
02/09/2025
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر ندیم احمد فضلداد صاحب نے ضلع بھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر کا وزٹ کیا، DHQ ہسپتال بھمبر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ سے انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے مشاورت کے بعد ہسپتال میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ قائم کر دی گئی ، ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں میں بوجہ بخار علاج معالجہ کے لئے آنے والےتمام مریضوں کے ڈینگی ڈیسک قائم کرنے کے لئے موزوں جگہ کا تعین کیا ۔ یہ ڈیسک مریضوں کی رجسٹریشن، ابتدائی اسکریننگ، رہنمائی اور روزانہ کی رپورٹنگ کے لئے مخصوص ہوگا تاکہ مریضوں کو بروقت سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد میں شدید علامات کی صورت میں ہسپتال جبکہ دیگر کو گھروں میں آئسو لیٹ کیا جائے گا ،
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر نے بھرپور تعاون پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ DHQ ہسپتال ڈاکٹر منصور احمد کا شکریہ ادا کیا.
عوام الناس کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے درج ہدایات کےحوالے سےمناسب جگہ پرپینافلیکس آویزاں کیےجائیں :آپنے گھروں اور اردگرد ماحول کوصاف ستھرا رکھیں اور گلی محلوں میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے مچھر دانی اور ریپیلنٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔فل آستین کپڑے پہننے کی عادت اپنائی جائے ،بخار کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کیا جائے اور خود سے ادویات استعمال کرنے سے گریز کیا جائے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے تاکہ ڈینگی پھیلانے والے مچھر کی افزائش روکی جا سکے۔