Ghazi Speech Therapy & Hearing Aid Center

Ghazi Speech Therapy & Hearing Aid Center Speech Therapy & Hearing Aid Center

غازی بحالی معذوراں سینٹر ڈیرہ غازی خان کہ 10 سالہ خدمات
اٹزم(ASD) بچوں کی تھیراپی کا پہلا ادارہ ۔
اے ڈی ایچ ڈی(ADHD) بچوں کے لیے مکمل اکوپیشنل تھیراپی۔
سی پی(CP) بچوں کے لیے مکمل فزیو تھراپی اور سپیچ تھیراپی۔ ہیرنگ ایڈ اور کوکلیئر پلانٹ کے بعد سپیچ تھراپی ۔
ڈونسینڈروم بچوں کے لیے اکوپیشنل تھیراپی اور لیونگ سکلز ۔
فائن ارٹ تھیراپی
توتلا پن حقلانے کا مکمل پھراپی کے ذریعےعلاج ۔
معیاری الہ سماعت

کا مرکز
اور مکمل سماعت کے ٹیسٹ ۔اڈیو میٹری ۔پلے اڈیو میٹری۔
اے بی ار ٹیسٹ
غازی ریحیبلیٹیشن سینٹر ڈیرہ غازی خان
فون نمبر 03346473553

12/06/2025
17/05/2025
17/01/2025



جب ننھے منے بچے کوئی آواز نکالتے ہیں تو بچے کے والدین فوراً متوجہ ہوتے ہیں. انہیں انتظار ہوتا ہے کہ بچہ کب واضح الفاظ بولے گا، اور جب ایسا کوئی لفظ نکالتا ہے تو وہ بے حد خوش ہوتے ہیں. جن اہل خانہ کو معلوم نہیں ہوتا انہیں بھی بتاتے ہیں کہ بچہ الفاظ بولنے لگا ہے.

بولنا بچوں کی زندگی کا یہ ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے. زیادہ تر بچے اپنی پہلی سال گرہ سے قبل ’’ماما‘‘ اور ’’بابا‘‘ جیسے الفاظ ادا کرنے لگتے ہیں. وہ 18 ماہ کی عمر تک بیس کے قریب الفاظ ادا کرنے لگتے ہیں.

⬅️ پہلی سالگرہ سے قبل بچے اپنی آواز اور بیرونی ماحول کا ربط تلاش کرتے رہتے ہیں.

⬅️ 9 ماہ کی عمر تک ایک دو آوازوں کو آپس میں ملانے کے قابل ہوتے ہیں جیسے ’’ماما‘‘ کہنا. عین ممکن ہے کہ وہ ابھی اس کا مطلب نہ سمجھتے ہوں اور نقل کر رہے ہیں.

⬅️ 12 ماہ کی عمر سے قبل انہیں بیرونی اشیا میں سے چند ایک کو پہچاننا اور انہیں ناموں سے منسوب کر لینا چاہیے. جیسا کہ ’’دودو‘‘ (دودھ) جو بچے چیزوں کو غور سے دیکھیں مگر آوازوں پر ردعمل ظاہر نہ کریں انہیں سماعت کا مسئلہ ہو سکتا ہے.

⬅️ ایک سال کے بعد انہیں مختلف طرح کی آوازیں نکالنا شروع کردینی چاہئیں، جنہیں وہ سنتے ہیں. مثال کے طور پر ’’ب، پ، ت، د‘‘ وغیرہ

⬅️ بچے کو 2 برس کی عمر سے قبل سادہ جملے ادا کرنے کے قابل ہونا چاہیے، چاہے وہ تھوڑے بے ربط ہی کیوں نہ ہوں. جیسے ’’ماما دودو‘‘

⬅️ دو سال کے بعد ان کے الفاظ کے ذخیرے میں اضافہ ہونا چاہیے اور تین یا اس سے زائد الفاظ کو ملا کر جملہ بنا لینا چاہیے. ان کی سمجھ بوجھ میں بھی اضافہ ہونا چاہیے.

⬅️ تین برس کی عمر کے بچے کو اس طرح کے جملوں کو سمجھ جانا چاہیے جیسا کہ ’’بستر پر سو جاؤ‘‘

اگر آپ کا بچہ مندرجہ ذیل علامات ظاہر نہ کرے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں.

⬅️ ایک سال کی عمر تک سادہ جسمانی حرکات نہ کرنا. مثلاً کسی شے کی جانب اشارہ نہ کرنا یا ’’بائے بائے‘‘ کے لیے ہاتھ نہ ہلانا.

⬅️ 18 ماہ تک بات کرنے کی کوشش نہ کرنا بلکہ جسمانی حرکات سے بات سمجھانے کی کوشش کرنا.

⬅️ سنی گئی سادہ آوازوں کی نقل اتارنے کے قابل نہ ہونا.

⬅️ سادہ زبان میں کیے گئے مطالبے کو نہ سمجھنا جیسا کہ ’’بیٹھ جاؤ‘‘ یا ’’ادھر آؤ‘‘

⬅️ دو سال کی عمر تک چند ہی الفاظ کو بار بار دہراتے رہنا اور اپنی ضروریات کو زبان سے بیان کرنے سے گریز کرنا.

⬅️ سادہ احکامات کو نہ سمجھنا یا اس پر عمل نہ کرنا.

⬅️ آواز کا غیرمعمولی ہونا.

بولنے میں تاخیر نارمل بھی ہو سکتی ہے لیکن اسے زیادہ نہیں ہونا چاہیے.

اس کی بعض وجوہات بھی ہو سکتی ہیں. مثال کے طور پر زبان یا منہ کے اوپری حصے میں کوئی نقص یا مسئلہ. اس کے علاوہ زبان کے لیے مخصوص دماغ کے حصے کو کسی طرح کا نقصان بھی بولنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے. اس کی وجہ سے بچہ ہونٹوں، زبان اور جبڑوں میں ربط قائم نہیں کر پاتا. ان بچوں کو دودھ پینے میں بھی مشکل ہو سکتی ہے.

بولنے میں تاخیر کی ایک وجہ سماعت کی خرابی ہوتی ہے. اگر بچہ سنے گا نہیں تو بولے گا کیسے. بچہ اردگرد کی آوازوں کو سن کر بولنا سیکھتا ہے. اگر آپ کو شک پڑے کہ بچے کو سنائی نہیں دیتا یا کم سنائی دیتا ہے تو ہمارے کلینک سے ضرور مشورہ کریں تاکہ اس کی قوت سماعت کا معائنہ کیا جا سکتے.

سماعت میں خرابی ضروری نہیں کہ پیدائشی ہو. یہ پیدائش کے بعد کسی انفیکشن سے ہو سکتی ہے.

اگر بچہ تاخیر سے بولے تو زیادہ وقت ضائع کیے بغیر اسپیچ لینگویج پتھالوجسٹ سے رابطہ کریں. یہ بچے کے مستقبل کے لیے اہم ہے.

والدین سب سے پہلے بچے کے مسئلے کا پتا چلا سکتے ہیں، اس لیے انہیں اپنے بچے کے ساتھ زیادہ وقت بتانا چاہیے،اور جلد ہی بچے کو اسپیچ لینگویج پتھالوجسٹ کو چیک کرا کے اسپیچ تھراپی شروع کرانی چاہیے

02/12/2024

Ghazi Rehabilitation Center Dera Ghazi Khan

ازی بحالی معذوراں سینٹر ڈیرہ غازی خان کہ 10 سالہ خدمات اٹزم(ASD) بچوں کی تھیراپی  کا پہلا ادارہ ۔ اے ڈی ایچ ڈی(ADHD) بچو...
12/08/2024

ازی بحالی معذوراں سینٹر ڈیرہ غازی خان کہ 10 سالہ خدمات
اٹزم(ASD) بچوں کی تھیراپی کا پہلا ادارہ ۔
اے ڈی ایچ ڈی(ADHD) بچوں کے لیے مکمل اکوپیشنل تھیراپی۔
سی پی(CP) بچوں کے لیے مکمل فزیو تھراپی اور سپیچ تھیراپی۔ ہیرنگ ایڈ اور کوکلیئر پلانٹ کے بعد سپیچ تھراپی
غازی ریحیبلیٹیشن سینٹر ڈیرہ غازی خان
فون نمبر 03346473553




Address

Dera Ghazi Khan

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 17:00
Wednesday 16:00 - 17:00
Thursday 16:00 - 20:00
Saturday 16:00 - 17:00

Telephone

+923346473553

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghazi Speech Therapy & Hearing Aid Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ghazi Speech Therapy & Hearing Aid Center:

Share