Dr M Yaqoob Baloch Jui official

Dr M Yaqoob Baloch Jui official ناظم انتخابات جمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ اسماعیل خان

عـظیم الشـان ، فقید المثال مـفـتی مـحـمـود رح کانفرنـس 16 اکـتوبر 2025 | بروز جمعرات | ڈیرہ اسماعیل خان        Malik Ama...
18/09/2025

عـظیم الشـان ، فقید المثال
مـفـتی مـحـمـود رح کانفرنـس
16 اکـتوبر 2025 | بروز جمعرات | ڈیرہ اسماعیل خان


Malik Aman

16/09/2025

ڈیرہ اسماعیل خان
جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی نائب امیر ڈاکٹر محمد یعقوب نے ممبر صوبائی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے پی مقصود الرحمن اور عارف بلوچ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ کچے کے علاقے جھوک لغاری اور ان کے گرد ونواح میں موجود دیہاتوں کا تفصیلی دورہ کیا
وہاں پر سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں کے متاثرہ علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کی اور مشکل کی اس گھڑی میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم و ارادہ کیا اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی اور انکی بھرپور آواز بننے کا بھی یقین دلایا
حکومتی امداد کے منتظر اس بے یارو مددگار عوام نے انکی اس مشکل گھڑی میں انکے پاس چل کر آنے پر انکا دل سے شکریہ ادا کیا Malik Aman

پشاور:ڈاکٹر محمد یعقوب، ملک آصف حسام، ملک عصمت اللہ سولگی، امان الحق غزنی خیل، چودھری اشفاق اور جمیعت علمائے اسلام ڈیرہ ...
14/09/2025

پشاور:
ڈاکٹر محمد یعقوب، ملک آصف حسام، ملک عصمت اللہ سولگی، امان الحق غزنی خیل، چودھری اشفاق اور جمیعت علمائے اسلام ڈیرہ اسماعیل خان کے صوبائی عمومی کے دیگر اراکین نے کثیر تعداد میں صوبائی اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ Malik Aman

11/09/2025

📢 اہلِ ڈیرہ سے سوال! 🗣️

🏛️ وزیراعلیٰ اور گورنر صاحبان بتائیں!
آپ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کو آخر کیا دیا؟

📌 یہ تاریخی سہولیات کس کے دور میں آئیں؟
✅ سوئی گیس – مولانا برادران کا کارنامہ
✅ سی آر بی سی نہر – ہماری جدوجہد کا ثمر
✅ گومل یونیورسٹی – ہماری عطا
✅ زرعی یونیورسٹی – ہماری محنت کا نتیجہ
✅ سی پیک – ہماری کاوشوں کا ثبوت
✅ ڈسٹرکٹ ہسپتال – ہماری خدمت
✅ مفتی محمود ہسپتال – ہماری تعمیر
✅ شاہراہیں اور سڑکیں – ہمارے ادوار کی دین

💡 حقیقت یہ ہے کہ ڈیرہ کی ترقی ہمیشہ مولانا برادران کی محنت کا ثمر رہی ہے۔

تو سوال یہ ہے:
❓ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
اور
❓ گورنر فیصل کنڈی
نے ڈیرہ کے عوام کے لیے کیا کیا؟

🔍 اہلِ ڈیرہ جواب مانگتے ہیں!
✊ ترقی ہمارا بنیادی حق ہے، اور اس حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں!

#ترقی
Malik Aman

از طرف محمد ریحان ڈیرہ اسماعیل خان:جمعیت علمائے اسلام کی ڈیجیٹل میڈیا کمیٹی کے کوارڈینیٹر انجینئر مولانا ضیاء الرحمن نے ...
11/09/2025

از طرف محمد ریحان
ڈیرہ اسماعیل خان:جمعیت علمائے اسلام کی ڈیجیٹل میڈیا کمیٹی کے کوارڈینیٹر انجینئر مولانا ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ 16اکتوبر 2025کو ڈیرہ اسماعیل خان کے بیساکھی گرائونڈ میں ''مفتی محمود کانفرنس ''میں ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام بھرپور شرکت کرکے مولانا مفتی محمود کی اسلام اور علاقے کیلئے خدمات کا حق ادا کرے گی،علی امین گنڈہ پور ڈمی اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کا وجود بے معنی ہے، لگتا نہیں کہ خیبرپختونخواہ میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے، ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں ، پی ٹی آئی کیلئے خیبرپختونخواہ میں مہربانو ں سے پہلے سے سودا کیا گیا، صوبے کا وزیراعلیٰ خود دہشتگردوں کو بھتے دیتاہے، یہ میں نہیں کہتا یہ وفاقی وزیر داخلہ کہتاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں ے شورکوٹ میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے یو آئی کے تحصیل امیر کفیل احمد نظامی ، جنرل سیکرٹری قاری عمیر فاروقی ، حمود الرحمن و دیگر موجود تھے، انجینئر مولانا ضیاء الرحمن نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں گورننس نہیں ہے، صوبے میں اس کو گورننس کہنا گورننس کی توہین ہے، ترقیاتی سکیمیں کھلے عام بک رہی ہیں ، وزیراعلیٰ مہربانوں سے سودے کے بعد اپنے عہدے پر براجماں ہوئے اس وجہ سے عمران خان کی رہائی کی تحریک کامیاب نہیں ہوئی ، موصوف ان تحریکوں کو سوتاژ کررہے ہیں ، عمران خان کا اڈیالہ جیل سے منصوب بیان کے علی امین اور اسٹیبلپشمنٹ میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ایک پیج پر ہیں ، آج عمران خان اڈیالہ جیل میں جبکہ ان کی بہنیں تنہا کھڑی ہیں ، عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ پہلے وہ سرکاری ملازمت پر تھے، اس وجہ سے سیاست سے دور تھے، لیکن اب سرکاری ملازمت نہ ہونے کے باعث وہ جماعت میں متحرک کردار ادا کررہے ہیں،میں نظریاتی کارکن ہوں جماعت جہاں جہاں کہے گی اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا اور ، جماعتی فیصلوں کا پابند ہوں ، انجینئر مولانا ضیاء الرحمن کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے میگا پراجیکٹس پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ جمعیت علمائے اسلام کے مرہون منت ہیں جن میں مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ، گومل میڈیکل کالج ، دینار کینسر ہسپتال ،گومل یونیورسٹی ، تمام تحصیل ہسپتال ، زرعی یونیورسٹی ، سی پیک روڈ، کالجز ٹیکنیکل کالج، بائی پاس روڈ، گیس ، ڈیرہ بورڈجیسے میگا پراجیکٹس شامل ہیں اسی طرح پی ٹی آئی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیوریج لائن کا منصوبہ شروع کیا لیکن ایک بارش میں اس کی کلی کھل کر رہ گئی ، ہر طرف دریا تھا،ٹرانسفارمر مر مت ، گھوڑے لگائے گئے اور فلائی اوور پر کام کا آغاز ہوا لیکن یہ منصوبہ بھی مکمل ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام باشعور ہے، اس بار عوام پی ٹی آئی کے کھوکھلے نعروںمیں نہیں آئے گی۔

آگے سمندر پیچھے خنزیــر اوپر برستی آگزمیں پر خــون قحط زمین و آسمان نےتاریخِ انسانی میں اِس سے بد ترین ظلم نہیں دیکھا ہو...
08/09/2025

آگے سمندر
پیچھے خنزیــر
اوپر برستی آگ
زمیں پر خــون قحط
زمین و آسمان نے
تاریخِ انسانی میں اِس سے بد ترین ظلم نہیں دیکھا ہوگا

07/09/2025

"آج پریس کلب ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلع ڈیجیٹل میڈیا سیل کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں ضلعی نائب امیر محترم ڈاکٹر محمد یعقوب صاحب نے شرکت فرمائی۔ آپ کا نمائندہ اور مدلل اظہارِ خیال واقعی متاثرکن تھا۔ آپ جماعت کے ساتھ مخلص وابستگی رکھنے والے رہنما ہیں—اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صحت، سلامتی، اور دین و جماعت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین!"

07/09/2025

🫠💕💕🫠❤️☺️ زندہ ہے جمیعت
Yaqub Mohammad
Shafqat Ulah
Arif Khan

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr M Yaqoob Baloch Jui official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram