Qum Qam

Qum Qam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qum Qam, Medical and health, Mujahid Caloni, Burewala.

Dr Raja Abu QumQam Khan Janjua
homoeo family
Book your appointment with me 🙂
Booking Appointment hour:
10:00Am To 4:00Pm
Helpline: 03008182723
Consultation
fee :500-/RS

جو لوگ جسمانی کمزوری کی وجہ سے پریشان ہوں اور اپنے وزن میں اضافے کے خواہشمند ہوں انہیں روزانہ رات چار یا پانچ خشک انجیر ...
26/05/2022

جو لوگ جسمانی کمزوری کی وجہ سے پریشان ہوں اور اپنے وزن میں اضافے کے خواہشمند ہوں انہیں روزانہ رات چار یا پانچ خشک انجیر گرم دودھ میں بھگوکر صبح خوب چباکر کھالینا چاہئے پھر اوپر سے دودھ پی لیا جائے۔
انجیر کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں خاص طور پر کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انجیر میں ایسی خصوصیات قدرتی طور پر پنہاں رکھی ہیں جو اپنے ساتھ صحت و توانائی کا خزانہ لئے ہوئے ہیں۔ انجیر خوش رنگ‘ نرم اور بہت ہی لذیذ پھل ہے‘ زیادہ ترپہاڑی علاقوں میں اس کی کاشت ہوتی ہے۔ سائنسی ماہرین کے تجزئیے کے مطابق انجیر میں 50 فیصد انگوری شکر ہوتی ہے جسے Dextrose کہا جاتا ہے‘ انگوری شکرمیں یہ خاصیت عام شکر کی نسبت زیادہ ہوتی ہے کہ یہ جسم میں داخل ہوتے ہی آسانی سے جذب ہوجاتی ہے۔ اسی خصوصیت کی بناء پر اسے فوری توانائی کی فراہمی کا اہم ذریعہ خیال کیا جاتا ہے۔ انجیر کی ایک خاصیت اس میں موجود پانی بھی ہے جس کی مقدار کا اندازہ 80 فیصد لگایا گیا ہے جو جسمانی تھکن کو دور کرکے توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ پانی کی اتنی مناسب مقدار کی وجہ سے معدے اور آنتوں کی صفائی میں کافی مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ انجیر کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ اس میں ریشہ بالکل نہیں ہوتا‘ اسی بنا پر کسی طویل تھکادینے والی بیماری کے بعد صحت و توانائی کی بحالی کیلئے انجیر کا استعمال انتہائی مفید اور کارآمد سمجھا جاتا ہے۔ آنتوں کی سستی‘ خون کے دبائو میں کمی‘ نزلہ زکام‘ پھیپھڑوں کی تکالیف‘ گٹھیا کی شکایت‘ جلدی امراض‘ کھانسی‘ گردے مثانے کی پتھری‘ قبض‘ بواسیر اور دمہ جیسے عوارض میں بھی انجیر کا استعمال بہت ہی معاون خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں آنتوں کی خشکی کی شکایت عام ہوتی جارہی ہے جس سے صحت کو بہت سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اس کو دور کرنے کے ضمن میں رات کو سوتے وقت چار یا پانچ خشک انجیر اچھی طرح چباکر کھانا اور پھر اتنی ہی مقدار گرم دودھ میں بھگو کر نرم ہونے پر استعمال کرنا بہت موثر سمجھا جاتا ہے۔ انجیر میں نامیاتی ترشوں میلک ایسڈ‘ اسٹرک ایسڈ اور ایسیٹک ایسڈ کی موجودگی کو بھی ماہرین نے دریافت کیا ہے یہ ترشے جراثیم سے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے بھی حامل ہوتے ہیں اسی لئے انجیر کو بہت سے جسمانی عوارض کے علاوہ جلدی امراض میں بھی بہت مفید دیکھا گیا ہے اس مقصد کیلئے انجیر کا شربت بناکر پینے کی ہدایت بالعموم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ انجیر‘ مویز‘ منقی اور کلاں کا جوشاندہ استعمال کرنا بہت ہی منفعت بخش ہوتا ہے۔ وہ افراد جن کے نظام ہضم اور معدے کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے یعنی ان کی غذا دیر میں ہضم ہوتی ہوتو ایسے افراد کیلئے اطباء یہ تجویز دیتے ہیں کہ کھانے کے بعد تین عدد خشک انجیر کھالی جائیں۔ انجیر کا شمار ایک بہترین قبض کشا کے طور پر ہوتا ہے اور اس مقصد کیلئے اسے تنہا یا دیگر دوائوں کے ہمراہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق اس کی قبض کشائی کا راز تازہ انجیر کے رس میں پوشیدہ ہوتا ہے جبکہ خشک انجیر کے بیچ آنتوں کی حرکت تیز کرکے قبض دور کرتے ہیں۔ حکماء کے مطابق ہمارا جسم پسینے‘ اجابت و پیشاب کے ذریعے زہریلے مواد کا اخراج کرتا ہے۔ انجیر میں یہ صلاحیتیں بھی پائی جاتی ہیں کہ گرم تاثر کی بدولت اس کے استعمال سے پسینہ اور پیشاب کا اخراج بہت زیادہ ہوتا ہے جس سے پیٹ کا نظام درست رہتا ہے‘ اس نظام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے اطباء حضرات انجیر کو مختلف ادویات میں بھی شامل کرتے ہیں ان میں گل بنفشہ‘ گل زوفا‘ ملٹھی‘ مویز اور منقیٰ قابل ذکر ہیں۔ سینے میں بلغم جمع ہوجائے تو ان ادویات کے ساتھ 4 عدد انجیر شامل کرکے جوش دے کر پینے سے بلغم خارج ہوکر سینہ صاف ہوجاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے گل بنفشہ 3گرام‘ گل زوفا 5 گرام‘ ملٹھی 3 گرام اور مویزمنقیٰ 7 عدد لینا چاہئے‘ اس جوشاندے میں شہد یا چینی کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ انجیر اپنی گرم تاثیر کی بدولت موسم سرما میں جسم کو مناسب درجہ حرارت پہنچانے کا بھی اہم ذریعہ ہے اس مقصد کیلئے مونگ پھلی‘ چلغوزوں اور دار چینی کے ہمراہ اس کا استعمال مفید ہے جو لوگ جسمانی کمزوری کی وجہ سے پریشان ہوں اور اپنے وزن میں اضافے کے خواہشمند ہوں انہیں روزانہ رات چار یا پانچ خشک انجیر گرم دودھ میں بھگوکر صبح خوب چباکر کھالینا چاہئے پھر اوپر سے دودھ پی لیا جائے۔ گلے میں خراش اور کھانسی کی صورت میں اطباء حضرات یہ مشورہ دیتے ہیں کہ انجیر کو اچھی طرح چبائیے اور جب منہ میں لئی سی بن جائے تو اسے آہستہ آہستہ حلق میں اتارئیے۔

Contact us: 0303-6216095(Call or Whatsapp)

سی۔بی۔سی ٹیسٹ کی اہمیت و تعارف۔۔۔۔۔CBC (Complete Blood Count)یہ ایک عام سا ٹیسٹ ہے جسکو معالجین حضرات اس وقت تک کوئی خاص...
26/05/2022

سی۔بی۔سی ٹیسٹ کی اہمیت و تعارف۔۔۔۔۔
CBC
(Complete Blood Count)
یہ ایک عام سا ٹیسٹ ہے جسکو معالجین حضرات اس وقت تک کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے جب تک ویلیوز بارڈر لائن کراس نہ کر جائیں حالانکہ اس میں بیماری کو تلاش کرنے کے کئی ذرائع موجود ہوتے ہیں۔ کمپلیٹ بلڈ کاٶنٹنگ مریض کی نہ صرف بیماری کا فیصلہ کردیتا ہے بلکہ فیوچر میں اس کی شدت کا بھی بتا دیتا ہے اور یہ بھی کہ اس پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
کمپلیٹ بلڈ کاٶنٹ میں خون کے تمام سیلز کی تفصیل اور ویلیوز موجود ہوتی ہیں۔ اس کے اجزاء کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔Red cells (خون کے سرخ خلیات) یا آپ اسے جسم کی ٹرانسپورٹ کمپنی سمجھ لیں
2۔White Blood cells (خون کے سفید خلیات) اسے آپ جسم کی لڑاکا فوج کہہ سکتے ہیں
3۔ Platelets (پلیٹلیٹس)اسے آپ ایمبولینسس سمجھ لیجیے
1۔Red Blood cells
یا ٹرانسپورٹ کمپنی
خون کے یہ سیلز جسم کے تمام حصوں میں ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرح آکسیجن اور نیوٹرینٹس پہنچانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
اور انکی ویلیوز
مرد - 4.4 - 5.5 mil/uL
عورت ۔ 4.0 -5.0 mil/uL
یہ سیلز ہماری ہڈیوں میں موجود ایک گودا جسے بون میرو کہتے ہیں میں بنتے ہیں اسکےعلاوہ ہمارے گردے ایک ہارمون جیسے Erythropoietin یعنی EPO یا Hematopoietin یا Hemopoietin بھی کہتے ہیں کے ذریعے RBC کی پیداوار کو کنٹرول کرتے ہیں۔
ریڈ بلڈ سیلز میں زیادتی سے ہونے والی بیماریاں۔۔۔۔۔
ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد مقررہ حد سے زیادہ ہونے کی صورت میں مندرجہ ذیل امراض کے پیدا ہونے کے چانسز ہو سکتے ہیں۔
1۔ Erythrocytosis
2۔ آنکھوں کے سامنے دھندلا پن
3۔ Thrombosis
4۔ کوما
5۔ برین سٹروک
ریڈ بلڈ سیلز کی کمی سے پیدا ہونے والی امراض۔۔۔۔
ریڈ بلڈ سیلز کی کمی سے انیمیا اور لو بی پی
ریڈ بلڈ سیلز سے منسلک دوسرے اجزاء
1۔ Heamoglubine یا Hb
یہ ریڈ بلڈ سیلز میں پائی جانے والی آئرن پر مشتمل پروٹین ہے جو جسم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اکٹھا کر کے لاتی ہے اور آکسیجن کو جسم کے تمام حصوں تک پہنچاتی ہے۔
اسکی نارمل رینج
مرد ۔ 13.5 - 16.5 g/dL
عورت ۔ 12.0 - 15.0 g/dL
ایچ بی کا ریڈ بلڈ سیلز سے بڑا گہرا تعلق ہے ۔ کیونکہ ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد میں کمی سے ہیموگلوبن یعنی Hb میں بھی کمی ہوجاتی ہے۔۔۔۔
ریڈ بلڈ سیلز اور ہیموگلوبن کے درمیان تعلق درج ذیل فارمولا سے ظاہر ہے۔
Hb = 3 x RBCs
مثال کے طور پر اگر کسی کے RBCs کی تعداد 5 ہے تو اسکی Hb 15 ہوگی۔
Hb = 3 x 5
= 15
2۔ Hematocrit یعنی HCT
یہ ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد اور بلڈ کے حجم کی نسبت ہے۔ یعنی عام فہم انداز میں یہ بلڈ میں ریڈ بلڈ سیلز کی % ہوتی ہے۔
یہ HCT صحت مندی یا بیماری کا پتہ دیتا ہے۔ کیونکہ HCT کی کمی کا مطلب ہے کہ خون کی کمی یعنی شدید قسم کا انیمیا۔
اسکی رینج مندرجہ ذیل ہے۔
مرد ۔ 40% سے 50%
عورت ۔ 36% سے 45%
ریڈ بلڈ سیلز، Hb اور HCT کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔
HCT = 3 x Hb
یا
HCT = 9 x RBCs
مثال کے طور پر اگر کسی کے RBCs کی تعداد 5 ہے تو اسکی Hb 15 اور HCT 45 ہوگی۔
Hb = 3 x RBCs
= 3 x 5
= 15
HCT = 3 x Hb
= 3 x 15
= 45
یا
HCT = 9 x RBCs
= 9 x 5
= 45
3۔ Mean Corpuscular
Hemoglobine (MCH)
"یہ ایک RBC میں Hb کی اوسط مقدار ہے۔"
اسکی کمی جسم میں آئرن کی کمی کا پتا بتاتی ہے۔MCH کی نارمل مقدار26 ۔ 34 pg ہوسکتی ہے۔
ایم سی ایچ معلوم کرنے کا فارمولا درج ذیل ہے۔
MCH = Hb x 10/RBCs
مثال کے طور پر اگر کسی کے RBCs کی تعداد 5 ہے تو اسکی MCH 30 ہو گی۔
MCH = Hb x 10/RBCs
MCH = 15 x 10/5
MCH = 30
4۔ Mean Corpuscular Volume (MCV)
ایم سی وی ریڈ بلڈ سیلز کی اوسط پیمائش ہے۔
ایم سی وی کی کمی سے مندرجہ ذیل امراض سامنے آتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔
1۔ انیمیا
2۔ تھیلیسیمیا
3۔ جگر کی بیماریاں
4۔ ہائپوتھائراڈزم
ایم سی وی معلوم کرنے کا فارمولا
MCV = HCT/RBCs x 1000
اور اسکی نارمل رینج 80 ۔ 100 fL ہوتی ہے۔
5۔ Mean Corpuscular Hemoglobin Concentration (MCHC)
یہ ریڈ بلڈ سیلز میں Hb کی اوسط مقدار ہے۔
ایم سی ایچ سی کی کمی کی وجہ سے مندرجہ ذیل امراض سامنے آتے ہیں۔۔۔۔۔
1۔ تھکاوٹ
2۔ پرانی درد یں
3۔ سانس میں تنگی
4۔ چکر آنا
5۔ کمزوری
ایم سی ایچ سی کی کمی کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں ۔
1۔ آئرن کی کمی
2۔ آنتوں کی بیماری
3۔ خون کا پیدائش کے دوران ٹوٹ جانا
4۔ عورتوں میں بلیڈنگ کا جاری رہنا۔
5۔ معدہ کا السر
6۔ بیکٹیریل انفیکشن
7۔ کینسر
ایم سی ایچ سی کی نارمل رینج 32 ۔ 36 g/dL ہوتی ہے ۔

For any Further detail Call us or Whatsapp 😊

25/05/2022

*جرمن ہومیو فارمولہ کے مطابق ایک امیون بوسٹر تیار کیا گیا ہے۔*
یہ ایک قدرتی دوا ہے.

*اجزا خصوصیات:*
1؛ جنسنگ
انسانی جسم میں طاقت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں شامل کچھ اجزاء خون میں کولیسٹرول اور شوگر کی سطح کو نیچے لاتے ہیں اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس کو آب حیات بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ہر مسئلے کا حل ہے
2؛ڈامیانہ
اعصابی کمزوری کے ساتھ نامردی کی شہرہ آفاق دوا مانی جاتی
3؛یوہمبینم؛
مقوی باہ، جریان، احتلام، مردانہ کمزوری کیلئے نہائیت زبردست دوا ہے
4؛اشواگندھا؛
مردوں کے مخصوص امراض کے حوالہ سے نایاب دوا ہے ...بالخصوص ایسے امراض جنکا تعلق عضلات کی کمزوری سے ہو
5؛ماسکس
ہومیو دوا جو کہ کستوری سے تیار کی جاتی ہے نہایت حساس لوگوں کے جملہ عوارض میں بےضرر طریقہ سے کام کرتی ہے
6؛سلینیم
ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے
کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے
دل کی بیماری سے بچاتا ہے۔ ...
ذہنی زوال کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ ...
تھائیرائیڈ کی صحت کے لیے اہم ہے۔ ...
آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے۔ ...
دمہ کی علامات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے
7؛کالی فاس؛
یہ دوا ذہنی انتشار کی وجہ سے ہونے والی بے چینی اور پریشانی کو دور کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔
اعصابی سر درد اور اعصابی بد ہضمی میں بھی یہ دوا آرام دیتی ہے۔
ذہنی تھکاوٹ کی وجہ سے توجہ میں کمی کو بھی دور کرتی ہے۔
نیند کے نہ آنے اور سستی جیسی علامات میں بھی انتہائی موثر ہے۔
اعصابی ٹانک کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔
8؛ایوناسٹائیوا
اعصابی دماغی طاقت سے بھرپور قدرتی دوا
کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کو کم کر سکتی ہے، اور آپ بے تحاشابھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد کر تی ہے
9؛ایسڈ فاس
جریان منی، احتلام، سرعت انزال، نامردی کے لیے لاجواب دوا
10؛کونیم
اعصابی کمزوری اور فالج کی اہم دوا
کنوارے آدمیوں کی نامردی کی ٹاپ کی دوا ہے

*فوائد۔*

1- اعصابی ، جسمانی، مردانہ کمزوری کا خاتمہ۔
2-اینٹی ایجنگ یعنی بڑھاپے کے اثرات کم کرنے میں مددگار
3- متوازن غذا کا قدرتی نعم البدل
4-قوت معدافعت میں اضافہ کر کے بیماری کا خاتمہ
غرض چھوٹے بڑے مردوں اور عورتوں کے لیے ایک قدرتی غذا بھی ہےاور دوا بھی
RS:1499
Packing 30 ml.
مزید معلومات کیلیے
ڈاکٹر راجہ ابوقُمقام خاں
قُمقام ہومیو ہیلتھ سنٹر
181 موڑ لاہور روڈگگو
03008182723

Free Consultant Available!
25/05/2022

Free Consultant Available!

25/05/2022

بواسیر کے علاج میں علامات کے مطابق نوسوڈ کا استعمال آپ کو مستقل طور پر بواسیر سے نجات دلا سکتا ہے
بواسیر عام طور پر دو قسم‌ کی ہوتی هے ۔
بواسیر بادی:
جس میں خون نہیں آتا .
بواسیر خونی:
جس میں خون آتا هے ۔
اور دونوں قسم کی بواسیر میں مشترک علامات:
جلن . سوزش . درد . مسے اور دیگر تکالیف .
در اصل انسان میں پہلے بواسیر بادی پیدا ہوتی ہے اور جب مریض بدپرہیزی کرتا ہے تو بعد میں یہی بواسیر بادی خونی میں تبدیل ہو جاتی هے ۔
بواسیر کی علاج میں ضروری هے کہ آپ سب سے پہلے ان تینوں دواٶں کو Sulphur 1m یا Thuja cm اور Nit Acid cm استعمال کرکے اور پهر تیسرے دن .
ذیل کی ادویات علامات کی مطابق استعمال کریں
Colonsonea 30_200
Aesculs hep 30 _200
Paeonia 30_200
Ratanhia. 30_200
Nit acid 30_200
Alose. 30_200
شدید درد کی صورت میں
Hypricum 200
Nit acid 200
اور اگر خون آرہا ہے تو
Hemamelis 200
Milifullim 200
Phospors 200
شدید قبض ساتھ ہو تو. collonsonea بہترین دوا هے
اور عورتوں کی بواسیر کیے لیے. Sepia بہترین دوا هے
ہومیوپیتھک ڈاکٹر راجہ محمد علی خاں جنجوعہ
بیوروچیف ملتان ڈویژن کیٸر نیوز کراچی
چیٸرمین سکن بیوٹی & ہیٸر ٹریٹمنٹ پاکستان
Contact us for any further detail:
0303-6216095
0300-8182723

Dr Raja Abu QumQam Khan Janjua
homoeo family
Book your appointment with me 🙂
Booking Appointment

(امرضِ معدہ اور امراض جگر )خرابی معدہ تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔دنیا کی بیشتر آبادی آج کل امرضِ معدہ خاص کر گیس ،تیزابیت ، ...
25/05/2022

(امرضِ معدہ اور امراض جگر )
خرابی معدہ تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔دنیا کی بیشتر آبادی آج کل امرضِ معدہ خاص کر گیس ،تیزابیت ، جلن ، قبض اور جگر کی خرابی وغیرہ میں مبتلا ہے ۔ ان امراض کی بڑی وجہ تیزابیت سے بھر پور غذاؤں کا بے دریغ استعما ل ہے ۔ یادرکھیں دنیا کی قیمتی سے قیمتی دوا بھی صرف اور صرف وقتی اثر رکھتی ہے ہر دافع تیزابیت Anti Acidمیڈیسن ایک دفعہ معدہ سے تیزابیت کے اثرات زائل یا ختم تو کر دیتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ جسم سے بھی خارج ہو جاتی ہے کیونکہ یہ دوا کا وصف ہے کہ وہ کبھی بھی جسم کا حصہ نہیں بنتی ۔ لہٰذا اگر ایک دفعہ تیزابیت کا اثر ختم کرنے کے بعد دوبارہ تیزابیت سے بھر پور غذائیں مثلاً آلو ، بناسپتی ، چکن ، چٹنیاں ، انڈا فاسٹ فوڈ وغیرہ کھائی جائیں تو قدرتی امر ہے وہ پھر گیس ، تیزابیت ، السر ، جلن پیدا کرنا شروع کردیں گی ۔ کیونکہ ایسا کرنا ان غذاؤں کی تاثیر ہے اس لئے جب تک تبدیلی غذا کے ذریعے تیزابیت والی غذائیں کچھ عرصہ کیلئے بند یا تبدیل نہ کی گئیں تو ان امراض سے کبھی بھی نجات ممکن نہیں ۔ کیونکہ ہر وقت دوا کھانا انسان کے بس میں نہیں بلکہ یہ بالکل غیر فطری عمل ہے ۔ طبی تحقیقات سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ جن افراد کی تیزابیت کی مقدار نارمل ہوتی ہے وہ کبھی بھی بلڈپریشر ، امراض معدہ ، ہیپاٹائٹس، شوگر اور کینسر جیسے موذی مرض کا شکار نہیں ہوتے ۔
*معدہ دواؤں سے نہیں بلکہ غلط غذاؤں سے خراب ہوتاہے لہٰذا غذا بدل کر ہی علاج ممکن ہے۔
معدہ جسم انسانی کا قدرتی عضوہے مشین نہیں جسم کی قدرتی ضرورت کے مطابق ہی غذا ہضم کرے گا ۔
یہ ممکن نہیں کہ معدہ چینی کو شہد دال کو گوشت چکن کو مٹن بناسپتی کو مکھن میں تبدیل کر دے اور جسم کے اندر کوئی ایسا عضو ء نہیں جو تیزابیت یا غلیظ مادے پیدا کرے یہ سب غلط مصنوعی اور غلیظ غذاؤں کا فساد ہے اس لیے سب سے پہلے اپنی غذا درست کریں
پھر مکمل علاج کروایں

25/05/2022

جوڑوں،پٹھوںکا درد،کمردرد،درد کا ٹانگ میں اترنا، گھنٹوں کا درد،عرق النساء،ریڑھ کی ہڈی کا درد،سوزش تھکان، یورک ایسڈ اور تمام جسانی دردو کا مکمل علاج

Dr Raja Abu QumQam Khan Janjua
homoeo family
Book your appointment with me 🙂
Booking Appointment

جوانی میں بڑھاپا کیوں؟انسانی وجود میں 3 زہروں سورا سفلس ساٸیکوس میں سے سفلس ایک ایسا مادہ جاتا ہے جس کی وجہ سے انسان کے ...
22/05/2022

جوانی میں بڑھاپا کیوں؟
انسانی وجود میں 3 زہروں سورا سفلس ساٸیکوس میں سے
سفلس ایک ایسا مادہ جاتا ہے جس کی وجہ سے انسان کے ٹیشوز میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ھو جاتا ہے اور جسم کے ہر نظام میں کمزوری آنا شروع ھو جاتی ہے۔انسان کے سننے دیکھنے سوچنے چلنے پھرنے ہضم کرنے کے تمام سسٹم کمزور ھونا شروع ھو جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ عمل شروع ھوا ہے۔اس زہر کا نام سفلس ہے۔اور سفلس کی بنیاد سورا ہے اگر سورا میازم کو کنٹرول کر لیا جاۓ تو سفلس کو کنٹرول کرنا آسان ہو جاۓ گا
ایس بہت سی ادویات موجود ہیں جن کے استعمال سے جوانی میں بڑھاپے کہ اثار ختم کیے جاسکتے بلکہ انسان بڑھاپے میں بھی عہد شباب کا دورہ محسوس کر سکتا ہے
بشرط یہ ک حقیقی معنوں میں میازم کا حل کیا جاے
Contact us for any Issue!
Dr Raja Abu QumQam Khan Janjua
homoeo family
Book your appointment with me
Booking Appointment hour:
10:00Am To 4:00Pm
Helpline: 0303-6216095
Consultation
fee : Free and Paid(500-/RS)

22/05/2022

شوگر یا عمر کی زیادتی سے مردانہ کمزوری میں ایسڈ فاس
سیلینئم, لائیکوپوڈیم کمال کی ادویات ہیں
Dr Raja Abu QumQam Khan Janjua
Homoeo Family Physician
Book your appointment with me 🙂

بعض لوگ ہومیو پیتھک ادویات کی اثر پذ یری پر یقین نہیں رکھتے ، یا ہومیو پتھک ادویات کے بارے میں نہیں جانتے ،یا جنکا خیال ...
22/05/2022

بعض لوگ ہومیو پیتھک ادویات کی اثر پذ یری پر یقین نہیں رکھتے ، یا ہومیو پتھک ادویات کے بارے میں نہیں جانتے ،یا جنکا خیال ہے کہ ہومیو پیتھک ادویات بہت دیر سے اثر کرتی ہیں ، یہ پوسٹ ان کے لیے ہے ، ہم روز مرہ کی چند عام تکالیف سے متعلق اد ویا ت تجویز کر رہے ہیں ، انہیں آزمائیے آپ ہومیو پیتھی کی اثر پزیری کے گرویدہ ہو جائں گے ۔ ان ادویات کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ، بچے ، بوڑھے ، خواتین و حضرات بلا جھجک استعمال کر سکتے ہیں ۔ان ادویات کو آپ اپنی ایمرجنسی کٹ میں بھی شامل کر سکتے ہیں ، نو آموز حضرات یہ ادویات 6 یا 30 پوٹینسی میں تکلیف کی شدت کے مطابق ، ایک گھنٹہ سے تین گھنٹے کے وقفے سےاستعمال کریں ۔ جیسے ہی تکلیف میں افاقہ ہونے لگے ادویات کا استعمال بند کر دیں یا وقفہ بڑھا دیں، پرانی اور پیچیدہ امراض کے لیے اپنے قریبی ہومیو پیتھک ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔
ایلیم سیپا ۔Allium cepa
یہ زکام اور ہے فیور(Hay fever) میں روز مرہ استعمال کی دوا ہے جبکہ آنکھوں سے سادہ لیکن ناک سے خراشدار اور جلن پیدا کرنے والا مواد بہہ رہا ہو، چھینکیں بکثرت آئیں، گرم کمرے میں تکلیف زیادہ ، ٹھنڈی جگہ اور کھلی فضا میں تکلیف کم ہو جائے ۔
آرنیکا (Arnica)
کھیل کود ، روز مرہ کے کام کاج میں چوٹ لگنا معمول کی بات ہے ، کسی بھی طرح کی چوٹ لگ جائے ، متاثرہ جگہ پر نیل پڑجائے ، فوری آرام کے لیے آرنیکا استعمال کیجیے ۔ یہ دوا ان لوگوں کے لیے بھی حفظ ما تقد م کے لیے بہترین دوا ہے جو چوٹ لگنے کے تصور سے بھی ڈرتے ہیں ، درد کے خیال سے بھی گھبراتے ہیں ، یہ درد کے خوف کو بھی دور کرتی ہے ۔
کیمو میلا (chamomille)
یہ چھوٹے بچوں کی بہترین دوا ہے ، خسوصاً دانت نکالنے کے زمانے میں جبکہ بچہ ہر وقت بے چین ، چڑچڑا ، سڑیل، ذرا ذرا سی بات پر شدید غصے کا اظہار کرے اور ضدی ہو جائے ، ہر وقت روتا رہے اسکی خواہش ہو کہ والدین اسے اٹھائے اٹھائے پھریں ،اسے سبزی مائل خراشدارپاخانہ آنے لگے جو مقعد کو چھیل دے ، پیٹ میں درد رہنے لگے۔
ہائپریکم ۔(Hypericum)
یہ اعصاب کی چوٹوں کی بہترین دوا ہے ، اگر کسی ایسی جگہ چوٹ لگ جائے جہاں اعصاب کی بہتات ہے، مثلاً انگلیوں کے سروں پر ، تو شدید درد ہوتا ہے اور متاثرہ جگہ سے دور تک پھیلتا ہے جسے پنجابی میں ،، جھرناٹ ،، یا ،، تراٹ ،، کہتے ہیں ، بس ایسی ہی چوٹوں میں اس دوا کو استعمال کیجیے ۔
اگنیشیا(Ignatia )
غم و صدمات کا زندگی کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے ، ہومیوپیتھک کی یہ مایہ ناز دوا غم و صدمہ ، تشویش اور اضطراب میں متاثرہ شخص کو دکھ اور صدمے کو سہنے کے قابل بناتی ہے ، خصوصاً کسی عزیز اور قریب شخص کی وفات ، کسی پیارے کی جدائی ،اچانک ایسے دکھ جواعصاب کو چٹخا د یں، متاثرہ شخص آہیں بھرتا ہے ، اسے گلے میں کچھ پھنسا ہوا محسوس ہوتا ہے ، یا اسکا جسم کانپنے لگتا ہے ، ایسی کیفیات میں اگنیشیا مریض میں ہمت اور حوصلے کو بڑھا دیتی ہے ۔
میگ فاس (Magnesia phosphorica)
یہ اینٹھن دار دردون کی بہترین دوا ہے ، خاص طور پر نوجوان بچیوں میں دوران حیض شدید درد ، جبکہ بچی درد کی شدت سے دہری ہو جائے ، گرم ٹکور سے افاقہ ہو ، درد حیض کے علاوہ اسی نوعیت کے قولنجی دردوں میں فوری آرام کے لیے میگ فاس استعمال کیجیے ۔
نکسوامیکا (Nux vomica )
یہ دوا ، تیز مرچ اور مصالحہ جات ، دیسی ادویات ،چائے ، کافی ، شراب اور تمباکونوشی ، وقت بے وقت کھانے پینے ، معمولات زندگی، سونے جاگنے کے اوقات کے درہم برھم ہونے کے بد اثرات دور کرنے اور جسمانی نظام ہضم اور نظام اعصاب کو معمول پر لانے کی بہترین دوا ہے ۔
پلساٹیلا (Pulsatilla)
یہ عورتوں اور بچوں میں بکثرت استعمال ہونے والی دوا ہے۔ ایسے بچے جو بہت زیادہ لاڈ پیار کے خواہشمند ہوں ، کسی کی ذرا سی بے اعتنائی سے روہانسے ہو جائیں ، مانو کہ آنسو تو انکی آنکھوں سے بہنے کے لیے ہر وقت تیار ہوتے ہیں ، ایسی ہی خواتین ۔ جنہیں پلساٹیلا کی ضرورت ہوتی ہے وہ گرمی اور گھٹن سے گھبراتے ہیں، سردی میں بھی ہلکے پھلکے کپڑے پہنتے ہیں ، بھاری بھرکم لباس سے انہیں گھٹن ہوتی ہے ، کھلی اور تازہ ہوا میں بہتر محسوس کرتے ہیں ،نرم مزاج ہوتے ہیں ، سب کی خوشنودی اور توجہ کے طالب ہوتے ہیں ، انہیں پیاس کم ہی لگتی ہے ۔خواتین کوحیض اکثرپر درد، کم اور دیر سے آتے ہیں ۔
رسٹاکس (Rhus tox)
یہ موچ آجانے ، کسی عضو کو کھینچنے تاننے ، کمر درد ،جوڑوں کے درد، سرد گرم ہوجانے اور فلو ، کی معمول کی دوا ہے ، جبکہ ،، حرکت اور چلنے سے ،، افاقہ ہو ، گو کہ آغاز حرکت میں متاثرہ مقام میں اکڑن کی وجہ سے تکلیف بڑھتی ہے ، لیکن مسلسل حرکت سے کم ہوتی ہے۔ (اسکے برعکس برائیونیا)۔ کسی بھی بیماری کی حالت میں جب یہ کیفیت ملے تو رسٹاکس پہ بھروسہ کیجیے !
دوستو ! ہومیو پیتھی ک افادیت کا تجربہ کرنے کے لیے ان ادویات کو آزمائیے ، فائدہ اٹھائیں اور اپنے پیسے اور وقت بچائیں ۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے

ہومیوپتھی میں اس دوائی کا اہم مقام ہے پہاڑی پودا۔پہاڑی تمباکو کے پودے سے تیار کی جاتی ہی چوٹوں کے لیے بہت ہی مفید ہے پرا...
22/05/2022

ہومیوپتھی میں اس دوائی کا اہم مقام ہے پہاڑی پودا۔پہاڑی تمباکو کے پودے سے تیار کی جاتی ہی چوٹوں کے لیے بہت ہی مفید ہے پرانی اور نئ ہر قسم کی چوٹوں کے لیے مفید پہلی اور آخری علامت دکھن کا احساس خواہ بیماری سے ہو یا چوٹ سے چوٹوں کے بعد گر جانے سے اگر کوئی بھی تکلیف پیدا ہو یا پیدا ہو چکی ہو یا پیدا ہو کر بڑھ چکی ہو مثلا جسم کے مختلف حصص میں گومڑ یا گلٹیاں ،پستانوں میں گلٹیاں ،اعصابی خرابیاں ازقسم رعشہ وغیرہ میں مفید ہے۔ چوٹ کی وجہ سے جگہ سرخ یا نیلی ہو جائے ،نیز حرام مغز ،یا دماغ کی چوٹوں کے لیے مفید ہے ہڈیوں کے ٹوٹنے سے جو ورم آجاتا( ٹوٹی ہڈی میں آرنیکا کے ساتھ سمفائیٹم کا استعمال فائدے مند ہے ) یا ٹوٹی ہوئی ہڈی پر جو گومڑ اور گلٹی بن جاتی ہے اس کے لیے بھی مفید ہے۔ چوٹ کی وجہ سے جسم کے کسی حصے سے خون کا نکلنا ،اینٹھن ،پٹھوں کا درد پٹھوں کے پس جانے سے یا زیادہ جسمانی محنت سے پٹھوں میں درد یا جسمانی تکان سے قلب کا بڑھ جانا اور دھڑکن. جو لوگ ریل گاڑی یا لمبے سفر سے بیمار ہو جاتے ہیں بستر نرم ہونے کے باوجود سخت محسوس کرتا دکھن کی وجہ سے مریض ایک ہی کروٹ پر آرام سے لیٹ نہیں سکتا کروٹ بدلتا رہتا ہے جسمانی محنت سے تھکن اور درد کا احساس ہو تو نہایت ہی مفید علامات دیکھ کر ساتھ برائیونیا بھی دی جائے۔ درد اس قدر کہ مریض نہیں چاہتا کہ اسے کوئی چھوےاس کی طرف کوئی آئے بھی دور سے روکتا ہے(یہ درد خصوصاََ گنٹھیا کے دردوں میں پایا جاتا ہے) چوٹ اور ضرب کے بد اثرات کے لیے مفید آرنیکا کی اہم علامت خون منجمد کرنا آرنیکا جمے ہوئے خون کو پگھلا دیتی ہے لیکن ایلو پیتھک دواؤں کی طرح زیادہ پتلا بھی نہیں کرتی۔ بوقت ضرورت خون کو جمنے کی صلاحیت کو زائل نہیں کرتی۔ وضع حمل ایک چوٹ کی مانند آرنیکا وضع حمل کے بعد کی دردوں کی دوا ہے حاملہ عورتوں کی دردیں جن سے رات کو نیند نہ آئے بد بودار اخراجات(خصوصاََ بخار میں پاخانہ اور ریاح گندے انڈوں کے مانند) ایسا بخار جو اچانک آئے اور جلد پر سرخ دانے نکلیں یا جم کا دماغ پر اثر ہو غنودگی کے لیے بہتر ین خصوصاََ بخار میں جواب دیتے غنودگی میں چلا جاتا پیشاب ،پاخانہ وغیرہ غنودگی میں اخراج ہو جانا سر گرم چہرہ سیاہی مائل سرخ اور جسم ٹھنڈا یعنی سر کی طرف اجتماعِ خون چونکہ سر کی طرف اجتماعِ خون ہوتا لہذا دو بڑی دواؤں میں سے ایک ہے۔دوسری اوپیم جس میں خون کے ساتھ خراٹے بھی پائے جاتے ہیں آرنیکا اور رسٹاکس حرکت سے سکون جبکہ ارسنک البم حرکت سے بے چینی عارضی چڑچڑا،غمگین،پریشان اور مایوس رہتا ہے
جلد پر نیلے اور سیاہ داغ(خواہ چوٹ سے ہوں خواہ کسی بیماری سے)
خون کا رنگ بھی سیاہی مائل ہو تا ہے اور پتلا ہوتا ہے شریانوں میں خون کےلوتھڑے جم جائیں تو اس استعمال مفید ہے.
تازہ چوٹوں کی وجہ سے خون نکلنا۔خون جلد کے نیچے جمنا آرنیکا اس کے لیے مفید
پھنسیاں نہایت پُردرد چھوٹی چھوٹی پکنے سے پہلے ہی مرجھا جائیں۔
سرجری کے مابعد اثرات کے لیے بہت کامیاب دوا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی درجہ اول دوا ہے آنکھ پر چوٹ کے باعث پردہ شبکی میں سیلان خون . گرتے بالوں کے لیے اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے مددگار دوائیں ایکونائٹ سب سے اچھا کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ،اپی کاک،کلکیریا کارب،نیٹرم سلف، سورائینم،رسٹاکس،برائیونیا طاقت: 3سے 30 اور سی ایم بہت کام کرتی ہے

ارجن ایک ایسا درخت ہے جس کی چھال میں قلبی قوت بڑھانے والا ایک اہم جوہر ”گلوکوسائیڈ“ پایا جاتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ار...
22/05/2022

ارجن ایک ایسا درخت ہے جس کی چھال میں قلبی قوت بڑھانے والا ایک اہم جوہر ”گلوکوسائیڈ“ پایا جاتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ارجن سے حاصل کردہ اجزاء نمایاں طور پر دل کے نازک پٹھوں کیلئے باعث تقویت ہوتے ہیں، خون کی نالیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور خون میں موجود چکنائی کے انہضامی نظام کی اصلاح کرتے ہیں۔
ارجن کا قہوہ جریان خون‘ جریان منی‘ دستوں اور پیچش کے لئے صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے۔ اطباءنے اسے عمدہ ٹانک قرار دیا ہے۔ اس کی چھال مثانے کی پتھریوں کے اخراج میں بھی مدد دیتی ہے۔ دمہ کے علاج کے لئے یہ عمدہ دوا ہے۔ اس مرض کے لئے ارجن کی چھال خشک کرکے کوٹ کر پیس لی جاتی ہے پھر اسے چھان کر ڈھکن والی بوتل میں بند کرکے محفوظ کر لیا جاتا ہے
آیورویدک طریقہ علاج میں اس سفوف کا استعمال اس طرح کیا جاتا ہے کہ دمہ کے مریض کو پورے چاند کے دن روزہ رکھنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ گاڑھے دودھ اور چاولوں کی کھیر پکا کر اسے ساری رات وہاں رکھا جاتا ہے جہاں اس پر چاند کی روشنی پڑتی رہے۔ علی الصبح اس کھیر پر ارجن کی چھال کا سفوف 12گرام مقدار میں چھڑک کر مریض کو جی بھر کر کھانے کو دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد مریض کو کم از کم 12گھنٹے تک سونے نہیں دیا جاتا یوں مریض کو افاقہ محسوس ہوتا ہے۔
ارجن کے قہوے کی اینٹی اوکسیڈنٹ صلاحیت کو انتہائی مو¿ثر پایا گیا ہے اور وہی اس کے بطور دوا انتخاب کی ذمہ دار ہے۔ اینٹی اوکسیڈینٹ ایسے اجزاء کو کہا جاتا ہے جو دیگر اجزاءکو آکسیجن کے ساتھ مل کر ایسی ٹھوس شکل اختیار کر نے سے روکیں یا ان کی ایسا کرنے کی رفتار کو کم کریں جو انسانی صحت کیلئے مضر ہوں۔ مثلاً چکنائی کا خون کی نالیوں میں جم جانا وغیرہ۔ اس طرح ارجن کی چھال سے بنے قہوے کا استعمال چکنائی اور پروٹین کو رگوں میں جمنے نہیں دیتا اور خون کے رگوں میں دوڑتے پھرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

22/05/2022

Address

Mujahid Caloni
Burewala
61010

Telephone

+923036216095

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qum Qam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qum Qam:

Share