Bin Qutab Foundation

Bin Qutab Foundation (BQF) was established in June 2007 by the Pakistani philanthropists to address social development issues in rural and urban communities of Pakistan The Govt.

We know that about 70 % population of Pakistan lives in underdeveloped rural areas where medical facilities are either non-existent or scarce. cannot afford to allocate more budgets to rural health sector. So, for life saving treatment, emergency cases and seriously ill patients are compelled to tarsal to cities quite away from their villages. Despite heavy expenditure, the poor patients mostly die en-route during journey.

🩺 بیگم نور میموریل ہسپتال، بھو بَھر چکوال 🏥📍 صحت کارڈ کی سہولت موجود ہے۔☎ رابطہ نمبر:03000563636 | 03000407107 بہترین ما...
21/08/2025

🩺 بیگم نور میموریل ہسپتال، بھو بَھر چکوال 🏥
📍 صحت کارڈ کی سہولت موجود ہے۔
☎ رابطہ نمبر:03000563636 | 03000407107
بہترین ماہر ڈاکٹرز اب آپ کے قریب، اپنے مقررہ دن اور اوقات میں دستیاب:

👩‍⚕️ ڈاکٹر مہوش صداقت – ماہر امراض ناک، کان، گلا (ENT)
📅 جمعہ ⏰ صبح 10:00 بجے تا 2:00 بجے

👨‍⚕️ ڈاکٹر وقاص حسین – کنسلٹنٹ یورولوجسٹ
📅 جمعہ / اتوار ⏰ دوپہر 3:00 بجے تا شام 6:00 بجے

👩‍⚕️ ڈاکٹر حاجره بتول – ماہر امراض نسواں (Gynea & Obs)
📅 جمعرات، جمعہ، ہفتہ ⏰ صبح 9:30 بجے تا دوپہر 1:30 بجے

👨‍⚕️ ڈاکٹر محمد عمر شفیق – ریڈیالوجی اسپیشلسٹ
📅 بدھ / ہفتہ ⏰ صبح 9:30 بجے تا دوپہر 1:30 بجے

👨‍⚕️ ڈاکٹر مبشر نصراللہ – جنرل سرجن
📅 سوموار ⏰ دوپہر 3:30 بجے تا شام 6:30 بجے

👨‍⚕️ ڈاکٹر خورشید احمد – ماہر امراض معدہ و جگر
📅 اتوار ⏰ صبح 10:00 بجے تا 2:00 بجے

👨‍⚕️ ڈاکٹر حافظ محمد یعقوب – ماہر امراض ہڈی و جوڑ
📅 جمعرات / اتوار ⏰ شام 5:00 بجے تا 8:00 بجے

👨‍⚕️ ڈاکٹر کاشف جاوید – ماہر امراض گردہ و مثانہ (Urologist)
📅 ہفتہ ⏰ صبح 10:00 بجے تا 2:00 بجے

👨‍⚕️ ڈاکٹر الیاس ریاض – جنرل سرجن
📅 جمعہ ⏰ صبح 10:00 بجے تا 2:00 بجے

👨‍⚕️ ڈاکٹر جوہر اعظم – ریڈیالوجی اسپیشلسٹ
📅 جمعہ ⏰ صبح 10:00 بجے تا 2:00 بجے

👨‍⚕️ ڈاکٹر عبد الرحمن – جنرل سرجن
📅 ہفتہ ⏰ صبح 10:00 بجے تا 2:00 بجے

🎓 Admissions Open!Bin Qutab College of Health Sciences – A Project of Bin Qutab Foundation – is now accepting applicatio...
16/07/2025

🎓 Admissions Open!
Bin Qutab College of Health Sciences – A Project of Bin Qutab Foundation – is now accepting applications for Matric (Science) students!

📚 2-Year Technician Courses Offered In:
✅ Dispensing
✅ Laboratory Technology
✅ Operation Theater Technology
✅ Medical Imaging
✅ Dialysis Technology

🏥 Affiliated with Punjab Medical Faculty (PMF)
📍 Location: Begum Noor Memorial Hospital, Bhubhar, Chakwal
📌 Limited Seats – Apply Now!

📞 Contact Us: 0320-6470392 | 0300-0407117

🌹 دعائیہ پیغام برائے ایصالِ ثواب 🌹45ویں برسی: بیگم نور (والدہ محترمہ بابا بشیر)(1980–2025)آج پہلی محرم الحرام 1447ھ، بمط...
27/06/2025

🌹 دعائیہ پیغام برائے ایصالِ ثواب 🌹
45ویں برسی: بیگم نور (والدہ محترمہ بابا بشیر)
(1980–2025)

آج پہلی محرم الحرام 1447ھ، بمطابق 27 جون 2025، بروز جمعہ
میری والدہ محترمہ بیگم نور کی 45ویں برسی ہے۔ انہی کے نامِ مبارک پر "بیگم نور میموریل ہسپتال – بھبڑ، چکوال" قائم کیا گیا، جو ایک مکمل خیراتی، غیر منافع بخش ادارہ ہے، اور برسوں سے ہزاروں ضرورت مند مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

میں دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام عزیزوں، اہلِ خانہ، دوستوں، مخیر حضرات، اور ادارہ جاتی رفقاء سے درخواست کرتا ہوں کہ:

براہِ کرم آج ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کریں:
اول و آخر درودِ پاک
ایک مرتبہ سورۃ الفاتحہ
تین مرتبہ سورۃ الاخلاص۔ پڑھیں
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے نام سے جاری اس کارِ خیر کو ان کے لیے عظیم صدقہ جاریہ بنائے۔
میں ان تمام احباب اور اداروں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مشن میں عملی حصہ لیا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کی زندگیوں میں خیر و برکت، صحت، آسانی، اور عزت عطا فرمائے، اور جو بزرگ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، ان سب کے درجات بھی بلند فرمائے۔ آمین۔
محبت، دعا، اور تشکر کے ساتھ،
بابا بشیر
بانی و چیئرمین – بن قطب فاؤنڈیشن
بیگم نور میموریل ہسپتال، بھبڑ، چکوال
📞 03008496280

Your Health, Our Priority – Meet Our Doctors at BNMH"👨‍⚕️ Expert ENT Care Now in Chakwal!Meet our highly qualified ENT s...
26/06/2025

Your Health, Our Priority – Meet Our Doctors at BNMH"

👨‍⚕️ Expert ENT Care Now in Chakwal!
Meet our highly qualified ENT specialist at Begum Noor Memorial Hospital. From ear infections to sinus issues — get trusted treatment with modern facilities and compassionate care.
📅 Check doctor timings and visit today!
Your health, our mission.
















بن قطب فاونڈیشن کے “دستک شفا تک “ پروگرام کا ساتواں میڈیکل کیمپبن قطب فاونڈیشن نے اپنے منصوبے دستک شفا تک کے تحت 26 جون ...
26/06/2025

بن قطب فاونڈیشن کے “دستک شفا تک “ پروگرام کا ساتواں میڈیکل کیمپ

بن قطب فاونڈیشن نے اپنے منصوبے دستک شفا تک کے تحت 26 جون کو ضلع چکوال کی تحصیل کلرکہار کے گاوں مارٹن کلاں میں ساتویں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں مریضوں کو صحت کی سہولت فراہم کی گئی۔

یہ منصوبہ بن قطب فاونڈیشن کے سربراہ بابا بشیر ملک کے زیر نگرانی شروع کیا گیا ہے اور اس کا مقصد مریضوں کے دروازے پر ان کو علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت مریضوں کے ان کے گھر پر معائنے کے بعد درجنوں مریضوں کو مکمل علاج کے لئے بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ منتقل کیا جاتا ہے۔

یہ میڈیکل کیمپ علاقے کے دیگر کئی دیہات میں بھی لگایا جا چکا ہے۔ کیمپ کے دوران جی کے ایس بی فاؤنڈیشن کے تعاون سے مریضوں کی ان کے دروازے پر سکریننگ اور علاج کیا جاتا ہے اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

بن قطب فاؤنڈیشن کا منصوبہ "دستک شفا تک" سال 2022 میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک اس موبائل ہسپتال منصوبے سے مستفید ہونے والے مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

منصوبے کا بنیادی مقصد دیہی اور پسماندہ علاقوں میں گھر گھر جا کر بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، جن میں لیبارٹری ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ ایسے مریض جنہیں سنگین طبی مسائل کا سامنا ہو، انہیں فوری طور پر بیگم نور میموریل ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے، جہاں ان کا مکمل طبی و جراحی علاج کیا جاتا ہے۔

پریس ریلیز تاریخ: 25 جون 2025بابا بشیر کی سی ای او صحت سہولت پروگرام محمد ارشد سے اہم ملاقاتصحت کارڈ کی قومی و بین الاقو...
25/06/2025

پریس ریلیز

تاریخ: 25 جون 2025

بابا بشیر کی سی ای او صحت سہولت پروگرام محمد ارشد سے اہم ملاقات

صحت کارڈ کی قومی و بین الاقوامی کامیابی، دیہی عوام کے لیے مستقبل کی تجاویز، اور بیگم نور میموریل ہسپتال کے دورے کا دورہ

اسلام آباد – بن قطب فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر و چیئرمین بابا بشیر نے حال ہی میں محمد ارشد، چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت سہولت پروگرام (SSP) سے اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات کی۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ محمد ارشد صاحب نہ صرف موجودہ پروگرام کے سربراہ ہیں، بلکہ وہ اس انقلابی صحت سہولت پروگرام کے اصل بانی بھی ہیں، جنہوں نے اس کا ابتدائی تصور اور خاکہ حکومتِ پاکستان کو پیش کیا۔ یہ پروگرام آج نہ صرف کامیابی سے چل رہا ہے بلکہ لاکھوں مستحق شہریوں کے لیے مفت علاج کا ذریعہ بن چکا ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صحت کارڈ کے ذریعے دیہی علاقوں کے عوام کو حاصل ہونے والی طبی سہولیات — خصوصاً سرجیکل اور میڈیکل علاج — پر تفصیل سے بات کی۔ بابا بشیر نے زور دیا کہ دیہی پاکستان میں اس پروگرام نے نظامِ صحت میں ایک خاموش انقلاب برپا کیا ہے۔

محمد ارشد صاحب کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی بھی خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔ انہوں نے یونائٹڈ نیشن اور دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں اس ماڈل کو پیش کیا، جہاں ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا کہ اس طرز کی ہمہ گیر طبی سہولت تو خود امریکہ جیسے ملک میں بھی دستیاب نہیں۔ یہ تجربہ بلاشبہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ایک یونیک ماڈل تسلیم کیا جا رہا ہے۔

بابا بشیر نے اس موقع پر بیگم نور میموریل ہسپتال، بھبھر (چکوال) کا تعارف کروایا — جو صحت کارڈ پروگرام کے ابتدائی منظور شدہ ہسپتالوں میں سے ہے — اور بتایا کہ یہ دیہی پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد بڑا فلاحی پنجاب ہیلتھ کی کمیشن کا منظور شدہ ایک کیٹگری ہسپتال ہے جہاں ہزاروں مریض مستفید ہو چکے ہیں۔

ملاقات میں دیہی عوام کے لیے مزید اصلاحات کی تجاویز بھی پیش کی گئیں، جن میں موبائل علاج کی اقسام میں وسعت، اور مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل میں آسانی شامل تھی۔

بابا بشیر نے محمد ارشد صاحب کو ہسپتال کے دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ جلد از جلد بیگم نور میموریل ہسپتال کا دورہ کریں گے۔

یہ ملاقات صحت کے شعبے میں پبلک-پرائیویٹ تعاون کے ایک بہترین ماڈل کی مثال ہے، جو آئندہ دیہی ترقی کے راستے مزید ہموار کرے گا۔

23/06/2025

𝟐𝟑 جون اقوامِ متحدہ کے عالمی دن برائے عوامی خدمت (𝐔𝐧𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐍𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐬 𝐏𝐮𝐛𝐥𝐢𝐜 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞 𝐃𝐚𝐲) کے موقع پر چئیرمن بن قطب فاؤنڈیشن بابا بشیر ملک کا خصوصی پیغام












🇵🇰 پاکستان کی باتکالم: : از قلم بابا بشیر📅 تاریخ: 22 جون 2025📞 03008496280ریاست، اے ہماری ماں — کیا 70 فیصد دیہی پاکستان...
22/06/2025

🇵🇰 پاکستان کی بات
کالم: : از قلم بابا بشیر
📅 تاریخ: 22 جون 2025
📞 03008496280

ریاست، اے ہماری ماں — کیا 70 فیصد دیہی پاکستان تیرے ایجنڈے پر نہیں؟

الحمدللہ رب العالمین

ریاست، اے ہماری ماں!
ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں — وہی سوال جو ایک بچہ اپنی ماں سے کرتا ہے جب اسے بھوک لگتی ہے، جب وہ بیمار ہوتا ہے، جب وہ علم اور عزت کے خواب دیکھتا ہے، مگر ماں خاموش رہتی ہے۔

آج میں اپنی ماں سے، یعنی پاکستان کی ریاست سے، یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا دیہی پاکستان — جو اس وطن کے ستر فیصد لوگ ہیں — کیا وہ اب بھی تیرا ایجنڈا نہیں؟

ہم نے حال ہی میں 2025-26 کا وفاقی بجٹ دیکھا۔ شور تھا، دعوے تھے، مگر میں نے ایک کسان، ایک محنت کش، ایک بابا بشیر کی آنکھ سے اسے دیکھا — اور مجھے کہیں بھی ایسا مخصوص قومی ایجنڈا، کوئی علیحدہ ڈویژن، یا کوئی اسٹینڈنگ کمیٹی نظر نہ آئی جو صرف دیہی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کو دیکھتی ہو۔

نہ قومی اسمبلی میں، نہ سینیٹ میں، نہ کسی صوبائی حکومت میں — کوئی مستقل ادارہ، منصوبہ یا روڈ میپ ان 15 کروڑ دیہی شہریوں کے لیے نہیں بنا۔

یہ وہ پاکستان ہے جو:
ہماری خوراک اگاتا ہے
ہماری زمین کی طاقت ہے
ہمت، سادگی، اور محنت کی پہچان ہے

مگر ہر سال پالیسی، تعلیم، صحت، روزگار — سب میں نظرانداز ہوتا ہے

ریاست! اے ماں!
اب وقت آ گیا ہے کہ تو ان 70 فیصد بچوں کے لیے ایک قومی پلان بنائے — جو نظرانداز شدہ، غیرمنظم، اور غیرمتعلق بنا دیے گئے ہیں۔

✅ میری تجویز:

📌 ایک 20 سالہ نیشنل رورل سوشو اکنامک ماسٹر پلان بنایا جائے

2027 سے 2047 تک کا روڈ میپ

مقصد: جب پاکستان 100 سال کا جشن منائے، تو کہہ سکیں کہ:

> "ہم نے 15 کروڑ دیہی پاکستانیوں میں سے کم از کم 10 کروڑ کو غربت، جہالت اور بیماری سے نکال دیا ہے"

📌 قیادت کرے: SIFC — Special Investment Facilitation Council

جو اس وقت ملک کی بڑی معاشی اصلاحات کا مرکز ہے

اب یہ ادارہ رورل پاکستان کی بیداری کا ایجنڈا لیڈ کرے

فیڈرل و صوبائی حکومتیں، پلاننگ کمیشن، وزارت خزانہ، P&D، پارلیمنٹ، کارپوریٹ سیکٹر، اور اقوامِ متحدہ کے ادارے — سب اس میں شراکت کریں

💰 متوقع سرمایہ کاری:

کم از کم $500 سے 600 بلین ڈالرز اگلے 20 سالوں میں

یعنی ہر سال $25–30 بلین ڈالرز تعلیم، صحت، ہنر، روزگار، تعمیرات، انفراسٹرکچر، خواتین و نوجوانوں کی ترقی پر خرچ ہوں

یہ کوئی ناقابلِ برداشت رقم نہیں — اگر وژن ہو، نیت ہو، اور ہم سب متحد ہوں

🇨🇳 چائنا کی مثال:

چین نے کروڑوں انسانوں کو غربت سے نکال کر دنیا کو دکھایا کہ ریاستی منصوبہ بندی، مضبوط ادارے اور مربوط سرمایہ کاری کیسے نسلوں کو بدل سکتی ہے۔
ہم بھی کر سکتے ہیں — بلکہ ہمیں کرنا ہی ہوگا۔
چین کے علاوہ کئی ممالک کے ماڈل موجود ہیں — جنہیں ہم سیکھ سکتے ہیں، مطالعہ کر سکتے ہیں، اور پاکستان کے زمینی حقائق کے مطابق اپنا سکتے ہیں۔

👶 ہماری نوجوان نسل اور تیسری نسل:

ہم پاکستان کی تیسری نسل کو، جو اگلے 20 سال میں اس ملک کو چلا رہی ہوگی، کیا تحفہ دینا چاہتے ہیں؟
ایک خالی، بکھرا ہوا دیہی پاکستان؟
یا ایک زندہ، بااختیار، صحت مند، تعلیم یافتہ اور خوشحال پاکستان؟
یہی وہ نسل ہے جو 2047 میں ملک کی قیادت کرے گی۔

🏭 معاشی اثرات:

جب دیہی پاکستان اٹھے گا:
ان کے اندرونی بازار زندہ ہوں گے
خود کفالت بڑھے گی
جب وہ اپنی پروڈکشن کریں گے —
جب ان کی قوت خرید بڑھے گی
تو شہری فیکٹریاں ان کی ضروریات پوری نہ کر سکیں گی
تو موجودہ شہری پاکستان کے کارخانے اور پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے
لارج سکیل مینوفیکچرنگ یونٹس اس ابھرتے ہوئے دہی پاکستان کی ضرورت کو پورا نہ کر سکیں گے
شہری پاکستان کو نئی فیکٹریاں، نئی پروڈکشن لائنز بنانا پڑے گی

پاکستان کی مجموعی معیشت اور روزگار میں زبردست بہتری آئے گی

یہ تبدیلی صرف دیہات نہیں — پورے پاکستان کو اٹھائے گی

🌍 عالمی منظرنامے میں پاکستان:

جب ہم 2047 میں 45 کروڑ کی آبادی کے ساتھ کھڑے ہوں گے —
تو ایک باوقار، توانا، اور ترقی یافتہ (First World) پاکستان دنیا کے سامنے ہوگا
بلکہ یہ عمل آج سے ہی شروع ہو سکتا ہے —
اگر ریاست ماں بنے، اور بچے ترجیح

🤝 قومی دانشوروں، ماہرین، اور شراکت داروں کو دعوت:

میں پاکستان کے تمام معاشرتی ماہرین سوشل سائنٹسٹ، معاشی ماہرین (اکنامک ایکسپرٹس)، اور قومی و بین الاقوامی اسکالرز کو کھلی دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنی سوچ کے دھارے اس جانب موڑیں
ہم سب کو مل کر یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اگلے 20 سال پاکستان کے لیے صرف "سال" نہیں، بلکہ قومی بحالی، اجتماعی شعور، اور دیہی ترقی کے سنہری سال ہوں۔

یہ 500 سے 600 بلین ڈالر کوئی ناقابلِ برداشت رقم نہیں — بلکہ یہ ممکن ہے، اگر ہم:

قومی سطح پر ایک ڈیولپمنٹ کنسورشیم بنائیں

جس میں ہمارے ڈونرز، انٹرنیشنل پارٹنرز، CSR کمپنیاں، اوورسیز پاکستانی، اور PPP ماڈلز کے ذریعے سرمایہ کاری ہو

اور جب SIFC جیسا مؤثر ادارہ اس کو لیڈ کرے، تو پوری قوم اس سمت میں اٹھ کھڑی ہوگی

🔄 اگلے مراحل اور قومی تنظیم:

اس منصوبے کو ہم آئندہ چار تا پانچ سالوں کے اندر پانچ پانچ سالہ ادوار میں تقسیم کر سکتے ہیں — تاکہ ہر حکومت، ہر بجٹ، ہر وزارت اپنی سطح پر اس میں حصہ ڈالے۔

فی الحال، میں نے ایک خاکہ (آؤٹ لائن) پیش کیا ہے۔
جب ہم سر جوڑ کر بیٹھیں گے، تو انشاءاللہ ایک ٹھوس، مربوط، اور عملی منصوبہ بنے گا — اور ایک قومی ٹیم وجود میں آئے گی:

> وہ ٹیم، جو 15 کروڑ دیہی پاکستانیوں میں سے کم از کم 10 کروڑ لوگوں کی زندگی بدل دے گی
اور پھر، صرف دیہات نہیں، بلکہ پورا پاکستان ترقی کے ایک خاموش انقلاب میں داخل ہو جائے گا۔

ریاست، اے ہماری ماں!
یہ وقت ہے اٹھنے کا، سوچنے کا، اور عملی قدم اٹھانے کا۔
ہمیں بس ایک نیت، ایک وژن، اور ایک قومی عزم کی ضرورت ہے۔
بابا بشیر چکوال پاکستان
bashir.malik@binqutabfoundation.org

Address

Bhubhar Chakwal
Chakwal
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bin Qutab Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Bin Qutab Foundation:

Share