07/04/2025
بیماریوں کے پس منظر کی ایک جھلک
دقت حیض اور پیڑو کے آر پار دردیں............
ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
وہ سانولی رنگت , اور دھیمے مزاج کی خوش شکل لڑکی تھی . اسکا مسلہ یہ تھا کہ شادی کو دو سال گزر چکے تھے لیکن گود ہری ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ ئے. اور اس سے بھی بڑا مسلہ یہ تھا کہ اسے ہر ماہ حیض بہت تکلیف سے آتے تھے . شدید اذیت سے بسا اوقات وہ غشی میں چلی جاتی تھی . درد پیڑو میں آر پار ہوتے تھے .درد دوران حیض کم و بیش جاری رہتے تھے .
علاج معالجے سے لیکر دم درود تک سب کچھ کر کے دیکھ لیا لیکن اس ہر ماہ کی اذیت سے نجات نہ ملی .
اسکا میاں خراد کی دکان پہ ملازم تھا .جب مقامی علاج سے مسلہ حل نہیں ہوا تو اسکے کسی دوست نے جو کراچی میں کام کرتا تھا , اسے کراچی کی ایک لیڈی ڈاکٹر کا پتا بتایا وہ اسے کراچی لے گیا . مختلف ٹیسٹوں کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے دائیں اووری میں رسولی تشخیص کی اور آپریشن تجویز کیا . اسکے میاں نے کسی طرح پیسوں کا بندوبست کر کے بیوی کا آپریشن کروایا . اس آپریشن کے بعد دو تین ماہ تک آرام رہا . اس دوران وہ تجویز کردہ ادویات بھی کھاتی رہی لیکن پھر درد شروع ہو گئے .
مقامی طور پر ٹیسٹ وغیرہ ہوئے علاج بھی لیکن آرام نہ آیا . چارو ناچار اسکے خاوند نے پھر پیسے جمع کیے اور کراچی اسی لیڈی ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس سے پہلے آپریشن کروایا تھا . اسنے پھر ٹیسٹ اور الٹرا ساونڈ وغیرہ کیے اور کہا کہ دونوں اووریز میں رسولیاں ہیں .
جب اس لیڈی ڈاکٹر کو دوسری جگہ سے کروائے گئے الٹرا ساونڈ کی رپورٹس دکھائی گئیں جن میں کسی رسولی کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی تو لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ رسولیاں اتنی چھوٹی ہیں جو عام الٹرا ساونڈ میں نہیں آتیں .
علاج ؟؟؟
پھر آپریشن.. . .. . !
ان غریبوں کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے چنانچہ واپس لوٹ آ ئے .اب پین کلرز وغیرہ پہ گزارا تھا .
ہومیو پیتھی میں پر درد حیض کی متعدد بہترین ادویات ہیں مثلا" ;
بیلا ڈونا , کیمو میلا , سمی سی فیوگا , کاکو لس , میگ فاس , وائبرنم , پلسٹیلا , بوسٹا , کالو فائلم , کالو سنتھس, اپیکاک , لیکسس , لیلیم ٹیگ , زنتھاکسائلم ,نکسوامیکا , سبائنا , سیپیا , وغیرہ .
میں نے بھی جزوی علامات پہ ادویات دیں لیکن مسلہ حل نہیں ہوا . درد صرف دوران حیض ہوتے تھے باقی دنوں میں کوئی مسلہ نہیں تھا .
اب اسکے سوا کوئی. چارہ نہ تھا کہ مریضہ کے اندر کو پھرولا جائے .اس علاج معالجے کے دوران میری میاں بیوی سے کچھ بے تکلفی بھی پیدا ہو گئی تھی اس سے مجھے انکی نجی زندگی میں جھانکنے میں بہت مدد ملی .
میاں بیوی آپس میں کزنز تھے . ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے . ایک دوسرے سے خوش تھے . لڑکی نے اپنے گھر اور سسرال کے ماحول کے بارے بتایا کہ اسکے ماں باپ بہت جھگڑالو فطرت کے ہیں . اس نے جب سے ہوش سنبھالا گھر میں لڑائی جھگڑا ہی دیکھا . اسکا باپ آئے روز اسکی ماں کو بری طرح پیٹتا تھا.
اسکی شادی ہوئی تو اسنے دیکھا کہ اسکی ساس سسر کا معاملہ بھی مختلف نہیں . البتہ اسکا میاں بہت اچھا ہے اسکے ساتھ بہت پیار محبت سے پیش آتا ہے , جو کماتا ہے اسکی ہتھیلی پہ رکھتا ہے اور پلٹ کر نہیں پوچھتا کہ کہاں خرچ کیے .
پر درد حیض کا مسلہ اسے شادی کے بعد شروع ہوا تھا . درد پہلے بھی ہوتا تھا لیکن اتنا شدید نہیں تھا , بس پہلے دن ہوتا تھا باقی دن ٹھیک گزرتے تھے .
اسنے ایک عجیب بات بتائی کہ اسے قربت کے لمحات میں شدید اذیت ہوتی ہے , جسمانی نہیں ذہنی ........ آپ اسے کوفت کہیے .
دوران ج**ع اسکے جذبات اور اعصاب شل ہوجاتے ہیں اسکا دل چاہتا ہے کہ اسکا میاں اس سے جلدی دور ہو جائے . اسے غصہ آنے لگتا ہے . حالانکہ عام حالات میں وہ اسے اچھا لگتا ہے .
مزید کریدنے پر پتا چلا کہ اسکا میاں ایک تو چرس پیتا ہے , اسکے منہ سے اسے شدید بدبو آتی ہے . سہاگ رات بھی اسنے چرس پی ہوئی تھی جس سے اسے شدید ابکائیاں اور قے شروع ہو گئی تھی . دوسرا یہ کہ رات جب یہ کام سے آتا ہے تو اسکے جسم اور کپڑوں سے شدید بد بو آتی ہے .
اب میں نے اسکے میاں کی برین واشنگ شروع کی . اسکی تفصیل لمبی ہے .مختصرا" یہ کہ میں نے اسے آمادہ کیا کہ روزانہ شام کسی اچھے خوشبو دار صابن سے نہائے , دانت صاف کرے , دھلے ہوئے کپڑے پہنے. کوئی اچھا پرفیوم استعمال کرے , چرس ترک کر دے , کم از کم گھر آنے کے بعد سگریٹ نوشی نہ کرے . اور وہ بڑی سعادتمندی سے لائن پہ آ بھی گیا. لڑکی کو میں نے سٹیفی سگیریا 200 دی .
تو جناب درد رہے نہ قربت سے نفرت . پریگننسی بھی ہو گئی . بہت ساری بین السطور باتیں آپ سمجھ گئے ہونگے .
ایک بات واضح کرنا چاھتا ہوں پردرد حیض , پیڑو کے آر پار دردیں صرف سبائنا کی علامت نہیں . یہ کیفیت غصہ اور جذبات دبنے سے بھی ہو جاتی ہے . جسکی سٹیفی بہترین دوا ہے .
#صحتـ