Dr.Israr Children Care Clinic

Dr.Israr Children Care Clinic DR ISRAR Children's Care Clinic & NICU Dagger Buner

17/08/2025

📢 اہم اعلان 📢

بونیر میں سیلاب سے متاثرہ تمام بھائیوں،بہنوں اور بچوں کے لیے ہر قسم علاج و معالجہ اور ہر قسم آپریشن بالکل مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

✅ علاج و آپریشن بالکل فری
✅ گھر واپسی پر مالی تعاون (نقد رقوم) بھی فراہم کی جائے گی

لہٰذا آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں، صرف اور صرف رابطہ کریں:
📞 0347-7445333
📞 0337-7445333

یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے منجانب:
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بونیر (YDA Buner)

15/08/2025

الحمدللہ ثم الحمدللہ
ڈاکٹر اسرار چلڈرن کیئر کلینک ڈگر، بونیر میں موجود لاوارث بچہ خسنین ولد نبئی (سکونت: قدر نگر) کے رشتہ دار کا پتہ چل گیا۔
پولیس آفیسر محمد قاسم کی نگرانی میں بچے کو باحفاظت ان کے رشتہ داروں کو حوالے کر دیا
شکریہ

15/08/2025

Dr.Israr Children Care Clinic Dagger buner
ربطہ نمبر ۔03377445333
03477445333
ویڈیو آگے شیئر کریں
شکریہ

🌙 ڈاکٹر اسرار چلڈرن کیئر کلینک اینڈ این آئی سی یو، ڈگر کی جانب سے تمام امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد!اللہ تع...
07/06/2025

🌙 ڈاکٹر اسرار چلڈرن کیئر کلینک اینڈ این آئی سی یو، ڈگر کی جانب سے تمام امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد!

اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور یہ بابرکت موقع پوری امت کے لیے خوشیوں، امن اور رحمتوں کا پیغام لائے۔

عید الاضحیٰ مبارک! 🌸🐐

سوال: بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے ماں کو کیا فائدے ہوتے ہیں؟جواب:ماں کا دودھ صرف بچے کے لیے مکمل اور قدرتی غذا ہی نہیں ب...
04/06/2025

سوال: بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے ماں کو کیا فائدے ہوتے ہیں؟

جواب:

ماں کا دودھ صرف بچے کے لیے مکمل اور قدرتی غذا ہی نہیں بلکہ ماں کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد کا باعث بنتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق کے مطابق، دودھ پلانے سے ماں کو درج ذیل طبی و نفسیاتی فوائد حاصل ہوتے ہیں:

1. خون کا بہاؤ (Postpartum Bleeding) کم ہو جاتا ہے:

ڈلیوری کے فوراً بعد بچہ دودھ چوسنا شروع کرتا ہے، جس سے ماں کے جسم میں آکسی ٹوسن (Oxytocin) ہارمون کی مقدار بڑھتی ہے۔ یہ ہارمون رحم کو سکڑنے میں مدد دیتا ہے، جس کے نتیجے میں رحمی خون بہنا جلد رک جاتا ہے اور بچی ہوئی پلیسنٹا کے ٹکڑے باہر نکل جاتے ہیں۔

2. بریسٹ کینسر اور اووری کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے:

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ جو خواتین اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، ان میں بریسٹ کینسر اور اووری کینسر کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ دودھ پلانے سے ہارمونی توازن بہتر ہوتا ہے، اور خطرناک خلیات کے بڑھنے کی رفتار کم ہوتی ہے۔

3. ہڈیوں کی صحت بہتر رہتی ہے:

دودھ پلانے کے دوران کیلشیم عارضی طور پر کم ہو سکتا ہے، لیکن جیسے ہی ماں دودھ پلانا بند کرتی ہے، ہڈیوں میں کیلشیم کی بھرپائی تیز رفتاری سے ہوتی ہے، جس سے مستقبل میں آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی کمزوری) کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

4. وزن میں قدرتی کمی:

دودھ پلانا ایک توانائی طلب عمل ہے۔ روزانہ تقریباً 500 کیلوریز دودھ بنانے میں خرچ ہوتی ہیں، جس سے حمل کے دوران بڑھا ہوا وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے — بغیر کسی سخت ڈائٹ یا ورزش کے۔

5. قدرتی مانع حمل (Natural Birth Spacing):

دودھ پلانے سے ماں کے جسم میں ہارمونز اس طرح متاثر ہوتے ہیں کہ ovulation (بیضہ بننے کا عمل) کچھ عرصے کے لیے رک جاتا ہے۔ خاص طور پر اگر ماں صرف دودھ پلائے اور بچے کو کوئی اور خوراک نہ دے، تو یہ قدرتی مانع حمل کا کام کرتا ہے۔

6. نفسیاتی صحت میں بہتری:

دودھ پلانے سے ماں کے دماغ میں آکسی ٹوسن اور پرولیکٹن جیسے ہارمونز بڑھتے ہیں جو پیار، سکون اور ذہنی راحت کا باعث بنتے ہیں۔ اس سے ڈپریشن اور اینزائٹی (اضطراب) سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے — خاص طور پر "Postpartum Depression" سے۔

7. پیشاب کی نالی کے انفیکشن (UTIs) کا خطرہ کم:

بعض مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دودھ پلانے والی خواتین میں پیشاب کی نالی کے انفیکشنز کی شرح نسبتاً کم ہوتی ہے، کیونکہ ان کا مدافعتی نظام بہتر حالت میں ہوتا ہے۔

8. انیمیا (خون کی کمی) کا خطرہ کم:

چونکہ دودھ پلانے سے حیض (ماہواری) کا عمل کچھ عرصے کے لیے رک سکتا ہے، اس سے آئرن کی مقدار محفوظ رہتی ہے، اور یوں انیمیا کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

9. بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم:

دودھ پلانے والی خواتین میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے، خاص طور پر اگر وہ طویل عرصہ تک دودھ پلاتی رہیں۔

ماں کا دودھ پلانا ایک قدرتی عمل ہے جو ماں اور بچے دونوں کے لیے جسمانی، جذباتی اور ذہنی صحت کے اعتبار سے بے حد مفید ہے۔ یہ ایک ایسی نعمت ہے جو نہ صرف بچے کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ ماں کی زندگی کو بھی صحت مند اور خوشگوار بناتی ہے

ماں باپ کے وہ 5 جملے جو بچے کو ٹوٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں! کیا کبھی آپ نے سوچا کہ آپ کا ایک جملہ آپ کے بچے کی خود اعتماد...
08/04/2025

ماں باپ کے وہ 5 جملے جو بچے کو ٹوٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں! کیا کبھی آپ نے سوچا کہ آپ کا ایک جملہ آپ کے بچے کی خود اعتمادی کو تباہ کر سکتا ہے؟ بچے حساس ہوتے ہیں، وہ والدین کے الفاظ کو دل پر لیتے ہیں اور اکثر انہی الفاظ کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں پر شک کرنے لگتے ہیں۔ یہ ہیں وہ 5 زہریلے جملے جو والدین اکثر انجانے میں کہہ دیتے ہیں، مگر ان کا اثر بچے کی پوری زندگی پر پڑتا ہے: 1.

نوٹ! ڈاکٹر اسرار چلڈرن کیئر کلینک اینڈ این ائی سی یو ۔عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد انشاءاللہ  کل بروز جمعرات بتاریخ 3 اپری...
02/04/2025

نوٹ!
ڈاکٹر اسرار چلڈرن کیئر کلینک اینڈ این ائی سی یو ۔
عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد انشاءاللہ کل بروز جمعرات بتاریخ 3 اپریل 2025 کلینک ٹائم 10Am سے کلارہے گا۔
شکریہ!

09/02/2025

بچپن: خوبصورتی اور تربیت

بچپن زندگی کا سب سے معصوم اور خوبصورت دور ہے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو صفائی، سادگی، اور صحت مند عادات کی تربیت دیں۔ سادہ گھریلو کھانا اور صاف ماحول بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے بہترین ہے۔

یاد رکھیں:
"سادگی میں خوبصورتی اور صفائی میں برکت ہے!"

🌟💚🌈🎉

1. پیپسی کوک سموسے برگر شوارمے بسکٹ پاپے جوسز کو junk food کہتے ہیں۔ junk کا مطلب کچرا ہوتا ہے۔ کچرا کھاؤ گے تو صحت بھی ...
23/01/2025

1. پیپسی کوک سموسے برگر شوارمے بسکٹ پاپے جوسز کو junk food کہتے ہیں۔ junk کا مطلب کچرا ہوتا ہے۔ کچرا کھاؤ گے تو صحت بھی کچرا ہو جائے گی

2۔ دیر سے اٹھنا نحوست کی علامت ہے۔ دیر سے اٹھنے والے زندگی میں کوئی بڑا کام نہیں کر پاتے۔

3۔ ہر وقت بیٹھے رہنا سگریٹ سے بھی زیادہ نقصان دیتا ہے۔ جسم کی مشینری کو ہلاتے جلاتے رہیں

4۔ سورج کی روشنی میں بیٹھنا صرف وٹامن ڈی ہی نہیں دیتا۔ ذہنی صحت بھی دیتا ہے

5۔ صحت مند خوراک صرف جسمانی صحت کی ضامن نہیں ہے۔ ذہنی صحت بھی اسی کی مرہون منت ہے

6۔ خوش رہنا ہر انسان کی اپنی ذمہ داری ہے۔ کوئی دوسرا آپ کو مکمل نہیں کرسکتا۔ جو بندہ اپنے آپ کو خوش نہیں رکھ سکتا وہ نااہل ہے۔

7۔ اپنے اعمال کی ذمہ داری لینا نیک اور کامیاب لوگوں کا شیوہ ہے۔ اپنی ناکامیوں کو دوسروں پر ڈال دینا ابلیسی خصلت ہے

8۔ اپنے حلقہ احباب میں وہی لوگ رکھو جو صحت مند سوچ کے لوگ ہیں۔ منفی لوگ harpic ہیں۔ ہارپک کو ہارپک کا مقام دو۔

9۔ جو بندہ comfort zone سے نہیں نکلتا کبھی بڑا کام نہیں کرسکتا۔ فجر کی نماز کمفرٹ زون سے نکالنے کی ٹریننگ دیتی ہے۔

10۔ اسی چیز کی فکر کرو جو آپ کے کنٹرول میں ہے۔ جن چیزوں پر کنٹرول نہیں ہے ذہن سے نکال دو۔ آپ کائنات کے جنرل مینیجر نہیں لگے ہوئے۔

👈ڈیجیٹل کچرا اور بچوں کی تربیت🙋🌎آج کل ننھے بچوں کے ہاتھ میں📱 موبائل عام ہو چکا ہے۔ والدین دودھ🍼 نہ دیں تو کوئی بات نہیں،...
20/11/2024

👈ڈیجیٹل کچرا اور بچوں کی تربیت🙋

🌎آج کل ننھے بچوں کے ہاتھ میں📱 موبائل عام ہو چکا ہے۔ والدین دودھ🍼 نہ دیں تو کوئی بات نہیں، لیکن موبائل چھیننے پر بچوں کا رونا دھونا پورے گھر کو ہلا دیتا ہے۔
🙆 یہ رویہ بچوں کی جسمانی، ذہنی، اور روحانی صحت پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

📌 والدین سے گزارش:
اپنے بچوں کی تربیت میں توجہ دیں۔ ڈیجیٹل کچرے کے بجائے انہیں اخلاقی تربیت اور دین کی روشنی دیں۔ یاد رکھیں، اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے۔

💖 دعا:
اللہ ہماری اور ہماری نسلوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔

23/10/2024

بچے کے 💖 رونے کی معصومانہ ادائیں دیکھ کر دل پگھل جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مزید صحت کے ساتھ ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین!"

05/10/2024

"چائے میں موجود کیفین بچوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ یہ نیند میں خلل، ہڈیوں کی کمزوری، اور معدے کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔ اپنے بچوں کو صحتمند مشروبات جیسے دودھ، پھلوں کا رس، اور پانی کا عادی بنائیں تاکہ ان کی نشوونما بہتر اور توانا ہو۔ بچوں کی صحت میں یہ چھوٹے اقدامات بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔ خبردار! چائے سے بچوں کو دور رکھیں۔"

Address

Bunerwal

Telephone

+923377445333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Israr Children Care Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Israr Children Care Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category