Iqbal Hospital & Pharmacyاقبال ہسپتال اینڈ فارمیسی

Iqbal Hospital & Pharmacyاقبال ہسپتال اینڈ فارمیسی All medicines have 7% discount and Dr. fee is 200 pkr but it's half (100pkr) for poor and needy people.

All multinational companies and Desi medicines are available here.

Tomorrow 05-06-2023 Insha Allah...
04/06/2023

Tomorrow 05-06-2023 Insha Allah...

اس نقشے کے مطابق سرخ میں دکھایا گیا ملک ڈوبا ہوا ہے باقی کا محفوظ ہے یاد رہے اس ہفتے سرخ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ سیلاب س...
28/08/2022

اس نقشے کے مطابق سرخ میں دکھایا گیا ملک ڈوبا ہوا ہے باقی کا محفوظ ہے یاد رہے اس ہفتے سرخ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقہ 2005 کے زلزلے سے بڑھ گیا ہے۔ دعا ہے کہ نقصان نہ بڑھے، آپ اور ہم محفوظ رہیں اور جو ڈوبے ہیں ان کی سلامتی ہو، مشکل آسان ہو۔
آمین

A simplified view of brain function. انسانی دماغ جو جو کام کرتا ہے۔۔۔
18/08/2022

A simplified view of brain function.

انسانی دماغ جو جو کام کرتا ہے۔۔۔

18/08/2022
17/08/2022

ہمارے ملک میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوالیفائڈ physician سے دوائ لکھوا کر لوگ میٹرک پاس میڈیکل سٹور والے سے پوچھتے ہیں کہ دوا صحیح ہے یا غلط تجویز ہوئ ہے-
ہر دوسرے دن مریض یا اس کے attendents اپنی مرضی سے antibiotics تبدیل کرتے ہیں-

پاکستانی عوام بغیر کسی رجسٹرڈ فزیشن کے تشخیص اور نسخے کے دو گولی antibiotics کے کھانے سے ٹھیک ہوجاتے ہیں...اور ڈاکٹرز حضرات بغیر کسی Culture Test اور ABR's History پوچھے دھڑا دھڑ 3rd جنریشن انٹی بائٹک Prescribe کرہے ہیں...

اس طرح ایک دوسرے سے پوچھ کر انسولین یونٹس اور oral drugs تبدیل کرتے ہیں- Antihypertensives ایک دوسرے سے ادھار لیکر dose اور گروپ تبدیل کرتے ہیں-
دنیا کے کسی بھی ملک میں یہ نہیں ہوتا کہ آپ دواخانہ سے دو گولیاں Omeprazol معدے کی تیزابیت ختم کرانے اور 5 گولیاں Alprazolam بہتر نیند کے لئے ایک میٹرک فیل دوکاندار سے پیسے دے کر حاصل کرسکتے ہوں...

خود ٹیسٹ کروا کر لیب والوں سے اندرونی بیماری کا پوچھتے ہیں- ٹیسٹ negative یا نارمل ہو تو کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کے پیسے ضائع ہوئے-کہتے ہیں کہ جو مقدر میں لکھا ہے وہی ہو گا- پھر موت سے بھی ڈرتے ہیں-

خدارا اپنے آپ پر رحم کریں...دوائیوں کو ٹافیوں کی طرح استعمال نہ کرے...صحیح استعمال پر اگر یہ کیمیکل دوائی کہلاتی ہے تو غلط استعمال پر یہی کیمیکل زہر بن جاتی ہیں..

آپ میڈیکل سٹور پر موجود جس بندے سے دوائیوں کے بارے میں مشورے لیتے ہو ان سے یہ ضرور پوچھے کہ آپ کے پاس ان ادویات کے بارے میں کتنا علم ہے...؟
دوائیوں کے متعلق آپ کے پاس کونسی ڈگری موجود ہے...؟
علم اور معلومات میں زمیں و آسمان کا فرق ہوتا ہے، صرف معلومات کی بنیاد پر نہ کسی سے دوائی لے اور نہ اس کے استعمال کے بارے میں مشورہ...

ادویات کے بارے میں جس کے پاس علم اور ڈگری ہو اسے (Pharmacist ) کہا جاتا ہے اور ساری دنیا میں دوائیوں کے متعلق معلومات دینا، اس کی خرید و فروخت کرنا اور اس کے مضر اثرات سے مریض کو بچانا ماہر ادویات(فارمسسٹ) کا ہی کام ہے اور قانونی طور پر بھی یہ اختیار صرف فارمسسٹ کو حاصل ہیں...

حکومت وقت کا فرض بنتا ہے کہ ادویات کے کاروبار کو ریگولرائز کرکے فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز میں فارمسسٹ کی موجودگی کو یقینی بناکر غریب عوام اور مریضوں پر رحم کیا جائے..

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO ) کے مطابق پاکستان میں انٹی بایئوٹیکس کے بے جا اور بے دریغ استعمال کی بدولت ان ادویات کے خلاف مزاحمت(Antibiotics Resistance) میں بے تحاشا اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب پاکستان میں ٹائفائڈ بخار کے لئے بھی صرف 3rd Generation انٹی بائوٹیک ہی کارآمد ہوگی..

یاد رکھیں.. یہ (Antibiotics Resistance) نسل در نسل منتقل ہوتی رہتی ہیں..اور اسی طرح یہ چھوٹے چھوٹے امراض نہ صرف مہلک بنتے جارہے ہیں بلکہ خاصے مہنگے بھی ہوتے جارہے ہیں..

17/08/2022

عوام آگاہی پیغام
مندرجہ ذیل فارما سیوٹیکل کمپنیز پاکستان میں قابل بھروسہ اور اچھی ادوایات فراہم کرتی ہیں- اگر آپ کے ڈاکٹر کی بتائی گئی دوا فارمیسی پر دستیاب نہیں ہے اور اسی سالٹ میں اگر کسی اور برانڈ کی دوا لینی پڑے تو ان میں سے کسی کمپنی کی دوا خریدیں۔
ہر دوا کی پیکنگ پے اسے بنانے والی فارما سیوٹیکل کمپنی کا لیبل لگا ہوتا ہے کوشش کریں آپ جب کوئی دوا خریدیں تو اس لیبل کو دیکھ کر صرف قابل بھروسہ کمپنی کی دوائی خریدیں۔
Abbott
Sami
Pfizer
MartinDow
Hilton
GETZ
gsk
Bayer
HighNoon
Searle
Ferozsons
Continental
Novartis
ھماری فارمیسی پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے علاؤہ لوکل یا کٹ ریٹ (cut rate) ادویات نہیں بیچی جاتیں ۔

17/08/2022

عام آگاہی پیغام۔

بجلی کے کرنٹ لگ جانے والے مریض کو مٹی میں دبانا ناسمجھی اور بے وقوفی ہے ۔ جس طرح بجلی کے تار کو کاٹنے سے دوسرے ٹکڑے میں کوئی کرنٹ باقی نہیں رہتی اس طرح انسان کے جسم میں بھی کوئی کرنٹ موجود نہیں ہوتا لہذا عوام سے گزارش ہے کہ ایسے مریض کو جلد سے جلد قریبی هسپتال شفٹ کریں ۔۔ ۔ اور مریض کو مٹی میں دبانا اسے مزید موت کے موں میں دکھیلنے کے برابر ہے ۔۔
خدا نخواستہ ایسا کوئی واقعہ ہو جائے تو مریض کو ہسپتال پنہچانے کی کوشش کریں ۔۔!! نہ کے مٹی میں دبانے کی ۔۔۔!!!!

کچھ لوگوں کا دل کرنٹ لگنے کے بعد بے ترتیب ہو جاتا ہے اور دھڑکنا بند کر دیتا ہے اسے فبرلیشن کہتے ہیں اس کا علاج صرف ڈی فبرلیشن ہے ( ڈی فبرلیٹر مشین سے) جب تک وہ مشین میسر نہ ہو مصنوعی طور پر دل کو دبایا اور پھیلایا جاتا ہے جسے سی پی آر کہتے ہیں - اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو کم از کم مریض کو فورا ہسپتال لے جائیں -

جب دل کی دھڑکن رک جائے (کارڈیک اریسٹ) تو ہر گزرتے منٹ کے ساتھ زندہ بچنے کا امکان دس فیصد کم ہوتا جاتا ہے۔ اس صورت میں جب ایک ایک منٹ قیمتی ہے، ایک بے بنیاد اور بالکل غیر ضروری رسم (مٹی میں دبانا) مریض کی موت تقریبا یقینی بنانے کے مترادف ہے

لمپی اسکن کی بیماری۔۔۔پنجاب میں جانوروں میں لمپی اسکن بیماری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، تیزی سے پھیلنے والی یہ بیماری جسے ...
17/08/2022

لمپی اسکن کی بیماری۔۔۔

پنجاب میں جانوروں میں لمپی اسکن بیماری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، تیزی سے پھیلنے والی یہ بیماری جسے گانٹھ کی جلدی بیماری یا لمپی اسکن کا نام دیا گیا ہے اب چکوال میں بھی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہ بیماری گائے ، بھینسوں اور بیل میں پائی جاتی ہے۔ یہ عموماً مچھروں اور ٹک کے کاٹنے والے کیڑوں سے پھیلتی ہے۔لمپی اسکن کی بیماری میں مبتلا جانوروں کو بخار ہوتا ہے۔ لمپی اسکن کی علامات میں جانور کی جلد پر 50 ملی میٹر دائرے تک مضبوط، ابھرے ہوئے نوڈول سر، گردن، جنسی اعضاء اور ٹانگوں کے ارد گرد جلد پر نمودار ہوتے ہیں۔ جسم کے کسی بھی حصے پر نوڈولس بن سکتے ہیں۔
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (اےکے یو ایچ) کے مطابق یہ وبا انسانوں میں بیماری کا سبب نہیں بنتی۔اور وبا سے متاثر جانوروں کے گوشت اور دودھ کے استعمال سے انسانی جسم میں بیماری منتقل نہیں ہوتی۔اپنی تحقیق ایمرجنگ انفیکشن الرٹ “لمپی اسکین ڈیزیز” میں ادارے نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے دودھ اور گوشت کو اچھی طرح ابال اور پکا کر استعمال کیا جانا ضروری ہے۔
پاکستان ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی نے دو ویسکین منظور کر کے ترکی اور اردن سے تقریبا 4 لاکھ ویکسین درآمد کیں ہیں اور فوری طور پر متاثرہ جانوروں کی ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چونکہ بڑی تعداد میں ویکسین کی درآمد مہنگی ہے لہذا کوشش کی جارہی ہے کہ آغا خان لیبارٹریز اور دیگر تحقیقی اداروں کی مدد سے ویکسین پاکستان میں تیار کر لی جائے، جس میں کم از کم 8 ماہ لگیں گے۔
اگر کوئی جانور لمپی اسکن میں مبتلا ہو جاتا ہے تو سب سے پہلے اس جانور کو باقی جانوروں سے الگ کر دیں تا کہ دیگر جانور اس بیماری کا شکار نہ ہو ۔ جانور کا باقاعدہ علاج شروع کریں اور قریبی ویٹرنری ڈاکٹر کی خدمات حاصل کریں۔جانوروں کے پاس مچھر،مکھی بھگانے کے لیے دھواں لگائیں اور اسپرے کریں کیونکہ یہ وائرس مکھی مچھر اور چیچڑوں سے دوسرے جانوروں میں منتقل ہو سکتا ہے۔

نوٹ : تصاویر مختلف ویب سائٹس کے ارٹیکلز سے حاصل کی گئیں ہیں۔ (copied)

17/08/2022

Address

Paigah Chowk Opposite To The Parco Peteolium, Jampur Road D G Khan
Dera Ghazi Khan
32200

Opening Hours

Monday 07:00 - 00:00
Tuesday 07:00 - 00:00
Wednesday 07:00 - 00:00
Thursday 07:00 - 00:00
Friday 07:00 - 00:00
Saturday 07:00 - 00:00
Sunday 07:00 - 00:00

Telephone

+923166736520

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqbal Hospital & Pharmacyاقبال ہسپتال اینڈ فارمیسی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Iqbal Hospital & Pharmacyاقبال ہسپتال اینڈ فارمیسی:

Share

Category