12/08/2025
چترال بزنس کانفرنس 2025 کے دوران، کاشغر میڈیکل سنٹر چترال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیع الدین رئیس کو ان کی شاندار خدمات اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
یہ تقریب چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 12 اگست 2025 کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر منعقد ہوئی، جس کا مقصد مقامی کاروبار کو فروغ دینا، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور کمیونٹی کی ترقی میں کردار ادا کرنا تھا۔
سمیع الدین رئیس اور ان کی ٹیم کاشغر میڈیکل سنٹر چترال کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد