Dr.Muhammad Bilal Child Specialist

Dr.Muhammad Bilal Child Specialist Dr Muhammad Bilal Is Qualified Child Specialist in Dinga who completed training of FCPS Pediatrics from Children's Hospital Lahore.

Get your child health checkup from experienced Doctors
We deal in all kind of diseases of Children �����

01/06/2025
اپنے بچوں کو پیدائش سے لیکر 2 سال کی عمر تک بمطابق شیڈول 7 بار حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور انہیں 12 مہلک بیماریوں سے محفوظ ب...
29/07/2023

اپنے بچوں کو پیدائش سے لیکر 2 سال کی عمر تک بمطابق شیڈول 7 بار حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور انہیں 12 مہلک بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔

اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور انکو سردی سے بچائیں گھر میں کسی کو نزلہ زکام کھانسی ہو تو وہ بچوں کے قریب نہ جائیں
12/11/2022

اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور انکو سردی سے بچائیں گھر میں کسی کو نزلہ زکام کھانسی ہو تو وہ بچوں کے قریب نہ جائیں

28/10/2022

بچو ں میں کھا نسی جو ں جو ں مو سم تبدیل ہو رہا ہے بچوں میں نز لہ زکام او ر کھا نسی کی شکا یت بڑھ رہی ہے ۔ بچو ں میں کھا نسی کے متعلق چند بنیا دی معلو ما ت کا جا ننا ضروری ہے-
۔
کھا نسی کیا ہے ۔ کھا نسی انسا نی نظام تنفس کا ا یک انتہا ئی مفید رد عمل یا عمل ہے ۔ جب نظام تنفس یعنی گلے سا نس کی بڑی اور چھو ٹی نا لیوں اور پھیپھڑ و ں میں خرا ش پیدا ہو تی ہے یا اضا فی ر طو بت پید ا ہو تی ہے تو انسا نی جسم کاخود کا رنظام کھا نسی کے ذریعے اس ر طوبت اور خرا ش کو صاف کر تا ہے یا کر نے کی کو شش کر تا ہے ۔
یعنی کھا نسی ا یک صحت مند رد عمل ہے جو خراش سےبننے والے مادے اور جرا ثیم کو فطر ی انداز سے صاف کر تی ہے ۔

۔ بچو ں میں کھا نسی کی وجو ہا ت-
۔ بچوں میں کھا نسی کی کئی و جو ھات ہو سکتی ہیں ۔ اس لئے کو ئ بھی دوا ئی یا گھر یلو ٹو ٹکے د ینےسے پہلے اپنے ڈا کٹر سے ایک بار مشور ہ ضرور کرلیں ۔

کھانسی کے چند عام وجو ہات کایہاں تذکرہ ضروری
ہے ۔

انفیکشن۔

بچو ں میں کھا نسی کی سب سے عام وجہ گلے سا نس کی نا لی یا پھیپھڑو ں کا انفیکشن یا نمو نیہ ہے ۔ وا ئرس کا مو سمی انفکشن سب سے عام وجہ ہے مگر بیکٹریا انفکشن بھی دو سرے نمبر پر ہے ۔جو کان یا گلے کی انفکشن یا پھیپھڑوں کی انفکشن یا نمو نیا کی صورت میں ظا ہر ہو تا ہے ۔

انفکشن کی صورت میں بچے کو کھا نسی کے ساتھ بخار بھی ہو تا ہے ۔ اور سا نس کی رفتار تیز ہو جا تی ہے ۔جہاں وا ئرس کی انفکیشن اینٹی با ئو ٹک سے ٹھیک نیہیں ہو تی بلکہ چند دن میں قدرتی مدا فعت سے بہتر ہو جا تی ہے وہا ں بیکٹریا کے انفکشن کو وقت پہ اینٹی با ئو ٹک دینا ضروری ہے۔ اس کا تعین آپ ڈا کٹر اپنے تجر بے اور مختلف ٹیسٹ کے نتا ئج کو سامنے رکھ کر کر ے گا کہ بچے کو اینٹی با ئیوٹک دینا ہے کہ نہیں ۔ غیر ضروری اینٹی با ئیو ٹک کا استعمال بچے کی صحت کے لئے مضر ہے ۔

دمہ یا استھیما ۔ Asthma

دمہ کی کھانسی میں بخار نہیں ہو تا ۔ بچہ اکثر رات کو سو تے ہو ے کھانسی کی وجہ سی جاگ جاتا ہے ۔ سانس کی رفتار تیز ہو تی ہے یا سا نس میں سیٹی یا خر خرا ہٹ کی اواز آتی ۔ کھیل کو د ورزش یا گرد و غبر میں کھا نسی زیا دہ ہوجاتی ہے ۔ د مہ مو رثی بھی ہو سکتا ہے ۔

گھر میں سگر یٹ نو شی ۔

چھو ٹے بچے اکثر سگر یٹ کے دھو اں یا اس میں مو جو د زہر یے اشیا کے لئے حساس ہو تے ہیں ۔اس لئے اگر گھر میں کوئی فرد سگر یٹ نو شی کر ے تو بچے کھا نسی کی صورت میں اس کا رد عمل پیش کرتا ہے ۔

الرجی Allergy and Sinusitis

الرجی اور انسا نی چہرے کی ہڈ یو ں مو جود سا ئینس میں خراش بھی کھا نیسی کیصورت میں ظا ہر ہو سکتی ہے ۔ الرجی سے ناک کابہنا ۔ انکھو ں کا سر خ ہو نا گلے کا خراش اور دا ئمی یا لمبے عر صے کی کھا نسی عام علا مت ہے ۔

کا لی کھا نسی۔ Whooping cough

حفاظتی ٹیکو ں سے قبل کا لی کھا نسی انتہا ئی عام اور خطرناک بیما ری تھی۔مگر خوش قسمتی سے اب اس میں بہت کمی ہو ئی ہے ۔ یہ ایک بکٹیریا Bordetella pertussis سے پھیلتی ہے ۔ کالی کھانی کا شکار بچہ بنا رکے کا فی دیر تک کھانستا چلا جاتا ہے اور کھانسی رکنےکےساتھ اونچی اواز یا Whoop نکلتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بچے کو ہلکا بخار نز لہ زکام کی علامات ہو سکتی ہیں۔

چھو ٹے بچے میں اچا نک کھیلتے ہو ے کھانسی ہو نا اگر سانس کی نا لی میں کو ئی بیرو نی شے یعنی کسی کھلو نے کا ٹکڑا یا بیٹری وغیرہ غذا کا کا حصہ مثلا چنا وغیرہ پھنس جا ئے تو یہ انتہا ئی خطرناک صورت ہو کتی ہے ۔اگر ایسا کو شبہ ہو تو بچے کو فوراا ایمر جنیسی پہنچا دیں

کھا نسی کا علا ج ۔

کھا نسی کا علاج شرو ع کر نے سے پہلے کھا نسی کے وجو ھات کی تشخیص لا زمی ہے ۔ تشخیص کے بغیر علا متی علا ج خطر ناک ثا بت ہو سکتا ہے۔ اگر بچے کی کھا نسی ایک دو ہفتے سے زیادہ عر صے تک جا ری رہے تو اپنے ڈاکٹر سے مشو رہ ضرور کر یں۔

کیا بچو ں کو کھانسی کی شربت دینی چا ہئے ۔

ڈا کٹر جھ سال سے کم عمر کے بچو ں کو کھا نسی کی شر بت دینے سے منع کر تے ہیں ۔خصو صا دو سا ل سے کم عمر کے بچوں میں کھانسی کی شر بت بالکل نئیں دینےی چا ہیے ۔ اس کی مضر اشئا سے بعض بچو ں میں موت بھی واقع ہو چکی ہے ۔ کھا نسی کم کرنے کے لئے کیااقدامات کئے جا سکتے ہیں

ناک کے قطرے ۔

چھو ٹے بچو ں کی ناک میں نارمل سلا ئن یا نمکین پا نی کے قطرے بٹے مفید ثابت ہو تے ہیں ۔ اس سے سا نس لینے میں آسا نی اور بناک اور گلے کی خشکی میں کمی آجاتی ہے جس سے بچے کو ارام آجا تا ہے

کمرے کی ہوا کی نمی میں اضا فہ کر نا ۔

ہو ا میں خشکی کی وجہ سے گے اور پھپھڑوں میں خراش پید ا ہو تی ہے اور کھا نسی بگڑ جا تی ہے ۔کمر ے میں ویپرا یز ر ہوا کی نمی میں اضافہ کرتا ہے اور کھا نسی میں کمی ہو تی ہے ۔

شہد ۔

شہد کھا نسی کم کر نے کے لئے ایک اچھا ٹو ٹکا ہے ۔ مگر ایک سال سے کم عمر کے بچو ں میں شہد کا استعمال نہیں کرنا چا ہیے ۔

دھواں گرد و غبار اور سگریٹ سے پر ہیز ۔

بچو ں کی کھانسی دھواں گرد غبار اور سگر یٹ کے کیمیکل بچو ں کی کھا نسی کو بگا ڑ دیتی ہیں ۔

پا نی اور ما یہ غذا کا وا فر استعمال ۔

خیال رہے کہ جسم میں پا نی کی کمی نہ ہو ۔ شیر خوار بچو ں میں مان کا دودھ زیا دہ سے زیا دہ پلا ئیں ۔ بڑے بچوں میں ما یہ غذا جیسے سوپ یخنی کا استعمال زیا دہ سے زیا دہ کر یں ۔

اگر کھا نسی کے ساتھ سانس لینے میں تکلیف ہو یا سا نس کی رفتار تیز ہو اور سیٹی یا خرا ہٹ کی واز آ ئے تو ڈا کٹر سے مشو رہ کر یں-

۔

26/10/2022

🟥 چھوٹےبچوں میں نزلہ زکام اور سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں رطوبتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے چھوٹے بچے ڈسٹرب رہتے ہیں۔ بعض اوقات اسکی وجہ سے ناک بند ہو جاتا ہے اور بچے کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ بچے چونکہ اپنے ناک کی صفائی خود نہیں کر سکتے تو اس صورت میں مائوں کو بچوں کے ناک کی صفائی کا طریقہ آنا چاہیے۔ اس سےناک کی اندرونی رطوبتیں باہر نکل آتی ہیں، بچے کو سانس لینے میں آسانی محسوس ہوتی ہے، اور بچہ کمفرٹیبل ہو جاتا ہے۔
🟥 چھوٹے بچوں کی بند ناک کھولنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں۔ اس مقصد کیلئے آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ ہر اچھی فارمیسی پر دستیاب ہوتی ہیں۔
1). Saline Nasal Drops
2). Bulb Syringe/Bulb Sucker
دو طرح کے بلب سرنج\بلب سکر ملتے ہیں۔
Diposable and Reusable
(اپنی سہولت کے مطابق کوئی بھی لے سکتے ہیں)۔
👈 بچے کو اپنی گود یا بیڈ پر اس طرح لٹائیں کہ اس کا سر اور سینہ تھوڑا اونچا رہے۔
Saline Nasal Drops 👈
کے 2 یا 3 قطرے ایک نتھنے میں ڈالیں اور چند سیکنڈ انتظار کریں تاکہ قطرے ناک میں چلے جائیں۔
👈 بلب سرنج کو پیچھے سے دبائیں تاکہ اس میں سے ہوا باہر نکل جائے۔ (بچے سے تھوڑا پیچھے رکھ کر)
پھر بلب سرنج کی ٹپ اسی دبائی ہوئی حالت میں بچے کے ناک کی اس سائیڈ میں داخل کریں جس میں قطرے ڈالے ہیں۔ اب بلب سرنج کو آہستہ سے چھوڑیں، اس سے سکشن پریشر بنے گا جو بچے کی ناک سے رطوبت اور زکام کھینچ لے گا۔
👈 بلب سرنج کو دوبارہ پیچھے سے دبا کر سنک یا کپ میں اس کے مواد کو نکال دیں۔
👈 ناک کی دوسری سائیڈ کی بھی اسی طرح صفائی کر لیں۔
👈 بچے کی کنڈیشن کے مطابق یہ عمل دن میں 1-3 بار کر سکتے ہیں۔ اور کچھ دن تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
🟥 اگر آپ کا بچہ بےچین ہے تو دوسرے فرد سے مدد لیں، جو کہ بچے کے سر اور ہاتھوں کو پکڑنے میں مدد کرے گا۔
نتھنوں کو صاف کرنے کے لیے گرم واش کلاتھ یا کاٹن سویب کا استعمال کریں۔
🟥 اس کے ساتھ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات جاری رکھیں۔

Address

Dinga

Telephone

+923098338084

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Muhammad Bilal Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Muhammad Bilal Child Specialist:

Share