15/08/2025
آج ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیاض رومی صاحب نے مین میڈیسن اسٹور اور ایمرجنسی یونٹ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے دستیاب ادویات کے اسٹاک اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈاکٹر فیاض رومی نے اس موقع پر عملے کو ہدایات دیں کہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی صحت و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے میڈیسن اسٹور میں ادویات کی دستیابی کو تسلی بخش قرار دیا اور مزید بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
یہ اقدام ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی خدمات کے معیار کو بلند کرنے اور عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے