ibad dental clinic

ibad dental clinic ibad dentel clinic upper chitral rayeen

Alhamdulillah.Satisfied patientBefore and after.
07/03/2024

Alhamdulillah.
Satisfied patient
Before and after.

Pfm crawon.upper interior
15/02/2024

Pfm crawon.upper interior

دانتوں میں کیڑا لگنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی، انتہائی آسان علاج سامنے آ گیادانتوں کی صحت کا براہ راست تعلق پورے جسم کی صحت...
29/11/2023

دانتوں میں کیڑا لگنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی، انتہائی آسان علاج سامنے آ گیا

دانتوں کی صحت کا براہ راست تعلق پورے جسم کی صحت سے ہوتا ہے، بے شمار لوگ ایسے ہیں جنہیں دانت گِرنے اور دانتوں میں کیڑا لگنے جیسی بیماریاں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین طِب کے مطابق اگر دانتوں میں کیڑا لگ جانے کے بعد اس کا علاج نہیں کیا جائے تو یہ تمام دانتوں کو تباہ کر سکتا ہے۔
دانتوں میں کیڑا لگنا کیا ہے؟
ہم نے یہ جملہ تقریباً ہر دوسرے فرد کے منہ سے سنا ہی ہوگا کہ دانتوں میں کیڑا لگا ہوا ہے، لیکن آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آخر یہ کیڑا دانتوں تک پہنچتا کیسے ہے؟
ماہرینِ طب کے مطابق جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو ا سکے چند ٹکڑے ہمارے دانتوں میں پھنس جاتے ہیں، جب دانتوں میں پھنسے ہوئے کھانے سے منہ میں موجود بیکٹیریا آملتے ہیں تو اس کی وجہ سے دانتوں میں ’پلاک‘ جمنا شروع ہو جاتا ہے۔
پلاک میں موجود بیکٹیریا ایک ایسا ایسڈ (تیزاب) خارج کرتے ہیں جو دانتوں کی جڑوں اور سطح کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔
دانتوں میں کیڑا لگ جانے کی علامات
دانتوں میں کیڑا لگنے کی بے شمار علامات ہو سکتی ہیں جن پر اگر غور کیا جائے تو ہمیں فوراً معلوم ہو جائے گا کہ ہمارے دانت میں کیڑا لگ گیا ہے۔
ٹھنڈا گرم لگنا
دانتوں میں کیڑا لگنے کی بہت ہی عام سی علامت یہ ہے کہ ہمیں کھاتے یا پیتے دوران ٹھنڈا گرم محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
دانتوں کی اوپری سطح جیسے ہی متاثر ہوتی ہے ویسے ہی دانتوں میں ٹھنڈا گرم بھی محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
میٹھا کھاتے ہوئے الگ محسوس ہونا
دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کے علاوہ اگر آپ کو میٹھا کھاتے ہوئے دانتوں پر کچھ الگ یا عجیب سا محسوس ہو تو سمجھ لیجیے کہ آپ کے دانت خراب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
دانتوں میں تکلیف
اگر آپ کے دانتوں میں تکلیف محسوس ہونا شروع ہو جائے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ کے دانت خراب ہونا شرع ہوگئے ہیں۔
دانتوں میں کیڑا لگنے کی یہ ایک علامت اور بھی ہے جسے ہم میں سے بہت سے لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔
دانتوں پر داغ نمودار ہونا
دانتوں پر آہستہ آہستہ سفید رنگ کے داغ نمودار ہونا دانت خراب ہونے کی علامت ہے، دانت جتنے خراب ہوتے جائیں گے اُتنا ہی دانت کا اپنا سفید رنگ ماند پڑنا شروع ہوتا جائے گا۔
بہت سے لوگوں کے دانتوں پر سفید، ہلکے کالے یا کتھئی رنگ کے داغ آنا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ دانت میں کیڑا لگنے کی علامت کو ظاہر کرتے ہیں۔
دانتوں میں سوراخ ہونا
اگر دانتوں میں دھبے نمودار ہونے کے باوجود بھی ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتے تو اس کے نتیجے میں دانت میں سوراخ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کو دانتوں کے درمیان یا داڑھ میں زبان پھیرنے سے سوراخ محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
دانتوں میں کیڑا لگنے سے بچاؤ کے طریقے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ دانتوں میں کیڑا نہ لگے اور آپ کے دانت بھی صحت مند رہیں تو ان طریقوں پر عمل کیجیے۔
1۔ اگر آپ دانتوں کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو 6 ماہ میں ایک مرتبہ دانتوں کے ڈاکٹر سے چیک اپ ضرور کروائیں۔
2۔ دانتوں کو دن میں دو مرتبہ ہلکے ہاتھوں سے اچھی طرح برش کریں، اور ایسے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں جس میں فلورائیڈ ہو۔
3۔ دن میں ایک مرتبہ فلاس ضرور کریں لیکن اس دوران ایک بات کو دماغ میں ضرور رکھیں کہ فلاس کے لیے صرف میڈیکل سے ہی فلاسنگ تھریڈ خرید کر اس سے فلاس کریں، فلاس کرنے سے دانتوں کے درمیان کوئی چیز نہیں پھستی جس سے بیکٹیریا کی افزائش نہیں ہوتی۔
4۔ دن بھر زیادہ سے زیادہ پانی پئیں کیونکہ خشک منہ میں بیکٹیریا پیدا ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔
5۔ روزانہ سوڈا، کولڈ ڈرنکس اور جوسز کا استعمال نہ کریں

دانت نکلوانے کے بعد جبڑے کی ھڈی روز بروز کمزور ہو تی رہتی ہے
29/11/2023

دانت نکلوانے کے بعد جبڑے کی ھڈی روز بروز کمزور ہو تی رہتی ہے

Pfm.crown..
27/11/2023

Pfm.crown..

   جب چوٹ یا بڑاخول دانت کی جڑ کو نقصان پہنچاتا ہے تو روٹ کینال کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ جڑ میں پیپ پر جاتی ہے یا سوجن ...
17/11/2023



جب چوٹ یا بڑاخول دانت کی جڑ کو نقصان پہنچاتا ہے تو
روٹ کینال کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ جڑ میں پیپ پر جاتی ہے یا سوجن ہو جاتی ہے۔
اگر گودے میں پیپ پر گئی ہے یا زخمی ہوگیا ہے تو ، دانت کے اعصاب مر جاتے ہیں اور ، اکثر روٹ کینال کے علاج کے بغیر ، دانت بھی دم توڑ جاتا ہے۔روٹ کینال دانتوں کا ایک خاص طریقہ علاج ہے جس میں دانت سے غیر دانت والا گودا (اور بعض اوقات اعصاب) کو ختم کرنا ہوتا ہے ، اور اسے مستقل دانتوں کے درد سے بچانا ہوتا ہے۔
اگر آپ اس طریقہ کار سے واقف نہیں ہیں توروٹ کینال کی سوچ آپ کو خوفزدہ یا بے چین کر سکتی ہے.
کچھ عام غلط فہمیاں ہیں جیسےروٹ کینال ، درد / یا بیماری کا سبب بنتا ہے اور ہر قیمت سے پرہیز کیا جانا چاہئے.
کیاروٹ کینال کا علاج تکلیف دہ ہے۔
کئی دہائیوں پہلے ایسا ہوسکتا تھا ، لیکن جدید ٹکنالوجی اور اینستھیٹیککس کے ساتھ آپ کو اس سے کہیں زیادہ تکلیف نہیں ہوگی ۔ دانت میں شدید ٹشووں کی وجہ سے شدید دانت میں درد ہونے والا درد آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے جب ایک ڈینٹسٹ روٹ کینال کے علاج کے ذریعے خراب ٹشووں کو نکال دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ، ڈینٹسٹ درد کے انتظام میں ماہر ہیں ، اور زیادہ تر معاملات کا علاج جلد اور آرام سے کیا جاسکتا ہے۔

کیا روٹ کینال کا علاج کرنے سے دانت نکلوانا بہتر ہے۔
اگر ممکن ہو تو اپنے قدرتی دانت بچانا ہمیشہ بہترین آپشن ہوتا ہے۔ مصنوعی کوئی بھی چیز قدرتی دانت کی شکل یا افعال کی جگہ نہیں لے سکتی ہے لہذاروٹ کینال کے علاج کو ہمیشہ ایک اختیار کے طور پر سمجھنا ضروری ہے۔ اینڈوڈونک علاج میں کامیابی کی اعلی شرح ہوتی ہے اور بہت سےروٹ کینال سے چلنے والے دانت زندگی بھر چلتے ہیں۔ نکلے ہوئے دانت کو برج یا ایمپلانٹ سے تبدیل کرنے کے علاج میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں ہمسایہ دانت اور معاون ٹشووں میں مزید علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

  دانتوں کی اسکیلنگ ایک طرح کا دانتوں کا علاج ہے جو ان  لوگوں کے لیے ہے جنہیں اپنے مسوڑوں سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ...
17/11/2023


دانتوں کی اسکیلنگ ایک طرح کا دانتوں کا علاج ہے جو ان
لوگوں کے لیے ہے جنہیں اپنے مسوڑوں سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بنیادی طور پر ، یہ طریقہ دانتوں سے پلاک اور کیلکولس کو دور کرنے کے لئے کیا جاتا ہے جو دانتوں کی گہری صفائی کا ایک حصہ ہے۔
بالکل صاف اور صحتمند دانتوں کی طرح ، صحت مند مسوڑھے بھی صحت کے لئے بھت اہم ہیں ۔
دانتوں کے انفیکشن میں مبتلا افراد کو دانتوں کی اسکیلنگ کے عمل سے گزرنے کے لئے مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ کسی اور سنگین پیچیدگی سے بچا جاسکے۔
دانتوں کی اسکیلنگ کو بعض اوقات 'روٹ پلاننگ' بھی کہتے ہیں۔
دانتوں کی اسکیلنگ سے منسلک ضمنی اثرات اور خطرات کم ہیں ، اور اس وجہ سے ، ان کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
ہر کسی کو دانتوں کی ممکنہ دائمی بیماریوں سے بچنے کے لئے گم لائن اور دانتوں سے پلاک ہٹوانے پر غور کرنا چاہئے۔ دانتوں کی اسکیلنگ کے لئے ماہر سے مشورہ کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔
دانتوں کی اسکیلنگ سے پہلے اور اس کے بعد غور کرنے کے لئے کچھ نکات یہ ہیں:
طریقہ کار کے بعد ، آپ کے دانت میں درد ہوسکتا ہے اور آپ کو تقریبا ایک ہفتہ تک دانتوں کی حساسیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

علاج کے بعد آپ کے مسوڑوں سے خون بہہ سکتا ہے ، اور سوجن ہوسکتی ہے۔ گھبرائیں نہیں۔

کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچنے کے لیے اپنے دانتوں کے ڈاکٹر سے مناسب دوائی طلب کریں۔

دانتوں کا باقاعدگی سے چیک اپ یقینی بنائیں تاکہ کوئی پیچیدگی نہ ہو ۔

Pfm uppr interior
01/11/2023

Pfm uppr interior

To day works.upper fix teeth
16/09/2023

To day works.upper fix teeth

To day work..
30/08/2023

To day work..

Different levels of teeth decay
15/08/2023

Different levels of teeth decay

" دانتوں کی صفائی (ultrasonic scaling) کے فوائد !"چونکہ ہم صبح سے لے کر رات گئے تک کچھ نہ کچھ کھاتے پیتے رہتے ہیں..اس لی...
15/08/2023

" دانتوں کی صفائی (ultrasonic scaling) کے فوائد !"

چونکہ ہم صبح سے لے کر رات گئے تک کچھ نہ کچھ کھاتے پیتے رہتے ہیں..
اس لیے برش کرنے کے باوجود بھی ہمارے دانتوں کے اوپر یا ہمارے دانتوں اور ہمارے مسوڑھوں کے درمیان پتھر(کیلکولس, ٹارٹار) کا جم جانا فطری عمل ہے..

اسی وجہ سےعالمی لیول پر سال میں کم ازکم ایک باراپنے دانتوں کی صفائی کرواناضروری قرار دیا جا چکا ہے کیونکہ اس پروسیجر کےمندرجہ ذیل فوائد سامنے آئے ہیں..

1- منہ سے بدبو نہیں آتی..
2- مسوڑھوں سے خون نہیں آتا..
3- دانتوں پر نشانات پڑنے اور رنگ تبدیل ہونے سے محفوظ رہتے ہیں
4- مسکراہٹ جاندار اور پروقار رہتی ہے..
5- دل صحت مند رہتا ہے,معدہ بہترین کام کرتا ہے
6- مستقبل میں دانتوں کے مختلف مسائل پر
پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی..
7- دانت لمبے نظر نہیں آتے کیونکہ
دانتوں کے اردگرد ہڈی اور مسوڑھے اپنی اپنی جگہ قائم رہتے ہیں..
8- مسوڑھوں اور ہڈی کی انفیکشن ( periodontitis Gingivitis and) سے محفوظ رہتے ہیں

یاد رہے..
دانتوں کی صفائی کرانے سےکبھی بھی دانت کمزور نہیں ہوا کرتے..اس بات کی تصدیق مختلف ریسرچ پیپرز سے بھی کی جا سکتی ہے..

Address

Chitral

Telephone

+923404874736

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ibad dental clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to ibad dental clinic:

Share

Category