Dr-IRFAN WAZIR

Dr-IRFAN WAZIR Medical specialist

30/03/2025
27/04/2024

ڈپریشن کا شکار معاشرہ ۔۔
ایک 55 سالہ شخص ڈِپریشن کا شکار تھا، اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات سے ملاقات کی، بیوی نے کہا کہ میرا خاوِند شدید ڈِپریشن میں ہے, براہ کرم مدد کریں.

ڈاکٹر نے اپنی مشاورت شروع کی، اس نے کچھ ذاتی باتیں پوچھی اور اُس کی بیوی کو باہر بیٹھنے کو کہا
صاحب بولے میں بہت پریشان ہوں، دراصل میں پریشانیوں سے مغلُوب ہوں، ملازمت کا دباؤ، بچوں کی تعلیم اور ملازمت کا تناؤ، ہوم لون، کار لون، مجھے کچھ پسند نہیں دنیا مجھے پاگل سمجھتی ہے لیکن میرے پاس اتنا سامان نہیں جتنا کہ ایک کارتوس میں گولِیاں، میں بہت اُداس اور پریشان ہوں.
یہ کہہ کر اس نے اپنی پوری زندگی کی کتاب ڈاکٹر کے سامنے کھول دی۔

پھر ڈاکٹر نے کچھ سوچا اور پوچھا کہ آپ نے دسویں جماعت کس اِسکول میں پڑھی؟.
اُس شخص نے اسے اِسکول کا نام بتایا، ڈاکٹر نے کہا آپ کو اس اِسکول میں جانا ہے پھر اپنے اسکول سے آپ کو اپنی دسویں کلاس کا رجسٹر تلاش کرنا ہے اور اپنے ساتھیوں کے نام تلاش کرنے ہیں اور ان کی موجودہ خیریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی ھے.
ایک ڈائری میں تمام معلومات لکھیں اور ایک مہینے کے بعد مجھ سے ملیں.

وہ شخص اپنے اسکول گیا، رجسٹر ڈھونڈنے میں کامیاب رہا، اور اسے کاپی کروایا،اس میں 120 نام تھے،اس نے ایک مہینے میں دن رات کوشش کی لیکن وہ بمشکل 75 ہم جماعتوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں کامیاب رہا.

حیرت:
ان میں سے 20 مر چُکے تھے, 7 رنڈوے اور 13 طلاق یافتہ تھے, 10 ایسے نکلے جو کہ بات کرنے کے قابل بھی نہیں تھے,, 6 اتنے امیر نکلے کہ اُسے یقین ہی نہیں آیا, کچھ کینسر میں مُبتلا تھے، کچھ فالِج, ذِیابیطس، دمہ یا دل کے مریض تھے، کچھ لوگ بستر پر تھے جن کے ہاتھوں/ٹانگوں یا ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی تھیں, کچھ کے بچے پاگل، آوارہ یا بیکار نکلے, ایک جیل میں تھا۔ ایک شخص دو طلاق کے بعد تیسری شادی کی تلاش میں تھا.
ایک ماہ کے اندر دسویں جماعت کا رجسٹر اذِیّت بیان کر رہا تھا.

ڈاکٹر نے پوچھا "اب بتاؤ تمہارا ڈِپریشن کیسا ہے"؟.
وہ شخص سمجھ گیا کہ اسے کوئی مُوزِی بیماری نہیں، وہ بھوکا نہیں، اس کا دماغ دُرُست ھے، اسے عدالت، پولیس، وکلاء کا کوئی مسئلہ نہیں، اس کی بیوی اور بچّے بہت اچھے اور صحت مند ھیں، وہ خود بھی صحت مند ھے.

اس شخص کو احساس ہوا کہ واقعی دنیا میں بہت زیادہ دُکھ ہیں، اور وہ بہت سے اذِیّت ناک دُکھوں سے محفُوظ ھے.

دوسروں کے ساتھ اپنا مُوازنہ نہ کریں.

اور پھر بھی اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ڈِپریشن میں ہیں تو آپ کو بھی اپنے اِسکول جانا چاہیے، دسویں جماعت کے رجسٹر اور پھر اپنے کلاس فیلوز کو تلاش کرنے ......

منقول:

01/04/2024

آج یکم اپریل ہے دنیا بھر میں اپریل فول ڈے منایا جارہا ہے
کوئی بھی ناخوشگوار اطلاع ملے تو پہلے تصدیق ضرور کرلیں۔ شکریہ
Copied

31/03/2024

‏• فرعون کا دریائے نیل میں ڈوبنے کا کوئی پروگرام نہیں تھا، مگر ڈوبنا پڑا۔

‏• شداد اگلے سینکڑوں سال اپنی جنت میں عیاشیاں کرنا چاہتا تھا، مگر دروازے پر پہنچ کر مر گیا۔

‏• نمرود کی پلاننگ تو کئی صدیاں اور حکومت کرنے کی تھی، مگر ایک مچھر نے مار ڈالا۔

‏• یزید نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کر کے اپنے لیے لمبے عرصے کی بادشاہت کا انتظام کیا تھا، مگر 3 سال بعد ہی عبرتناک موت مر گیا اور آگے اسکی نسل بھی مٹ گئی۔

‏• ہٹلر کے ارادے اور بھی خطرناک تھے مگر حالات ایسے پلٹے کہ خودکشی پر مجبور ہوا۔

‏دُنیا کے ہر ظالم کو ایک مدت تک ہی وقت ملتا ہے، جب اللّٰہ کی پکڑ آتی ہے تو کچھ کام نہیں آتا۔

‏سارا غرور، گھمنڈ اور تکبر یہیں کا یہیں پڑا رہ جاتا ہے۔
Copied

30/03/2024

‏سورہ یوسف پڑھ کر لگتا ہے کہ سگّے حسد کر سکتے ہیں۔ اپنے ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں۔ غیر نجات دِلا سکتے ہیں۔ پارسا پر تُہمت لگائی جا سکتی ہے۔ بِلا جُرم قید ہو سکتی ہے۔ غیبی مدد سے براءت مِل سکتی ہے۔ ظُلم سہہ کر عظیم منصب مِل سکتا ہے۔ تقویٰ سے عزت کا حصول ہو سکتا ہے۔ عزیز جُدا ہو سکتا ہے اور ہِجر کاٹا جا سکتا ہے۔ بِچھڑا مِل سکتا ہے اور ہر خواب پورا ہو سکتا ہے۔ قُرآن کی اِس سورہ میں کیا کشش ہے۔ کیسی جاذبیت ہے۔ کیسا دِلکش اسلوب حیسن بیان ہے۔ کیا فصاحت و بلاغت کِتنی تسلی کِتنا سبق ہے۔ کیسی نصیحتیں ہیں۔ اورکِس قدر قوی اُمیدیں ہیں۔۔۔ بےشک
‏"ہر مُشکل کے ساتھ آسانی ہے" (القرآن)

29/03/2024

وانا میں شدید ژاله باری

25/03/2024

اِسرائیلی کافِر اب لاشوں سے اعضا نکال رہے ہیں

15/03/2024

‏افطاری سے ایک منٹ پہلے آدھی کجھور نہیں کھا سکتے اس ڈر سے کہ روزہ نہ ٹوٹ جائے ،ٹھیک اِسی طرح لوگوں کا حق کھاتے ہوئے ڈر لگنا چاہیے

12/03/2024

وزار نے تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔

‏دو لاکھ کی تنخواہ نہیں لینگے مگر منسٹر آنکلیو میں تیس کروڑ کے بنگلے میں مُفت رہینگے۔ آٹھ کروڑ کی گاڑی میں سفر کرینگے۔ لاتعداد مُفت ہوائ ٹکٹ لینگے۔ تمام ہوٹلز میں دو لاکھ رُوپے رات کے کمرے میں مُفت رہینگے۔

‏اور پچاس کروڑ مہینے کی سائیڈ کی اِنکم ہوگی شائد

‏مگر دو لاکھ تنخواہ نہیں لینگے اور عوام پر احسان کرینگے

11/03/2024

یا اللہ رمضان لمبارک کے طفیل اہل فلسطین پر رحم فرما

11/03/2024

امریکہ خطے کا سبسے بڑا دہشت گرد ملک ہے

26/02/2024

پاکستان کے تباہی کا ذمےدار طبقہ عصری علوم زدہ ہے

Address

KPK
Dera Ismail Khan
29111

Telephone

+923339998388

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr-IRFAN WAZIR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr-IRFAN WAZIR:

Share

Category