
09/11/2024
سی او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری کے ظلم و جبر کے خلاف تاحال کاروائی نہ کی گئی ،
ذرائع کے مطابق سی او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری نے 2023 کے آخر میں چودھری محمد نعیم کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے اس کے سٹور کیپر کی پوسٹ پر آرڈر جاری کیے ،
لیکن الیکشن سے قبل جب چودھری نعیم نے سی او صاحب کے بار بار اصرار کے باوجود بڑے صاحب کے حمایت یافتہ سیاسی نمائندے کو سپورٹ کرنے سے انکار کیا تو ڈاکٹر ادریس لغاری صاحب نے اپنی انتقامی کارروائیوں کا آغاز کیا ،
اور بالآخر چودھری نعیم کی نوکری بڑے صاحب کے غصے کی بھینٹ چڑھا دی گئی ،
چودھری نعیم اور ان کے اہل خانہ اپنے حق کی خاطر افسران بالا کی راہ تکتے ہیں ،
خصوصاً ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے شفاف انکوائری کی درخواست کرتے ہیں