Iqbal Medical Complex Sawari Buner

Iqbal Medical Complex Sawari Buner ھمارا مقصد کم پیسوں میں لوگوں کو اچھے علاج مہیا کرنا ہیں۔

اہم آگاہی پوسٹآج کل پورے پاکستان میں ایک ایسی وبا پھیلی ہوئی ہے جو بالکل ڈینگی کی طرح محسوس ہوتی ہے، مگر ڈینگی ٹیسٹ ہمیش...
24/11/2025

اہم آگاہی پوسٹ
آج کل پورے پاکستان میں ایک ایسی وبا پھیلی ہوئی ہے جو بالکل ڈینگی کی طرح محسوس ہوتی ہے، مگر ڈینگی ٹیسٹ ہمیشہ نیگیٹو آتا ہے۔
اصل مسئلہ ڈینگی نہیں… بلکہ Influenza A (خاص طور پر H3N2) ہے، اور اس وقت ہر دوسری OPD میں یہی کیسز نظر آ رہے ہیں۔

شروع میں مریض کو بالکل عام نزلہ زکام ہوتا ہے، چھینکیں، گلا خراب، ہلکا بخار اور بدن ٹوٹنا۔ پھر آہستہ آہستہ پیٹھ کی ہڈیوں اور جوڑوں کا درد بڑھنے لگتا ہے، سر بھاری ہوتا جاتا ہے، چکر آتے ہیں اور متلی محسوس ہوتی ہے۔

اس کے بعد بخار یک دم تیز ہونا شروع ہوتا ہے اور بہت سے مریضوں میں 103–104 تک پہنچ جاتا ہے۔ 3–6 دن تک بخار کا نہ ٹوٹنا اب عام بات ہو چکی ہے۔ مریض جسمانی طور پر ٹوٹ جاتا ہے، بھوک ختم، منہ کا ذائقہ خراب، اور ہر وقت کمزوری اور بےچینی۔

جب بخار کا فیز گزر جاتا ہے تو آغاز ہوتا ہے دوسری مشکل کا:
ناک کا نزلہ گاڑھا ہو کر **Sinusitis** میں بدل جاتا ہے۔ بلغم بدبودار، سر بھاری، ناک بند، اور کھانسی بھی شامل ہو جاتی ہے۔ اس ساری کیفیت میں مریض کی کمزوری اتنی بڑھ جاتی ہے کہ کئی کئی دن تک اٹھنے کو دل نہیں کرتا۔

ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹو اس لئے آتا ہے کہ یہ ڈینگی ہے ہی نہیں۔ Influenza A بخار، بون پین اور شدید کمزوری تو دیتا ہے، مگر platelets خطرناک حد تک نہیں گراتا۔ اسی لئے لوگ کنفیوز ہوتے ہیں کہ “علامات تو ڈینگی والی ہیں مگر رپورٹس کیوں نارمل؟”

اس وقت سب سے اہم چیز یہ ہے کہ مریض آرام کرے، پانی زیادہ پئے، steam لے، اور علامات کے مطابق symptomatic care کرے۔
اگر بلغم بدبو دار ہو یا سر بہت بھاری ہو تو یہ واضح سائن ہے کہ سائنوسائٹس ہو چکا ہے اور اس کا علاج ساتھ چلانا لازم ہے۔

شدید کمزوری میں multivitamins فائدہ دیتے ہیں۔
اگر سانس میں دقت، بہت زیادہ بخار، یا پانی کی کمی محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے۔

مختصر یہ کہ پاکستان میں اس وقت Influenza A کا زور ہے، اور اسی کی وجہ سے ہر طرف یہی بخار، نزلہ، کمزوری اور سائنوسائٹس والے کیسز نظر آ رہے ہیں۔

Welcome Surgeon Dr. Javed to Iqbal Medical Complex.Dr. Javed is a highly skilled and dedicated professional, serving as ...
20/11/2025

Welcome Surgeon Dr. Javed to Iqbal Medical Complex.

Dr. Javed is a highly skilled and dedicated professional, serving as a registrar in Bacha khan medical complex.With vast experience and strong clinical expertise, he is known for his commitment to excellence, compassionate patient care, and hardworking nature. His presence is a great asset to the medical team and a source of confidence for patients.

 Nursing staff
19/11/2025


Nursing staff

❗ *ایک ماں کی لاپروائی پوری زندگی کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔*  ✅ حمل کے شروع سے *فولک ایسڈ* کا استعمال اور وقت پر *الٹراساؤن...
29/10/2025

❗ *ایک ماں کی لاپروائی پوری زندگی کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔*
✅ حمل کے شروع سے *فولک ایسڈ* کا استعمال اور وقت پر *الٹراساؤنڈ* نہایت ضروری ہے۔

❗ *پیدائشی نقائص روکے جا سکتے ہیں، اگر ماں خود کو سنجیدہ لے۔*
✅ روزانہ *فولک ایسڈ کی گولی* اور *ماہانہ چیک اپ* صحت مند بچے کی ضمانت ہو سکتے ہیں۔

❗ *یہ افسوسناک تصویر ایک پیغام ہے، ایک نصیحت ہے۔*
✅ *خدارا! حمل کے پہلے دن سے احتیاط کریں۔*

❗ *ماں بننے کا فیصلہ ذمہ داری کا تقاضا کرتا ہے۔*
✅ *بچے کی زندگی کا آغاز ماں کی احتیاط سے ہوتا ہے۔*
*ائیے اور اقبال میڈیکل کمپلیکس میں اپنا الٹراساؤنڈ کروائیں-*
03459287317

10/10/2025

انشاءاللہ کل بروز ہفتہ اور اتوار کو اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ اور لیڈی ڈاکٹر اپنے کلینک اقبال میڈیکل کمپلیکس موجود ہوں گے

Alhamdulillah Installed Getein Hemotolagy new model.
18/09/2025

Alhamdulillah
Installed Getein Hemotolagy new model.

آپکی ڈونیشن دینے کا بہت شکریہ۔
21/08/2025

آپکی ڈونیشن دینے کا بہت شکریہ۔

*📢 اہم اطلاع | انسانیت کی پکار*  ضلع بونیر ان دنوں شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں *بڑے پیمانے پر تباہی* ہوئی ...
17/08/2025

*📢 اہم اطلاع | انسانیت کی پکار*
ضلع بونیر ان دنوں شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں *بڑے پیمانے پر تباہی* ہوئی ہے۔
ہر طرف بے بسی، تکلیف، اور چیخ و پکار کا عالم ہے۔
لوگ نہ صرف بے گھر ہو چکے ہیں بلکہ *موسمی اور متعدی بیماریوں* کے خطرے سے بھی دوچار ہیں۔

اسی مشکل وقت میں،
*اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ صاحب*
نے انسانیت کے ناتے *متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ* لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ضرورت مند مریضوں کا *بروقت علاج* ممکن ہو سکے۔

ان کیمپوں کے لیے *ادویات اور مالی تعاون کی اشد ضرورت* ہے۔

ہم مخیر حضرات سے *دل کھول کر عطیہ* دینے کی اپیل کرتے ہیں۔
آپ کا ایک ایک روپیہ *امانت* ہوگا اور صرف اور صرف *مستحقین کے علاج* پر خرچ کیا جائے گا، ان شاءاللہ۔

*💳 عطیہ کے لیے ایزی پیسہ نمبرات:*
📍 *ڈاکٹر عبداللہ صاحب:*4555120 0334

براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ *زیادہ سے زیادہ مریضوں کی مدد* کی جا سکے۔

*اللہ پاک آپ کا جذبہ قبول فرمائے۔ 🤲*

16/08/2025

#خوشخبری
*اب اپ کو علاج کے لیے پشاور جانے کی ضرورت نہیں*۔
اب اپ کے اپنے شہر سواڑی بازار میں بہت ہی کم فیس میں اسسٹنٹ پروفیسر اپ کے علاج کے لیے ھفتہ اور اتوار کو دستیاب ہوں گے۔
نہ قطار نہ انتظار
0342 4257717

بونیر میں وائرل کنجنکٹیوائٹس کا پھیلاؤ — ایک نظر انداز شدہ خطرہگزشتہ چند ہفتوں سے ضلع بونیر میں "وائرل کنجنکٹیوائٹس" یعن...
07/08/2025

بونیر میں وائرل کنجنکٹیوائٹس کا پھیلاؤ — ایک نظر انداز شدہ خطرہ

گزشتہ چند ہفتوں سے ضلع بونیر میں "وائرل کنجنکٹیوائٹس" یعنی آشوبِ چشم کی وبا نے شدت اختیار کر لی ہے۔ یہ ایک متعدی وائرل بیماری ہے جو آنکھوں کی بیرونی جھلی کو متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں آنکھیں سرخ، سوجی ہوئی اور پانی سے بھری ہوئی نظر آتی ہیں۔ خارش، جلن اور روشنی سے حساسیت جیسی علامات بھی عام ہیں، جس کی وجہ سے مریض کو شدید تکلیف اور روزمرہ کے معمولات میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بیماری ایک سے دوسرے فرد کو بہت آسانی سے منتقل ہو جاتی ہے۔ ایسے مقامات جہاں صفائی کے انتظامات ناقص ہوں اور طبی آگاہی کم ہو، وہاں اس کے پھیلنے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ بونیر میں تعلیمی اداروں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر اس مرض کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے، جس کی بڑی وجوہات میں متاثرہ افراد سے قریبی رابطہ، ایک ہی تولیہ یا رومال کا استعمال، آنکھوں کو بار بار ہاتھ لگانا، اور جراثیم کش اقدامات میں کمی شامل ہیں۔

ایسی صورتِ حال میں لازم ہے کہ ہم بطور ذمہ دار شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

📢 تمام والدین کے لیے انتباہ!اگر آپ کا بچہ بہت زیادہ رو رہا ہو، خاص طور پر ایک سال سے کم عمر تو:🚫 اسے ہرگز زور سے نہ ہلائ...
03/08/2025

📢 تمام والدین کے لیے انتباہ!

اگر آپ کا بچہ بہت زیادہ رو رہا ہو، خاص طور پر ایک سال سے کم عمر تو:

🚫 اسے ہرگز زور سے نہ ہلائیں!
بچے کو جھٹکے دینا یا زور سے جھلانا "شیکن بے بی سنڈروم" (Shaken Baby Syndrome) کا سبب بن سکتا ہے، جو:

⚠️ دماغی چوٹ
⚠️ ذہنی معذوری
⚠️ دورے
⚠️ نابینا پن
⚠️ حتیٰ کہ موت کا باعث بھی بن سکتا ہے!

👶 نوزائیدہ بچے کا سر بھاری اور گردن نازک ہوتی ہے۔
📌 رونا عام بات ہے، خاص طور پر گیس یا کولک کی وجہ سے۔

✅ اگر بچہ چپ نہ ہو رہا ہو تو:
🔹 پہلے چیک کریں: بھوک؟ نیند؟ ڈائپر؟ کپڑوں کی الجھن؟
🔹 اگر کچھ سمجھ نہ آئے، تو بچے کو محفوظ جگہ پر لٹا کر خود کو پر سکون کریں
🔹 قریبی فرد سے مدد لیں

❤️ آپ کا صبر، آپ کے بچے کی زندگی بچا سکتا ہے۔

📲 مزید آگاہی کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیے۔

Address

IQBAL MEDICAL COMPLEX Dewana Baba Road Talal Plaza Near Jalal Khan Baba Masjid Sawari Bazar Buner
Bunerwal
19290

Telephone

03459287317

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqbal Medical Complex Sawari Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category