Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar Institute of Cardiology

Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar Institute of Cardiology Provide the city and scattered neighboring communities of South Punjab easy accessibility to timely quality cardiac care. To provide specialized

To make available cardiac procedures and surgeries at subsidized costs to the low socio-economic population.

جناب کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے آج سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا  مریض کی عیادت کے سلسل...
30/06/2025

جناب کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے آج سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا مریض کی عیادت کے سلسلے میں دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مریضوں کی عیادت اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مفت ادویات، صفائی و ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کا خود مشاہدہ کیا۔
کمشنر اور ڈی سی صاحب نے ادارے کے تمام وارڈز کا تفصیلی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات، علاج کے معیار، اور عملے کے رویے کے حوالے سے رائے لی۔
دورے کے دوران کمشنر اور ڈی سی صاحب نے صفائی ستھرائی، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی نظم و ضبط کو **انتہائی تسلی بخش اور مثالی** قرار دیتے ہوئے کہا:
> "*ادارے کی خوبصورت عمارت، خوش اخلاق عملہ، اعلیٰ علاج معالجہ، اور بہترین صفائی دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔ ایسے ادارے ہی عوامی خدمت کی اصل تصویر ہیں۔*"
آخر میں انہوں نے ایگزیٹو ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر افتخار پارس شاہ صاحب، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاحب اور ان کی ٹیم کی دن رات محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو **قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید** قرار دیا۔

Congratulations to the respected Prof. Dr. Iftikhar Paris Shah SB Who is appointed as Executive Director at Sardar Fateh...
30/06/2025

Congratulations to the respected Prof. Dr. Iftikhar Paris Shah SB Who is appointed as Executive Director at Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar institute of cardiology Dera Ghazi Khan

Serving to the unserved
26/06/2025

Serving to the unserved

آج مورخہ 23-06-2025  صبح 9 بجے جناب خواجہ سلمان رفیق وزیر صحت نے آج اچانک سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالو...
23/06/2025

آج مورخہ 23-06-2025 صبح 9 بجے جناب خواجہ سلمان رفیق وزیر صحت نے آج اچانک سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں و لواحقین سے براہ راست ملاقات کر کے علاج، مفت ادویات کی فراہمی اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیر صحت نے صفائی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جنہیں تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا:
> *"ایسی خوبصورت عمارت، معیاری علاج اور بہترین صفائی دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔"*
ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سومرا صاحب نے منسٹر صاحب کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور ان کی پوری ٹیم کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا اور ادارے کی مزید بہتری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

14/06/2025
EID MUBARAK 2K25
07/06/2025

EID MUBARAK 2K25

06/06/2025

ای ڈی صاحب اور ایم ایس صاحب کی خصوصی کاوشوں سے کارڈیالوجی ہسپتال میں سیکورٹی گارڈز کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کر دیا گیا۔۔۔تمام گارڈز خوش،ای ڈی صاحب ایم ایس صاحب،ڈی ایم ایس( سیکیورٹی آفیسر) کا شکریہ ادا کیا

ایگزیکٹو ڈائریکٹر صاحب  اور  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد رمضان سومرا صاحب  کی جانب سے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالر...
04/06/2025

ایگزیکٹو ڈائریکٹر صاحب اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد رمضان سومرا صاحب کی جانب سے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمٰن چانڈیہ صاحب کے اعزاز میں ایک باوقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران ادارے کے تمام شعبہ جات کے نمائندہ عملے نے ڈاکٹر عبدالرحمٰن چانڈیہ صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت، اور ادارے کی بہتری کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی اور ایم ایس صاحبان نے کہا:
"ڈاکٹر عبدالرحمٰن چانڈیہ ایک دیانتدار، محنتی اور وژنری منتظم رہے، جنہوں نے اپنے دور میں ادارے کی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔"
آخر میں انہیں ادارے کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے، اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے آج سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ڈیرہ غازی خان کا غیر اعلانیہ او...
03/06/2025

سپیشل سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے آج سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ڈیرہ غازی خان کا غیر اعلانیہ اور اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادارے کے مختلف شعبہ جات بشمول:

* **ان ڈور اور آؤٹ ڈور وارڈز (OPD)**
* **فارمیسی اور لیبارٹریز**
* **صفائی و ستھرائی کے نظام**
* **سیکیورٹی انتظامات**
* **پارکنگ ایریا و کینٹین**
* **فری ہوم ڈیلیوری میڈیسن سہولت کاؤنٹر**

کا تفصیلی معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سپیشل سیکریٹری ہیلتھ نے مختلف مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے براہِ راست ملاقات کرتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات سے متعلق فیڈ بیک حاصل کیا۔ انہوں نے مریضوں کی تسلی بخش آراء اور مجموعی طور پر مثبت تاثرات کو ادارے کی بہترین سروس ڈلیوری کا مظہر قرار دیا۔

**سپیشل سیکریٹری صاحب نے ادارے میں فراہم کی گئی معیاری طبی سہولیات، شفاف انتظامی نظام، اور مریض دوست ماحول پر ایم ایس صاحب اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ لگن اور قیادت کو زبردست الفاظ میں سراہا۔**
انہوں نے اپنے تاثرات میں کہا:
> سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی کارکردگی دیگر اداروں کے لیے قابلِ تقلید ماڈل ہے۔ ایسے ادارے حکومتِ پنجاب کے ویژن برائے عوامی صحت کے عملی نمونے ہیں.
Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan
D. G. Khan Medical College, Dera Ghazi Khan
Weather Of Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا نے  مورخہ 31 مئی 2025 کو صبح 9 بجے سردار فتح محمد خان ب...
31/05/2025

ڈیرہ غازی خان نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا نے مورخہ 31 مئی 2025 کو صبح 9 بجے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا انہوں نے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی ۔
ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا نے ہسپتال کے ایڈمن بلاک ، پرچیزبرانچ، او پی ڈی کا معائنہ کیا، انہوں نے او پی ڈی میں صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا نے ہسپتال میں ای سی جی روم، اور فارمیسی میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا نے کنسلٹنٹ روم ، ایکوروم ، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا بھی جائزہ لیا۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا نے ہسپتال کے ایمرجنسی کاونٹر کا بھی معائنہ کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا نے اس موقع پر ڈاکٹرز اور سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو ہسپتال میں بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔..
Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan
D. G. Khan Medical College, Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan
Layyah لیہ
Layyah News لیہ نیوز

Address

Dera Ghazi Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar Institute of Cardiology posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar Institute of Cardiology:

Share

Category

Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar Institute of Cardiology

Punjab Chief Minister Sardar Usman Buzdar on Thursday laid the foundation stone of the Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar Institute of Cardiology, announcing that the 200-bed hospital will be completed at a total cost of Rs4.28 billion.

While speaking on the occasion, the CM said that Rs3 billion will be spent in the first phase for the construction of eight medical departments and other facilities over an area of 44 kanals in two years. “However, a 100-bed facility will be made functional in the first phase,” he added. He maintained that such a modern medical facility, which will benefit patients from all the four provinces, should have been established years ago as it would also help to lessen the burden on the hospitals in Lahore and Multan.

“It is the gift of the PTI government for south Punjab and public welfare projects will be completed on a priority basis along with the provision of other necessary facilities,” he asserted.

Usman Buzdar urges legislators to monitor relief measures