THQ Hospital Chaubara

THQ Hospital Chaubara Its Tehsil Head Quarter Hospital serving public with General Operation Theatre, Eye Operation Theatr

عید الفطر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر  چوبارہ ثناء اللہ ہنجرا صاحب نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ہسپتال کے عملے...
31/03/2025

عید الفطر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ ہنجرا صاحب نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ہسپتال کے عملے میں مٹھائیاں اور پھول تقسیم کیے۔
یہ ایک بہت ہی قابل تعریف قدم ہے۔ عید الفطر خوشی کا تہوار ہے، اور اس موقع پر مریضوں کا خیال رکھنا اور انہیں خوشیاں بانٹنا بہت ہی نیک کام ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ صاحب نے اپنے اس عمل سے معاشرے میں ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔
* انہوں نے عید کے موقع پر مریضوں کو تنہا محسوس نہیں ہونے دیا۔
* اس عمل سے معاشرے میں ایک مثبت پیغام گیا۔
* اس طرح کے اعمال معاشرے میں باہمی بھائی چارےاور خیر سگالی کو فروغ دیتے ہیں

آج میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ ڈاکٹر محمد ظفر عباس نے  ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے ہسپتال میں دی جا...
27/03/2025

آج میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ ڈاکٹر محمد ظفر عباس نے ہسپتال کا دورہ کیا
انہوں نے ہسپتال میں دی جانے والی معیاری سہولیات کی فراہمی اور مسلسل بہتری کو یقینی بنانے کے لیے مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران طبی نگہداشت، نرسنگ سپورٹ، حفظان صحت اور مجموعی تجربے کے بارے میں رائے اکٹھی کی۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے تحفظات اور تجاویز کو کھل کر شیئر کریں۔
اس سب کا مقصد عام مسائل اور صحت کے شعبوں میں بہتری کی نشاندہی کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کی بنیاد پر، ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں، جیسے کہ عملے کی تربیت، پالیسی میں اضافہ، یا سہولت کی اپ گریڈیشن۔ ان کوششوں کا مقصد مریضوں کی اطمینان کو بڑھانا اور صحت کی بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔

*سیکرٹری ہیلتھ ایچ اینڈ پی ڈی پنجاب، ڈی سی لیہ اور سی ای او ڈی ایچ اے لیہ* کی ہدایات کے مطابق*میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ٹی ایچ ک...
26/03/2025

*سیکرٹری ہیلتھ ایچ اینڈ پی ڈی پنجاب، ڈی سی لیہ اور سی ای او ڈی ایچ اے لیہ* کی ہدایات کے مطابق
*میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ* نے ہسپتال کے میڈیکل آفیسر اور ویمنز میڈیکل آفیسر کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے ہسپتال میں جاری حالیہ سرگرمیوں کے بارے میں بات کی اور ہسپتال کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ حکام کی طرف سے جاری کردہ اہداف اور ہدایات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں *اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ جناب ثناء اللہ ہنجرا* نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور موجودہ صورتحال اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنی رائے دی۔
میٹنگ میں ہسپتال کے تمام میڈیکل آفیسرز اور ویمنز میڈیکل آفیسرموجود تھے اور انہوں نے صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
*ڈاکٹر محمد ظفر عباس، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ*

Health Department Punjab District Health Authority - DHA Layyah Punjab Health Reforms Health & Population Department Govt of Punjab

*خواتین کے عالمی دن پر ہمارے ہسپتال ٹی ایچ کیو چوبارہ کی خواتین کو خراج تحسین* آج، خواتین کے عالمی دن پر، ہم ان حیرت انگ...
08/03/2025

*خواتین کے عالمی دن پر ہمارے ہسپتال ٹی ایچ کیو چوبارہ کی خواتین کو خراج تحسین*
آج، خواتین کے عالمی دن پر، ہم ان حیرت انگیز خواتین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے *ہسپتال THQ چوبارہ* کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں* ڈاکٹروں، نرسوں، اور پیرامیڈیکس سے لے کر انتظامی عملے تک، اور سپورٹ ٹیمیں — آپ کی لگن، ہمدردی اور محنت ہر ایک دن کی دنیا میں فرق پیدا کرتی ہے۔
بحران کے وقت، آپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرتی ہیں کہ ہر مریض کو بہترین دیکھ بھال ملے۔ صحت کی دیکھ بھال کے لیے آپ کی غیر متزلزل وابستگی اور ہمارے ہسپتال کو شفا، امید اور انسانیت کی جگہ بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔
آج، ہم آپ کو مناتے ہیں—آپ کی کامیابیوں، آپ کی قربانیوں، اور آپ کی لامحدود صلاحیتوں کو۔
*خواتین کا عالمی دن مبارک ہو*
نیک تمنائیں ہسپتال انتظامیہ ٹی ایچ کیو چوبارہ

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ ہنجرا اور میڈیکل سپرنٹی...
06/03/2025

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ ہنجرا اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ ڈاکٹر محمد ظفر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ کے عملے کے تعاون نے ہسپتال میں دو خالی پلاٹ کو خوبصورت باغیچوں میں تبدل کر کے ہسپتال کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے۔ اور اس کاوش میں ہسپتال کے ایچ آر ممتاز احمد کھرل کا خاص تعاون رہا ہے

اس کے علاوہ اس کاوش میں چوبارہ شہر کے کمیونٹی نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی ساری انتظامیہ نے بھی اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے اور شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

ہر فرد کو ہدایت کرتا ہوں گھر میں ایک پودا ضرور لگائے،،ایم ایس ڈاکٹر محمد ظفر

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ ہنجرا نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی

سالگرہ مبارک ہو آج تحصیل ہسپتال چوبارہ میں ڈاکٹر محمد طارق مغل چیسٹ فزیشن تحصیل ہسپتال چوبارہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔...
01/03/2025

سالگرہ مبارک ہو
آج تحصیل ہسپتال چوبارہ میں ڈاکٹر محمد طارق مغل چیسٹ فزیشن تحصیل ہسپتال چوبارہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ جس میں ڈاکٹر اور ہسپتال ایڈمنسٹریشن نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ایمان اور صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور مزید ترقی اور عزتوں سے نوازے آمین یارب العالمین

ڈپٹی کمشنر لیہ، محترمہ امیرا بیدار صاحبہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ، ثناء اللہ ہنجرا اور ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ ...
19/02/2025

ڈپٹی کمشنر لیہ، محترمہ امیرا بیدار صاحبہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ، ثناء اللہ ہنجرا اور ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ سمیعہ عطا شہانی نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوبارہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ ڈاکٹر محمد ظفر عباس نے انہیں ہسپتال کا دورہ کروایا اور ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میںتفصیلی بریفننگ دی

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ، ثناء اللہ ہنجرا اور ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ سمیعہ عطا شہانی نے ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مریضوں نے دی جانے والی سہولیات کو سراہا اور ہسپتال کے علمے کی تعریف کی۔ اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی محترمہ سمیعہ عطا شہانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے نوٹس میں یہ بات لائیں گیں کہ تحصیل ہسپتال چوبارہ میں اچھا کام ہو رہا ہے۔
اس موقع پر صفائی ستھرائی،طبی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا اور بہترین کارکردگی پر ان کو سرآہا۔۔

05/02/2025

“کشمیر - جدوجہد، قربانی، اور امید کا سفر”
پاکستان کشمیر کے ساتھ ہے!”
کشمیر ڈے کی مناسبت سے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ میں واک کا اہتمام کیا گیا۔۔
“کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اور پاکستان کی ہر دھڑکن کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتی ہے۔ ہم ہمیشہ تمہارے ساتھ تھے، ساتھ ہیں، اور ساتھ رہیں گے!”
کشمیر ڈے

#کشمیر

این آئی ڈی فروری 2025 کا آغاز ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ، ضلع لیہ  میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا  ,  میڈیکل سپرنٹ...
03/02/2025

این آئی ڈی فروری 2025 کا آغاز ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ، ضلع لیہ میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا , میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد ظفر عباس اور ڈی ڈی ایچ او چوبارہ ڈاکٹر مہر نبیل احمد جوراہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ لیہ میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں ایڈمن آفیسر عدیل صابر، میاں وقاص آئی ٹی آفیسر, ایچ آر آفیسر محمد ممتاز ، پرکیورمنٹ آفیسر احمد شاہ ابدالی، لجسٹک آفیسر شازیہ حیدر، کوالٹی آشورنس آفیسر زرغونہ رباب اور اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر راشد بشیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
▪اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلوم کیا۔
▪اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا نے او پی ڈی، لیبارٹری، ایکس رے روم، لیبر روم اور مرد وارڈ/فی میل وارڈ کا دورہ کیا۔
▪تمام کنسلٹنٹ اور ڈیوٹی ڈاکٹرز موجود تھے۔
▪تمام پیرا میڈیکل سٹاف اور نان پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھا۔
▪تمام آلات فنکشنل تھے۔
▪تمام دوائیں ہسپتال سے دستیاب تھیں۔
▪صفائی اچھی تھی۔
▪مریضوں نے فراہم کردہ علاج اور عملے کے برتاؤ پر اطمینان کا اظہار کیا

قومی انسدادِ پولیو مہم❗
یاد رکھیں❗ اگر ایک بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ گیا تو کوئی بھی بچہ محفوظ نہیں ہوگا۔ لہٰذا اپنے ⿥ سال سے کم عمر بچوں 👦🏻👧🏻 کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لاز می پلائیں۔

Meeting Regarding *Scope of Laboratory and X.Ray*&*Operation theater management and Surgical Site infection Surveillance...
30/01/2025

Meeting Regarding *Scope of Laboratory and X.Ray*&
*Operation theater management and Surgical Site infection Surveillance*
Held at *THQ Chaubara* Layyah in Office of Medical Superintendent.

26/01/2025
اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ مسٹر ثنا اللہ ہنجرا نے اج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ میں پولیو کمپین فروری 2025 کے اجلاس کی صدار...
17/01/2025

اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ مسٹر ثنا اللہ ہنجرا نے اج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ میں پولیو کمپین فروری 2025 کے اجلاس کی صدارت کی.
1. اس موقع پر ڈاکٹر نبیل احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ایڈمن افیسر محمد عدیل صابر ممتاز حسین لیگل افیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ اور دیگر تحصیل افسران شامل تھے
2. اسسٹنٹ کمشنر نے یو سی ایم اوز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر نبیل احمد اور دیگر عملہ کو ہدایات جاری کی کہ فروری پولیو کمپین میں کسی طرح بھی کوئی بچہ مس نہیں ہونا چاہیے
3. مزید اسسٹنٹ کمشنر نے نمبرداران امام مساجد تمام پٹواری تحصیل چوبارہ ریونیو افیسر تحصیل چوبارہ اور ایس ایچ او تھانہ چوبارہ کو اعتماد میں لے کر پولیو کمپین فروری 2025 کو کامیاب کروانے کی تلقین کی
4. اور ہدایت کی کہ موجودہ وسائل کو بہترین طریقہ سے استعمال کیا جائے
5. اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ نے ہدایات جاری کی کہ کوتاہی کرنے والے افسران و حکام سے سختی سے پیش ایا جائے گا
6. اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ دورہ کیا
7. صفائی کے احکامات کی تعریف کی مریضوں سے ان کی عیادت دریافت کی
8. تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دوبارہ کی ایمرجنسی میں ادویات کی موجودگی چیک کیا
9. اور میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر ظفر عباس کی کاوشوں کو سراہا.

Address

1km Faisal Abad Road Chaubara
Chaubara
31200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THQ Hospital Chaubara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to THQ Hospital Chaubara:

Share

Category