Learn Medical with Javed

Learn Medical with Javed Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Learn Medical with Javed, Medical and health, Chachro.

14/02/2025

کینسر (Cancer) کی وضاحت

کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم کے خلیے بے قابو طریقے سے بڑھنا اور تقسیم ہونا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ غیر معمولی خلیے جسم کے مختلف حصوں میں پھیل سکتے ہیں اور صحت مند ٹشوز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

کینسر کیسے ہوتا ہے؟

جسم میں خلیے ایک منظم طریقے سے بنتے اور مرتے ہیں، لیکن جب ڈی این اے میں خرابی (mutation) آ جائے تو خلیے قابو سے باہر ہو جاتے ہیں اور ٹیومر (گلٹی) بنا سکتے ہیں۔

کینسر کی اقسام:

1. کارسینوما (Carcinoma): جلد، پھیپھڑوں، چھاتی، آنتوں اور دیگر اعضاء میں پایا جاتا ہے۔

2. سرکوما (Sarcoma): ہڈیوں، پٹھوں اور جوڑوں میں نشوونما پاتا ہے۔

3. لیوکیمیا (Leukemia): خون کے خلیوں میں پایا جانے والا کینسر۔

4. لیمفوما (Lymphoma): مدافعتی نظام (Immune system) کو متاثر کرتا ہے۔

کینسر کی علامات:

بغیر کسی وجہ کے وزن کم ہونا

مستقل تھکاوٹ اور کمزوری

جسم کے کسی بھی حصے میں گلٹی یا سوجن

مستقل کھانسی یا آواز میں تبدیلی

خون بہنا (مثلاً، کھانسی میں خون آنا یا غیر معمولی بلیڈنگ)

خوراک نگلنے میں دقت

کینسر کے اسباب:

تمباکو نوشی اور شراب نوشی

غیر صحت بخش غذا اور موٹاپا

وائرس اور انفیکشنز (جیسے HPV اور ہیپاٹائٹس)

خاندانی وراثت

ماحولیاتی آلودگی اور تابکاری

تشخیص اور علاج:

بایوپسی (Biopsy)، ایم آر آئی (MRI)، سی ٹی اسکین (CT Scan) اور بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے تشخیص کی جاتی ہے۔

علاج کے طریقے:

کیموتھراپی (Chemotherapy) – ادویات کے ذریعے کینسر کے خلیوں کو ختم کرنا

ریڈیوتھراپی (Radiotherapy) – شعاعوں کے ذریعے خلیوں کو تباہ کرنا

سرجری – کینسر زدہ حصے کو نکالنا

امیونوتھراپی (Immunotherapy) – مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا

بچاؤ کے طریقے:

صحت مند خوراک اور ورزش

تمباکو اور شراب سے پرہیز

سورج کی زیادہ تابکاری سے بچاؤ

ویکسینیشن (HPV اور ہیپاٹائٹس ویکسین)

باقاعدہ میڈیکل چیک اپ

کینسر اگر جلدی تشخیص ہو جائے تو علاج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے بروقت طبی معائنہ ضروری ہے۔

Depression Treatment ڈیپریشن/انزائٹی کامفت علاج۔ اسلام وعلیکم آپ درج ذیل اچھی عادات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہلکے...
03/02/2024

Depression Treatment ڈیپریشن/انزائٹی کامفت علاج۔
اسلام وعلیکم
آپ درج ذیل اچھی عادات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہلکے اور درمیانے ڈیپریشن/ انزائٹی اور سٹریس کو کافی حد تک کنٹرول یا ختم کر سکتے ہیں۔ یقین کریں اس پہ عمل کر کے آدھے سے زیادہ ڈیپریشن والے مریض بغیر میڈیسن کے ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ اور ڈاکٹروں کی فیس اور میڈیسن کے اخراجات سے بھی بچ سکتے ہیں ۔
باقی یہ یاد رکھیں ، کہ ڈپریشن کی میڈیسن ڈیپریشن کو بلکل ختم نہیں کرتی بلکہ ڈیپریشن کو کنٹرول اور مریض کی مدد کرتی ہے تا کہ مریض اپنی غلط عادات و سوچ کو ٹھیک کر سکے،اور اپنی زندگی میں اچھی عادات و سوچ کو اپنا سکے، اور جو لوگ ڈیپریشن کی میڈیسن لے رہے ہیں وہ بھی ان درج ذیل ہدایات پر ضرور عمل کریں۔ شکریہ

1:خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھیں۔
سب سے پہلے مریض کو چاہیئے کہ وہ خود کو اچھے کاموں میں مصروف رکھیں، یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔ ڈیپریشن کو کنٹرول کرنے کا،اور تنہائی سے حتی الامکان پر ہیز کریں۔

2:جگہ کا بدلنا وغیرہ
مریض کو چاہیے کہ جس چیز یا انسان سے ڈپریشن ہو رہا ہے اس چیز یا شخص سے کچھ دن کے لیے خود کو منقطع کر لیں ۔ماحول کو بدلیں۔ اور ٹیکنالوجی کا استعمال کچھ دن کے لیے کم کر دیں ۔

3:ورزش کا کرنا
ڈپریشن کے مریض کو چاہیے کہ صبح و شام میں ورزش کریں بھاگے دوڑیں ،جوگنگ کریں اس سے مریض کو بہت ری لیکس ملتا ہے ۔اور روزانہ کچھ منٹ گہری سانس کی مشقیں بھی کریں ۔(Deep breathing) خصوصاً جس ٹائم مریض کو بے چینی محسوس ہو۔

4: موبائل کا کم استعمال کریں، اور اپنے مرض کے بارے میں سرچ کرنے سے پرہیز کریں، اور مشتزنی و پورن واچنگ سے بچیں۔

5:سونے اور جاگنے کے اوقات طے کریں اور اس پر عمل بھی کریں۔ اور اگر رات کو نیند نہ آئے تو کچھ دیر مطالعہ کریں جب تک نیند نہیں آجاتی۔ اور سوتے وقت ماضی کے خوشگوار واقعات کو ذہن میں لائیں

6: متوازن اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا استعمال کریں، جیسے سالاد ،ہری سبزیاں ، فروٹ جیسے کیلا اور ڈری فروٹ وغیرہ۔ کیونکہ وٹامنز کی کمی سے بھی ڈیپریشن کا مسلئہ شدید ہو سکتا ہے ۔( فاسٹ فوڈز ،تمام بوتلوں ،تمام میٹھی اشیاء اور کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں اور مزید IBS کے مسئلے میں دودھ والی چائے کے ساتھ تمام دودھ سے بنی اشیاء سے پرہیز کرنی چاہیے)

7:ماضی کے نا خوشگوار واقعات کی بجائے خوشگوار اور کامیاب واقعات کو بار با

22/01/2024

ڈائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ نیلی نلی سے داخل کردیا جاتا ہے۔

ایک ڈائلاسیس کا process تقریباً چار گھنٹے چلتا ہے، اور یہ عمل مریض کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرانا پڑتا۔

وہیں جن لوگوں کے گردے ، صحت مند ہیں ان کے جسم میں یہی عمل خود بخود دن میں 36 مرتبہ ہوتا ہے، بنا کسی تکلیف کے اور مکمل آرام کے ساتھ ۔

آپ نہیں جانتے کہ ہر دم ، ہر آن رب تعالیٰ کی کس قدر نعمتیں ہم پر برس رہی ہیں۔ اس لئے ہمیشہ رب کا شکر ادا کرتے رہیں
۝ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ 💕

06/01/2024

Gastritis / H Pylori / Stomach ulcer
گیسٹرائٹس کیا ہے ؟
گیسٹرائٹس سے مراد گیسٹرک استر کی سوزش ہے. یعنی معدے کی دیوار کی سوزش یا ورم، یہ لوگوں میں بہت عام مسلئہ ہے ۔ گیسٹرائٹس میں جلن، سوزش، یا پیٹ کی پرت کا کٹاؤ ہے جو دائمی یا شدید ہو سکتا ہے۔ یہ قے، ضرورت سے زیادہ تناؤ، الکحل کا زیادہ استعمال، یا NSAIDs جیسے اسپرین کے استعمال کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں، گیسٹرائٹس گیسٹرک استر میں معدے کا السر کا باعث بن سکتی ہے اور یہ معدے کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔ ہر سال لاکھوں لوگ معدے کے کینسر کی وجہ سے وفات پا تے ہیں ۔
باقی ایچ پیلوری پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت عام مسلئہ ہے ۔اگر اپ کے معده میں سوزش یا بدبضمی ہے یا معده میں درد یا گیس کیوجہ سے سوزش یا معده کا سخت پن اور بار بار قے آنا۔ یا جسم میں تہکاوٹ, وزن میں کمی یا سینے میں جلن ھو تو معدہ کا ٹیسٹ (H pylori stool antigen test) کروانا چائے باقی خون ٹیسٹ زیادہ کنفرم نہیں بتاتا۔

گیسٹرائٹس کی علامات
اس کی علامات ہر شخص میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ لیکن عام طور پرزیادہ تر یہ علامتیں ہوتی ہیں ۔ جیسا کہ

1: بدہضمی
2: کھانے کے درمیان یا رات کے وقت پیٹ میں جلن یا درد
3: ہچکی
4: متلی یا بار بار پیٹ میں درد
5: پیٹ کا پھولنا
6: خون کی قے
7: سیاہ، ٹیری پاخانہ
8: پیٹ کا درد
9: قے
10: بھوک میں کمی
11: ہلکا بخار خصوصاً ایچ پیلوری میں
12: کمزوری محسوس ہونا
13: ڈیپریشن وغیرہ

اسباب و وجوہات
گیسٹرائٹس مختلف وجوہات کی وجہ سے ہوسکتا ہے جیسے؛
1:۔Helicobacter pylori - ایک بیکٹیریا جو معدے کی بلغم کی جھلی میں رہتا ہے۔ یہ السر کا باعث بن سکتا ہے۔.
2:بائل ریفلوکس -یہ ایک ایسی حالت جس میں پتے کی نالی سے بائل پیٹ میں واپس آتا ہے۔
3:وائرس اور بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے دیگر انفیکشن بھی گیسٹرائٹس کا باعث بن سکتے ہیں۔

نوٹ:
گیسٹرائٹس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ السر، خون کی شدید کمی اور معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ لہذا بروقت علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

گیسٹرائٹس کے خطرے کے عوامل
1:ضرورت سے زیادہ تناؤ ڈیپریشن-، چوٹیں، سرجری، یا انفیکشنز گیسٹرائٹس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں ۔
2: الکحل کا بہت زیادہ استعمال
بہت زیادہ شراب کا استعمال شدید گیسٹرائٹس کا باعث بن سکتا ہے۔
3: ۔NSAIDs ی

تصویر میں ایک بچہ دیکھایا گیا ہے جسکو پیٹ کے کیڑں کا مسلہ تھا اور اسکے پیٹ میں  اتنے زیادہ کیڑے جمع ہو گۓ تھے کہ آپریشن ...
06/01/2024

تصویر میں ایک بچہ دیکھایا گیا ہے جسکو پیٹ کے کیڑں کا مسلہ تھا اور اسکے پیٹ میں اتنے زیادہ کیڑے جمع ہو گۓ تھے کہ آپریشن کرنا پڑ گیا !!!
والدین کا اکثر سوال ہوتا کے بچے کو پیٹ کے کیڑے ہیں اور دوا کھانے کے بعد بھی بچہ ٹھیک نہیں ہو رہا ,تو اس پوسٹ میں ھم تفصیل سے پیٹ کے کیڑوں سے بچاٶ اور علاج کو دیکھیں گے ۔دوسروں کو ضرور آگاھ کریں۔جزاك الله

پیٹ کے کیڑے ایک شخص سے دوسرے شخص میں آسانی سے منتقل ہو سکتے ہیں اور ایک بار علاج کے بعد پیٹ کے کیڑوں کا دوبارہ انفیکشن ہونا کافی عام ہے۔

بچوں اور بڑوں میں پیٹ کے کیڑوں سے بچاٶ اور انکے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اھم تجاویز ::::

۔ٹوائلٹ جانے کے بعد اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھو لیں
۔ناخن باقاعدگی سے کاٹیں(ناخن کے نیچے کی جگہ کیڑوں کے انڈوں کا اھم مسکن ہے )
-خود بھی اور بچوں کو سکھاٸیں کہ وہ اپنے نچلے حصے میں خارش نہ کریں
۔ بچوں کی انگوٹھے یا انگلیاں چوسنے کی عادت چھڑواٸیں
۔جب خاندان میں کسی کو پیٹ کے کیڑے ہوں تو خاندان کے ہر فرد کو پیٹ کے کیڑوں کا علاج لینا چاہیے
۔اگر گھرمیں کسی بڑے یا بچے کو پیٹ کے کیڑے ہیں تو علاج لینے کے بعد گرم صابن والے پانی میں کپڑے اور بستر کی چادروں کو اچھے سے دھوئیں
۔ٹائلٹ کی سیٹ اور بچوں کی پاٹیز کو باقاعدگی سے صاف کریں
۔اپنے بچے کو باقاعدگی سے نہانے کی ترغیب دیں
۔ 2 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہر چھ سے 12 ماہ بعد آنتوں کے کیڑے کی دوا لینا چاہیے۔
۔سیرپ زینٹل (Zental) دو چمچ (10ml)ایک ساتھ یا دوگولیاں(200mg) ایک ساتھ
۔سپرپ ورموکس (Vermox)پانچ چمچ ایک ساتھ یا ایک گولی (500mg) کھا لیں
۔اوپر بتاٸ گٸ دونوں دواٸیں کارآمد ہیں,دوا کی مقدار بڑوں اور بچوں کے لیے ایک جیسی ہے
۔جن کوپیٹ کے کیڑوں کا مسلہ ہو وہ ایک ہفتے بعد دوبارہ دوا کی مقدار لیں تاکہ کیڑوں کا مکمل خاتمہ.

کتا اگر آپ کو کاٹتا ہے تو اس سوچ بچار میں وقت ضائع مت کیجیے کہ وہ پاگل تھا یا گھریلو تھا، پہلی فرصت میں قریبی سرکاری ہسپ...
03/01/2024

کتا اگر آپ کو کاٹتا ہے تو اس سوچ بچار میں وقت ضائع مت کیجیے کہ وہ پاگل تھا یا گھریلو تھا، پہلی فرصت میں قریبی سرکاری ہسپتال جائیے۔ وہاں ایمرجیسنی والے اس صورت حال کو پرائیویٹ ڈاکٹروں سے سو گنا زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں، روزانہ ایسے مریض دیکھتے ہیں۔ مرچیں لگانا، سکہ باندھنا، یہ سب تکے لگانے جیسا ہے۔ اگر کتا پاگل نہیں تھا تو یہ سب ٹوٹکے کام کریں گے، اگر پاگل تھا تو موت یقینی ہے!
ہسپتال دور ہے تو صابن اور بہتے پانی سے دس پندرہ منٹ تک اچھی طرح زخم کو دھوئیے اس کے بعد پٹی مت باندہیں۔ اسے کھلا رہنے دیجیے اور ہسپتال چلے جائیے۔ چودہ ٹیکوں کا زمانہ گزر گیا۔ اب ایک ھفتہ میں تین ٹیکوں (شیڈول: 0-3-7) کا کورس ہو گا، پہلا ٹیکہ پہلے دن۔ دوسرا ٹیکہ پہلے ٹیکے کے تین دن بعد اور تیسرا ٹیکہ دوسرے ٹیکہ کے چار دن بعد لگتا ھے۔ ایک ھفتہ میں کورس مکمل ھو جاتا ھے۔
اسی طرح کتا جتنا سر کے قریب کاٹے گا، وائرس اتنی تیزی سے دماغ تک جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ پاؤں پر یا ٹانگ پر کاٹا ہے تب بھی جلدی ہسپتال جانا ضروری ہے ۔
کتے کا پنجہ لگے، کوئی خراش ہو جائے اور خون نہ آئے تو ٹیکہ کی ضرورت نہیں ھے،
ریبیز سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں آج تک پانچ سے زیادہ لوگ نہیں بچ سکے۔
کتا،بلی، گائے، بھینس، گیدڑ ،گھوڑا، گدھا، چمگادڑ، ہر وہ جانور جو دودھ پلانے والا ہے، وہ ریبیز کا شکار ہو سکتا ہے۔ پاگل کتا جب انہیں کاٹتا ہے تو وہ اپنے جراثیم ان میں منتقل کر دیتا ہے۔ وہی جراثیم انسانوں میں منتقل ہو سکتے ہیں اگر یہ جانور کاٹ لیں۔ یہ وائرس متاثرہ جانور کے لعاب میں بھی پایا جاتا ہے۔

01/01/2024

اپنی صحت کی جانچ کے لیے سالانہ کون کون سے ٹیسٹ کروانے چاہئیں؟ ( Routine / Basic Lab test )
1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ ٹیسٹ بہت ہی اہم ہوتا ہے یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز اور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے،ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر دوسری عورت اور چھوٹے بچوں کو خون کی کمی کا امکان ہوتا ہے ، خون کی کمی زیادہ تر عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو ہوتی ہے۔) یا جسم میں کوئی انفیکشنز چاہیے بیکٹیریئل ہو یا وائرل یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔
مزید LFT کے ساتھ Hepatitis B and C کے سکریننگ ٹیسٹ بھی کروا لینے چاہئیں، کیونکہ یہ دونوں انفیکشنز پاکستان میں بہت عام ہیں ، جو جگر کو ناکارہ بنانے کی سب سے عام وجہ ہے ، اور ان انفیکشنز سے 2 سے 4 پرسنٹ لوگوں کو تو جگر کے کینسر کا امکان ہوتا ہے۔

3۔ RFT's and Uric Acid (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہےاور اگر انکی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے, اور مزید اجکل Uric acid کا مسلئہ بھی بہت عام ہے، جس کے زیادہ ہونے سے گھنٹیا، جوڑوں میں درد میں خصوصاً پائوں کے انگوٹھے میں اسکا مسلئہ زیادہ ہوتا ہے۔

4۔ Lipid profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر

01/01/2024

اگر دوائیں خریدنے کے پیسے نہیں ، یا دوائیاں خریدنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام مفت میں کریں ۔

1. بلڈ پریشر کے مریض اپنا وقت بچوں کے گرد گزاریں ۔ ان کے ساتھ کھیلیں اور بہت سا خوش ہوں۔ ادویات میں کمی آتی جاۓ گی اور بیماری بھاگ جاۓ گی

2. شوگر کے مریض intermittent fasting کریں جس کی ہدایات ڈاکٹر سے لینا ضروری ہے۔ اس میں صرف hypoglycemia سے بچنا ہے ۔ باقی یہ مفت کا عمل آپ کی شوگر کو کنٹرول رکھے گا اور ادویات بھی کم ہو جائیں گی۔

3. نیند کی کمی کا شکار لوگ مغرب کے بعد کچھ نہ کھائیں ۔ اور عشاء کے بعد لائٹس آف کر دیں ۔ ایک ہفتے میں نیند کی عادت اچھی ہو جاۓ گی اور نیند کی گولیاں بھی چھوٹ جائیں گی۔

4. معدے کی تزابیت والے لوگ اپنا تکیہ اونچا رکھ کر سوئیں ۔ اور سونے سے 3 گھنٹے قبل کھانا کھائیں ۔ معدے کی ادویات آدھی ہو جائیں گی۔

5. پٹھوں اور ہڈیوں کے امراض والے لوگ لمبی لمبی نمازیں پڑھیں ۔ نماز انسان کے ہر عضو کے لیے ایک بہترین ورزش ہے۔خاص کر کمر کی ہڈی کے مسائل کے لئے ۔

6. دائمی زکام کے مریض نمک ملے پانی سے روزانہ دو بار اپنی ناک کو صاف کریں ۔ 2 ہفتے میں زکام انتہائی کم ہو جاۓ گا اور مسلسل کرنے سے بہت زیادہ بہتری ۔ ہمارے ENT کے پروفیسر ہر مریض کو یہ طریقہ بتاتے تھے اور مریض شفا یاب ہو جاتے تھے

صحت کے خزانے سادہ اور قدرتی چیزوں میں رکھے ہیں نہ کہ ادویات کے ڈبوں میں ۔

اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ کیونکہ صحت اہم ہے۔

Good Morning to everyone.....❤
01/01/2024

Good Morning to everyone.....❤

Address

Chachro

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn Medical with Javed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram