02/11/2025
آپکو پتہ ہے جب ایک ڈبے کا دودھ بچے کو لگا دیا جائے تو ایک مہینے کا خرچہ 40 ہزار کے قریب پڑ جاتا ہے تو جو مائیں اپنے بچوں کو صرف ماں کا دودھ پلاتی ہیں ان کے شوہروں کو اپنے بچے کی ماؤں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے
😊
مجھے سمجھ نہیں آتا جن کی بمشکل تنخواہ 30ہزار ماہانہ وہ بھی ڈبے والا دودھ پر لگ جاتے ہیں تو کیسے گزارا کرتے ہوں گے
ظاہر ہے وہ دودھ پتلا بناتے ہوں گے اور یہی وجہ ہے وہ بچے سوکڑے کا شکار ہو جاتے ہیں
دوسری بات پاکستان کے لوگ اتنے پیسے ڈبے والے دودھ پر خرچ کر دیتے ہیں لیکن بچے کی ماں کے لئیے ملک شیک یا فروٹس وغیرہ پر خرچ نہیں کرتے جب کہا جاۓ کہ بچے کی ماں کو کھلائیں پلائیں تو کہتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب پیسے نہیں ہیں غریب لوگ ہیں اور کوئی غلطی سے کچھ لے کر بھی آ جائے تو پھر گھر والوں کی باتیں بچے کی ماں کو سننی پڑتی ہیں کہ سارا کمایا اپنی بیوی پر لگا رہا ہے
ارے بھائی اس کی بیوی اس کو اسکا بچہ نہیں پال کے دے رہی۔