
25/09/2023
آشوب چشم کا مرض تیزی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے اسکولوں کالجوں میں پھیل رہا ہے ۔
آشوب چشم کی تشخیص ۔
آشوب چشم ایک دوسرے کو تیزی سے پھیلنے والی وائرل بیماری ہے اس سے بچاؤ کے لیے کورونا والی احتیاط ضروری ہے ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں بار بار ہاتھ دھوئیں منہ دھوئیں اپنا تولیہ ذاتی استعمال کی اشیاء علیحدہ رکھیں ۔ سوشل ڈسٹنسنگ کریں ۔ یہ بیماری خود ہفتہ سے دس دن میں ٹھیک ہو جاتی ہے لیکِن دوران بیماری لوگوں سے ہرگز نہ ملیں نہ ہاتھ ملائیں اور اپنے آپکو مکمل طور پر علیحدہ رکھیں ۔ اس بیماری میں دس سے بیس فیصد کارنیا کی بیماری ہو جاتی ہے جو خطرناک ہے اور وہ پھر کئی مہینے سالوں تک چلتی ہے لہٰذا اس کو سیریس لینا ضروری ہے ۔
اس بیماری میں اینٹی بائیوٹک سٹیرایڈ قطروں کا کوئی رول نہیں ہے غیر ضروری طور پر قطرے دے کر آنکھیں مزید پیچیدگی کا باعث بن سکتی ہیں
اس میں مصنوعی قطرے الرجی کے قطرے دے سکتے ہیں