Amina Homeo Clinic

Amina Homeo Clinic مContact the best treatment of men and women's diseases

09/07/2023

ٹیسٹوسٹیرون مردانہ کمزوری

اگر کسی مرد میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کم ہوتی ہے تو ، ان علامات میں عضو تناسل سے متعلق مسائل مثلاً ڈھیلا پن شہوت اور لذت کی کمی. نامردی جراثیموں کی کمی ایزوسپرمیا
انتشار نہ آنا بے لذتی ضعف باہ مباشرت کو دل نہ کرنا جسمانی تھکاوٹ منی پتلی سرعت انزال قطرے آنا جریان مذی و منی لیکوریا بانجھ پن اٹھراہ حمل گرجانا ایگز نہ بننا بندش حیض یا کثرت حیض ، زہنی امراض ہڈیوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ جنسی تعلقات ، جنسی ڈرائیو اور وقت کی کمی جیسی مشکلات سامنے آ سکتی ہیں۔
ہارمون کے بہت سے اہم کام ہوتے ہیں ، مثلا ہڈیوں اور پٹھوں کی نشوونما۔
آواز کی گہرائی ، بالوں کی نشونما ، اور ظاہری نظر آنے والے خدوخال سے متعلق دیگر مسائل رونما ھوتے ھیں اسکے حل کیلئے ادویات بھی دی جاتی ھیں اور خوراک جس میں کوالٹی فوڈ اور اچھی قسم کی چکنائی کے ساتھ ساتھ سخت ورزش پوری نیند جو 10 بجے سے شروع ھونی چاھیئے سے بھی اس ہارمونز کی پروڈکشن کو بڑھایا جا سکتا ھے ایک جامع الفوائد اور مقوی ہے اگر سہی معنی میں اجزاء خالص سے بنایا جائے تو سوفیصد رزلٹ دیتا ہے

 #ناف پر دلچسپ معلومات  :ناف اللہ سبحان و تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص تحفہ ھے ۔  62 سال کی عمر کے ایک بوڑھے آدمی کو  دائیں ...
31/05/2023

#ناف پر دلچسپ معلومات :
ناف اللہ سبحان و تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص تحفہ ھے ۔ 62 سال کی عمر کے ایک بوڑھے آدمی کو دائیں آنکھ سے صحیح نظر نہیں آ رہا تھا - خاص طور پر رات کو تو اور نظر خراب ھو جاتی تھی ۔
ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کی آنکھیں تو ٹھیک ہیں -
بس ایک پرابلم ھے - کہ جن رگوں سے آنکھوں کو خون فراہم ھوتا ھے - وہ سوکھ گئی ہیں ۔
سائنس کے مطابق سب سے پہلے اللہ کی تخلیق انسان میں ناف بنتی ھے - جو پھر ایک کارڈ کے ذریعے ماں سے جڑ جاتی ھے ۔ اور اس ہی خاص تحفے سے جو باظاہر ایک چھوٹی سی چیز ھے - ایک پورا انسان فارم ھو جاتا ھے ۔ سبحان اللہ

#ناف کا سوراخ ایک حیران کن چیز ھے : - ☆

سائنس کے مطابق ایک انسان کے مرنے کے تین گھنٹے بعد تک ناف کا یہ حصہ گرم رہتا ھے - وجہ اس کی یہ بتائی جاتی ھے - کہ یہاں سے بچے کو ماں کے ذریعے خوراک ملتی ھے ۔ بچہ پوری طرح سے 270 دن میں فارم ھو جاتا ھے - یعنی 9 مہینے میں ۔
یہ وجہ ھے - کہ ہماری تمام رگیں اس مقام سے جڑی ھوتی ہیں ۔ اس کی اپنی ایک خود کی زندگی ھوتی ھے ۔
پیچوٹی ناف کے اس سوراخ کے پیچھے موجود ھوتی ھے - جہاں تقریبا 72،000 رگیں موجود ھوتی ہیں ۔

#علاج : - ☆

آنکھ اگر سوکھ جائے - صحیح نظر نا آتا ھو -
پتہ صحیح کام نا کر رہا ھو - پاؤں یا ھونٹ پھٹ جاتے ھوں - چہرے کو چمک دار بنانے کے لیے - بال چمکانے کے لیے - گھٹنوں کے درد - سستی - جوڑوں میں درد، سکن کا سوکھ جانا -

#طریقہ علاج : - ☆

آنکھوں کے سوکھ جانا - صحیح نظر نہیں آنا - گلونگ کھال اور بال کے لیے روز رات کو سونے سے پہلے تین قطرے خالص دیسی گھی کے یا ناریل کے تیل کے ناف کے سوراخ میں ٹپکائیں اور تقریبا ڈیرھ انچ سوراخ کے ارد گرد لگائیں ۔

گھٹنوں کی تکلیف دور کرنے کے لیے تین قطرے ارنڈی کے تیل کے تین قطرے سوراخ میں ٹپکائیں اور ارد گرد لگائیں جیسے اوپر بتایا ھے ۔

کپکپی اور سستی دور کرنے کے لیے اور جوڑوں کے درد میں افاقہ کے لیے اور سکن کے سوکھ جانے کو دور کرنے کے لیے سرسوں کے تیل کے تین قطرے اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کریں -

#ناف کے سوراخ میں تیل کیوں ڈالا جائے - ☆

ناف کے سوراخ میں اللہ نے یہ خاصیت رکھی ھے -
کہ جو رگیں جسم میں اگر کہیں سوکھ گئی ہیں -
تو ناف کے ذریعے ان تک تیل پہنچایا جا سکتا ھے ۔
جس سے وہ دوبارہ کھل جاتی ہیں -

بچے کے پیٹ میں اگر درد ھو تو ہینگ پانی اور تیل میں مکس کر کے ناف کے ارد گرد لگائیں چند ہی منٹوں میں ان شاءاللہ اللہ کے کرم سے آرام آ جائے گا ۔

#تناو کی کمی کے لئے ناف میں : - ☆

آب پیاز بیس گرام -
روغن ذیتون آدھ پاو -
میں جلا کے لگانے سے یہ مسلہ حل ھو جاتا ھے -
ناف کے اندر اور باہر مالش کرنے سے -

#برائے کان کے لئے : - ☆

کانوں میں سائیں سائیں کی آواز آتی ھو -
تو سرسوں کے تیل پچاس گرام میں تخم ہرمل دو عدد پیس کر ناف میں پندرہ دن لگانے سے سائیں سائیں کی آواز آنا ختم ھو جاتی ھے ۔

#قوت سماعت کے لئے : - ☆

قوت سماعت کی کمی دور کرنے کے لئے -
سرسوں کے پچاس گرام تیل میں دار چینی پیسیں -
بیس گرام جلا کے وہ تیل ناف میں لگانے سے قوت سماعت میں بہتری آتی ھے ۔

#پیٹ کا پھولنا : - ☆

پچاس گرام سرسوں کے تیل میں بیس گرام کلونجی کا تیل ملا کے ہلکا گرم کر کے ٹھنڈا کر کے لگانے سے دو ماہ میں پیٹ کنٹرول ھو جاتا ھے ☆

بڑا قبض کشا نسخہ ھے -
اگر نہانے کے بعد روغن زیتون ناف میں لگا دیں -
اور مزے کی بات یہ کہ الرجی اور زکام نہیں ھوتا -
ہومیو ڈاکٹر رحمتہ اللہ گل

فائیوسٹار ھوٹلوں میں کچھ ایسے مشروبات بھی ملتے ھیں جو بہت آسانی سے اور سستے تیار ھوتے ھیں لیکن انکے نام مشکل اور قیمت آس...
18/05/2023

فائیوسٹار ھوٹلوں میں کچھ ایسے مشروبات بھی ملتے ھیں جو بہت آسانی سے اور سستے تیار ھوتے ھیں لیکن انکے نام مشکل اور قیمت آسمان سے باتیں کرتی ھے. ان میں سے چند مشروبات گرمیوں کیلئے بہت فائدہ بخش اور لذیذ ھوتے ھی. آج اس سلسلے کی پوسٹ منٹ مارگریٹا کے متعلق ھے.
MINT MARGARITA
پودینہ کے سبز پتوں کو پیس کر پیسٹ بنا کر فریج میں رکھ دیں. جب ضرورت ھو نکال کر درج ذیل طریقہ سے ڈرنک بنا لیں
اگر آپ نے چار گلاس بنانے ھیں تو دو بڑے چمچ (ٹیبل سپون) پودینہ کا پیسٹ یا اتنے ھی سبز پتے + دوچمچ چینی + برف باریک کوٹی ہوئی ایک کپ + چار عدد لیموں کا پانی اور چار گلاس سیون اپ یا سپرائٹ
سب کو جوسر میں ڈال کر دو تین منٹ جوسر چلا کر گلاسوں میں ڈال لیں. آپکا "منٹ مارگریٹا" تیار ھے.
اس کو پیتے ساتھ ھی آپکے سینے میں ٹھنڈ پڑ جائے گی. موسم گرما میں بہت فائدہ مند ھے.
یہی چار گلاس آپ کو کسی بھی فائیوسٹار ھوٹل میں ایک ھزار کے پڑیں گے.. خود بناکر جگر، معدہ اور سینہ ٹھنڈا کریں اور مہمانوں کو پیش کر کے انکی گرمی دور کریں.

08/05/2023
19/04/2023
26/02/2023

انتہائی کم میڈیسن کے ساتھ علاج اور مزید معلومات کےلئے رابطہ
ہومیو ڈاکٹر یسع شفیق
03024405293
ہومیو ڈاکٹر رحمت اللہ گل
03444444179

26/02/2023
01/02/2023

کلینکل ایکسپرینس اور دانت درد
دانت درد میں
Berbers Vulg Q
روئی پر لگا کر دینے سے فوری آرام آ جاتا ہے
ایک عام سا نسخہ جو کہ دانت درد، اور اس وجہ سے چہرے پر سوجن
Hepar+Staphy+Merc Sol 1m
نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا
دانت کمزور ہوں دیر سے نکلیں
Calc phos 6x or 30
بہترین رزلٹ

دانت درد کے ساتھ کان میں درد جو بجلی کے جھٹکے کی طرح لگے
Bella 30,1m
نہ فیل ہونے والی دوا
دانت گل سڑ رہے ہوں تو
Calc Flour 6x, 30
بہترین دوا
دانت آگے پیچھے نکل رہے ہوں بے ترتیبے ہوں
Syphilinum 1m,cm
انٹراکرنٹ ریمڈی اول تو اس کی ئائی دوز ہی کام کر جاتی ہے۔
دانت درد میں انفیکشن کی وجہ سے
Pyro 1m
مایوس نہیں کریں گی۔
دانت درد بہ وجہ روٹس
Hypericum 1m۔
آر سی ٹی *RCT* سے پہلے اور بعد میں اگر
Arnica 1m
Hypericum 1m
دی جائے تو آپ کے بہت سے مسائل جو کہ اکثر آر سی ٹی کے بعد ہو جاتے اس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
اگر Cluster Pain ہو تو
Bella
کا کوئی ثانی نہیں
دانت درد میں اگر نرو کا رولا آ جائے تو
Thallium 200,1m
کا کیا کہنا۔

30/01/2023

نقطے کی بات۔
جگر کے فیل ہونے پر پیٹ میں پانی جمع ہونے کی ایک خاص دوا
LIATRIS SPICATA Q
بھی ھے۔
ہو میو ڈاکٹر وقار

کال اور واٹس ایپ
03444444179

خوف موت کا , اکیلے رہنے کا  اندھیرے کا اور چوروں کا,آرسنک البم.CMصرف ایک خوراک
27/01/2023

خوف
موت کا ,
اکیلے رہنے کا
اندھیرے کا
اور چوروں کا,

آرسنک البم.CM
صرف ایک خوراک

باولا پن ۔  rabies  بے شک اسکا کوئی علاج نہیں اور انجام موت ہے بلکہ ڈاکٹر حضرات لواحقین سے دستخط لے کے خود مریض کو زہر ک...
26/01/2023

باولا پن ۔ rabies

بے شک اسکا کوئی علاج نہیں اور انجام موت ہے بلکہ ڈاکٹر حضرات لواحقین سے دستخط لے کے خود مریض کو زہر کا انجیکشن لگا دیتے ہیں کیونکہ مریض ہر کسی کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے اور جسکو کاٹ لے اس میں بھی Rabies virus منتقل ہو جاتا ہے. اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا مریض آئے تو برائے مہربانی اس کے گھر والوں کو بولیں کہ جو علاج میں ابھی بتانے لگا ہوں یہ ضرور آزما کے دیکھ لیں انشااللہ ضرور شفاء نصیب ہو گی.

عللاج نمبر 1 اگیوامریکانہ Agave Americana یہ قبرستانوں میں عام پایا جاتا ہے ..
پنجابی میں اس کو لپھڑا کیتے ھیں..کشمیر میں اس کو ,, کمال گندل ,, بولتے ہیں اس لیے کہ یہ کمال کی چیز ہے اور بہت سی بیماریوں میں استمال ہوتی ہے ۔۔اسے کیوڑہ بھی کہتے ہیں ۔

پہچان کیلیے اسکی تصویر لگا دی ہے. اس پودے کا ایک پتا مریض کے آگے پھینک دیں وہ خود ہی اسکو کھانا شروع کر دے گا. جوں جوں کھاتا جائے گا اسکا پاگل پن اور Rabies جاتا جائے گا.

عللاج نمبر 2: ہومیوپیتھی کی ایک دوائی ہے Lysin 1M اس کے 5 قطرے مریض کے منہ میں ڈال دیں اور ہر 3 گھنٹے بعد دہراتے رہیں جب تک مریض کے حواس نہ بحال ہو جائیں. آپ اس میسج کو اپنی وال پر بھی post کر دیں کسی ایک کی بھی جان بچ جائے تو سمجھیں ساری انسانیت کو بچا لیا.

🌹جس کو کوئی شک ہو وہ خود تحقیق کر لے ۔۔۔۔
ڈاکٹر شیخ متین
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ہو میو ڈاکٹر رحمت اللہ گل
03444444179 کال اور واٹس ایپ

25/01/2023

آپ 4 هومیو پیتھک ادویات گھر میں رکھ لیں آپ کو پونسٹان ڈیکلو کیا 90فیصد ایلو ادویات کا کام دیں گی بس تھوڑا استمال سمجھ لو۔
1۔ ایکونایٹ۔۔30۔ کسی کو بھی سردی لگنے سے ٹھنڈی هوا لگنے سے یا ڈر جانے سے کوئ بھی مرض محسوس هو فورا لے لو ہارٹ اٹیک سردرد هو یا بخار چھنکیں هوں نزلہ کان درد هو یا سارا وجود درد کرے پونسٹان سے اچھی اور مکمل شفا هو گی۔
2۔ ارنیکا..30 تھکاوٹ کسی بھی مرض کا سبب هو تھکاوٹ چلنے کی هو برتن دھونے کپڑے دھونے کسی کلہاڑی چلانے سے ایک ارگن یا سارا وجود ٹوٹتا محسوس هو سفر کی تھکاوٹ هو یا گھر میں کسی کو چوٹ لگ جاۓ کٹ لگ جاۓ تھکاوٹ کا سر درد هو بخار هو پونسٹان کیا ایلو کی کوئ دوا مقابلا نی کر سکتی۔
3۔ بیلاڈونا۔۔ 30 جهاں سوزش گرمی سرخی اور درد هو یا اچانک کوئ بھی درد هو جیسے گردے معدے آنکھ کان ناک وغیره ساتھ بخار سردرد وغیره ان 3 بوتلوں سے تمام گھرانے کو شفا ہوگی
4. ارسنکم البم۔ 30 چؤتھے نمبر پر یہ بھی سردی سے جو الامت پیدا ہون یا سردی می. ان الامت کی زیادتی ہو تو یہ ایکٹی فد پی کی جگہ کام کرتی ہے۔
آنشاآللہ.
سب کی پوٹینسی 30 طاقت میں ہی مناسب رہے گی۔

ہو میو ڈاکٹر رحمت اللہ گل
03444444179 کال اور واٹس ایپ

24/01/2023

آپریشن کے بعد آئے ھوئے مریض کے رشتہ داروں کی ڈاکٹر سے بات چیت
ڈاکٹر صاب مریض نوں کھان لئی کی دیئے؟
ڈاکٹر :نرم غذا دیں...
مطلب کیہڑی نرم؟
ڈاکٹر : دلیہ ، کھچڑی ڈبل روٹی بسکٹ پھل جوس وغیرہ۔
پھل کیہڑے کیہڑے۔۔۔ یاں سارے؟
ڈاکٹر کوئی بھی موسمی پھل
"فروٹر" دے سکدے آں؟
ڈاکٹر: ہاں دے دیں.
پر ایہہ تے کھنگ کر سکدا اے ؟
ڈاکٹر :اچھا تو نہ دیں۔
نئیں ڈاکٹر صاحب جے ضروری اے تاں کھلا دیندے آں جی۔
پھل روٹی توں پہلے دیئے یا بعد وچ؟
ڈاکٹر :او بھائی ابھی کھانا نہیں دینا۔
تے مریض کی کھاوے۔ خوراک دا تے دس دیو۔
ڈاکٹر :نرم غذا کھلائیں۔ دلیا کھچڑی پھل ڈبل روٹی جوس وغیرہ۔
گوشت کیہڑا کھوایئے؟
ڈاکٹر :ابھی گوشت نہیں دینا۔
چھوٹا وھڈّا کوئی وی نئیں دینا ؟ مرغی وی نئیں؟
ڈاکٹر :نہیں مرغی بھی نا دیں ؟
تے مچھلی ڈاکٹر صاب؟
ڈاکٹر :نہیں۔
چوچا یا بٹیر دے دیئے؟
ڈاکٹر :نہیں بابا ابھی کوئی پکانے والی چیز نہیں دینی۔
دودھ تے پلا سکدے آں؟
ڈاکٹر : ہاں دے دیں.
کیہڑا؟
کچا .... یا کاڑھ کےَ؟
ڈاکٹر: کاڑھ کے.
ٹھنڈا کر کے یا گرم گرم؟
ڈاکٹر :نیم گرم، کوسا کر کے دے دیں.
کنّاں کوسا ؟
ڈاکٹر : ہلکا کوسا...
اتنی دیر میں مریض کا دوسرا رشتہ دار جو ساتھ ھی بیٹھا تھا..
چھڈ... تینوں تاں سمجھہ ہی نئی آؤندی.. مینوں پچھن دے...
"ھیں جی ڈاکٹر صاحب... مریض نوں خوراک کیہڑی دیئے۔۔۔۔

 #سفوف  #خاص  #شاہی  #تحفہبشکریہ قدیمی مجرب نسخہ جات  ان لوگوں کے لیے ہے جو  #سپرم میں  #موٹیلٹی یعنی ایکٹیو کو بڑھانا چ...
24/01/2023

#سفوف #خاص #شاہی #تحفہ
بشکریہ قدیمی مجرب نسخہ جات

ان لوگوں کے لیے ہے جو #سپرم میں #موٹیلٹی یعنی ایکٹیو کو بڑھانا چاہتے ہے
وہ افراد جن کے سپرم۔کاؤنٹ یعنی منی میں جراثیم کم ہیں یا 5 سے 10 فی صد ہے ان کے لیے یہ مجرب دوا ہے

اس کے استعمال سے پٹھوں کی کمزوری اور جنسی اور جسمانی دونوں کمزوریاں دور ہو جاتی ہے
آج کل لوگ ایسے لوگوں کے جال۔میں پھنس جاتے ہیں جنہیں طب اور جڑی بوٹیوں کا کچھ پتا نہیں ہوتا اور نقصان اٹھا لیتے ہیں
یہ ان افراد کے لیے ہیں جو سپرم میں کسی بھی کمی کی وجہ جیسے سپرم میں موٹیلٹی کا کم ہونا یا ان کی تعداد کم ہونا یا یہ دونوں ہی چیز کا کم ہونا ان کے لیے بھی مفید ہے
جن کی منی پتلی ہے ان کے لیے یہ فائدہ۔مند ہے یہ منی کو گاڑھا بھی کرتا ہے اور منی کی مقدار میں اصافہ بھی کرتا ہے
وہ لوگ جو بازارِ ی دوائیاں لے لے کر اپنے آپ کو برباد کر بیٹھے ہیں اور حقیقت میں ٹہیک۔ہونا چاہتے ان کے لیے ایک تحفہ سے کم نہیں ہے
جو لوگ وگرا یا اس قسم کی جو وقتی ٹائمنگ میں اصافہ کریں ہے کے استعمال کر رہے ہیں یا کرکے اپنی حالت اور اپنی طبیعت کو برباد کر چکے ہیں ان لوگوں کے لیے یہ نسخہ۔بہتریں ہے اس میں کسی قسم کا بھی کوئی کیمیکل یا سٹیرائڈز موجود نہیں یہ قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوائی ہے

#ھوالشافی
قدیمی مجرب نسخہ جات

موچرس 60 گرام
گوند کتیرا 60 گرام
بدھارا قند 60 گرام
آسکند ناگوری 60 گرام
ستاور 60 گرام
تخم کونچ 40 گرام
جلوتری 20 گرام
عقر قرا 20 گرام
بہمن سفید 60 گرام
موصلی سفید 60 گرام
گوگھرو 40 گرام
ثعلب مصری 60 گرام
جن سنگ 60 گرام
ثناء مکی 40 گرام
کشتہ قلعی 20 گرام
زعفران 15 گرام
دودھ بوہڑ 300 گرام


دودھ بوہڑ اور کشتہ قلعی کے علاوہ سب سے پہلے سب ادویہ کو صاف کرکے ایک دن کی دھوپ لگوالیں

زعفران کو علیحدہ کھرل کرلیں اور باقی ادویہ کو کو علیحدہ باریک پیس لیں لیکن پائی باریک ہو

جو ادویہ پیسہ تھی ان سب کو بوہڑ کے دودھ میں اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر زعفران بھی ڈال دیں اور کشتہ قلعی بھی ڈال کر مکس کرلیں اچھی طرح

جب ادویہ اچھی طرح دودھ میں مکس ہو جائے تو اس کو کسی بڑے برتن میں ڈال کر خشک ہونے دیں دن میں دھوپ میں رکھے اور مغرب کے بعد کسی ہوا دار جگہ پر لیکن کھلے آسمان تلے نہیں تقریباً 3 سے 5 دن لگے گے اسے خشک ہونے میں جب یہ اچھی طرح بلکل بلکل خشک ہو جائے پھر اسے دوبارہ باریک پیس لے اور استعمال میں لائے

طریقہ استعمال

2 ماشہ صبح اور 2 ماشہ شام 1 بڑے دودھ کے گلاس کے ساتھ استعمال کریں
پہلی ریپورٹ کروالیں اور ایک۔مہینہ استعمال کروا کر پھر کروا لیں۔ انشاء اللہ اللہ کے حکم سے آپ کو خود فرق نظر آجائے گا انشاء اللہ

نئی امنگیں پیدا کرتا ہے یہ ایک شاہی تحفہ سے کم نہیں ایک دفعہ ہمبستری کے بعد دل تو کرتا ہے لیکن طاقت نا ہونے کی وجہ سے کمزوری ہونے کی وجہ سے نہیں ہوتا تو ان لوگوں کے لیے بھی مفید
یو سمجھ لیں کہ یہ نسخہ مردانہ ہر کمزوری سوائے ذکاوت حس کے سب مرض میں مفید ہیں
نوٹ
دوران استعمال ہمبستری سے پرہیز اور بادی ایشیاء پرہیز لازمی ہے
WhatsApp
03023300303
03327000740

06/01/2023

بشکریہ بی بی سی

مردوں میں سپرم کاؤنٹ کم ہونے کی پانچ اہم وجوہات اور اس سے بچنے کے طریقے
مضمون کی تفصیل
مصنف,آندرے بیرناتھ
عہدہ,بی بی سی، برازیل
15 دسمبر 2022
گذشتہ 50 برسوں کے دوران مردوں کے سپرم کاؤنٹ میں 51 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسرائیل کی ہیبریو یونیورسٹی آف یروشلم اور امریکہ کے ماؤنٹ سنائی سکول آف میڈیسن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ سب سے اہم نتیجہ اخذ کیا گیا ہے۔

محققین کی جانب سے اعداد وشمار کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سنہ 1970 میں مردوں میں اوسطاً 101 ملین ایسے رپروڈکٹیو سیلز فی ملی میٹر سیمن موجود تھے تاہم یہ اوسط اب گر کر 49 ملین تک جا پہنچی ہے۔

مقدار کے ساتھ ساتھ ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ مردوں میں اس کی کوالٹی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور تولیدی صلاحیت کے حامل خلیوں میں گذشتہ دہائیوں کے دوران کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
برازیلین ایسوسی ایشن آف اسسٹڈ رپروڈکشن کے نائب صدر، یرولوجسٹ اور اینڈرولوجسٹ موکر رافائل راڈیلی کہتے ہیں کہ ’جو چیز سب سے زیادہ متاثر ہوئی وہ سپرم کے گردش کرنے کی صلاحیت تھی۔ اس صلاحیت کے بغیر سپرم کی تولیدی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔‘

وقت کے ساتھ متاثر ہونے والے سپرم کاؤنٹ نے ماہرین صحت کو پریشان کیا ہوا ہے۔

ڈاکٹر ایڈوارڈو مرانڈا کہتے ہیں کہ ’یہ یقیناً بہت پریشان کن ہے کیونکہ ہمیں اس عمل میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ اس کا اختتام کہاں ہو گا۔‘

اسی تحقیق کے مطابق سنہ 1970 سے 1990 کے درمیان سپرم کاونٹ میں 1.16 فیصد کمی دیکھنے میں آئی تھی جو سنہ 2000 کے بعد سے اب تک بڑھ کر 2.64 فیصد ہو گئی ہے۔

خطرناک بات یہ بھی ہے کہ یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور سائنسدان اس رجحان میں تمام ہی برِ اعظموں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

تاہم سوال یہ ہے کہ آخر اس مسئلہ کے پیچھے کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟ ماہرین کے مطابق اس کی پانچ ممکنہ وجوہات ہیں۔ تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں بہتری لانے کے بھی طریقہ موجود ہیں۔
موٹاپا
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو یہ آپ کے سپرم کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔

موٹاپے کے باعث ایڈیپوز ٹشوز کی گروتھ میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے ایسا مواد خارج ہوتا ہے جو ٹیسٹاسٹیرون نامی ہارمون کو براہِ راست متاثر کرتا ہے۔ یہ سپرم بنانے میں سب سے زیادہ اہم ہارمون ہے۔

مرانڈا کے مطابق موٹاپے کے باعث آکسیڈیٹو سٹریس بھی بڑھتا ہے جس کے باعث جسم میں موجود خلیے متاثر ہوتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’اسی طرح موٹاپے کا شکار شخص کے عضو تناسل کے اردگرد بھی موٹاپہ بڑھ جاتا ہے جو سپرماٹوزا کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔‘

خصیے جہاں تولیدی خلیوں کو سٹور کیا جاتا ہے باقی جسم سے ایک سے دو ڈگری کم درجہ حرارت پر رہنے چاہییں۔ اسی وجہ سے مردوں میں سکروٹل بیگ جسم سے باہر ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ چربی میں اضافے کے باعث اعضا کی تولیدی صلاحیت کم ہو جاتی ہے یا بالکل ختم ہو سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 39 فیصد مردوں کا وزن مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ دہائیوں میں سپرم کاؤنٹ گرنے کی وجوہات کیا ہیں۔

شراب، سگریٹ، ویپنگ یعنی الیکٹرانک سگریٹس کا استعمال، چرس، کوکین اور سٹیرائڈز کا استعمال۔ آپ کو معلوم ہے کہ ان تمام اشیا میں کیا قدر مشترک ہے؟

یہ تمام مردوں میں سپرم کاؤنٹ اور کوالٹی کو متاثر کرتے ہیں۔

مرانڈ کہتے ہیں کہ ’ان میں سے کچھ چیزوں کے باعث ان خلیوں پر براہ راست اثر پڑتا ہے جبکہ باقی بالواسطہ طور پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ان کے باعث ان ہارمونز کی پیداوار بھی متاثر ہو سکتی ہے جو خصیوں کی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے سب سے بڑی مثال ماہرین کی جانب سے ٹیسٹاسٹیرون کی تبدیلی کے لیے استعمال ہونے والی ادویات، جیلز اور انجیکشن کی دی جاتی ہے جنھیں عموماً باڈی بلڈنگ کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مارکیٹ گذشتہ برسوں میں بڑے پیمانے پر خطرناک حد تک پھیلی ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جب آپ جسم میں یہ ہارمون بغیر کسی وجہ کے انجیکٹ کرتے ہیں تو جسم کو لگتا ہے کہ اس کی پیداوار کی اب ضرورت ختم ہو گئی ہے۔

اس کی وجہ سے خصیوں کے سائز بھی کم ہو سکتے ہیں اور سپرم کاؤنٹ بھی گر جاتا ہے۔ اس عارضے کو ایزوسپرمیا کہا جاتا ہے۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن
ایپیڈیڈمس میں سوجن کا باعث بننے والی جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں جیسے کلیمیڈیا اور گونوریا بھی اس حوالے سے نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

ایپیڈیڈمس دراصل خصیوں کے ساتھ جڑا ہوتا ہے اور یہاں سپرم سٹور کیے جاتے ہیں، اس لیے یہاں ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے سپرم متاثر ہو سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے اندازوں کے مطابق سنہ 2020 میں مردوں اور خواتین میں کلیمیڈیا کے 129 ملین نئے کیس اور گونوریا کے 82 ملین نئے کیس سامنے آئے۔

ڈاکٹر راڈیلی کہتے ہیں کہ ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) بھی اس میں شامل ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کے باعث سپرم کی پیداوار اور یہاں تک ڈی این اے پر بھی اثر پڑتا ہے۔‘

لیپ ٹاپ گود میں لے کر بیٹھنے کی عادت
خصیے جہاں تولیدی خلیوں کو سٹور کیا جاتا ہے باقی جسم سے ایک سے دو ڈگری کم درجہ حرارت پر رہنے چاہییں۔ اسی وجہ سے مردوں میں سکروٹل بیگ جسم سے باہر ہوتا ہے۔

گذشتہ دہائی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق گذشتہ دہائی میں لیپ ٹاپ کو گود میں رکھنے کی عادت سپرم کاؤنٹ میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

زہریلے مادے
ماہرین زہریلے مادوں کی طرف بھی توجہ مبذول کراتے ہیں جنہیں عام طور پر اینڈوکرائن ڈسٹرپٹرس کہا جاتا ہے۔

یہ فضا میں پائے جانے والی آلودگی کے ساتھ ساتھ پلاسٹک اور کیڑے مار ادویات میں بھی پائے جاتے ہیں۔

مختصر یہ کہ ان مالیکیولز کی ساخت ہمارے جسم میں ہارمونز سے بہت ملتی جلتی ہے۔ جس طرح ایک چابی تالے میں داخل ہوتی ہے، یہ مادے سیل ریسیپٹرز میں فٹ ہونے کا انتظام کرتے ہیں اور کچھ ناپسندیدہ عمل کو متحرک کرتے ہیں۔

حالیہ تحقیق میں دریافت ہونے والی ان نئی چیزوں میں سے ایک کا تعلق تولیدی کے ساتھ بتایا گیا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے تحقیق جاری ہے۔

ریڈلی کہتے ہیں کہ ’لیکن ہم ابھی تک اس مسئلے کی حد تک یقینی طور پر نہیں جانتے ہیں اور اس کا تعین کرنے کے لیے بہت سے تحقیق جاری ہیں۔

باپ بننے کی
صلاحیت میں کمی
سپرم کاؤنٹ کم ہونے کے پیچھے ماحولیاتی اور زندگی گزارنے کے طرز عمل کے عوامل کے علاوہ دو اندرونی مسائل ہیں جو اس رجحان میں بھی حصہ ڈالتے ہیں۔ان میں سے پہلا جینیاتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق بچہ پیدا کرنے میں دشواری کے 10 سے 30 فیصد کیسز کا تعلق مرد کے ڈی این اے میں دشواری سے ہوتا ہے۔

دوسرا عمر بڑھنے سے متعلق ہے اور یہ حقیقت ہے کہ مردوں کا عمر کے ساتھ باپ بننے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ’ہم جانتے ہیں کہ تولیدی صلاحیت زندگی بھر کم رہتی ہے۔ اگرچہ مردوں میں یہ کمی خواتین کی طرح اتنی واضح نہیں ہے، لیکن ہارمونز میں کمی ہے جو سپرمز کی پیداوار کے لیے اہم ہیں۔‘

اگر ہم غور کریں کہ سپرمز کی تعداد میں 50 سالوں میں 51 فیصد کمی آئی ہے اور جس رفتار سے یہ واقع ہو رہا ہے اس میں گذشتہ دو دہائیوں میں تیزی آئی ہے تو کیا یہ رجحان صفر کے قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے؟

اگر سپرم کاؤنٹ گرنے کی یہ شرح موجودہ شرح کے اعتبار سے گرتی رہی تو 2050 تک اس میں تولیدی خلیوں کا ارتکاز صفر کے قریب ہو جائے گا۔ لیکن مرانڈا کا ماننا ہے کہ ایسا ہونا بہت مشکل ہے۔

مرانڈا کے مطابق ’صورتحال خراب ہونے کا رجحان ہے، لیکن کسی وقت یہ عمل رک جائے گا، شاید ایسا نئی ٹیکنالوجیز کی مدد سے ممکن ہو گا۔‘

بچاؤ کے طریقے
ان لوگوں کے لیے جو بچہ پیدا کرنا چاہتے ہیں کامیابی کے امکانات کو بڑھانے کے لیے پہلا قدم یہ ہے کہ اپنی طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں لائیں اور اس طرح خصیوں کے لیے نقصان دہ عادات کو ختم کریں۔

مثال کے طور پر متوازن غذا اور باقاعدہ جسمانی ورزش کے ذریعے وزن کو برقرار رکھنا یا کم کرنا شامل ہے۔ شراب، سگریٹ اور دیگر منشیات سے پرہیز یا مکمل طور پر پرہیز کرنا بھی ایک بنیادی ضرورت ہے۔

اگر آپ کے جنسی تعلقات تفریحی ہیں تو کلیمائڈیا سمیت دیگر انفیکشن سے بچنے 0 ایک سال تک بچہ پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

’ہفتے میں تقریباً تین بار باقاعدگی سے جنسی ملاپ کے ساتھ یہ عمل جاری رکھنا چاہیے۔‘

تاہم اگر جوڑے کی عمر 35 سال سے زیادہ ہے تو چھ ماہ سے زیادہ حاملہ ہونے میں دشواری خطرے کی گھنٹی کی طرح ہے۔

ریڈلی کے مطابق ’ریسرچ میں جوڑے کو ممکنہ وجوہات کو تلاش کرنے اور بہترین علاج کی نشاندہی کرنے کے لیے شامل کرنے کی ضرورت ہے۔‘

اگر مسئلہ مرد میں ہو تو ماہرین عام طور پر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور وٹامن سپلیمنٹ تجویز کرتے ہیں جو خصیوں کی حفاظت میں مدد دیتے ہیں۔

مرانڈا کے مطابق ’یقیناً ادویات اور سرجری کے ذریعے کچھ بیماریوں کو درست کرنا ممکن ہے جو مسئلہ کی اصل میں ہیں۔‘

آخری حربے کے طور پر جوڑے معاون تولیدی تکنیکوں کا سہارا لے سکتے ہیں جیسے کہ وٹرو فرٹیلائزیشن۔

03/01/2023

ہو میو پیتھی علاج کے دوران مریض اگر ڈاکٹر کو مکمل علامات سے آگاہ نہیں کرے گا تو علاج ناممکن ہے

03/01/2023

ہو میو علاج کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ مریض کا ڈاکٹر سے علامات چھپانا ہے

16/12/2022

ہم مرض کو دباتےنہیں
بلکہ
مریض سے ملنے والی علامات کے مطابق مریض کا علاج کرتے ہیں

16/12/2022

مریض سے نفرت نہیں
مرض کا علاج کرواؤ

25/11/2022

انڈیامیں ہومیو پیتھک علاج کی صورتحال ہومیو ڈاکٹر انل کھورانہ کے مطابق

کینسر سمیت گھبراہٹ، پریشانی اور ڈپریشن کا علاج ہومیوپیتھی سے ممکن ہے: انل کھورانہ

آئی این بیورو Published: April 10, 2022 1:20 pm 1 min read
ہومیوپیتھی علاج کے کامیاب طریقوں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں ہومیوپیتھک علاج کے رجحان میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر کورونا کے دور میں ہومیوپیتھک ادویات کے استعمال کا گراف تیزی سے بڑھا۔ تقریباً 200 سال پرانے اس طبی نظام پر اب بہت سی تحقیقات ہو چکی ہیں جس سے اس کی صداقت ثابت ہو چکی ہے۔ حال ہی میں گردن توڑ بخار، کینسر، جلد کے امراض کے علاج پر ہومیوپیتھی کے ذریعے تحقیق کی گئی جس کے بہت حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ اب ہومیوپیتھی پر بھروسہ قائم کر چکے ہیں۔ مرکزی حکومت نے ہومیوپیتھی کو عوام تک پہنچانے کے لیے فلاح و بہبود کے مراکز میں بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ہومیو پیتھی کے عالمی دن کے موقع پر قومی کمیشن برائے ہومیوپیتھی بھی ملک بھر میں آگاہی کے پیش نظر کئی پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ نیشنل ہومیوپیتھی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انل کھورانہ نے ہومیوپیتھی کی افادیت اور بیماریوں کی تحقیق پر خصوصی گفتگو کی،جس کااقتباس درج ذیل ہے۔

سوال- ہومیوپیتھی سے علاج کروانے والوں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی اہمیت ہر سال بڑھ رہی ہے۔ آپ اس پر کیا کہیں گے؟

جواب- ہومیوپیتھی کے ڈاکٹر ہونے کے ناطے اور 35 سال سے اس شعبے میں کام کرتے ہوئے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ طریقہ نہ صرف کارگر ہے بلکہ لوگوں میں قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو بیمار نہ ہونے دینا ہے۔ علاج کے اس طریقے کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اسے سمجھنا ضروری ہے۔ ہومیوپیتھی ایک طب کا نظام ہے جسے جرمنی میں 1796 میں ڈاکٹر سیموئل ہانیمن نے دریافت کیا تھا۔ لفظ ہومیوپیتھی کا مطلب ایک ہی درد کا علاج کرنا ہے۔ علاج کا یہ فطری قانون، زہر خود زہر کی دوا ہے، لیکن یہ کام کرتا ہے۔ جسم کا خیال رکھتا ہے۔ بخار، کھانسی جیسی بیماریوں کے اچانک شروع ہونے سے لے کر طرز زندگی کی بیماریوں جیسے گٹھیا، ذیابیطس کا علاج اس طریقہ علاج سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک کلی تھراپی ہونے کے ناطے نہ صرف انفرادی علامات کا علاج کرتی ہے بلکہ مجموعی علاج کے لیے فرد کی ذہنی اور جسمانی حالت کا بھی خیال رکھتی ہے۔ یعنی کسی بھی بیماری کا علاج جڑ سے کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل لوگ ہومیوپیتھی سے علاج کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس طریقہ علاج کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے۔ اس لیے ہر سال ہومیوپیتھی سے علاج کروانے والوں کی تعداد میں 20-25 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ اسوچیم کے مطابق ہومیوپیتھی سے علاج کروانے والوں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سوال: ہومیوپیتھی سے کن بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے؟

جواب: ہومیوپیتھی سے ہر قسم کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ ہومیوپیتھی جلد کی تمام اقسام کے علاج میں مہارت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ کھانسی، بخار، کینسر، بی پی جیسی بیماریوں کا بھی علاج کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں گورکھپور میں پھیلے جاپانی بخار پر ہومیوپیتھی بہت کارگر ثابت ہوئی ہے۔ اس پر کی گئی تحقیق کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ 300 مریضوں پر کی گئی تحقیق کے نتائج کے مطابق اس بیماری سے ہونے والی اموات میں 18 فیصد کمی درج کی گئی۔ جن بچوں کو ہومیوپیتھک دوا دی گئی ان میں شدید علامات کم ظاہر ہوئیں اور بچے بہتر ہوگئے۔ جاپانی بخار کے مریضوں میں 40 فیصد مریض مر جاتے ہیں۔ ایسے میں ہومیوپیتھی کی یہ تحقیق بہت حوصلہ افزا ہے۔ اسی طرح ڈینگو پر ہیڈگیوار ہاسپٹل کے تعاون سے ایک تحقیق کی گئی جس میں اسے کارگر پایا گیا۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی موثر ہے۔ اس کے علاوہ یہ دائمی بیماریوں جیسے السر، جلد کے امراض، کینسر میں بھی کارآمد ثابت ہوا ہے۔

سوال- پچھلے پانچ سالوں میں کن بیماریوں پر تحقیق ہوئی؟

جواب – مرکزی کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی نے پچھلے پانچ سالوں میں کئی جہتیں پیدا کی ہیں۔ ہومیوپیتھی ڈینگی، چکن گونیا سے بچاؤ میں بہت کارآمد ثابت ہوئی ہے۔ اس پر کی گئی تحقیق کے نتائج بہت مثبت تھے۔ اس کے نتائج بھی شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ گورکھپور اور اس کے آس پاس کے علاقے میں پھیلے ایکیوٹ انسیفلائٹس سنڈروم (جاپانی بخار) پر بھی تحقیق کی گئی ہے۔ ہومیوپیتھی بچوں میں دانت نکلنے کے دوران اسہال، ناک بہنا اور بخار جیسے مسائل کو کم کرنے میں بھی کارگر ثابت ہوئی ہے۔ اس پر تحقیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا اور پوسٹ کورونا پر کی گئی تحقیق کے نتائج بھی بہت حوصلہ افزا رہے ہیں۔ ہومیو پیتھک ادویات کورونا سے بچاؤ میں بہت کارآمد ثابت ہوئی ہیں۔ اسی طرح نزلہ، کھانسی اور زکام میں بھی تحقیق کی گئی ہے۔ ہومیوپیتھی کا علاج عوام کے سامنے صداقت کے ساتھ رکھا جا رہا ہے۔ لوگوں کی غلط فہمیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔

سوال- مرکزی حکومت نے لوگوں کو ہومیوپیتھی سے آگاہ کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟

جواب- قومی کمیشن برائے ہومیوپیتھی، جو مرکزی وزارت آیوش کے تحت آتا ہے، گزشتہ سال تشکیل دیا گیا تھا، لیکن اس سے پہلے بھی کئی سالوں سے اس شعبے میں وسیع پیمانے پر کام ہو رہا ہے۔ شہروں میں ہومیوپیتھی کے بارے میں بہت زیادہ آگاہی ہے۔ سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی وہاں کیمپوں، آیوش میلوں، کانفرنسوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ دیہی علاقوں میں بھی لوگوں کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ 2014 سے، آیوش کی وزارت لوگوں کو ہومیوپیتھی کے بارے میں بیدار کرنے کے لیے ہر سال 50 گاؤں گود لیتی ہے۔ اس سکیم کے تحت لوگوں کو صفائی کی اہمیت اور ہومیوپیتھک علاج سے آگاہ کرنے کے لیے کیمپ لگائے گئے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 200 سے زائد دیہاتوں میں لوگوں کو ہومیوپیتھی کے بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے۔ پیٹ سے متعلق بیماریوں کی شکایات اب ان دیہاتوں میں کم ہیں۔ لوگ صفائی کے حوالے سے بہت زیادہ باشعور ہو چکے ہیں۔

سوال- کورونا کے دور میں ہومیوپیتھی بہت مشہور ہوئی۔ خاص طور پر قوت مدافعت بڑھانے والی دوا – ارسنک البم 30 سی لوگوں نے بہت زیادہ کھائی۔ اب کیا پوسٹ کورونا سے عوام کو درپیش مسائل پر کوئی تحقیق ہو رہی ہے؟

جواب- کورونا کے دور میں ہومیوپیتھک ادویات پر تحقیق کی گئی ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کو جن کو ہومیوپیتھک ادویات دی گئیں، ان کی صحتیابی تیزی سے ہوئی۔ یہ تحقیق تین مقامات پر کی گئی جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔ اب کورونا کے بعد بھی بہت سے لوگوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد ذیابیطس، کھانسی، جوڑوں کے درد، تھکاوٹ اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کر رہے ہیں۔ ان تمام بیماریوں کے علاج میں ہومیوپیتھی علاج کی تاثیر جاننے کے لیے ایمس دہلی کے ساتھ تحقیق شروع کی گئی ہے۔ اس کا کلینیکل ٹرائل جلد شروع ہو جائے گا۔

سوال- طرز زندگی سے متعلق کن بیماریوں پر ہومیوپیتھی کے علاج کے لیے تحقیق شروع کی گئی ہے؟

جواب- اب بہت سے لوگ طرز زندگی کی بیماریوں جیسے بلڈ پریشر، ذیابیطس، ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔ ہومیوپیتھی میں ان سب کا موثر علاج موجود ہے بشرطیکہ بیماریوں کا علاج ابتدائی علامات سے شروع کر دیا جائے۔ زیادہ تر لوگ ہومیوپیتھی کے علاج کے لیے آتے ہیں جب وہ تمام طبی نظاموں سے علاج کروا کر تھک جاتے ہیں۔ ایسی حالت میں بیماری بہت پرانی ہو جاتی ہے، ظاہر ہے ان کے علاج میں وقت لگتا ہے۔ ہومیوپیتھی میں ان تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کچھ تحقیق شروع کی جا رہی ہے۔ ان میں بلڈ پریشر، ذیابیطس، پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہیں۔

سوال- بہت سے لوگ بند کمروں سے ڈرتے ہیں۔ کسی کو کیڑوں سے ڈر لگتا ہے، لوگوں میں ہر قسم کے فوبیا ہوتے ہیں۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ کیا ہومیوپیتھی سے خوف کا علاج ممکن ہے، براہ کرم اس کی تفصیل بتائیں؟

جواب: خوف کا کوئی علاج نہیں ہے۔ یہی نہیں تمام قسم کے فوبیا، پریشانی، تناؤ، نیند کی کمی، ان تمام بیماریوں کا علاج ہومیوپیتھی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ امتحان کے دوران بچے ڈرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں صحت سے متعلق دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ تمام بیماریاں قابل علاج ہیں۔ ہومیوپیتھی میں وقت لگتا ہے لیکن علاج جڑ سے ہوتا ہے۔

سوال- قومی کمیشن برائے ہومیوپیتھی کے مقاصد اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کچھ بتائیں؟

جواب- قومی کمیشن برائے ہومیوپیتھی پچھلے سال تشکیل دیا گیا ہے۔اس کی تشکیل کا مقصد طبی اداروں اور ہومیوپیتھک طبی پیشہ ور افراد کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسیاں بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، صحت کی خدمات سے متعلق انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا جائزہ لینے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ریاستی ہومیوپیتھی میڈیکل کونسلز بل کے ضوابط کی تعمیل کر رہی ہیں، بنیادی طور پر ہومیوپیتھی کی تعلیم کو مضبوط بنانے اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی کمیشن کام کرے گا۔اس کی سمت میں ملک بھر میں ہومیوپیتھی سے متعلق تقریباً 259 تعلیمی ادارے ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی نے کچھ نئے پی جی کورسز شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ اور جلد کی بیماریوں پر خصوصی کورس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ تیار ڈرافٹ کی منظوری کے بعد اگلے سیشن سے ان کورسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔

24/11/2022

Order online
WhatsApp & Call 03444444179

24/11/2022

Order online
WhatsApp 03444444179

19/09/2022

Address

Ghandian Road
Bhoe Asal

Telephone

+923444444179

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amina Homeo Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Amina Homeo Clinic:

Share

Category