
15/08/2025
سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین صاحب کی چنارفری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر آمد کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب کی صدارت بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت راجہ یعقوب خان صاحب نے کی.
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ عاطف امانت صاحب نے حاصل کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ بابر علی ذوالقرنین صاحب نے کہا کہ چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر نہ صرف بھمبر بلکہ آزادکشمیر کے لیے فخر ہے اس کے لیے کام کرنے والے اللہ کے نیک بندے ہیں جنہیں دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے کہ یہ لوگ دن رات خدمت خلق کا عظیم کارنامہ سرانجام دے ہیں آج اس ادارے میں آکر خوشی محسوس کررہا ہوں اور یہ یقین دلاتا ہوں کہ میں ہر ممکن تعاون جاری وساری رکھوں گا آج اپنی جانب سے 1 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کرتا ہوں. اس موقعہ پر صدر تقریب راجہ یعقوب صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ادارے کیساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں کہ آج اپنی جانب سے 1لاکھ روپے کا عطیہ دیتا ہوں اس موقع پر راجہ مناف صاحب نے 50ہزار روپے جبکہ راجہ عدنان پرویز نے بھی 50ہزارروپے کا اعلان کیا.
تقریب سے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری عتیق الرحمن برسالوی صاحب نے معزز مہمانوں کی چنارفری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر آمد پران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ادارے کے متعلق مکمل بریفنگ دی.
تقریب کے اختتام پر مرکزی صدر چوہدری موسیٰ جان صاحب اور سینیئر نائب صدر راجہ التماس خان صاحب نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی