01/01/2025
Iron deficiency Anemia in children
بچوں میں آئرن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی خون کی کمی (آئرن ڈیفیشینسی انیمیا)
---بچوں میں آئرن کی کمی سے خون کی کمی کی وجوہات
1. خوراک میں آئرن کی کمی:
آئرن سے بھرپور غذا کا کم استعمال (مثلاً گوشت، انڈہ ،دالیں، پالک)۔
دودھ پر زیادہ انحصار (خاص طور پر گائے کا دودھ جس میں آئرن کم ہوتا ہے)۔
2. آئرن کی زیادہ طلب:
نشوونما کے دور، خاص طور پر بچپن اور بلوغت میں۔
3. خون کی کمی:
معدے کی بیماریوں (مثلاً پیٹ کے کیڑے، السر یا آنتوں کی سوزش) کی وجہ سے مسلسل خون کا ضیاع۔
نوعمر لڑکیوں میں زیادہ حیض کی وجہ سے خون کا زیادہ بہنا۔
4. آئرن کے خون میں جذب ہونے میں کمی:
سیلیک coelic disease یا آنتوں کے انفیکشن inflammatory bowel disease
علامات
عام علامات : تھکن، کمزوری اور جلد کا زرد ہونا۔
رویے میں تبدیلیاں: چڑچڑاپن اور بھوک کی کمی۔
ذہنی: ذہنی نشوونما میں تاخیر یا صحیح طریقے سے نہ ہونا
جسمانی: ناخن کا ٹوٹنا، زبان پر زخم یا غیر قدرتی اشیاء کھانے کی خواہش (پیکا)۔
تشخیص
1. لیبارٹری ٹیسٹ:
سی بی سی(CBC) (کمپلیٹ بلڈ کاؤنٹ): ہیموگلوبن Hbاور (hematocrit)ہیمیٹوکریٹ کی کمی۔
پیریفرل اسمیر(peripheral smear): چھوٹے اور ہلکے رنگ کے خون کے سرخ خلیات۔
سیرم فیریٹن(serum ferritin): آئرن کی کمی کی نشاندہی کے لیے
سیرم آئرن(serum iron) اور ٹوٹل آئرن بائنڈنگ کیپیسیٹی (TIBC): سیرم آئرن کم اور TIBC زیادہ۔
2. جسمانی معائنہ:
غذا، نشوونما اور بچوں کی نشوونما کا جائزہ
علاج
1. خوراک:
آئرن سے بھرپور غذائیں شامل کریں: کم چکنائی والا گوشت، فورٹیفائیڈ سیریلز(fortified cereals)، دالیں، سبز پتوں والی سبزیاں۔
آئرن کےخون میں جذب ہونےکو بڑھانے کے لیے آئرن والی غذا کے ساتھ وٹامن سی (مثلاً مالٹے کا رس) استعمال کریں۔
2. آئرن سپلیمنٹ:
آئرن کی گولیاں یا شربت: فیرس سلفیٹ (عام طور پر تجویز کردہ)۔
خوراک: 6-3 ملی گرام فی کلوگرام روزانہ (تقسیم شدہ خوراک میں)۔
ممکنہ مضر اثرات: قبض، متلی، کالے رنگ کا پاخانہ
3. بنیادی وجوہات کا علاج:
پیٹ کے کیڑوں کا علاج کریں، معدے کی بیماریوں کا علاج کریں یا غذا کو بہتر کریں (مثلاً گائے کے دودھ کا زیادہ استعمال محدود کریں)۔
احتیاطی تدابیر
بچوں کو ماں کا دودھ پلائیں اور اگر ماں کا دودھ دستیاب نہ ہو تو آئرن فورٹیفائیڈ فارمولہ استعمال کریں۔
6 ماہ کی عمر سے آئرن سے بھرپور غذا دینا شروع کریں۔
1 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے گائے کے دودھ کی مقدار500-750 ملی لیٹر یومیہ تک محدود رکھیں۔
خون کی کمی کے لیے معمول کے مطابق اسکریننگ کریں خاص طور پر ان بچوں میں جن کو زیادہ خطرہ ہے (جیسے وقت سے پہلے پیدا ہونے والے یا کم آمدنی والے خاندان کے بچے)۔
پیچیدگیاں
ذہنی اور جسمانی نشوونما میں تاخیر۔
قد کا نہ بڑھنا۔
انفیکشن کا زیادہ خطرہ۔
بچوں کی صحت مند نشوونما کے لیے بروقت تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو آئرن کی کمی سے ہونے والی خون کی کمی بچے کی جسمانی اور ذہنی صحت پر اثر ڈال سکتی ہے۔