Al-Amad Pets & Vets clinic

Al-Amad Pets & Vets clinic Pets

25/04/2025
Casting refers to a technique using a rope to make large animals, predominantly adult cattle, lie down or become recumbe...
17/06/2023

Casting refers to a technique using a rope to make large animals, predominantly adult cattle, lie down or become recumbent. The rope is used to apply firm, consistent pressure to points on the cow's body, causing the animal to lie down with minimal struggling.
Which side do you cast a cow?

Stand on the left side of the cow. Pass the short end of the rope over the dorsal aspect of the cow's neck and let it fall down the far (right) side. Collect the short end from under the cow's neck in your left hand. Secure the loop around the cow's neck by tying a bowline knot (not a slip knot).

آج تک  پنجاب کی صورتحال لمپی اسکن ڈیزیز
18/05/2022

آج تک پنجاب کی صورتحال لمپی اسکن ڈیزیز

05/03/2022

پاکستان میں لمپی سکن ڈیزیز کی تصدیق، اینیمل ہزبنڈری کمشنر کی جانب سے ہدایات جاری.  #/ - - confirmed in   and
04/03/2022

پاکستان میں لمپی سکن ڈیزیز کی تصدیق، اینیمل ہزبنڈری کمشنر کی جانب سے ہدایات جاری. #
/ - -
confirmed in and

01/12/2021

#اطلاعِ_عام
پنجاب میں مرغی والی دکانوں پر گوشت کو صاف کرکے بیچنے کے آرڈرز ہوگئے.
گوشت صرف کھانے والی چیزوں پر مشتمل ہوگا
چونچ، دانہ والا پوٹ، گردن والی چربی گوشت میں شامل نہیں ہوگی، اندر والا پوٹہ صاف کرنے کے بعد وزن میں شامل کیا جائے گا.
کنزیومر کو ایک کلو کا مطلب ایک کلو صافی صاف ستھرا گوشت ملے گا، صفائی کے نام پر کوئی وزن میں کمی نہیں ہوگی.
فیکٹر 8+8×5۔1 ترتیب دیا گیا ہے، یہ فیکٹر پنجاب کے تمام اضلاع میں لاگو ہوگا.
طارق جاوید
(صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور)
0344-2222622
0311-1140001

آج کی اس تحریر میں آپکو جانوروں میں میٹھے سوڈے کے استعمال کے بارے میں مکمل طور پر آگاہی دی جائے گی یعنی میٹھے سوڈے کے فو...
28/10/2021

آج کی اس تحریر میں آپکو جانوروں میں میٹھے سوڈے کے استعمال کے بارے میں مکمل طور پر آگاہی دی جائے گی یعنی میٹھے سوڈے کے فوائد کیا ہے ؟ میٹھا سوڈا جانوروں کو کس مقدار میں دینا چاہیے ؟ اور میٹھا سوڈا کونسے جانوروں کو نہیں دینا چاہیے ؟ کیا میٹھا سوڈا دینے سے جانوروں کا دودھ بڑھتا ہے ؟

جانوروں کو جو بھی خوراک دی جاتی ہے مثلاً چارہ یا ونڈہ اسکے ہضم کرنے کے عمل کے دوران جانور کے معدے میں فرمنٹیشن ہوتی ہے تاکہ خوراک ہضم ہو سکے جسکے نتیجے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ بالخصوص زیادہ پروٹین والے چارے یا خشک چارے جسے ڈرائی میٹر کہتے ہیں اور سائیلج یا ونڈہ کھانے والے جانوروں کو میٹھا سوڈا لازمی دینا چاہیے کیونکہ جب جانور ایسی خوراک کھاتے ہیں تو انکے معدے میں بہت زیادہ تیزابیت پیدا ہوتی ہے جس سے انکے ریومن کا pH level نارمل سطح سے کم ہو جاتا ہے جس سے جانور چارہ کھانا اور پانی پینا کم کر دیتا ہے جانور سست رہنے لگتا ہے اسے دودھ میں فیٹ کی شرح کم ہونے لگتی ہے اور اگر اسکا کوئی حل نہ نکالا جائے تو جانور کا دودھ بھی کم ہونے لگتا ہے اور جانور خود بھی کمزور ہونے لگتا ہے۔ جانوروں کے دودھ میں smell آنے لگتی ہے۔ جانور کے منہ اسکے گوبر اور پیشاب سے بھی بہت ناگوار بو آنے لگتی ہے۔ یعنی جانور ایسی کیفیت کا شکار ہو جاتا ہے جسے عُرفِ عام میں وائی بادی کہا جاتا ہے۔ جانوروں کے ریومن کے نارمل pH level کی رینج 5.5 سے 7 کے درمیان ہوتی ہے لیکن بہت زیادہ تیزابیت کی وجہ سے pH level گرنے لگتا ہے اس لیے جانوروں کو جب میٹھا سوڈا باقاعدگی سے دیا جاتا ہے تو انکے ریومن کا pH level نارمل ہو جاتا ہے جس سے انکے معدے کا نظام درست رہتا ہے جانور چارہ بھی پیٹ بھر کر کھاتے ہیں اور پانی بھی خوب پیتے ہیں جس سے مجموعی طور پر انکی صحت اچھی رہتی ہے اور یقیناً اس سے انکے دودھ کی پیداوار پر بھی بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دودھ میں فیٹ کا لیول بھی بڑھتا ہے۔ اب آتے ہیں اس سوال کی طرف کہ جانوروں کو میٹھا سوڈا کس مقدار میں دینا چاہیے؟ اگر آپ اپنے جانوروں کو روزانہ کی بنیاد پر میٹھا سوڈا دینا چاہتے ہیں تو 25 سے 30 گرام روزانہ دے سکتے ہیں اگر ایک دن چھوڑ کر دینا ہو تو 50 گرام تک دے سکتے ہیں۔ میٹھا سوڈا ونڈے میں مکس کر کے دینا چاہیے۔ جب بھی جانوروں کے لیے ونڈہ تیار کر رہے ہوں اس میں حسبِ ضرورت میٹھا سوڈا شامل کر دیا کریں۔ جب جانور معدے کی بہت زیادہ تیزابیت کا شکار ہوتا ہے تو اسکے تھن اور حوانہ بھی اس سے متاثر ہونے لگتے ہیں تھنوں سے خون آنا لوتھڑے آنا جیسے مسائل بھی پیدا ہونے لگتے ہیں لیکن میٹھا سوڈا دینے سے ان سب مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر اپنے جانوروں کے لیے گھر پہ اپنا ونڈہ تیار کر رہے ہیں تو 100 کلو گرام ونڈے میں 1 فیصد کے حساب سے 1 کلو میٹھا سوڈا استعمال کیا جاتا ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ ہر جانور کو اسکی ضرورت کے مطابق روزانہ الگ سے ونڈے میں ملا کر دیں تاکہ زیادہ بہتر رزلٹ حاصل ہو۔ گھبن جانور کو آخری دنوں میں میٹھا سوڈا نہیں دینا چاہیے اور اسکے علاؤہ اگر جانور کو کسی بھی طرح کی کوئی میڈیسن دینی ہو تو اس صورت میں بھی میٹھا سوڈا دوائی کے ساتھ مت دیں بلکہ کچھ وقفے کے بعد دے سکتے ہیں۔ اسکے علاؤہ معدے کی تیزابیت کو دور کرنے کے لیے اپنے جانوروں کو 24 گھنٹے صاف اور تازہ پانی لازمی دیں تاکہ وہ اپنی مرضی سے جب چاہیں پانی پی سکیں جب انھیں انکی ضرورت کے مطابق پینے کے لیے پانی دستیاب ہوگا تو اس سے بھی معدے میں تیزابیت کنٹرول میں رہتی ہے۔

Address

Garden Town Dgk
Dera Ghazi Khan
92

Telephone

+923057311718

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Amad Pets & Vets clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category