18/06/2025
تیسری ایم ایس کانفرنس میں اہم فیصلے
مشیر صحت احتشام علی کی زیر صدارت ایم ایس کانفرنس میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری، ہسپتالوں کی کارکردگی، ڈیجیٹائزیشن اور احتساب کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔
مشیر صحت نے کہا کہ اگلی کانفرنس سے پہلے مسلسل غیر حاضر ڈاکٹروں کی فہرست ان کے دفتر میں ہونی چاہیے، ورنہ متعلقہ ایم ایس کی ذمہ داری ختم سمجھی جائے گی۔
سیکرٹری صحت شاہداللہ نے ہدایت کی کہ غیر استعمال شدہ طبی آلات کا فوری استعمال یقینی بنایا جائے یا انہیں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔ ادویات کی خریداری اور فراہمی میں تیزی لائی جائے۔
“اب ہر کام آن لائن ہوگا، کوئی کام مینول نہیں چلے گا۔”