ...
18/12/2024

غور فرمائیں
سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات ہیں؟*

نمبر 1: لوگ اکثر پانی نہیں پیتے خصوصاً بوڑھے حضرات جس سے جسم میں پانی کم ہوجاتا ہے اور خون جم جاتا ہے۔ جس سے ہائی بلڈ پریشر اور فالج کا خطرہ لاحق رہتا ہے

نمبر2: سردی میں خون کی رگیں تنگ ہوجاتی ہیں۔لہذا سردی کے موسم میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی ذیادہ پئیں اور اپنے جسم کو گرم کپڑے،پاجامہ،جرابیں، ٹوپی، داستانے چادر کوٹ پہن کر گرم رکھیں۔بوڑھے افراد اور بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا کہ ساری انسانیت کی جان بچائی۔
یہ پیغام پڑھنے کے بعد اپنے والدین کو خود پانی گرم کر کے پلائیں تاکہ ان کی صحت برحال رہے اللّٰہ پاک اس خدمت کے صدقے ہماری آخرت بہتر فرمائے آمین یارب العالمین۔

14/12/2024
*سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات ہیں؟* نمبر 1: لوگ اکثر پانی نہیں پیتے جس سے جسم میں پانی کم ہوجاتا ہے اور ...
09/12/2024

*سردی میں فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات ہیں؟*

نمبر 1: لوگ اکثر پانی نہیں پیتے جس سے جسم میں پانی کم ہوجاتا ہے اور خون جم جاتا ہے۔

نمبر2: سردی میں خون کی رگیں تنگ ہوجاتی ہے۔لہذا سردی کے موسم میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی ذیادہ پئیں اور اپنے جسم کو گرم کپڑے،پاجامہ،جرابے، ٹوپی، داستانے چادر کوٹ پہن کر گرم رکھیں۔بوڑھے افراد اور بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا کہ ساری انسانیت کی جان بچائی۔

03/02/2024

‏پاکستان کی تین مشہور میڈیسنز
پیناڈول
ڈسپرین
تے تیسری ہن تسی دسو..🤔

14/08/2023

جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار میں اضافہ: اسباب، خطرات اور حفاظتی غذائی تدابیر

سمعیہ ضیاء
ماہر غذائیت
آپ نے بہت سے لوگوں سے یہ سنا ہوگا کہ “سرخ گوشت یا دال کھانا چھوڑ دیں آپ کا یورک ایسڈ کم ہو جائے گا” یا ٹماٹر اور پالک سے پرہیز کرنے سے یورک ایسڈ مزیدنہیں بڑھتا۔

دال اور گوشت ہماری بنیادی غذائیں ہیں۔

انہیں چھوڑ دینا نہ صرف مشکل ہے بلکہ ہمیں اہم غذائی اجزاء سے محروم بھی کر سکتا ہے۔۔

یورک ایسڈ کیا ہے؟

یورک ایسڈ ہمارے جسم کا ایک قدرتی فضلہ ہے جو پیشاب کے ذریعہ سے جسم سے نکلتا ھے۔ یہ “پیورین،” سے روزانہ کی بنیاد پر بنتا ہے۔ پیورین ایک کیمیائی مادہ ہے جو کہ قدرتی طور پر ہمارے جسم میں خلیوں کی توڑ پھوڑ سے پیدا ہوتا ہے جبکہ اس کا کچھ حصہ بیرونی ذارئع یعنی غذا سے پیدا ہوتا ہے(زیادہ تر پروٹین سے) ۔

خون میں یورک ایسڈ کا ہونا معمول کی بات ہے تاہم اگر یورک ایسڈ کی سطح صحت مند حد سے اوپر جاتی ہے تو یہ صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے ، اس کو ادویات ، خوراک اور طرز زندگی میں تبدیلی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔



یورک ایسڈ کس سطح تک صحت مند سمجھا جاتا ھے؟

مردوں میں یورک ایسڈ کی مقدار تین سے سات ملی گرام اور عورتوں میں دو سے چھے ملی گرام تک ہونی چاہیے۔۔

مسئلہ تب آتا ہے جب یہ حد سے تجاوز کر جائے۔ اس کی مقدار تب بڑھتی ہے جب جسم میں یا تو پیورین اضافی ہو جاتا ہے یا ہمارے گردوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے یورک ایسڈ مؤثر طریقے سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پاتا۔

دال، گوشت یا ٹماٹر سےمکمل پرہیز کے بجائے اس رکاوٹ کو دور کرنا چاہیے جس کی وجہ سے گردے صحیح کام نہیں کر رہے۔



یورک ایسڈ کی وجوھات

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق اضافی یورک ایسڈ کی سطح زیادہ تر مردوں میں عورتوں کے نسبت ذیادہ پائی جاتی ہے اس کی وجوہات کافی ہیں جیسے،

پیورین سے بھر پور اشیاء

موٹاپا

گردوں کی ناقص کارکردگی

غیر صحت مند غذا

تمباکو نوشی

طویل نشست

اضافی بلڈ پریشر

شراب نوشی

کچھ ادویات

آپ گوشت اور دالیں کھانا چھوڑ دیں لیکن ایک جگہ بیٹھ کر تمباکو نوشی کرتے رہیں تو اس سے اس مسئلے کا حل نہیں نکلے گا۔



اضافی یورک ایسڈ – گنٹھیا (گاؤٹ)

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق گنٹھیا اضافی یورک ایسڈ کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ اضافی یورک ایسڈ ہمارے جوڑوں میں جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے اور شدید درد کا سبب بنتا ہے اس بیماری کو گنٹھیا کہتے ہیں۔ ۔ یہ بیماری وقت کے ساتھ بڑھتی جاتی ہے اور جوڑوں کی کارکردگی متاثر کرتی ہے حتیٰ کہ معذوری کا سبب بن جاتی ہے۔



غذا سے علاج

کچھ غذائیں ایسی ہیں جو سوجن کو متحرک کرتی ہیں اور یورک ایسڈ کو بڑھاتی ہیں۔ ان میں پیورین سے بھرپور غذائیں ، فروکٹوز ، میٹھا مشروبات اور زیادہ چربی شامل ہیں۔



آپ کو کن غذاوں سے پرہیز کرنا چاہیے؟

تمام اعضاء کا گوشت– جگر ، دماغ ، گردے وغیرہ

میٹھے مشروبات– خاص کر پھلوں کے جوس، سوڈا، اضافی شکر شامل کیے گئے اجزاء: شہد، امرت اور ہائی فرکٹوز کارن شربت

ٹماٹو کیچپ – ٹماٹر کے بجائے ٹماٹو کیچپ سے پرہیز کریں

تمام بیکری اور پیکٹ والی اشیاء– کیک، بسکٹ، چیپس، چاکلیٹ اور تلی ہوئی اشیاء

پراسیسڈ شدہ کاربوہائیڈریٹ سفید پاستہ، سفید روٹی، کوکیز، مصنوعی مٹھاس، پیزا وغیرہ۔



آپ کو کون سی غذائیں کھانی چاہئیں؟

پھل- تمام پھل ٹھیک ہیں لیکن پھلوں کے جوس سے پرہیز کریں کیونکہ وہ گنٹھیا کے حملوں کو متحرک کرتے ہیں۔

سبزیاں- سبزیوں میں آلو، ٹماٹر، سبز پتوں والی سبزیاں، گاجر، کھیرا وغیرہ کھائی جا سکتی ہیں۔

دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات– دودھ، دہی، چھاس ہڈیوں کے لیے مفید ہے-

دالیں- آپ دالیں کھا سکتے ہیں لیکن انہیں کھانے سے پہلے اچھی طرح سے 1 سے 2 گھنٹے بھگویں اور پھر پکائیں۔

میوے- تمام میوے اور بیجیں کھائے جا سکتے ہیں۔ (روزانہ 1 مٹھی بھر میوے کھانے کی عادت ڈالیں)

انڈے– انڈے کھائے جاسکتے ہیں۔

اناج- تمام قسم کے اناج جیسے چاول، جو، باجرہ، گندم وغیرہ۔



آپ کو کن غذاوں کو اعتدال میں کھانا چاہیے؟

گوشت- اعضاء کے گوشت کے علاوہ آپ اعتدال میں گوشت کھا سکتے ہیں البتہ اس میں اعتدال پسند مقدار میں پیورین ہوتا ہے لہزا اپنے گوشت کے حصے کو ہفتے میں ایک سے دو بار 100 گرام تک محدود رکھیں۔

گوشت میں مرغی، گائے اور بکرےکا گوشت شامل ہے۔

مٹر، مشروم، پالک، گوبھی

کچھ دالیں اور پھلیاں – کچھ پھلیوں میں معتدل مقدار میں پیورین ہوتا ہے جیسے لال لوبیہ، سفید لوبیہ ، سویا بین وغیرہ انہیں اعتدال میں کھائیں.





دیگر طرز زندگی میں تبدیلیاں

ورزش اور اضافی یورک ایسڈ

کورونا کی وجہ سے پچھلے دو سالوں سے گھر سے کام میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے جسمانی سرگرمی محدود ہوگئی ہےجو کہ یورک ایسڈ کی بلند سطح اور دیگر بیماریوں کی بنیادی وجہ ہے۔ رجوتا دیوارکر (اسپورٹس نیوٹریشنسٹ) نے جسمانی سرگرمی بڑھانے کے لیے کچھ آسان تجاویز بتائیں ہیں جیسے

ہر تیس منٹ کے بعد تین منٹ کے لیے کھڑے ہوں۔

روزانہ ایک منزل چڑھیں

روزانہ یوگا کریں۔۔



پانی

پانی اور یورک ایسڈ کے درمیان مضبوط تعلق پایا گیا ہے۔پانی جسم میں موجود اضافی یورک ایسڈ کو کم کرنے کا سستا اور آسان علاج ہے۔ کوشش کرنی چاہیے کہ پانی اپنے اردگرد رکھیں جیسے کام کی سطح کے ارد گرد یا دفتر کی میز پر تاکہ جب بھی نگاہ پڑے تو آپ کو پانی پینا یاد رہے۔



وزن میں کمی

زیادہ وزن یورک ایسڈ کی سطح میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے کیونکہ اضافی وزن گردوں کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے جس کے باعث وہ یورک ایسڈ کو خارج نہیں کر پاتا۔ اس سلسلے میں کسی ماہر غذائیات سے مشورہ کریں اور صحت بخش غذا کا انتخاب کریں۔



قدرتی غذائیں

کیلا – کیلے کو گنٹھیا کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ جوڑوں کو مزید نقصان سے بچاتا ہے اور بار بار ہونے والے درد کے حملوں کو کم کرتا ہے۔

چیریز – چیری میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو اضافی یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرتے ہیں۔

لیموں- تازہ لیموں کا رس پینے سے خون میں یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔



ڈاکٹر اور کسی ماہر غذائیات سے کب رجوع کرنا چاہیے؟

30 سال کی عمر کے بعد اگر آپ کو جوڑوں کا درد یا سوزش جیسی علامات ہوں تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرئیں اور اضافی یورک ایسڈ کی سطح پر انفرادی خوراک سے متعلق مشورے کے لیے غذائی ماہر سے رجوع کریں کیونکہ یورک ایسڈ کی بلند سطحوں کا جلد پتہ لگانا اور روک تھام آپ کو گنٹھیا سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

یاد رکھیں

احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

13/08/2023

انزاٸٹی کا تعارف۔۔Anxiety Disorder

۔ اسے پاکستان میں انزاٸٹی۔ ایگزاٸٹی۔اینیکسٹی ۔انزٹی اور اینگزاٹی وغیرہ سے جانا جاتا ھے
انزاٸٹی کا معنی ھے خوف۔ ڈر۔ گھبراھٹ۔ بے چینی۔ بزدلی اضطرابی کیفیت۔ خواہ مخواہ پریشان ھونا۔ بے وجہ ھلکان ھونا۔سوچ سوچ کے تھک جانا۔ مستقبل کے بارے میں سوچنا ۔مستقبل سے مایوس ھو جانا مستقبل میں اندھیرا نظر انا۔جیتے جاگتے خواب دیکھنا ۔ خود ھی مقدمہ درج کرنا۔ خود ھی وکیل بن کر مقدمہ لڑنا۔خود ھی جج بن کر فیصلہ سنا دینا۔ خود ھی جلاد بن کر سزاے موت دے دینا۔ وغیرہ ۔سر دست اس کی تقریبا 316 علامات ھیں

اسان الفاظ میں مریض خود کسی جھوٹی سوچ کو سچ سمجھ کر پریشان ھو جاتا ھے پھر خود ھی اس چیز سے ڈرنا شروع کر دیتا ھے۔ پھر اس سوچ کو سچ سمجھ کر اٹل سچ یا یونیورسل ٹرتھ بنا لیتا ھے ۔حالانکہ اس جھوٹی سوچ کا حقیقت سے دور دور تک تعلق نھیں ھوتا۔
أگر انزاٸٹی کا گہراٸی سے مطالعہ کیا جاے تو یہ عورتوں کا ڈس ارڈر ھے جو انھیں موروثی وجوھات حادثات زندگی۔ ماھواری کے مساٸل۔ اور حمل کی پیچیدگیوں سے جنم لیتا ھے ۔جب کہ اج کل انزاٸٹی مردوں میں بھی عام پاٸی جاتی ھے

انزاٸٹی کی تشخیص
جب کسی انسان کی دن بدن صیحت گر رھی اور وہ انسان روز مرہ کے کاموں میں عدم دلچسپی کا شکار ھو یا کوٸی انسان بڑی بیماریوں کے بارے میں سوچے یا کوٸی انسان ھر وقت ڈرا ڈرا سا رھے۔ زندگی بے زاٸقہ سی لگےیا کسی انسان کو لگے کہ اسے اندر اندر کوٸی بڑی بیماری جیسے کینسر ۔شوگر۔ھیپاٹاٸٹیس۔یا ایڈز وغیرہ کھاے جا رھی ھیں اور چیک اپ کرانے یا ٹیسٹ کرانے پر سارے ٹیسٹ کلیٸر اٸیں جیسے بلڈ سی پی۔ بلڈ پریشر ۔ ایچ بی۔ ای سی جی۔ شوگر۔ T4.T3.TSHکیسٹرول۔ ٹاٸیفاٸیڈ وغیرہ اور مریض اپنی صیحت کے بارے میں پریشان ھو۔یا اسے اپنی بیماری نہ مل رھی ھو تو ایسے لوگوں میں انزاٸٹی ڈاٸیگنوز کی جاتی ھے. مطلب مریض بے چینی و بے سکونی کا شکار ھے یا انزاٸٹی کا مریض ھے

علامات
خوف ۔ڈر۔گھبراھٹ
معدے کے مساٸل
وزن گرنا
سانس کے مساٸل
منفی سوچوں کے مساٸل
ھروقت جلدی میں رھنا
تیز دھڑکن کے مساٸل
نیند کے مساٸل
بےصبری کا شکار ھونا
لوکانفی ڈینس کے مساٸل
احساس کمتری کے مساٸل
بال کی کھال اتارنا
دماغ کسی ایک سوچ پر اٹک جانا
چھاتی یا سینے میں درد چھبن
گیس پرابلم
بازو یا کلاٸی میں درد وغیرہ

جو بچے کم عمری میں Drugs ایڈیکشن کا شکار ھو جاتے ھیں ان میں سے تقریبا 35% انزاٸٹی کا شکار ھوتے ھیں
جب کی 30% تقریبا او سی ڈی OCD کا شکار ھوتے ھیں اور 15فی صد ڈپریشن depression ۔جبکہ دس فی صد پینک اٹیک Panic Attacks اور پانچ فی صد ملٹی پرسنیلٹی ڈس ارڈر personality disorders اور دیگر نفسیاتی عارضوں کا شکار ھوتے ھیں

اس انزاٸٹی کی سب سے بری خصوصیت یہ ھے کہ یہ مردوں میں زنانہ خصوصیات کی حامل بیماری ھے جیسے شرمیلاپن۔گیدرنگ سے گھبرانا۔ اپنا حق نہ مانگ سکنا۔ ھر بات پر جی جی کی رٹ لگانا وغیرہ۔ یہ بیماری بیلوں کو گاۓ بنا دیتی ھے۔ شیروں کو گیدڑ یا لومٹری بنا دیتی ھے
انزاٸٹی کی اچھی خصوصیت یہ ھے کہ اس کے مریض موت سے ڈرتے ھیں گھٹ گھٹ کر زندگی گزار دیتے ھیں لیکن خودکشی جیسا ارتکاب یا اقدام نھیں اٹھاتے

20/07/2023

*ضرورت سٹاف*
میڈیکل سٹور/ فارمیسی کے لیے
ایک سیل مین کی ضرورت ہے
، جو میڈیسن سیل اور پرچیزنگ کرنا جانتا ہو
کیمپیوٹر بھی آپریٹ کرنا جانتا ہو
اور ڈسپنسر یا بی فارمیسی کوالیفائڈ ہو

اپنی سی وی اس وٹس اپ پر بھیجی جا سکتے ہے

التماس میڈکل سٹور بھمبر نزد ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر
03005433295

Address

Bhimber
Bhimbar
10042

Telephone

00923005433295

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iltamas Medical & Cosmetics Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Iltamas Medical & Cosmetics Store:

Videos

Share