Dr Iftikhar Ilahi

Dr Iftikhar Ilahi Homoepathic Doctor
Homoepathic O P D
D.H.Q.Hospital. Dera Ismail Khan

07/01/2024
21/12/2023

WhatsApp #03339974175

 اینٹی باءیوٹکس کے خلاف بکٹیریا کی محاذ آراءی؟اگر دیکھا جاءے تو آگومیٹن میڈیکل سائنس کا ایک خوبصورت "جگاڑ" ہے۔ سب اینٹی ...
01/12/2023


اینٹی باءیوٹکس کے خلاف بکٹیریا کی محاذ آراءی؟

اگر دیکھا جاءے تو آگومیٹن میڈیکل سائنس کا ایک خوبصورت "جگاڑ" ہے۔
سب اینٹی بائیوٹکس کی طرح یہ بھی بیکٹیریل انفیکشن کو ختم کرتی ہے۔
لیکن بیکٹیریا بھی بڑا چالاک ہے، اس نے اتنی ساری اینٹی بائیوٹکس کا ایک ہی علاج
نکالا۔
کچھ بیکٹیریا ایسا انزائم
(Beta lactamase) بنانے لگ گئے جو ان اینٹی بائیوٹکس کو ناکارہ کر دیتا ہے۔ یعنی جو اینٹی بائیوٹک بیکٹیریا کو "توڑنے" آئیں، بیکٹیریا نے انہیں ہی "توڑ" دیا۔
یہاں پر آتا ہے ہمارا "جگاڑ"۔ ہم نے بیکٹیریا کے اس انزائم کو پکڑا اور کچھ ایسے کیمکلز لے کر آئے جو اس انزائم کو ناکارہ کردے۔ ایسا ہی ایک کیمکل
"Clavulanic Acid"
ہے۔ جو بیکٹیریا کے اینٹی بائیوٹک ناکارہ کرنے والے انزئم کو ہی ناکارہ کر دیتا ہے۔
تو ہم نے اپنی
Amoxicillin
کو اس
Clavulanic Acid کے ساتھ ملا دیا اور یوں بن گئی ہماری اگمینٹن !!!
یعنی پہلے ہم نے بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے اینٹی بائیوٹک بنائی، تو بیکٹیریا نے اس کے جواب میں انزائم بنا لیا تو ہم نے اس کا بندوبست بھی کرلیا۔ اسی طرح ہمارے پاس مختلف اینٹی بائیوٹکس اور کیمکلز کی جوڑیاں اور دو مختلف اینٹی بائیوٹکس کے کمبینیشن موجود ہیں
لیکن کیا اس طرح ہم بیکٹیریا سے جیت گئے ؟
وقتی طور پر تو ہاں لیکن لگتا ہے بیکٹیریا پھر سے بازی بدل دے گا، بلکہ ایسے بیکٹیریا بھی موجود ہیں جو تقریباً سب اینٹی بائیوٹکس کو فیل کر چکے ہیں۔
یہ
"Antibiotic Resistance"
کی جنگ ہے، جس میں بیکٹیریا ایک عرصے کے بعد ایک اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرلیتا ہے۔ ویسے تو یہ کام "ارتقائی اصولوں" کے مطابق ہوتا ہے۔ لیکن ہم انسانوں کی طرف سے اینٹی بائیوٹکس کا بلا ضرورت اور غلط استعمال اس عمل کو شدید کر دیتا ہے، جس میں ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کا نقصان ہے، کیونکہ آج جو بیکٹیریا آسانی سے ختم ہو رہا ہے کل کو وہی بیکٹیریا مشکل پیدا کر سکتا ہے۔
ہمارے پاکستان میں سرکاری رپورٹس بتاتی ہیں کہ کس طرح انسان اور جانوروں میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے، جو بہت خطرناک ہے۔
ہر سال یہ ہفتہ (18 - 24 نومبر) عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اینٹی بائیوٹکس اور Antibiotic Resistance کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے، تو آپ بھی دیکھیں کہ کہیں آپ غیر ضروری اور غلط طریقے سے اینٹی بائیوٹکس تو استعمال نہیں کر رہے
کاپی پیسٹ
(نوٹ) ہومیوپیتھک علاج دیر پا اور مضر صحت دواءوں سے پاک ہے۔

Address

Rehman Homoeopathic Clinic Kanera Wala Gate
Dera Ismail Khan
29050

Telephone

+92 333 9974175

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Iftikhar Ilahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category