18/11/2024
بچے رات سوتے ہوئے پیشاب کیوں کر دیتے ہیں؟
بچے عام طور پر دو سے چار سال کے دوران ٹوائلٹ ٹرینڈ ہو جاتے ہیں لیکن رات کو اپنے مسانا پہ کنٹرول نہیں رکھ پاتے۔ اکثر بچے 5، 6 سال کے ہونے تک رات پوری خشک گزارنا شروع کر دیتے ہیں اور کچھ بچے 10 سے 12 سال تک بھی بستر بھگوتے رہتے ہیں۔ اسے nocturnal enuresis کہتے ہیں۔
اسکی وجوہات میں انفیکشن، قبض، ذیابیطس,adhd، ہارمونز کے مسائل، urinary system کی ساخت کے مسائل جیسی بہت سی وجوہات شامل ہو سکتی ہیں۔
اسکے علاوہ آپکے دیکھنے کی چیزیں کیا ہیں؟
کیا بچہ سکول کی کسی بات سے سٹریس میں تو نہیں؟
گھریلو جھگڑا یا کسی طرح کا خوف اس پر اثر انداز تو نہیں ہو رہا؟
چھوٹا بھائی یا بہن آنے ، گھر یا سکول تبدیل کرنے،یا کسی اور بڑی تبدیلی کی وجہ سے بچہ سٹریس میں تو نہیں؟
ڈاکٹر سے کب مشورہ کرنا چاہیے؟
○ بچہ 7 سال سے بڑا ہو کر بھی بستر بھگو رہا ہے
○ پہلے کافی مہینوں سے ساری رات خشک رہتا تھا اور اب دوبارہ سے بستر پر urine کر دیتا ہے۔
○ کوئی درد تکلیف کے ساتھ urine آنا، یا پنک، سرخ رنگ کا urine آنا، قبض یا اچانک بہت زیادہ پیاس لگنے لگنا
ڈاکٹر بچے کی عمر اور علامات کے مطابق ادویات یا الارم ڈیوائس کے ذریعے ٹریننگ تجویز کر سکتے ہیں۔
آپ کو کیا کرنا ہے؟
○ تحمل مزاجی سے کام لیں۔
○ بچے کو تسلی دیں کہ یہ بہت عام بات ہی اور اس سے جلدی نکل آئیں گے ہم۔
○ بچے کو ڈانٹیں نہیں نہ اسے سب کے سامنے شرمندہ کریں اور دوسرے بہن بھائیوں کو بھی اسکا مذاق اڑانے کی اجازت نہ دیں۔
○ رات کو سونے سے 2 گھنٹے پہلے پانی اور دوسرے liquids کم دیں۔
○ سونے سے پہلے ٹوائلٹ استعمال کروانا یقینی بنائیں۔
○ بچوں کو چاۓ ، caffeine کا استعمال کم سے کم کروائیں۔
○ قبض سے بچنے کیلئے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کروائیں
○ جس رات بچہ خشک رہے اسکی تعریف کریں اور encourage کریں۔