Tahira Memorial Hospital Daska - TMHD

Tahira Memorial Hospital Daska - TMHD Professional Healthcare Facility 0092-300-6413857

30/03/2025
حضرت محمد خاتم النبيين صلى اللّٰہ عليه و علی آله وأصحابه وسلم آخری نبی ہیں اور نبوت ان پر ختم ہوئی ہے۔ انٹرنیٹ یا سوشل م...
15/03/2025

حضرت محمد خاتم النبيين صلى اللّٰہ عليه و علی آله وأصحابه وسلم آخری نبی ہیں اور نبوت ان پر ختم ہوئی ہے۔ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کوئی بھی ایسا مواد اپ لوڈ یا شیئر کرنا جو اسلام کی عظمت کے خلاف ہو ، ایک غیر قانونی عمل ہونے کے ساتھ ساتھ تعزیری سزا کے نتائج کا حامل ہے۔ اس طرح کے غیر قانونی لنکس کو بلاک کرنے کے لیے پاکستان ٹ یلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو اس لنک پر رپورٹ کریں:

Your complaint shall not be addressed/entertained, if the respondent (against whom complaint is made) is not under regulatory domain of Pakistan Telecommunication Authority (PTA).

31/10/2024

Dr Asghar Ali Sb(General Surgeon)
Ex CEO Health SIALKOT
Ex MS CIVIL HOSPITAL DASKA

TMHD @ Winter ❄️ Timing

4 pm to 7:30 pm
any Queries Ph # 0333-8142837 & 0300-6218370

13/08/2024

Independence Day Zindabad.

17/06/2024
09/04/2024

سبحان الله ماشاء الله

24/12/2023

جب آپ ذہنی دبائو کا شکار ہوتے ہیں آپ کے جسم میں پریشانی والا کیمیکل پیدا ہوتا ہے
اس کیمیکل کا نام کورٹیسول ہے
کورٹیسول کی پیداوار معمول سے زیادہ رہے تو
1۔ بھوک بڑھ جاتی ہے
2۔ پیٹ کے گرد چربی بڑھ جاتی ہے
3۔ جگر پر چربی چڑھ جاتی ہے
4۔ قبض رہتی ہے اسہال کی شکایت ہو جاتی ہے آنتیں اپنا کردار صحیح ادا نہیں کرتی
5۔ اعصابی کمزوری محسوس ہوتی ہے
6۔ سینے میں جلن رہتی ہے
7۔ بلڈپریشر زیادہ رہنے لگتا ہے

کورٹیسول کے جسم میں بڑھنے کی تین اہم وجوہات ہیں
1۔ بڑھتی عمر
2۔ زیادہ دیر تک جاگنا
3۔ سٹریس

کورٹیسول جسم میں انسولین مزاحمت کی وجہ بھی بنتا ہے جو آہستہ آہستہ شوگر ، بلڈپریشر، کولیسٹرول جیسے مسائل کی وجہ بنتے ہیں

اس ناخوشی کے کیمیکل کی پیداوار کو نارمل سطح پر رکھنے کے لیے
اچھی اور بھرپور نیند لیں
اپنے سونے جاگنے کے اوقات سیٹ کریں
کھانا وقت پر کھائیں
کم میٹھا اور مرغن کھائیں
واک ایکسرسائز لازمی کریں
مثبت لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں

Copied Post.

21/12/2023

Get smart while using carbs diet.

کاربوہائیڈریٹ پر ہوشیار بنیں۔
جب آپ ایسی غذا کھاتے یا پیتے ہیں جن میں کاربوہائیڈریٹ ہوتا ہے — جسے کاربوہائیڈریٹ بھی کہا جاتا ہے — آپ کا جسم ان کاربس کو گلوکوز (ایک قسم کی شکر) میں توڑ دیتا ہے، جو آپ کے خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ آپ کا جسم اس گلوکوز کو ایندھن کے لیے استعمال کرتا ہے تاکہ آپ کو دن بھر چلتے رہیں۔ یہ وہی ہے جسے آپ شاید اپنے "بلڈ گلوکوز" یا "بلڈ شوگر" کے نام سے جانتے ہیں۔ جب ذیابیطس کے انتظام کی بات آتی ہے تو، آپ جو کاربوہائیڈریٹ کھاتے ہیں وہ ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب آپ کا جسم ان کاربوہائیڈریٹ کو گلوکوز میں توڑ دیتا ہے، تو آپ کا لبلبہ آپ کے خلیوں کو اس گلوکوز کو جذب کرنے میں مدد کرنے کے لیے انسولین جاری کرتا ہے۔

جب کسی کے خون میں گلوکوز بہت زیادہ ہو جائے تو اسے ہائپرگلیسیمیا کہا جاتا ہے۔ "اونچائی" کی چند وجوہات ہیں، بشمول آپ کے جسم میں خون میں گلوکوز کو پروسیس کرنے کے لیے کافی انسولین کا نہ ہونا یا آپ کے جسم کے خلیات خارج ہونے والے انسولین پر مؤثر طریقے سے رد عمل ظاہر نہیں کرتے، جس سے خون میں اضافی گلوکوز رہ جاتا ہے۔ کم خون میں گلوکوز کو ہائپوگلیسیمیا کہا جاتا ہے۔ "کم" بعض اوقات کافی کاربوہائیڈریٹس کا استعمال نہ کرنے، یا دوائیوں میں عدم توازن کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ مختصراً، جو کاربوہائیڈریٹ ہم کھاتے ہیں وہ ہمارے خون میں گلوکوز پر اثر انداز ہوتے ہیں—لہٰذا توازن کلید ہے!

19/12/2023

سرعت انزال یا قبل از وقت انزال / نامردی / سیکس انزائٹی
Premature Ej*******on / Erectile Dysfunction
سرعت انزال مردوں کے جنسی مسائل میں سب سے عام مسلئہ ہے۔ سرعت انزال کا مسلئہ دنیا بھر میں 30 سے 40 پرسنٹ مردوں کو متاثر کرتا ہے، زیادہ تر یہ عارضی مسلئہ ہوتا ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ صورتحال نہ صرف مریض کو ذہنی دبائو اور ازدواجی مسائل پیدا کرتی ہے بلکہ اکثر بانجھ پن اور بے اولادی کی وجہ بھی بنتی ہے۔ لمبے عرصے سے اگر سرعت انزال کا مسلئہ ہو تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

ای ڈی یا نامردی کیا ہے ؟
ای ڈی ( ED) یا نامردی مردوں میں جنسی خرابی کی ایک عام قسم ہے جو جنسی ملاپ کے دوران عضو کا تنائو حاصل کرنے( یعنی er****on) یا رکھنے میں ناکامی ہے۔ مطلب عضو ہمبستری کے قابل نہیں رہتا۔
پاکستان میں تقریباً 80 سے 90 پرسنٹ مردانہ کمزوری والے افراد کو مردانہ کمزوری ہوتی ہی نہیں یا پھر نفسیاتی مریض ہوتے ہیں ، لہذا جیلی ہکیموں کی باتوں میں آکے نفسیاتی مریض نہ بنو ۔ اور اگر واقعی میں کوئی دائمی بیماری ہو تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
نوجوانوں میں مشتزنی اور پورن واچنگ سرعت انزال اور نفسیاتی مسئلے کی اہم وجہ مانی جاتی ہے ۔ زیادہ مشتزنی والے افراد خود کو نامرد سمجھتے ہیں ۔اور اپنے نفس کو سیدھا اور زیادہ لمبا کرنے کیلئے ٹوٹکے وغیرہ کرتے رہتے ہیں ،اور یہ لوگ زیادہ مشتزنی کو نفس کا پتلا ہونا یا چھوٹا ہونے کی اہم وجہ مانتے ہیں،جو سراسر غلط فہمی ہے۔ دراصل یہ لوگ نفسیاتی مریض ہوتے ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں کوئی ایسی رجسٹرڈ میڈیسن نہیں آئی جو نفس کو لمبا اور موٹا کر سکے۔ لہذا نفس کو لمبا اور موٹا کرنے کے چکر میں اپنے پیسے اور صحتِ ضائع نہ کریں۔

قبل از وقت یا سرعت انزال کیا ہے؟
قبل از وقت انزال (PE) سے مراد مردوں میں ایک جنسی بیماری ہے۔جس میں مرد کی دخول کی ٹائمنگ 1 منٹ سے بھی کم ہو جاتی ہے ۔زیادہ تر مرد دخول سے پہلے ہی فارغ ہو جاتے ہیں ،جو مریض کےلئے ڈیپریشن انزائٹی کا باعث بنتا ہے ۔

سرعت انزال کی علامات
قبل از وقت انزال کی کوئی خاص علامات نہیں ہیں سوائے اس کے کہ سرعت انزال والے مرد 2 ،4 منٹ سے زیادہ انزال میں تاخیر کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ سرعت انزال مردوں میں نفسیاتی علامتیں کا بھی باعث بنتی ہے۔
1:ایک منٹ سے کم دخول کر پانا
2: انزال کو کنٹرول نہ کر پانا
3: دخول سے پہلے کی فارغ ہو جانا
4: نفسیاتی علامات جیساکہ اعتماد میں کمی
5: خود کو نامرد سمجھنا
6: ڈیپریشن بے چینی کا ہونا
7: بے اعتمادی
8:ذہنی دباؤ سر درد وغیرہ وغیرہ

سرعت انزال کی وجوہات
بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیساکہ
1: ڈیپریشن
2:جنسی زیادتی
3:ج**ع کے دوران احساس جرم
4:ہارمونل بے ضابطگیاں (خاص طور پر سیروٹونن)
5:پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا ہونا
6: زیادہ مشتزنی اور پورن واچنگ کرنا
7: ہارمونز کے مسائل
8 جینیاتی وجوہات وغیرہ وغیرہ

سرعت انزال کی پیچیدگیاں
زیادہ تر سرعت انزال عارضی ہوتا ہے ۔لیکن اگر یہ مسلئہ لمبے عرصے کےلئے ہو تو پھر کچھ پیچیدگیاں لاحق ہو سکتی ہیں جیساکہ
1:ڈیپریشن
2: رشتے کے مسائل: قبل از وقت انزال میں مبتلا مرد خود کو مجرم سمجھ سکتے ہیں اور تعلقات کے مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں۔
3:بانجھ پن: ج**ع کے دوران ضرورت سے زیادہ جلدی انزال مردوں میں بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے۔

سرعت انزال/ ای ڈی کا علاج
علاج اور تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ،اگر لمبے عرصے سے آپ سرعت انزال یا ای ڈی سے متاثر اور پریشان ہیں ۔تو پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ ڈاکٹر کے مشورے سے کچھ لیب ٹیسٹ بھی کیے جا سکتے ہیں۔

سرعت انزال یا ای ڈی کی روک تھام
آپ اچھے طرز زندگی کے طریقوں پر عمل کرکے اور اپنی صحت کا خیال رکھ کر سرعت انزال اور ای ڈی کو روک سکتے ہیں۔
1:جیساکہ جسمانی وزن کا لمٹ میں ہو نا
2:باقاعدگی سے ورزش کرنا
3: تناؤ ڈیپریشن سے چھٹکارا
4:صحت مند کھانا کھانا
5:تمباکو نوشی اور شراب نوشی ترک کرنا
6: مشتزنی اور پورن واچنگ کو ترک کرنا
7:ادویات کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا وغیرہ
Copied post

17/12/2023

نزلہ ، زکام ،بخار یا کسی اور بیماری میں کچھ شوگر کے مریض اپنی شوگر کی ادویات کو چھوڑ دیتے ہیں
کہ پہلے ہی اتنی دوائیاں کھا رہے ہیں شوگر والی کچھ دن چھوڑ دیتے ہیں
یا کچھ سمجھتے ہیں کہ اتنی دوائیاں کھانے سے معدے میں گرمی ہو جائے گی کچھ دن شوگر کی دوائیاں چھوڑ دیتے ہیں
ایسا ہرگز مت کریں۔
شوگر کی دوا کو ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر چھوڑنا آپ کی شوگر کو انتہائی زیادہ کر سکتا ہے
بیماری، پانی کی کمی اور انفیکشن کے ساتھ مل کر شوگر کئی دن کے لیے بہت زیادہ رہ سکتی ہے
کسی بھی بیماری میں صحت پانے کے لیے شوگر کو کنٹرول کرنا مزید ضروری ہو جاتا ہے
کیونکہ ہائی شوگر انفیکشن یا بیماری کو ٹھیک ہونے سے روکتی ہے
اس کے ساتھ ساتھ اپنے جسم کو پانی کی کمی سے بچائیں
بغیر میٹھے مشروب مسلسل پیتے رہیں
اگر آپ سے بیماری میں کھایا نہیں جا رہا تو سوپ ، یخنی کا استعمال کرتے رہیں۔ ایسے مشروبات لیتے رہیںع جس سے شوگر انتہائی کم یا زیادہ نہ ہو جائے
رینڈم فاسٹنگ شوگر مسلسل مانیٹر کرتے رہیں
کاپیڈ

Address

Daska

Opening Hours

17:00 - 20:00

Telephone

923338142837

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahira Memorial Hospital Daska - TMHD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tahira Memorial Hospital Daska - TMHD:

Share