Qumqam Homeo Health Center

Qumqam Homeo Health Center آپ اپنی صحت سے متعلقہ معاملات کے مشورہ و علاج کے لٸے ہم ?

02/04/2025
19/03/2025

صحت ایک قیمتی نعمت ہے جس کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔ ایک صحت مند طرز زندگی آپ کو جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہاں کچھ اہم نکات ہیں جو آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:
متوازن غذا:
* پھل، سبزیاں، اناج اور پروٹین سے بھرپور غذا کھائیں۔
* چینی، نمک اور چکنائی والی غذاؤں کا استعمال کم کریں۔
* روزانہ مناسب مقدار میں پانی پئیں۔
باقاعدہ ورزش:
* روزانہ کم از کم 30 منٹ تک ورزش کریں۔
* ورزش میں چہل قدمی، دوڑنا، سائیکل چلانا یا تیراکی شامل ہو سکتی ہے۔
* اپنی جسمانی صلاحیت کے مطابق ورزش کریں۔
مناسب نیند:
* روزانہ 7-8 گھنٹے کی نیند لیں۔
* سونے اور جاگنے کا ایک باقاعدہ وقت مقرر کریں۔
* سونے سے پہلے آرام دہ ماحول بنائیں۔
ذہنی صحت:
* تناؤ سے بچنے کے لیے یوگا، مراقبہ یا گہری سانس لینے کی مشق کریں۔
* اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزاریں۔
* اپنی پسندیدہ سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
دیگر اہم نکات:
* تمباکو نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز کریں۔
* باقاعدگی سے اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
* اپنی صحت کا خیال رکھیں اور صحت مند عادات اپنائیں۔
یاد رکھیں:
* صحت مند رہنے کے لیے مستقل مزاجی ضروری ہے۔
* اپنی صحت کے بارے میں مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
ڈاکٹر ابوقُمقام راجہ محمدعلی خاں جنجوعہ
03196546692

12/12/2024

Millefolium
ڈاکٹر ہنی مین لکھتے ہیں کہ
ملی فولیم سے نکسیر پیدا ہوتی ہے ۔
اس میں خون کا پیشاب بھی ہوتا ہے
ڈاکٹر نیش لکھتے ہیں کہ میں جب نوجوان تھا مجھے اکثر نکسیر کثرت سے ہوا کرتی تھی باوجود بہترین علاج کے کمزور ہوتا گیا آخر میری دادی نے مجھے ملی فولیم کے پودے کو دکھایا اور میں نے چند پتے چبا لیے اور ہمیشہ کے لئے تندرست ہو گیا ۔

(میرے ایک دوست کی وائف کو بانجھ پن کا مسئلہ تھا اللہ تعالیٰ نے کرم کیا وہ ٹھیک ہوا تو دوست نے کہا کہ اس کی والدہ کی اکثر نکسیر جاری ہو جاتی ہے ہر قسم کا علاج کروا چکے ہیں لیکن ٹھیک ہونے میں نہیں آ رہی ۔
اماں جی کی عمر 60 سال کے لگ بھگ ہو گی یہ وقت سِن یاس کا ہوتا جب حیض بند ہو جاتا اور کچھ مستورات میں مختلف مسائل جنم لیتے ہیں
جن میں سے ایک نکسیر بھی ہے مدرٹنکچر چند دن کے استعمال سے ہمیشہ کے لئے ٹھیک ہو گئی)

یہ مختلف اقسام کے جریان خون میں بے بہا مفید ہے.
خون چمکدار سرخ رنگ کا خارج ہوتا ہے
پھنسا ہوا ہرنیا ،چیچک اور معدہ کی تہہ میں درد ہوتا ہے
پتھری کے آپریشن کے بعد مفید ہے
بلندی سے گرنے یا وزن اٹھانے کے بد اثرات ،درجہ حرارت مسلسل زیادہ ،پھیپھڑوں سے خون آنےمیں مفید ہے.
خون کی قے آنے میں مفید ہے
کھانسی چمک دار سرخ خون تھوکنے کے ساتھ ۔
سر خون سے بھرا محسوس ہوتا ہے
حیض کے دب جانے تشنج اور مرگی کے لئے مفید ہے چیرنے جیسا درد ہوتا ہے.
نکسیر آنے میں مفید ہے.
آنکھ سے ناک کی جڑ تک تیز چیز گڑنے جیسا درد ہو تو مفید ہے
آنتوں سے خون آنے میں مفید ہے
خونی بواسیر ،پیشاب خون ملا آنے میں مفید ہے.
حیض وقت سے پہلے اور بکثرت اور دیر تک آتے ہوں تو مفید ہے.
رحم سے اخراج خون ،چمکدار اور سرخ ہوتا.
دوران حمل وریدوں کا پُر درد پھیلاؤ میں مفید ہے

ٹی بی میں ابتدائی درجہ میں خون آنے میں مفید ہے.
ملی فولیم بوڑھے، کمزور انسانوں اور مستورات اور بچوں کے لئے زیادہ تر استعمال ہوتا ہے
عجیب احساسات ہوتے ہیں جیسے کچھ بھول گیا ہے جیسے تمام خون سر کو چڑھ گیا ہے سر کی داہنی جانب شکنجہ میں کس دی گئی ہے
جیسے آنکھوں میں بہت خون ہے جیسے کان سے ٹھنڈی ہوا باہر نکل رہی ہے جیسے کوئی رقیق چیز معدے سے آنتوں تک حرکت کر رہی ہے ۔
پریشانی قلب میں درد کے ساتھ
سر میں ورمی کیفیت سر اور چہرے کی شریانوں میں معمولی تپکن ۔
آہستگی کے ساتھ حرکت کرنے سے چکر آئیں
تشنج اور مرگی جس کا باعث ماہواری کی بندش ہوتی ہے ۔
آنکھوں میں احساس جیسے خون زیادہ آگیا
آنکھوں سے ناک کی جڑ تک چیرنے پھاڑنے کا سا درد ۔
آنتوں سے سیلان خون، مروڑ، دست، شدید درد، بواسیر میں کثرت سے جریان خون، پیچس میں جریان خون، حمل میں خون ملے دست شدید درد کیڑے۔
خون آمیز پیشاب، بائیں گردے کے مقام میں درد اور اس کے بعد خون ملا پیشاب، مثانہ میں پتھری جس سے پیشاب رک جائے ۔
بائیں کندھے کی ہڈی کے نیچے ہلکے چیرنے والے درد جب کھڑی ہوئی حالت میں سانس لے رہا ہو ۔
بائیں بازو میں بار بار احساس جیسے سونے والا سن ہونے والا ہے ہاتھ اور پاؤں گرم ۔
بغیر تھکاوٹ کے جمائیاں، رات کو دیر سے سوئے اور صبح پژمردہ سا جاگے ۔
کمی و زیادتی :
علامات جھکنے سے جسم کو دھرا کرنے سے معدہ میں جلن، زیادہ محنت سے، بوجھ اٹھانے سے بڑھتی ہیں ۔
لیٹ جانے سے متلی کو آرام ہوتا، لیکن پھیپھڑوں سے خون آنے میں زیادتی ہوتی ہے ۔
شدید ورزش سے چکر کم آتا ہے،
علامات قہوہ سے بڑھتی ہیں ۔
طاقت : مدرٹنکچر اور چھوٹی بڑی طاقتیں بہترین کام کرتی ہیں ۔
تعلق : اپیکاک، سکیل، ہیمامیلس، اری جیرن، اسٹیگو، برائی اونیا، آرنیکا، بیلس، کیلنڈولا
ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
Copied

18/08/2024

سخی انسان کا ہاتھ کبھی تنگ نہیں ہوتا۔ دیتے جائیں ، آتا جائے گا ۔

14/08/2024

زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں یہی حکومت رہی تو اگلے سال پتے کھانے پڑے گے

*شجرکاری مہم 2024*

01/06/2024

قوت مدافعت کی کمی کا مکمل علاج

23/05/2024

ہر طرح کی کمزوری کا مکمل علاج

26/04/2024

Montana( پہاڑی تمباکو )

ہومیوپتھی میں اس دوائی کا اہم مقام ہے پہاڑی پودا۔پہاڑی تمباکو کے پودے سے تیار کی جاتی ہی چوٹوں کے لیے بہت ہی مفید ہے پرانی اور نئ ہر قسم کی چوٹوں کے لیے مفید پہلی اور آخری علامت دکھن کا احساس خواہ بیماری سے ہو یا چوٹ سے چوٹوں کے بعد گر جانے سے اگر کوئی بھی تکلیف پیدا ہو یا پیدا ہو چکی ہو یا پیدا ہو کر بڑھ چکی ہو مثلا جسم کے مختلف حصص میں گومڑ یا گلٹیاں ،پستانوں میں گلٹیاں ،اعصابی خرابیاں ازقسم رعشہ وغیرہ میں مفید ہے۔ چوٹ کی وجہ سے جگہ سرخ یا نیلی ہو جائے ،نیز حرام مغز ،یا دماغ کی چوٹوں کے لیے مفید ہے ہڈیوں کے ٹوٹنے سے جو ورم آجاتا( ٹوٹی ہڈی میں آرنیکا کے ساتھ سمفائیٹم کا استعمال فائدے مند ہے ) یا ٹوٹی ہوئی ہڈی پر جو گومڑ اور گلٹی بن جاتی ہے اس کے لیے بھی مفید ہے۔ چوٹ کی وجہ سے جسم کے کسی حصے سے خون کا نکلنا ،اینٹھن ،پٹھوں کا درد پٹھوں کے پس جانے سے یا زیادہ جسمانی محنت سے پٹھوں میں درد یا جسمانی تکان سے قلب کا بڑھ جانا اور دھڑکن. جو لوگ ریل گاڑی یا لمبے سفر سے بیمار ہو جاتے ہیں بستر نرم ہونے کے باوجود سخت محسوس کرتا دکھن کی وجہ سے مریض ایک ہی کروٹ پر آرام سے لیٹ نہیں سکتا کروٹ بدلتا رہتا ہے جسمانی محنت سے تھکن اور درد کا احساس ہو تو نہایت ہی مفید علامات دیکھ کر ساتھ برائیونیا بھی دی جائے۔ درد اس قدر کہ مریض نہیں چاہتا کہ اسے کوئی چھوےاس کی طرف کوئی آئے بھی دور سے روکتا ہے(یہ درد خصوصاََ گنٹھیا کے دردوں میں پایا جاتا ہے) چوٹ اور ضرب کے بد اثرات کے لیے مفید آرنیکا کی اہم علامت خون منجمد کرنا آرنیکا جمے ہوئے خون کو پگھلا دیتی ہے لیکن ایلو پیتھک دواؤں کی طرح زیادہ پتلا بھی نہیں کرتی۔ بوقت ضرورت خون کو جمنے کی صلاحیت کو زائل نہیں کرتی۔ وضع حمل ایک چوٹ کی مانند آرنیکا وضع حمل کے بعد کی دردوں کی دوا ہے حاملہ عورتوں کی دردیں جن سے رات کو نیند نہ آئے بد بودار اخراجات(خصوصاََ بخار میں پاخانہ اور ریاح گندے انڈوں کے مانند) ایسا بخار جو اچانک آئے اور جلد پر سرخ دانے نکلیں یا جم کا دماغ پر اثر ہو غنودگی کے لیے بہتر ین خصوصاََ بخار میں جواب دیتے غنودگی میں چلا جاتا پیشاب ،پاخانہ وغیرہ غنودگی میں اخراج ہو جانا سر گرم چہرہ سیاہی مائل سرخ اور جسم ٹھنڈا یعنی سر کی طرف اجتماعِ خون چونکہ سر کی طرف اجتماعِ خون ہوتا لہذا دو بڑی دواؤں میں سے ایک ہے۔دوسری اوپیم جس میں خون کے ساتھ خراٹے بھی پائے جاتے ہیں آرنیکا اور رسٹاکس حرکت سے سکون جبکہ ارسنک البم حرکت سے بے چینی عارضی چڑچڑا،غمگین،پریشان اور مایوس رہتا ہے

جلد پر نیلے اور سیاہ داغ(خواہ چوٹ سے ہوں خواہ کسی بیماری سے)
خون کا رنگ بھی سیاہی مائل ہو تا ہے اور پتلا ہوتا ہے شریانوں میں خون کےلوتھڑے جم جائیں تو اس استعمال مفید ہے.

تازہ چوٹوں کی وجہ سے خون نکلنا۔خون جلد کے نیچے جمنا آرنیکا اس کے لیے مفید
پھنسیاں نہایت پُردرد چھوٹی چھوٹی پکنے سے پہلے ہی مرجھا جائیں۔
سرجری کے مابعد اثرات کے لیے بہت کامیاب دوا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی درجہ اول دوا ہے آنکھ پر چوٹ کے باعث پردہ شبکی میں سیلان خون . گرتے بالوں کے لیے اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے مددگار دوائیں ایکونائٹ سب سے اچھا کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ،اپی کاک،کلکیریا کارب،نیٹرم سلف، سورائینم،رسٹاکس،برائیونیا طاقت: 3سے 30 اور سی ایم بہت کام کرتی ہے

Address

Burewala
61010

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 13:00
16:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923008182723

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qumqam Homeo Health Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qumqam Homeo Health Center:

Share