Dr Ali Raza

Dr Ali Raza To aware people regarding health problems

پتے میں پتھری ۔۔۔ Gallbladder Stones! پتہ (Gallbladder) ناشپاتی کی شکل کا عضو ہے جو پیٹ میں اوپر کی طرف جگر سے نیچے پایا...
08/09/2025

پتے میں پتھری ۔۔۔
Gallbladder Stones!
پتہ (Gallbladder) ناشپاتی کی شکل کا عضو ہے جو پیٹ میں اوپر کی طرف جگر سے نیچے پایا جاتا ہے۔ اس میں ایک سیال مادہ موجود ہوتا ہے جو کھانے میں موجود چکنائی کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر پتے میں پتھری ہو جائے تو یہ اپنا کام بہتر انداز میں نہیں کر پاتا۔

پتے کی پتھری چھوٹی ہو تو یہ پھسل کر جگر کی نالی کے اندر جا کر یرقان کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ جگر کی نالی سے گزرتے ہوئے آخری حصے تک پہنچ کر لبلبے کے اندر ورم بھی پیدا کر سکتی ہے۔ پتے میں موجود پتھریاں پتے میں ورم اور سوزش کا باعث بھی بنتی ہیں۔ کچھ مریضوں، خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں میں یہ پتے میں سوراخ بھی کر سکتی ہیں۔ ایسے مریضوں کی ہنگامی طور پر سرجری کی جاتی ہے۔

پتھری کی علامات
Symptoms Of Gallbladder Stones!
پتے میں پتھری کی علامات یہ ہیں:

٭ پیٹ کے دائیں طرف اوپر یا درمیان میں شدید درد ہونا۔

٭ متلی اور قے ہونا۔

٭ یرقان ہونا یا آنکھیں پیلی ہونا۔

٭ دائیں کندھے میں درد ہونا۔

٭ تیز بخار کے ساتھ سردی لگنا۔

٭ سینے میں جلن اور گیس ہونا۔

پتے کی پتھری کی تشخیص اور علاج
Diagnosis of Gallbladder Stones and Treatment!
پیٹ کا الٹراساؤنڈ عموماً پتے کی پتھری کی تشخیص کے لیے پہلا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ یہ فاسٹنگ میں یعنی آٹھ گھنٹے خالی پیٹ رہنے کے بعد کیا جاتا ہے۔ پیچیدہ صورت میں پیٹ کا سی ٹی سکین بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایچ آئی ڈی اے سکین کے ذریعے پتے اور جگر جبکہ ای آر سی پی کے ذریعے معدے اور آنتوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ ایم آر سی پی کے ذریعے پتے اور جگر کا معائنہ کیا جاتا ہے اور ساتھ خون اور پیشاب کے ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں۔

پتے کی پتھری سے نجات حاصل کرنے کے لیے سرجری بہتر آپشن تصور ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے کی جانے والی سرجری میں پیچیدگی کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ اس کی دو اقسام ہیں:

لیپروسکوپک سرجری
Laparoscopic Surgery..
لیپروسکوپک پروسیجر میں چھوٹے سوراخ کے ذریعے چھوٹا کیمرہ اور سرجری کے اوزار پیٹ کے اندر داخل کیے جاتے ہیں۔ ان کی مدد سے پتے کو نکالا جاتا ہے۔ اگر کوئی پیچیدگی نہ ہو تو اس میں ایک سے دو گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ لیپروسکوپک سرجن سرجری شروع کرتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر یعنی ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر اس میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ عارضی طور پر آپشن کی جگہ ایک چھوٹا سا ڈرین رہنے دیا جائے۔

اوپن سرجری
Open Surgery..
کچھ مریضوں میں ایک بڑا کٹ لگا کر پتے کو نکال دیا جاتا ہے۔ چونکہ یہ ایک سرجری ہے اس لیے انفیکشن کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے بچاؤ اور زخم کو جلد مند مل کرنے کے لیے مریض کو اینٹی بائیوٹکس دی جاتی ہیں۔

سرجری سے پہلے اور بعد کی احتیاطیں
Precautions Before and After Surgery..
صبح سرجری کرنی ہو تو مریض کو آدھی رات کے بعد سے کھانا پینا بند کر دینے کو کہا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک ڈرپ لگائی جاتی ہے جس کے ذریعے مریض کو دوائیں دی جاتی ہیں۔ ایک ٹیوب بھی گلے میں ڈالی جاتی ہے جو سرجری کے دوران سانس لینے میں مدد دیتی ہے۔

آپریشن کے فوراً بعد تھکن معمول کی بات ہے لہٰذا اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ مریض کو درد میں کمی کے لیے ادویات دی جاتی ہیں۔ پھر پہلے کھانے میں ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق مائع خوراک دیں۔ بعد میں نرم غذا دیں جو آسانی سے کھائی جا سکے۔ ٹانگوں میں خون جمنے سے لوتھڑے بننے کے عمل کو روکنے اور نمونیا سے بچاؤ کے لیے واک اور سانس کی مشقیں کروائی جاتی ہیں۔یہ صحت یابی کے عمل کو تیز کرنے اور سرجری کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کو روکنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

گھر میں احتیاطیں
٭ گھر بھیجتے وقت مریض کو خوراک،دوا اور احتیاطی تدابیر کے متعلق بتایا جاتا ہے۔ مریض اپنی نارمل سرگرمیوں کو بتدریج دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

٭ گھر جانے سے پہلے سرجن سے معلوم کرلیں کہ آپ کب دوبارہ اپنے کام پر جا سکتے ہیں۔

٭ اس وقت تک گاڑی چلانے سے گریز کریں جب تک دوا استعمال کیے بغیر درد ٹھیک نہ ہو جائے۔

٭ صحت یابی تک عام حالات سے زیادہ نیند لیں۔

ڈاکٹر علی رضا

07/09/2025

آج سے سرجن ڈاکٹر علی رضا اپنی کلینک جو گیلانی ہسپتال میں ہے ٹرامہ سنٹر کے سامنے مریضوں کیلئے موجود ہوں گے
رابطہ نمبر: 03434015958
اوقات کار: دوپہر2:00 بجے سے شام8:00 بجے تک

میڈیا رپورٹس
06/09/2025

میڈیا رپورٹس

کل سے ڈاکٹر صاحب اپنے نئے کلینک جو کہ گیلانی ہسپتال بالمقابل ٹرام سنٹر میں مریضوں کو دیکھیں گےدوپہر2:30 سے شام 8بجے تک ا...
06/09/2025

کل سے ڈاکٹر صاحب اپنے نئے کلینک جو کہ گیلانی ہسپتال بالمقابل ٹرام سنٹر میں مریضوں کو دیکھیں گے
دوپہر2:30 سے شام 8بجے تک انشاءاللہ
رابطہ نمبر 03434015958

12/02/2025

السلام علیکم
ہر اتوار کو سرجن ڈاکٹر علی رضا اپنے کلینک پیر میڈیکل اینڈ سرجیکل سنٹر پر مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے
صبح8 سے شام8 بجے تک
ایڈمن

Media coverage     Peer medical centre near faqeerni gate Dera Ismail Khan
12/02/2025

Media coverage

Peer medical centre near faqeerni gate Dera Ismail Khan

Surgeon Dr Ali RazaClinic: room no 30, first floor Al shifa(Ali) hospital opposite DHQ DikhanContact number 03309771314
30/07/2024

Surgeon Dr Ali Raza
Clinic: room no 30, first floor Al shifa(Ali) hospital opposite DHQ Dikhan
Contact number 03309771314

Clinic Shifa(Ali) hospital opposite DHQTimings. Daily : 2.00 pm to 8pm
02/07/2024

Clinic Shifa(Ali) hospital opposite DHQ
Timings.
Daily : 2.00 pm to 8pm

از طرف محمد ریحان ڈیر ہ اسماعیل خان :  ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے معروف معالج اور ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پخ...
12/02/2024

از طرف محمد ریحان
ڈیر ہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے معروف معالج اور ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدرجنرل اینڈ لیپرو سکوپک سرجن، سرجن ڈاکٹر علی رضا رجسٹرار سرجری ڈ یپاڑٹمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال جو پتہ کی پتھری، جگر کی رسولی، اپینڈکس، معدہ، چھوٹی ، بڑی آنت، گلہڑ، پیٹ کی رسولی، چھاتی کے کینسر و دیگر امراض کے ماہر معالج ہیں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے انہوں نے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں بطور رجسٹرار سرجری ڈیپار منٹ اپنا چارج سنبھا ل لیا اور ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں او پی ڈی اور او ٹی شروع کردی ہیں جمعرات کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں او پی ڈی اور منگل اور ہفت کو اوئی(آپریشن تھیٹر)میں خدمات انجام دیں کے اور الشفا ہسپتال(علی ہسپتال)ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی پریکٹس شروع کی ہے جہاں وہ روزانہ دوپہر2بجے سے شام 8بجے تک مریضوں کا معائنہ کرینگے۔

03/02/2024

بروز سوموار سے سرجن ڈاکٹر علی رضا اپنے کلنیک جو الشفا ہسپتال بلمقابل ڈی ایچ کیو ڈیرہ اسماعیل کے پاس ہے وہان دوپہر 2 بجے سے شام 8بجے تک مریضوں کا معاینہ کرنے کےلیے موجود ہون گے
ایڈمن

New beginningNew challenges
27/12/2023

New beginning
New challenges

Address

Al Shifa Hospital Opposite DHQ
Dera Ismail Khan
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Friday 15:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 20:00

Telephone

+923309771314

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Ali Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category