10/09/2023
خواتین کےانڈے کا دن
وہ عورتیں جو حمل کیلیے کوشش کرتی ہیں لیکن حمل نہیں ہوتا ویسے بھی کسی مسئلے کا شکار نہیں ہوتیں تو جب تشخیص کیلئے سوال جواب کیا جاتا اور اوولیشن ڈے کے بارے بات ہوتی تو اکثریت کو یہ ہی نہیں پتہ ہوتا کہ اوولیشن ڈے کیا ہے اور اسکا فاعدہ کیا ہے اس دن سے فاعدہ کیسے اٹھانا ہے تو میں آج کا موضوع ہی #اوولیشن رکھ لیا ہے تو آپ اس آرٹیکل کو پورا پڑھیں امید ہے آپ سب کو پڑھنے سے فاعدہ ہو گا
What is Ovulation?
اوولیشن کیا ہے؟
ہر وہ عورت جس نے حمل کے روک کیلیے اقدام کیا ہو اسکے علاوہ باقی تمام عورتوں کی بیضہ دانی میں سے ایک بالغ انڈے کی رہائی ہوتی ہے، جو ہر ماہ میں ایک دفعہ لازمی ہوتی ہے۔ اوولیشن کے دن 12 سے 24 گھنٹے کے خاص وقت کے دورانیے میں ایک عورت سب سے زیادہ زرخیز( حمل کے بہت ہی زیادہ امکان) ہوتی ہے اسکو اوولیشن یا اوولیشن کا دن(Ovulation Day) کہتے ہیں
When do you ovulate?
آپ کب اوولیٹ (انڈہ خارج کرنا) ہوتی ہیں؟
ہر عورت کا اوولیشن کا دن الگ الگ ہوتا ہے اس کا انحصار ماہواری کے دورانیے (menstrual cycle) پر ہوتا ہے ہمارے ہاں عموماً عورتوں کی ماہواری کا دورانیہ 23 دن سے لے کر 35 دن تک کا ہوتا ہے تو دورانیہ ماہواری کے درمیان والا دن (آسان لفظوں میں اگر 26 دن کا ماہواری کا دورانیہ ہے تو 13واں دن اوولیشن ڈے ہو گا 30 دن کا ماہواری کا دورانیہ ہوا تو 15واں دن) اوولیشن کا دن (ovulation day) ہو گا اسی دن اپ اوولیٹ (ovulate) ہوں گی
How long does ovulation last?
اوولیشن کب تک رہتا ہے؟؟؟
جب آپ اوولیٹ ہوتی ہیں تو آپ 12 گھنٹے سے لے کر 24 گھنٹے کے دورانیے میں خود کو فرٹیلائز(انڈے اور سپرم کا ملاپ) کروا سکتی ہیں آسان لفظوں میں یہ کہ اس دورانیے میں حمل کیلیے ہمبستری کر سکتی ہیں - انڈے کو بیضہ دانی سے خارج ہونے اور فلاپئین ٹیوب سے گزرنے میں وقت لگتا ہے جو کہ ایک ایل-ایم (LM) نامی ہارمون کے اضافے کے 12 سے 24 گھنٹے کے بعد ہوتا ہے
Ovulation symptoms:
اوولیشن کی علامات
اوولیشن کی تلاش کیلیے سات بڑی اور اہم علامات
• آپ کے جسم کا درجہ حرارت تھوڑا سا گر جاتا ہے، پھر دوبارہ بڑھ جاتا ہے۔
• آپ کی وجائنا ( شرمگاہ) سے ایک مادہ(cervical mucus) بہتا ہے جو انڈے کی سفیدی کی طرح زیادہ پھسلتی مستقل مزاجی کے ساتھ واضح اور پتلا ہوجاتا ہے
• آپ کی شرمگاہ نرم ہو جاتی ہے اور شرمگاہ