
29/11/2024
چکن گونیا سے بچاؤ کا پیغام
چکن گونیا ایک خطرناک بیماری ہے جو مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے:
پورے بازو کے کپڑے پہنیں اور مچھر بھگانے والی کریم استعمال کریں۔
کھڑے پانی کو ختم کریں اور پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھیں۔
مچھر دانی کا استعمال کریں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کے لیے۔
علامات: تیز بخار، جوڑوں کا شدید درد، خارش، تھکن، اور سر درد۔
اگر یہ علامات ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
احتیاط کریں اور صحت مند رہیں.