
29/08/2025
فری آئی کیمپ
دار الشفاء آئی ہسپتال نے آج ضلع بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقے گاؤں ٹانٹہ، پیر بابا میں ایک مفت آنکھوں کا کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ اس کیمپ کا مقصد مقامی عوام کو فوری اور معیاری آنکھوں کے علاج کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
کیمپ رپورٹ:
324 افراد کا معائنہ کیا گیا
* مرد: 163
* خواتین: 161
■23 مریضوں کو موتیے کا آپریشن تجویز کیا گیا جو بالکل مفت کیا جائے گا.
■ 27 مریضوں کو عینک تجویز کی گئی.
■ 32 مریضوں کو تفصیلی معائنے کے لیے ہسپتال ریفر کیے گئے.
■ 272 مریضوں میں آشوبِ چشم کی شناخت ہوئی.
■ 294 مریضوں کوادویات فراہم کی گئیں
یہ فری کیمپ متاثرہ علاقے کے عوام کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا، جہاں نہ صرف بروقت علاج اور مفت آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی بلکہ آنکھوں کی قابلِ انسداد بیماریوں سے متعلق اہم معلومات بھی دی گئیں۔
دار الشفاء آئی ہسپتال آئندہ بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے تاکہ ہر فرد کو بہتر بینائی کی سہولت میسر آ سکے۔