02/01/2025
انگریزی اور دیسی دواؤں کی پہچان
ہمارے پاس کچھ ایسے لوگ بھی آتے ہیں جو ان نشہ اور تیز ترین دواؤں سے تنگ آ چکے ہوتے ہیں
اور
وہ کہتے ہیں کہ حکیم صاحب یہ جو دوائیں آپ ہمیں دے رہے ہیں
ان دواؤں میں کوئی انگریزی دوا تو شامل نہیں یا ان میں کوئی نشہ اور دوا تو نہیں
تو ان کے جواب میں میں نے دیسی اور انگریزی یا نشہ اور دوا کی پہچان کا طریقہ بتایا کرتا ہوں کہ
اگر کسی بھی دوا کے استعمال کے فوراً بعد فائدہ شروع ہو جائے یعنی دوا کھاتے ہی اثرات ظاہر ہونے لگے اور چند منٹوں میں موجودہ علامات غائب ہونے لگے تو سمجھو کہ
یہ دیسی دوا نہیں ہے اور اگر کسی بھی دوا کے استعمال کے بعد فوری فائدہ نہ ہو بلکہ آہستہ آہستہ فائدہ ہونے لگے تو یہ خالص دیسی دوائیں ہیں اور یہاں یہ بات بھی یاد رکھیں کہ جس دوا کے اثرات جس قدر جلدی ہوں گے اسی قدر اس کے اثرات جلدی ختم بھی ہو جائیں گے
بلکہ ایسی دواؤں کا تو حال یہ ہو جاتا ہے کہ جب تک کھاتے رہتے ہیں مریض ٹھیک رہتا ہے اور جو ہی دوائیں بند کرتے ہیں یا کسی وجہ سے ایک خوراک بھی کسی وقت کے کھانے کو نہ مل سکے تو مرض پہلے سے زیادہ شدت سے رونما ہو جاتا ہے،
ایسی دوائیں استعمال کرنے والے بہت سے ایسے معالج دیکھنے میں آئے کہ وہ ایک علاقے میں چند روز مطب کرتے ہیں اور دو تین ماہ بعد جب وہاں کے لوگوں کو علم ہونے لگتا ہے کہ یہ تو سٹرائیڈ ہی دے رہا ہے تو وہاں سے کہیں اور جا کر مطب بنا لیتے ہیں ایسے لوگوں نے ہی طب کو بدنام کیا ہوا ہے ایسے لوگوں کا طب اور علاج معالجے سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا بلکہ مقصد صرف اور صرف پیسہ کمانا ہوتا ہے
ایسے معالجین کے بارے میں ہی حضرت استاد محترم دوست محمد صابر ملتانی رحمتہ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ طبیب نہیں ہے بلکہ دوا فروش ہیں ان کا کام اپنی دوائی فروخت کرنا ہے نہ کہ علاج مہیا کرنا
ایسی دواؤں کے سائیڈ ایفیکٹ پر اور بھی بہت کچھ لکھا جا چکا ہے لیکن ہم اپنے دوستوں کو صرف اتنا بتانا چاہتے ہیں کہ ایسے اداروں کی دواؤں سے بھی بچیں جو ایک ہی خوراک سے فائدہ کرتی ہوں کیونکہ یہ فائدہ مستقل نہیں بلکہ عارضی ہوا کرتا ہے اور نئی امراض کی بنیاد بن جاتا ہے،،
عبدالمنان ہربل کلینک و حجامہ سنٹر چکوال
درست علاج معالجے کے لیے اور درست تشخیص کے لیے آج ہی ہربلسٹ حکیم عبدالمنان کے کلینک کا وزٹ کریں،،
حکیم عبدالمنان صاحب مریضوں کا چیک کب بذریعہ نبض کرتے ہیں اور ہفتے سے لے کر بدھ تک چکوال کلینک پر موجود رہتے ہیں
جمعرات بوچھال کلاں۔
آنے سے پہلے اپنی اپوائنٹمنٹ بک ضرور کریں۔
حجامہ تھراپسٹ ہربلسٹ حکیم عبدالمنان
03167566709
03347566709