20/10/2025
مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمت اللہ علیہ کے یوم ولادت کے حوالے سے مراقبہ حال اٹک میں نہایت عقیدت و احترام سے ایک پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں سلسلے سے منسلک خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی پروگرام کا پہلا حصہ میلاد مصطفی سے متعلق تھا جس میں خواتین و حضرات اور بچوں نے گل ہائے عقیدت نعت کی صورت میں بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش کیے اور اخر میں نگران مراقبہ حال اٹک نے اجتماعی دعا کرائی پروگرام کے دوسرے حصے میں کیک کاٹا گیا اور لنگر حاضرین محفل میں تقسیم کیا گیا۔