Arsalan Ashraf Medical Complex,Sheikh Faazil,Burewala.

Arsalan Ashraf Medical Complex,Sheikh Faazil,Burewala. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Arsalan Ashraf Medical Complex,Sheikh Faazil,Burewala., Hospital, Sheikh Fazil, ChichaWatni Road, Burewala.

AAMC is Center of Excellence having Regular License from PHCC, Highly Qualified Specialist Doctors of Almost Every Department with advanced Diagnositic & Therapeutic Machines ,Qualified Paramedics & is really blessing for People Of Peripheral area.

02/11/2025
ھمارے بہت سے محبت کرنے والے دوست احباب، شاگرد اور عزیز و اقارب ایسے ہیں جو ملاقات کے لیے آتے ہیں تو اپنے ساتھ کسی بیکری...
04/10/2025

ھمارے بہت سے محبت کرنے والے دوست احباب، شاگرد اور عزیز و اقارب ایسے ہیں جو ملاقات کے لیے آتے ہیں تو اپنے ساتھ کسی بیکری کا کیک، مٹھائی یا ریفائن آٹے (میدے) سے بنی اشیا لے آتے ہیں۔ ھم ان تمام چیزوں کے مضر صحت اثرات سے بخوبی واقف ھیں۔ ان کی وجہ سے معاشرے میں شوگر کا مرض بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 3 کروڑ لوگ شوگر میں مبتلا ہو رہے ہیں جب کہ روزانہ 300 افراد کی ٹانگ (وغیرہ) کٹ رہی ہے۔ شوگر بڑھانے والے اسباب بے حد بڑھ گئے ہیں، اگر آپ کو ھناری بات پر یقین نہ آئے تو ذرا بازار کی طرف نکل جائیے۔ آپ کو جتنی بیکریاں نظرآئیں گی، اتنی تعداد میں فارمیسیاں بھی نظر آئیں گی۔ یہ سب کچھ صرف دس سالوں میں ہوا ہے۔
ھم فرداً فرداً سب سے درخواست کرتے ھیں کہ اپنے عزیزوں کو تحفہ دیں لیکن تحفے میں زہر نہ دیں۔ کسی کے گھر جانا ہے تو بے شک کم مقدار میں ہو، اپنے ساتھ تازہ پھل، یا کوئی خالص چیز لے جائیں، اس بات سے قطع نظر کہ اس کی قیمت زیادہ ہے، تاکہ آپ کی لائی ہوئی چیز اگر کسی کے منہ میں جائے تو وہ اس کے لیے شفا کا ذریعہ بنے، شوگر جیسی خطرناک بیماری کا نہیں۔

03/10/2025

تمام میڈیکل اسٹور والے احباب سے گزارش ہے کے کہ جب بھی کوئی مریض پوچھے کہ یہ دوا کس بیماری کی ہے تو اسے کہیں کہ ڈاکٹر سے پوچھو ۔۔ یا صرف یہ کہہ دیں کہ کئی بیماریوں کے لیے ہوتی ہے کیونکہ اکثر دوائیں ہوتی ہی کئی بیماریوں کے لیے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ جو بیماری آپ مریض کو بتائیں وہ اسے نہ ہو اور وہ دوا نہ لے جبکہ ڈاکٹر نے کسی اور مرض کے لیے وہ دوا تجویز کی ہو۔۔۔۔۔مثلا ڈسپرین سر درد کے لیے بھی اور ہارٹ اٹیک کیلئے بھی اور فالج کے لیے بھی ۔۔۔ انڈرال بلڈ پریشر کے لیے بھی ہے اور دل کی دھڑکن کے لیے بھی ۔۔۔۔۔۔اگر آپ مریض کو بتائیں گے کہ ڈسپرین سر درد کے لیے ہے تو وہ دل کا مریض یہ سوچ کر دوا چھوڑ دے گا کہ مجھے تو سر درد نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی طرح Losartan
بلڈ پریشر کے لیے بھی دیتے ہیں اور ہارٹ فیل کے لیے بھی اور شوگر میں گردے بچانے کے لیے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میڈیکل اسٹور والے کو نہیں پتا ہوتا کہ ڈاکٹر نے کس مقصد کے لیے دی ہے ۔۔۔اس لیے مریض کو ایسی معلومات نہ دیں جس سے وہ تجویز کردہ دوا چھوڑ دے ۔۔۔

ایچ پی وی (HPV) ایک ایسا وائرس ہے جو خواتین میں سروائیکل کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں خواتین اس...
15/09/2025

ایچ پی وی (HPV) ایک ایسا وائرس ہے جو خواتین میں سروائیکل کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں خواتین اس بیماری کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ الحمدللہ، سائنس نے اس سے بچاؤ کے لیے ایک مؤثر اور محفوظ ویکسین دی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت (WHO) اور امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) دونوں اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ:
ایچ پی وی ویکسین محفوظ ہے.یہ ویکسین کینسر کے خطرات کو 90٪ تک کم کرتی ہے.اسے دنیا کے 125 سے زیادہ ممالک میں لاکھوں لڑکیوں کو لگایا جا چکا ہے. پاکستان میں جو پروپیگنڈا اور جھوٹی خبریں اس ویکسین کے خلاف پھیلائی جا رہی ہیں وہ صرف عوام کو گمراہ کرنے اور ہماری بیٹیوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں۔ یہ ویکسین کسی سازش کا حصہ نہیں بلکہ تحقیق پر مبنی سچائی ہے اور دنیا بھر میں اس کی کامیابیاں اس کا ثبوت ہیں. اپنی بیٹیوں کو کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین لگوائیں، افواہوں پر نہیں بلکہ سائنس پر یقین کریں۔

Address

Sheikh Fazil, ChichaWatni Road
Burewala
BUREWALA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arsalan Ashraf Medical Complex,Sheikh Faazil,Burewala. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Arsalan Ashraf Medical Complex,Sheikh Faazil,Burewala.:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category